Tuesday, 15 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مردم شماری کا عمل تمام صوبوں میں ایک ساتھ شروع کیا جائے گااور اسے دومرحلوں میں مکمل کیا جائے گا، پہلا مرحلہ 15 مارچ تا 15 اپریل اور دوسرا 25اپریل سے 25مئی تک ہوگا۔مردم شماری کیلئے18 ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے اور اس دوران غلط اعدادوشمارفراہم کرنے والے کو 6ماہ قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا دی جائے گی ۔
 
تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری پراتفاق رائے ہوااور اس عمل کے لیے عملے کی تربیت مکمل ہوچکی ہے جس کیلئے مقامی لوگوں کو استعمال کیا جائے گا۔پہلی بار مردم شماری میں خواجہ سراوں، ڈس ایبلز اور ملک میں موجود دہری شہریت رکھنے والوں کا بھی اندراج ہوگاجبکہ خانہ شماری کے لیے 3دن رکھے گئے ہیں جس میں سے ایک دن بے گھر افراد کے اندراج کے لیے رکھا گیا ہے جبکہ اس سارے عمل کیلئے ساڑھے 18 بلین روپے بجٹ رکھا گیااور مردم شماری کا عمل مکمل ہونے کے بعد اس پر اضافی آنیوالی لاگت کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔
 
مریم اورنگزیب نے کہا کہ فیز ون اور2 میں جو ضلع شامل کیے گئے ہیں ان کی تفصیلات فارمزمیں درج ہیں۔مردم شماری ، انتخابی حلقہ بندیوں، این ایف سی ایوارڈ کے لیے اہم ہے ۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری آئینی ذمے داری ہے،ہم سب کا فرض ہے کہ مردم شماری عملے کے ساتھ تعاون کریں اور عوام اس مرحلے میں رہ جانے والے گھر اور افراد کی نشاندہی اور کسی بھی قسم کی شکایت 0800.57574اس نمبر پر دیں ۔
 
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ این ایف سی کمیٹی بنائی گئی ہے جسے ڈائریکٹر فائنانس دیکھ رہے ہیں جبکہ پورے پاکستان میں سنسز کا عمل 25مئی کو مکمل ہوجائے گا ۔ ملک کی تاریخ میں 5بار مردم شماری ہوئی جبکہ 1996میں نوازشریف نے ملک میں مردم شماری کرائی تھی اور اب 19سال بعد ہونیوالی مردم شماری نواز حکومت میں ہی ہورہی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈیز کے بلے باز مارلن سیموئلز نے پاک فوج میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ویسٹ انڈین بلے باز نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے پی ایس ایل کے فائنل کے دوران زبردست سیکیورٹی دینے پر پاک فوج کی خوب تعریف کی اور سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیلوٹ بھی کیا۔
سیموئلز نے کہا کہ میں نے جمیکن آرمی میں خدمات پیش کی ہیں اور چاہتا ہوں کہ اگر پاک فوج میں خدمات کا موقع ملے تو اپنے کاندھے پر بیجز سجانے کے لئے تیار ہوں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل سے پاکستانی عوام کے چہروں پر مسکراہٹ آئی اور امید ہے کہ جلد انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں بحال ہوگی۔


Marlon Samuel wants to Join Pak Army by expresspk

 

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورخان نے ایوارڈ شو کے دوران اپنے شوہر سیف علی خان سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے خانز کے ساتھ کی گئی فلموں کے ہٹ گانوں پر پرفارم کر کے انہیں زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے گزشتہ روز ایوارڈز شو کے دوران بالی ووڈ کے خانز کنگ شا ہ رخ، دبنگ سلمان، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر اور چھوٹے نواب سیف کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔
اداکارہ نے ایوارڈ شومیں بالی ووڈ کے چاروں خانز کے ساتھ کی گئی فلموں کے ہٹ گانوں پر فارم کیا اور خوب داد سمیٹی۔ اداکارہ نے شا ہ رخ خان کے ہمراہ کی جانے والی فلم ’را ون‘، سلمان خان کے ساتھ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘، عامر خان کے ساتھ فلم ’3 ایڈیئٹس‘ اور چھوٹے نواب اور شوہر سیف علی خان کے ساتھ کی جانے والی فلم ’ٹشن‘ کے ہٹ گانوں پر پرفارم کیا۔
ایوارڈ شو کے دوران اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے بھی بالی ووڈ کے مایہ ناز ہدایتکار کرن جوہر کو فلم انڈسٹری کے لئے گراں قدر خدمات کے عوض خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ہدایتکار کرن جوہر کو بالی وو

