Tuesday, 15 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف نے جامعہ نعیمیہ لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ نعیمیہ میں آمد ہمیشہ روحانی تجربہ رہی ہے لیکن ایسے ادارے میں خون کی ہولی کھیلی گئی اورمفتی سرفراز نعیمی کو شہید کیا گیا، جامعہ نعیمیہ میں خون کی ہولی کھیلنے والوں کا دین سے کوئی تعلق نہیں، ہماری مساجد اورخانقاہیں امن کا گہوارہ ہیں، دہشت گردوں کے نظریات کے خاتمے کے لئے علما مدد کریں، ہمیں فتووں سے آگے نکلنا ہے جب کہ دہشتگردی کا خاتمہ علماء کے کردار کے بغیر ممکن نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے لئے دینی دلائل تراشے جاتے ہیں اورمدارس کی تعلیم امن کی بنیاد پر استوار ہونی چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ امن ہرانسان کی اولین ضرورت ہے، آج انسانوں کے درمیان نفرت کا زہربھیلایا جا رہا ہے اوراس زہرکوعلما ختم کرسکتے ہیں، دہشتگردی کی بنیادیں انتہا پسندی ہےاوردین کے نام پرانتہاپسندی پھیلائی جارہی ہے جب کہ جہاد کے پاکیزہ تصور کو مسخ کیا گیا ہے۔ آج پاکستان اوردنیا بھرمیں اسلام کے نام پر ظلم کا بازارگرم ہے۔
وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ 2013 میں جب عوام نے ہمیں حکومت سونپی تو یہ بات ہماری پیش نظر تھی کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری پہلی ذمہ داری ہے، انہوں نے اقتدارمیں آ کرامن کے قیام کے لئے کمر کس لی۔ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج سمیت پولیس کے نوجوانوں نے بھی کلیدی کردارادا کیا۔ ملک کی سلامتی کے لیے ادارے بھی یک سو ہوئے، اللہ نے ہماری مدد کی اوردہشتگردوں کے مراکزبرباد کیے، ان کے ہاتھ ٹوٹے جیسے ابو لہب کے ٹوٹے تھے، دہشت گرد جلد منطقی انجام کو پہنچیں گے اورعلاقائی اورصوبے کے نام پربھی نفرت کا کاروبارکیا جارہا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ )شاہ رخ خان چوٹ کھانے اور آپریشن کرانے کے عادی ہوچکے ہیں اور اپنے فنی کیرئیر میں اب تک ٹخنے، گھٹنوں، بازوؤں اور کندھوں کے متعدد آپریشن کراچکے ہیں جس کے بعد ڈاکٹرز بھی کسی غلطی سے بچنے کے لیے حیرت انگیز طریقہ اختیار کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے بائیں کندھے میں کئی عرصے سے تکلیف تھی جس پر آج ان کے کندھے کی معمولی سرجری کی گئی جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا لیکن کنگ خان کے ڈاکٹر بھی ان کے کئی آپریشن کے باعث پریشان ہیں اور کسی بھی غلطی سے بچنے کے لیے انہوں نے اداکار کے دائیں بازو پر ’’ناٹ می‘‘ تحریر کیا تا کہ غلطی سے دوسرے کندھے کی سرجری نہ کی جائے۔
شاہ رخ خان نے بھی ڈاکٹروں کے اس مزاح کو انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے شیئر کیا اورایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے دائیں بازو پر ’’ناٹ می‘‘ تحریر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے بائیں بازو کی معمولی سرجری کی گئی ہے لیکن کسی بھی غلطی سے بچنے کے لیے ڈاکٹرز نے دائیں بازو پر’’ناٹ می‘‘ لکھ دیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سابق کرکٹرز نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی کے کردار کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹرز نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی کے کردار کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، ایک انٹرویو میں جاوید میانداد نے کہا کہ ایک ہی جرم میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو واپس بھجوا دیا گیا، مگر محمد عرفان اور دیگر کو کھیلنے کی اجازت دیدی گئی،یا تو سارا کیس اس وقت غلط تھا یا اب درست نہیں سنبھالا جا رہا، میں محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کے خلاف تھا، جیل کی ہوا کھانے والوں کو ملکی نمائندگی کا موقع دینے سے اسی طرح کے نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اب وزارت داخلہ نے مداخلت کی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دینا چاہیے، کسی سے مت ڈریں، ایک بار صفائی ہو تو سب ٹھیک ہوجائے گا، چوروں کو پکڑیں تو کئی بڑے نام آئیں گے۔ فکسنگ کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا۔
