Friday, 11 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(تجارت) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس چوری پکڑنے اور کالادھن بیرون ملک منتقل کرنے والے پاکستانیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے خود کار معلومات کے تبادلے کے پائلٹ پروجیکٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی فورم برائے شفافیت وتبادلہ ٹیکس معلومات کی جانب سے آٹومیٹڈ ایکسچینج آف انفارمیشن کے پائلٹ پروجیکٹ کا خاکہ پاکستان کو فراہم کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان مذکور گلوبل فورم کا ممبر بن چکا ہے اور اس کے لیے لیٹر آف انٹینٹ بھی سائن کیا جا چکا ہے۔
دستاویز کے مطابق عالمی فورم برائے شفافیت وتبادلہ ٹیکس معلومات سیکریٹریٹ کی جانب سے بھجوائی گئی پروجیکٹ آؤٹ لائن کی روشنی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو سمیت دیگر متعلقہ ادارے اقدامات کر رہے ہیں جس کے لیے قوانین اور رولز میں ترامیم کی جارہی ہیں تاکہ اس گلوبل فورم کے ممبر ممالک سے پاکستانیوں کی معلومات حاصل کرنے کے لیے تبادلہ معلومات کے خودکارنظام کے آزمائشی منصوبے کے معیار کو پورا کیا جاسکے۔

دستاویز کے مطابق پائلٹ پروجیکٹ کا بنیادی مقصد شفافیت کو بڑھانا اور ملک میں مقامی وسائل کو متحرک کرنا ہے اور اس پائلٹ پروجیکٹ کے تحت ٹیکس چوری کا سراغ لگایا جائیگا جبکہ مستقبل میں متوقع ٹیکس چوری کی روک تھام کے حوالے سے پیشگی اقدامات اور انسداد منی لانڈرنگ کے حوالے سے فریم ورک کو بہتر بنایا جائے گا۔

عالمی فورم برائے شفافیت وتبادلہ ٹیکس معلومات سیکریٹریٹ کی جانب پاکستان کے علاوہ 26 ممبرممالک کو مذکورہ آزمائشی منصوبے میں شمولیت کے دعوت نامے اور پائلٹ پروجیکٹ کا خاکہ بھجوایا گیا ہے، اس آزمائشی پروجیکٹ کے تحت سیکریٹریٹ ممبر ممالک کے قانونی فریم ورک، افرادی قوت کی استعداد اور آئی ٹی انفرااسٹرکچر کا اندازہ لگانے کے لیے سوالنامہ تیار کرے گا اور پائلٹ پروجیکٹ پر دستخط سے قبل متعلقہ رکن کو یہ سوالنامہ بھجوایا جائے گا جس میں مذکورہ شعبوں کے حوالے سے گلوبل فورم کے معیار کو جانچنے کے لیے سوالات کے جواب مانگے جائیں گے اور ان کا جائزہ لے کر تعین کیا جائیگا کہ متعلقہ رکن اس خودکارتبادلہ معلومات نظام کے منصوبے کے معیار پرپورا اترتا ہے یا نہیں، خامیاں ملنے کی صورت میں ان کی نشاندہی کر کے ممبر ملک کو دور کرنے کی ہدایات دی جائیں گی تاکہ اہلیت کے لیے مقررہ معیار پر عملدرآمد یقینی ہوسکے۔
دستاویز کے مطابق آزمائشی منصوبے کے خاکے میں گلوبل فورم سیکریٹریٹ اور متعلق ملک کے کردار، پائلٹ پروجیکٹ کی حدود اور وسعت کو واضع کیا گیا ہے

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف چشمہ پاور پلانٹ 3کے افتتاح کے لیے میانوالی پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم چشمہ پاور پلانٹ 3کا افتتاح کریں گے جس سے آج بجلی فراہم ہونا شروع ہو جائے گی ،اس نیو کلیئر پاور پلانٹ سے 340میگا واٹ بجلی فراہم ہو گی جبکہ چشمہ 3اور چشمہ 4سے کل 640میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی ۔چشمہ 4نیو کلیئر پاور پراجیکٹ کی تکمیل 2017تک ہو گی ۔یہ نیو کلیئر پاور پلانٹس چین کے تعاون سے بنائے گئے ہیں جس کی منظوری نیو کلیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے دی تھی ۔