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)اردو کے عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس ہوگئے۔ 28 فروری 1928 کو بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہونے والے حبیب جالب نے دہلی کے اینگلو عریبک ہائی اسکول میٹرک کیا۔ جالب نے لڑکپن سے ہی مشقِ سخن شروع کردی تھی۔
جالب ابتدا میں جگر مراد آبادی سے متاثر تھے اور روایتی غزلیں کہا کرتے تھے۔ تقسیم ہند کے بعد وہ کراچی آگئے اور کچھ عرصہ معروف کسان رہنما حیدر بخش جتوئی کی سندھ ہاری تحریک میں کام کیا۔ یہی وہ دور تھا جب انہوں نے معاشرتی نا انصافیوں کو انتہائی قریب سے دیکھا اور پھر یہی محسوسات ان کی نظموں کا موضوع بن گئے۔
حبیب جالب ایک عام آدمی کے انداز میں سوچتے تھے اسی لئے وہ آخر دم تک پاکستان کے محنت کش طبقے کی زندگی میں تبدیلی کے آرزو مند رہے، وہ معاشرے کے ہر اُس پہلو کے خلاف کمر بستہ ہوئے جس میں آمریت کا رنگ جھلکتا تھا، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے ایوب خان، یحییٰ خان اور ضیاالحق کے دور آمریت میں قید وبند کی صعوبتیں کاٹیں۔ حبیب جالب نے معاشرے میں ہونے والے ظلم، زیادتی، بے انصافی اور عدم مساوات کے حوالے سے جو بھی لکھا وہ زبان زدِ عام ہوا۔
حبيب جالب اپنے وقت کے حکمرانوں کی صعوبتيں اور عام آدمی سے ملنے والی محبتوں کے ساتھ 1993 کو آج ہی کے روز جہان فانی سے رخصت ہوئے۔ انہیں دنیا سے منہ موڑے 24 برس بیت گئے لیکن ان کی انقلابی شاعری آج بھی اسی طرح تازہ ہے کہ پڑھنے اور سننے والے میں جدو جہد کی نئی روح پھونک دیتی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی S8 کی رونمائی میں ابھی چند ہفتے باقی ہیں لیکن اس سے پہلے ہی بہت ساری تفصیلات منظرعام پر آ چکی ہیں اور شائقین شدت سے اس کا انتظار کر رہے ہیں۔
اس فون کی کئی تصاویر اور ویڈیوز جاری ہو چکی ہیں تاہم اب مزید دلچسپ تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں جو اس کی قیمت سے متعلق ہیں اور ان کے بارے میں جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے۔
ایک معروف بلاگر اور مصدقہ تفصیلات لیک کرنے والے شخص رولینڈ کوانڈٹ نے سام سنگ کے نئے فون کی قیمتوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کر دی ہیں جن کے مطابق گلیکسی S8 اور گلیکسی S8 Plus کالے، چاندی اور بنفشی رنگ میں فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ گلیکسی S8 کی قیمت 799 یورو (تقریباً 90,000 پاکستانی روپے) ہو گی جبکہ اس کے ’بڑے بھائی‘ گلیکسی S8 Plus کی قیمت 899 یورو (تقریباً ایک لاکھ پاکستانی روپے) ہو گی۔
سام سنگ کے نئے اسمارٹ فونز کی یہ قیمتیں درست معلوم ہوتی ہیں کیونکہ ان کے ڈیزائن میں تبدیلی اور بہترین فیچرز کی شمولیت کے باعث پہلے سے ہی یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ یہ سام سنگ کے مہنگے ترین فون ہوں گے تاہم بہت سے صارفین اس پر سیخ پا بھی ہیں۔
ارے! پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ابھی قیمتوں سے متعلق حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، اگرچہ رولینڈ کی جانب سے لیک ہونے والی اکثر تفصیلات بالکل درست ثابت ہوتی ہیں، لیکن اب بھی کمپنی کی جانب سے اعلان ہونا باقی ہے اور ہو سکتا ہے کہ ان کی قیمتیں بھی گلیکسی S7 جتنی ہی ہوں۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)دنیا بھر کی طرح کراچی ،سندھ یونیورسٹی جامشورو اور سکھر میں ہندو برادری ہولی کا تہوار منارہی ہے ،مذہبی جوش و جذبے سے منائے گئے اس تہوار کا مقصد برائی کی ہاراور اچھائی کی جیت ہے۔
بچے ،نوجوان یا ہو بوڑھے سب ہی ہولی کے رنگوں میں رنگ گئے ہیں اورتو اوراس موقع پر بچے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے ، رنگ ہاتھ میں لئے اپنے ہم عمر وں کو رنگتے رہے اور ہر طرف ہیپی ہولی کی صدا ئیں گونجتی رہیں۔
ہندو براردی کا کہنا تھا کہ ہر سال اپنا تہوار جوش و خروش سے مناتے ہیں،خوشی کے ااس موقع پر اگر میٹھا نہ ہو تو یہ ممکن نہیں،تہوار پر لوگ ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاتے نظر آتے ہیں۔
ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہونے والے سندھ یونیورسٹی کے طلباء ہولی کا تہوار منانے والی ہندو برادری کے ساتھ رنگوں میں رنگ گئے۔
ہنستے مسکراتے ایک دوسرے کو رنگ لگاتے محو رقص سندھ یونیورسٹی کے طلبا نے ہندو برادری کی خوشیوں میں شرکت کرکے دنیا کو پیغام دیا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے جہاں سے ہمیشہ امن اور محبت کا درس دیا جاتا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)تحریک انصاف لاہور کا ورکرز کنونشن دو جماعتوں کے لئے ٹینشن بن گیا ،پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق کہتے ہیں کہ ن لیگ بوکھلاہٹ میں بدتمیزی کی تمام حدود کراس کررہی ہے ۔ ن لیگ کے رہنما زعیم قادری نے الزامات مسترد کردئیے ۔
پی ٹی آئی نے ورکرز کنونشن کے لئے جو ہال بک کیا تھا اس کا مالک تالا لگا کر عین وقت پر غائب ہوگیا ،کارکنوں نے ہال بند پایا ،پارٹی پرچم پھٹے نظر آئے تو وہ بے قابو ہوگئے ،ن لیگ کے خلاف نعرے بازی کی اور سڑک پر ہی کنونشن کرڈالا۔
پی ٹی آئی ترجمان نے اس معاملے پرکہا کہ آمریت کی نرسری میں پرورش پانے والے جمہوریت تاراج کرنے میں لگے ہیں، لیگی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ اس قسم کےہتھکنڈوں سے پہلےمرعوب ہوئے نہ اب ہوں گے ، ریاستی وسائل استعمال کرکے مخالفین کی آواز دبانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
ن لیگ کے رہنما زعیم قادری نے کہا کہ ن لیگ پربے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں ، یہ شاہ محمود قریشی اورجہانگیرترین گروپوں کی آپس کی لڑائی ہے،ہمیں تو ورکز کنونشن پر حملے کاکوئی علم نہیں