عامرسہیل نے کہا کہ پی سی بی نے ہوم ورک نہیں کیا تھا، اب حکومتی ایجنسی کو مداخلت کرنا پڑی، بورڈ نے پہلے کہا کہ ٹھوس شواہد ہیں، اگرایسا تھا تو2 کرکٹرزکو معطل اورعرفان سمیت دیگر کو کھیلنے کیوں دیا، یہ دہرا معیار ہے، کسی بااثرشخص نے طویل قامت پیسر کو روک لیا ہوگا، محمد عامر کو قومی ٹیم میں شامل اور جسٹس قیوم رپورٹ کی زد میں آنے والوں کو بورڈ میں مواقع دینے کے فیصلے نہ کیے جاتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔ اس ساری صورتحال میں بورڈ کی ناکامی نظر آتی ہے۔
ایف آئی اے بھی کہہ رہی ہے کہ فرانزک رپورٹ کے بعد بتائیں گے، اب معاملہ دبا دیا جائے گا یا واقعی سنجیدہ ایکشن سامنے آئے گا، انھوں نے کہا کہ محمد عامر کو قومی ٹیم میں شامل اور جسٹس قیوم رپورٹ کی زد میں آنے والوں کو بورڈ میں مواقع دینے کے فیصلے نہ کیے جاتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی، اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل 2010 میں کرکٹرز بکی کے معاون بنے اور جیل کاٹی یہاں تو براہ راست ڈیل کا الزام ہے،اگر ثابت ہوجائے تو اس کی سزا بھی زیادہ ہونی چاہیے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /بہاولپور)چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ نئے لوکل گورنمنٹ سسٹم کے لاگوہونے کے بعد ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کااکاونٹ نمبر 4فریز کردیاگیاتھا۔
جس پر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس اکاونٹ میں موجود 10587.581ملین کی گرانٹ جوکہ اسکول ایجوکیشن سیکٹرکے ڈویلپمنٹس کیلئے تھی کی ری ایلوکیشن کیلئے گورنمنٹ کوتحریری طورپرلکھ دیاگیاتھا۔
جبکہ دوسری طرف سال 2016-17ء کے فنانشل سال کیلئے فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے 10.588بلین کی گرانٹ چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو9فروری 2017ء کوجاری کئے گئے تھے ۔
جو اسکول کی بلڈنگز، مسنگ سہولیات، آئی ٹی لیبز کاقیام اورایڈیشنل کلاس روموں کی تعمیر کیلئے جاری کئے گئے تھے۔
اس حوالے سے ہدایت کی جاتی ہے کہ ان فنڈز کے فوری اورصیح استعمال کویقینی بناتے ہوئے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے کاموں کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے اور ان کوبروقت مکمل کروانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ )بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار سلمان خان نے اپنی شاندار اداکاری سے جہاں فلمی دنیا میں نام کمایا وہیں پروڈکشن میں قدم رکھ کر کامیابی حاصل کی اور اب سلمان خان اپنا اسمارٹ فون لانچ کرنے جا رہے ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے حال ہی میں 'بینگ اسمارٹ 'کے نام سے ٹریڈ مارک رجسٹر کرالیا ہے ۔دبنگ خان نے اپنے موبائل فون کی مینوفیکچرنگ کیلئے چینی پلانٹ کا انتخاب کیا ہے جبکہ فون کا ابتدائی ماڈل بھی منتخب کیا جا چکا ہے۔

سلمان خان کا’’ بینگ اسمارٹ‘‘اینڈرائیڈ موبائل فون کی قیمت بیس ہزار روپے کے درمیان مختص کی گئی ہے جسے ابتدا میں صارفین آن لائن خرید سکیں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /بہاولپور)گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین دوبئی محل روڈ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں اساتذہ اوردیگر اسٹاف سمیت طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کی نظامت کے فرائض شعبہ انگلش کی پروفیسر مسزناظمہ اطہر نے انجام دیئے۔