چشمہ ون اور چشمہ ٹو کے بعد یہ تیسرا پراجیکٹ ہے جبکہ چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ فور کا افتتاح 2017ءمیں کیا جائے گا ۔اس سے قبل چشمہ 1اور چشمہ 2نیو کلیئر پاور پلانٹس سے بجلی کی فراہمی کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔چین کے تعاون کے ساتھ بننے والے نیو کلیئر پاور پلانٹس میں کینپ ٹو اور کینپ تھری زیر تکمیل ہیں جن سے مجموعی طور پر 22میگا واٹ بجلی فراہم ہو گی جبکہ کینپ فور پلاننگ کے مرحلے میں ہے جس سے 1100میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی ۔اس کے علاوہ دیگر 4ایٹمی بجلی گھر بھی پلاننگ کے مرحلے میں ہیں ۔2030تک ملک بھر میں نیو کلیئر پاور پلانٹس سے 8ہزار800میگا واٹ بجلی فراہم ہو گی ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس)اظہر علی آسٹریلیا کی سرزمین پر ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق میلبورن میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے ، قومی ٹیم نے اظہرعلی کی شاندار بیٹنگ اور 205انفرادی اسکور کے بعد 443پر اننگز ڈکلیئر کر دی ۔ اظہر علی نے 364گیندوں کا سامنا کر کے 20چوکوں کی مدد سے 205ناقابل شکست رنز بنائے جس کے بعد وہ آسٹریلوی سر زمین پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ اس سے قبل 1972ءمیں ماجد خان نے آسٹریلیا کے خلاف میلورن گراﺅنڈ میں 158رنز بنائے تھے ۔ اس طرح اظہر علی نے ماجد خان کا 44سالہ پرانا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔

اظہر علی 205رنز بنانے کے بعد ایشیاءکے چوتھے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں جنہوں نے آسٹریلیا میں ڈبل سنچری اسکور کی ۔ اس سے قبل یہ اعزاز بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور روی شاستری کو حاصل ہے ۔ یہ اظہر علی کے کیرئیر کی تیسری ڈبل سنچری ہے، جس میں سے ایک کو وہ ٹرپل سنچری میں بھی تبدیل کرچکے ہیں۔انہوں نے آج اظہر علی 20چوکوں کی مدد سے 205رنز بنا کر ناقابل شکست رہے تھے۔سہیل خان 65رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے۔انہوں نے اظہرعلی کا بھر پور ساتھ دیا اور کینگروز بولرز پر چوکوں اور چھکوں کی بار ش کردی۔

سہیل خان نے 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے اور اظہر علی کے ساتھ آٹھویں وکٹ پر 118رنز کی پارٹنر شپ بھی بنائی ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس)میلبورن ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کر نے کے بعد 443رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی ۔ اس وقت میزبان ٹیم آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے 443رنز پر 9کھلاڑی آﺅٹ ہونے کے بعد اننگز ڈکلیئر کر دی ۔ اظہر علی نے ناقابل شکست 205رنز بنانے کے بعد کیریئر کی تیسری ڈبل سنچری اسکور کی جبکہ سہیل خان نے65 اسکور بنا کر اپنے کیریئر کی پہلی نصف سنچری بھی بنائی ۔ پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں اس وقت آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے اور 46رنز پر اوپنر میٹ رینشا10 سکور بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔ اس وقت ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ بیٹنگ کر رہے ہیں ۔