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات پر ایف آئی اے اور پی سی بی کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی اسپاٹ فکسنگ کی ایف آئی اے سے تحقیقات کرانے سے گریزاں ہے، پی سی بی نے ایف آئی اے کو شرجیل خان اور خالد لطیف کے موبائل فون نہیں دیے، وہ اب تک پی سی بی کے پاس ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے جن کھلاڑیوں کے موبائل فون کا ڈیٹا لیا اس کی قانونی حیثیت نہیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کرنل ریٹائرڈ اعظم نے ایف آئی اے حکام سے ملاقات کی، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انہیں تحقیقات کے لیے کھلاڑیوں کے موبائل فون کی ضرورت ہے

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) برازیلین فٹ بال لیجنڈ رونالڈینو رواں برس پاکستان کا دورہ کریں گے ۔
برازیل کے فٹ بال اسٹار کراچی میں نمائشی میچ بھی کھیلیں گے اور شائقین کو گرائونڈ میں اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق رونالڈینو نےاس حوالے سے منتظمین سے معاہدہ کرلیا ہے

 

 

ایمزٹی وی (راولپنڈی)آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں چینی ساختہ لوٹو میڈیم آلٹی ڈیوڈ ائیرڈیفنس سسٹم شامل کرلیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں دورتک کم اور درمیانی بلندی میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے والا نیا ائیرڈیفنس سسٹم شامل کرلیا گیا ہے۔ جس کے لئے راولپنڈی کے آرمی آڈیٹوریم میں تقریب ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نئے ائیرڈیفنس سسٹم کے حصول کے بعد ہمارا دفاع مضبوط اورطاقت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور یہ سسٹم دور حاضر اور مستقبل میں ائیرڈیفنس کے خطرات کا جواب دینے کے لئے فوج کا معاون اورمدد گار ثابت ہوگا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج میں شامل کیا گیا ائیرڈیفنس سسٹم چینی ساختہ اورلوئر ٹومیڈیم آلٹی ڈیوڈ ہے۔ ائیرسسٹم فضائی اہداف پرنظررکھنے اورانہیں ڈھونڈ کرتباہ کرنے کی صلاحیت سے بھرپور ہے جب کہ ایل وائی 80 کے ذریعے لو ٹو میڈیم آلٹی ڈیوڈ پر اڑنے والے دورتک کے اہداف کو باآسانی نشانہ بنا سکتا ہے۔