تقریب میں پرنسپل کالج مسز نزہت نازلی، شعبہ انگلش کی لیکچرر مسز گل جان بخاری، شعبہ کمپیوٹر سے مس عابدہ خان، سال چہارم کی طالبہ قندیل فاطمہ، سال دوم سے لیلیٰ جاوید اور سعدیہ نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور خود شناسی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور خواتین کے مقام اور مرتبے کا تعین اسلام کی روشنی میں واضح کرتے ہوئے مغربی تہذیب سے اس کا موازنہ کیا۔
دریں اثنا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اساتذہ کرام اور طالبات کے مابین سلاد بنانے اور مقابلہ آرائش گل منعقدہوا۔
سلاد بنانے کے مقابلہ میں لیکچرار شعبہ ایجوکیشن مس ماریہ فیاض نے اول جبکہ لیکچرار شعبہ ہوم اکنامکس مسز صبا قمر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح مقابلہ آرائش گل میں لیکچرار شعبہ انگلش مسز سعدیہ قریشی نے اول اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کیمسٹری مسز قمر شاہین نے دوم پوزیشن حاصل کی۔
بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مقابلہ تقاریر، مضمون نویسی اور مباحثہ میں ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل لیول پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور دسمبر ٹیسٹ 2016ء میں اپنے اپنے گروپ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں میڈل اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا پہلا اجلاس گزشتہ روز جمعہ کو ہوا جس میں چینی کنسورشیئم کے 4 ڈائریکٹرز بھی شامل تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں شامل چینی ڈائریکٹرز میں شنگھائی اسٹاک ایکسچینج کے کیو بو، چائنا فنائنشل فیوچرز ایکسچینج کے ژینگ ایچ یو اور مس یو ہوالی اور پاک چائنا انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے لی پنگ شامل تھے۔
خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اس نئے بورڈ میں میں 15 ممبران ہیں جس میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین اور نامزد ڈائریکٹر منیر کمال اور ایک اور نامزد ڈائریکٹر معین محمد شامل ہیں۔
بورڈ کے 4 منتخب ڈائریکٹرز میں عبدالمجید عدم، احمد چنائے، عابد علی حبیب اور محمد یاسین لاکھانی شامل ہیں۔
سمیر احمد، راحت کونین حسن، توفیق اصغر حسین اور محمد نعیم بورڈ کے خود مختار ڈائریکٹرز کا حصہ ہیں۔
جبکہ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے انتظامی ڈائریکٹر کی حیثیت سے ندیم نقوی اس نو تشکیل کردہ بورڈ کو اکھٹا کرتے ہیں۔
اجلاس کے موقع پر سیکیورٹیز اور ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین ظفر حجازی نے بھی بورڈ ممبران سے ملاقات کی اور پاکستان اسٹاک ایکسیچینج کی انتظامیہ کے مضبوط، پیشہ ور اور خودمختار ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی کنسورشیئم نے کمرشل حکمت عملی اور اپنے تجربات کا تبادلہ کرکے اسٹاک ایکسچینج میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ظفر حجازی کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک تفصیلی 3 سالہ کاروباری پلان کا منتظر ہے جس کی مدد سے مارکیٹ کی حد اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لیے عملی اقدامات سمیت دیگر اہم معاملات میں مدد ملے گی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /ڈیرہ غازی خان ) تیسری جماعت کا طالبعلم پر اسرار طور پر قتل ،تھانہ چوٹی نے مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ، تھانہ چوٹی کے علاقہ موضع نواں شمالی کی بستی لعل بزدار میں تیسری جماعت کے طالبعلم محمد حسیب کو کلہاڑیوں اور کسی کے وار کر کے قتل کر دیا اورلاش قریبی کھیتوں میں پھینک کر قاتل فرار ہوگئے.
