Tuesday, 15 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سلمان بٹ کی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ میں کوئی کمی نہیں ہے۔ ٹریننگ کیمپ میں نوجوان اور اچھے کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں جن میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سلمان بٹ کی واپسی کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ میں کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا وہ وہ قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور تمام تر توجہ ورلڈکپ کیلئے ٹیم کی تشکیل پر مرکوز کر رکھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے انہیں تربیتی کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کی کارکردگی کا بغور جائزہ لینے کے بعد ٹیم میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
 

 

 

ایمزَٹی وی(تعلیم/کراچی)ملک میں 15 مارچ سے شروع ہونے والی چھٹی مردم شماری کے باعث میٹرک سائنس اور آرٹس کے امتحانات دو مرحلوں میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعید الدین، قائم مقام ناظم امتحانات احسان الحق اور ڈائریکٹر اسکولز کراچی ریاض صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 19 سال بعد ملک میں مردم شماری ہو رہی ہے اور ہم اس میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتے، مردم شماری کے وجہ سے میٹرک کے امتحانات کے دوران اساتذہ کی کمی کا سامنا ہوگا اس لیے میٹرک کے امتحانات 2 مرحلوں میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 28 مارچ سے آرٹس گروپ کے امتحانات کا آغاز ہوگا جب کہ 15 اپریل سے سائنس گروپ کے امتحانات شروع ہوں گے۔
چیرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ رواں برس 3 لاکھ 33 ہزار466 طلبا امتحانات میں حصہ لیں گے، امتحانی مراکزکے دورے کے لئے مختلف ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ضلعی سطع پر ڈپٹی کمشنر بھی امتحانی مراکز کا دورہ کریں گی جب کہ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہوگی۔
چئیرمین میٹرک بورڈ کا کہنا تھا کہ ایڈمٹ کارڈ اورڈیٹ شیٹ کی فراہمی کے لیے شہرمیں 5 سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جب کہ کے الیکٹرک کو امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے لئے مراسلہ بھی لکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجی اسکولوں کے عدم تعاون کے باعث امتحانات کے انعقاد میں پریشانی ہوئی، نجی اسکولز نہ تو اسٹاف دیتے ہیں اورنہ ہی جگہ دینے پرراضی ہوتے ہیں تاہم امتحانات میں تاخیر کا اثر نتائج پر نہیں پڑے گا اور31 جولائی کو نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)لاہور کے علاقے ٹائون شب میں ورکرز کنونشن تحریک انصاف کے لئے چیلنج بن گیا ،ہال کا مالک تالا لگا کر غائب ہوگیا ، نامعلوم افراد نے پارٹی پرچم اور بینرز پھاڑ دئیے گئے۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پارٹی پرچم اور بینرز پھاڑنے پر ن لیگ کے خلاف احتجاجی نعرے بازی کی اور سڑک پر ہی کرسیاں لگا کرورکرز کنونشن شروع کردیا ۔
پی ٹی آئی کے جھنڈے اور بینرز برساتی نالے میں پھینک دئیے گئے،جس پر تحریک انصاف کی قیادت نے الزام عائد کیا ہے کہ تمام کارروائی مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی طرف سے کی گئی ہے۔
گزشتہ شب ن لیگ کے کارکنوں نے بھی پارٹی دفتر کے قریب پروگرام کرنے پر احتجاج کیا تھا،جس کے بعد پی ٹی آئی نے کنونشن کیلئے جس شادی ہال میں بکنگ کرائی تھی اس کا مالک بھی ہال کو تالے لگا کر غائب ہوگیا ہے

 

 

ایمزٹی وی (کراچی)یدھی سینٹر میٹھادر میں ڈکیتی کے ملزم نے عدالت کے باہر فیصل ایدھی کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے دیں۔
میڈیا ذرائع کےمطابق مرحوم عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ میٹھادر آفس میں ڈکیتی کے مرکزی ملزم جمشید نے سٹی کورٹ میں پیشی کے بعد انہیں دھمکیاں دیں کہ اگر وہ مقدمے سے الگ نہ ہوئے تو وہ ہر قسم کے نتائج بھگتنے کے لیے تیاررہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے بتایا کہ انہیں اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جان کے حوالے سے تحفظات ہیں، میٹھادر آفس میں ملزم جمشید نے ساتھیوں کے ساتھ کروڑوں روپے کی چوری کی تھی اور تمام ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔ اس کے بعد فیصل ایدھی نے جان کا خطرہ محسوس کرتے ہوئے سٹی کورٹ تھانے میں تحفظ کی درخواست جمع کرادی ہے

 