تھانہ چوٹی پولیس نے مقتول کے ورثا کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے نامزد ملزمان عصمت ، محمد رفیق اور ایک نا معلوم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں، مقتول کے ورثا نے مقدمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فوری انصاف فراہم کرنے کے لئے معصوم بچے کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(حیدرآباد ) نیشنل ایکشن پلان کے نام پر سندھ عارضی رہائشی ایکٹ 2015ءکے تحت شہریوں کے خلاف مقدمات کے اندراج اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے بعدشہریوں میں خوف وہراس پھیل گیاہے۔
پولیس کاروائیوں کے بعدسندھ عارضی کرایہ داری ایکٹ کے تحت تھانوں میں اندراج کے لئے پہنچنے والے مکان‘بنگلوں‘ فلیٹس ‘دکانوں اورگوداموں کے مالکان کو ہراساں کرنے اورگرفتارکرنے کی شکایات‘ ایس ایس پی حیدرآباد نے کہا ہے کہ پراپرٹی ڈیلرز کو پہلے ہی اس سلسلے میں آگاہ کردیاگیاتھا عوام کی آگاہی کے لئے مہم شروع کی جائے گی ‘عارضی رہائشی ایکٹ کے تحت پولیس کے خلاف شکایات پر شہری ایس ایس پی آفس حیدرآباد میں قائم شکایتی سیل میں اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں ہراساں کرنے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں حالیہ دہشت گردی کی لہر لاہور اور سیہون میں خودکش حملوں کے بعد نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس نے کاروائیاں شروع کی تھیں جس کے تحت گذشتہ ایک ہفتے کے دوران حیدرآبادپولیس نے سندھ عارضی رہائشی ایکٹ 2015کی دفعہ 3/11کے تحت ا ب تک 62مختلف مقدمات درج کئے ہیں جن میں 196افراد کونامزد کرکے 151کوگرفتارکیاجاچکاہے اورپولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے جس کے بعدمکانات‘ فلیٹس ‘ بنگلے‘ دکانیں اور گودام کرایہ پر دینے والے ہزاروں شہریوں میں قانون سے ناواقفیت اورآگاہی نہ ہونے کی وجہ سے سخت خوف وہراس پھیل گیاہے۔
پولیس کاروائیوں کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد جنہوں نے اپنے مکان ‘فیلٹس‘ بنگلے‘ دکانیں اور گودام کرائے پر دیئے ہوئے ہیں‘اندراج کرانے متعلقہ تھانوں میں پہنچے تو پولیس نے کوائف درج کرنے کے بجائے انہیں ہراساں کرنا شروع کردیا ۔
اس دوران متعدد افراد کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے تھانے جانے والوں سے پولیس کاکہناتھا کہ ایکٹ کے نفاذ کے بعد 2دن میں مکانوں‘ فلیٹس‘ دکانوں‘ گوداموں کے مالکان کو لازماً اندراج کراناتھا۔
اس لئے ان کے خلاف کاروائی ہوگی جس پر شہریوں کی بڑی تعداد خاموشی سے واپس آگئی تاہم پولیس کی جانب سے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پرکاروائیوں کے باعث سخت پریشان اورہراساں ہے کوئی محکمہ انہیں مناسب رہنمائی کرنے اورآگاہی دینے کے لئے تیار نہیں ہے ‘نہ ہی پولیس یاکسی محکمہ نے شہریوں کوکوئی نوٹس دیئے ہیں ‘براہ راست پولیس کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی شکایات پر ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ سے رابطہ کیا توان کاکہناتھاکہ سیہون میں ہونے والی دہشت گردی کے بعدوفاقی اورصوبائی حکومتوں کی ہدایات پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیاں کی جارہی ہیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ کھلاڑی منتخب کرنا سلیکشن کمیٹی کا کام ہے میرا کام منتخب شدہ کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنا ہے ۔
لاہور قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہناتھا کہ فکسنگ اسکینڈل پر افسوس ہو ا لیکن اس کا فیصلہ کرنا کرکٹ بورڈ کا کام ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایشیاء سے باہر ہماری باؤلنگ سے زیادہ بیٹنگ نے خود کو منوایا ہے۔ ہماری باؤلنگ اور بیٹنگ میں زیادہ فرق نہیں ہے جبکہ چند کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی میں کا فی بہتری آئی ہے۔ یہ بھی سچ ہے کہ کھلاڑیوں کو اپنی پرفارمنس میں تسلسل پیدا کرنا ہو گا ۔
مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ دورہ ویسٹ انڈیز میں اسپنرز اچھی پرفارمنس دکھا سکتے ہیں۔