ایمزٹی وی(کراچی) عدالت نے شہر قائد میں چنگچی رکشوں کو سڑکوں پر آنے کی اجازت دے دی ہے تاہم اس کے لئے موٹرسائیکل رکشہ کو 17 شرائط پر پورا اترنا ہو گا۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں چنگچی رکشوں کو سڑکوں پر آنے کی قانونی اجازت مل گئی ہے لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق چنگچی رکشوں کو 17 شرائط سے گزر کر سڑکوں پر آنے کی اجازت ہوگی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے عائد کردہ 17 شرائط میں رکشے کا ماڈل بھی شامل تھا جسے تیار کرلیا گیا ہے اور موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ نے اسے فٹ بھی قرار دے دیا ہے۔ نئے چنگچی رکشے 100 سی سی اور اس پر صرف 4 سواریوں کی گنجائش رکھی گئی ہے اور سواریوں کے باحفاظت سفر کے لئے سیفٹی گارڈز کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
رکشہ ایسوسی ایشن کے صدر عاطف رضا کا کہنا ہے کہ روٹس کے لئے حکومت کو لسٹ فراہم کردی گئی ہے اور رکشوں کو علاقوں کے اندر روٹس پر ہی چلنے کی اجازت ہوگی۔

 

ایمزٹی وی(حیدرآباد)نیب نے حید ر آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ افسر مشتاق احمد شیخ کو پہلے سے گرفتار کانسٹیبل اور اس کے بیٹے کی نشاندہی پر گرفتار کیا ،مشتاق شیخ سے کروڑوں کی غیر ملکی کرنسی اور پرائز بانڈ ،3کلو سونا ،9قیمتی گاڑیاں و دیگر دستا ویزات برآمد ہوئیں ،ان دستا ویزات میں بنگلوں ،پلاٹوں اور گھروں کی تفصیلات شامل ہیں ۔
ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ نیب نے پہلے سے گرفتار کانسٹیبل اور اس کے بیٹے کی نشاندہی پر کارروائی کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفیسرمشتاق احمد شیخ کو گرفتار کیا ۔ملزم سے برآمد ہونے والے سامان میں 17.3ملین روپے نقدی و پرائز بانڈ ،37ہزار سعودی ریال ،3کلو سونا ،9گاڑیاں ،ایک طلائی گھڑی ،ڈی ایچ اے کراچی میں دو پلاٹوں کے دستا ویزات ،ہالہ میں دو گھر ،ہالہ میں 45ایکڑ پر محیط ایک فارم ہاوس ،85بھینسیں ،31گائیں،30بکریاں ،3ہرن ،4مور ،ہالہ میں 200ایکڑ زرعی رقبہ ،قاسم آباد حیدر آباد میں 3گھر ،حید ر آباد میں 2فلیٹ ،ایک لاکھ روپے مالیت کے سیونگ سر ٹیفکیٹس ،ایما رگیگا کراچی میں 40ملین روپے کی سرمایہ کاری کے دستا ویزات اور مختلف بینک اکاﺅنٹس کی 31چیک بکس ہیں ۔ملزم کے بنگلے ،فارم ہاوس ،شادی ہال و دیگر مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہیں ۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)اسلام آباد کنونشن سینٹر میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ چیلنج سمجھ کر لڑ رہے ہیں اور اس جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت، سیکیورٹی فورسز اور دیگر اداروں کا کردار بہت اہم ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک نے ہماری طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں لڑی اور سرحدوں پر فوجی جوان ملک کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور فورسز کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے اور پاکستان میں جمہوریت بتدریج مستحکم ہو رہی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/برمنگھم)آکسفورڈ یونیورسٹی نے دختر پاکستان ملالہ یوسفزئی کی درخواست منظورکرتے ہوئے داخلےکی مشروط پیشکش کردی ہے۔
اس حوالے سے ملالہ نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلے کے لئے درخواست جمع کرائی تھی، یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے داخلے کی مشروط پیشکش کردی گئی ہے۔
ملالہ نے کہا کہ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی کا انتخاب اس لئے کیا کیونکہ ان کی آئیڈیل بے نظیر بھٹو نے بھی اسی ادارے سے تعلیم حاصل کی تھی لیکن داخلے کے لئے اے لیول امتحانات میں سیاسیات، فلسفے، معیشت میں اچھے نتائج حاصل کرنا ہوں گے۔
لائک کریں

 

 

ایمزٹی وی(مظفر گڑھ)بھارتی فوج نے ایک بار پر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔
 
میڈیا ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے صبح سے ہی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی فوج نے ایل او سی پر عباس پور کے نواحی گاؤں میں سول آبادی کو نشانہ بنایا تاہم تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ دوسری جانب پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کے خلاف دشمن قوتوں کی چالوں سے پوری طرح واقف ہیں، پاک فوج دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک اور چینی کارکنوں کی حفاظت پر مامور اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو سپیشل سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے سیکیورٹی میکانزم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک اور اس پر کام کرنے والے کارکنوں کی سیکیورٹی سخت ترین بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سی پیک کی تکمیل میں چینی مدد کی بہت زیادہ قدر کرتے ہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سی پیک کے خلاف دشمن کے ایجنڈے سے پوری طرح آگاہ ہیں، پاک فوج دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کو اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔
قبل ازیں aسپیشل سیکیورٹی ڈویژن (سی ایس ایس )آمد پر آرمی چیف کا جی او سی ایس ایس ڈی میجر جنرل عابد رفیق نے استقبال کیا ، اس موقع پر چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر بھی موجود تھے