پاکستان کی طرف سے اوپنر سمیع اسلم نے9،بابر اعظم 23، یونس خان 21،کپتان مصباح الحق نے 11رنز بنائے جبکہ اسد شفیق نے50، سرفراز احمد 10، محمد عامر 29 ،سہیل خان 65 اوروہاب ریاض نے صرف 1 سکور بنایا جس کے بعد پاکستان نے اننگز 443 کے مجموعی سکور پر ڈکلیئر کر دی تاہم اوپنر اظہر علی 205 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہےجنہوں نے 20چوکوں کی مدد سے ڈبل سنچری سکور کی ۔سہیل خان 65رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے۔انہوں نے اظہرعلی کا بھر پور ساتھ دیا اور کینگروز بولرز پر چوکوں اور چھکوں کی بار ش کردی۔

سہیل خان نے 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے اور اظہر علی کے ساتھ آٹھویں وکٹ پر 118رنز کی پارٹنر شپ بھی بنائی ہے۔ اظہرعلی آسٹریلوی سرزمین پر سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

میلبورن میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے اظہر علی پہلے ایشیائی بھی بن گئے جنہوں نے ماجد خان کا44 سال پرانا 158رنز کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا جو 1972ءمیں انہوں نے اسی گراﺅنڈ میں بنایا تھا۔
ان سے قبل سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور روی شاستری آسٹریلیا میں ڈبل سنچری اسکور کرچکے ہیں۔ یہ اظہر علی کے کیرئیر کی تیسری ڈبل سنچری ہے، جس میں سے ایک کو وہ ٹرپل سنچری میں بھی تبدیل کرچکے ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(بزنس) وفاقی حکومت نے بارشیں نہ ہونے کے باعث ربیع کی فصلوں کے اہداف پر نظرثانی کرنے پر غور شروع کر دیا ہے اور چاروں صوبوں سے رپورٹس طلب کر لی ہیں۔
وفاقی وزارت تحفظ خوراک وتحقیق کی طرف سے صوبوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ رواں سال موسیاتی تبدیلیوں اور بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی کا سامنا ہے جس سے ربیع کے سیزن میں اگائی جانے والی فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس سلسلے میں صوبوں سے گندم، چنے، مسور کی دال، آلو، پیاز، ٹماٹرکے زیر کاشت رقبے اور متوقع پیداوارکے حوالے سے استفسار کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک رپورٹس طلب کی ہیں۔

اس حوالے سے رابطہ کرنے پر قومی تحفظ خوراک وتحقیق کے کمشنر فوڈ سیکیورٹی نے میڈیا کو بتایا کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے الارمنگ صورتحال کا سامنا ہے، صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے چاروں صوبوں کو خط لکھ دیا ہے، اس کے بعد آئندہ کی حکمت عملی بنائی جائے گی، آئندہ ہفتے تک صوبوں کی رپورٹس آ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے بارانی علاقوں کی فصلیں شدید متاثر ہونے کا خطرہ ہے، بارانی علاقوں میں 25 فیصد گندم کاشت کی جاتی ہے، اسی طرح چنے اور دالوں کی فصل بھی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

وزارت قومی تحفظ خوراک کی دستاویزات کے مطابق ربیع میں جو اہداف مقرر کیے گئے ہیں ان میں 9120ہزار ایکڑ پر گندم کی کاشت سے 26010 ہزار ٹن پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، چنے کی 997.3ہزار ایکڑ رقبے پر کاشت سے 619.5 ہزار ٹن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، مسور کی کاشت کا ہدف 22ہزار ایکڑ اور پیداوار کا 10.1ہزار ٹن رکھا گیا ہے، آلو165.3ہزار ایکڑ پر کاشت اوراس سے 3656.5 ہزار ٹن پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پیاز 141.2ہزار ایکڑ پر کاشت اور 1830ہزارٹن پیداوار، ٹماٹرکے زیر کاشت رقبے کا ہدف 49.2ہزار ایکڑ اور پیداواری ہدف 469.5ہزار ٹن رکھا گیا ہے۔
وزارت قومی تحفظ خوراک وتحقیق کے حکام کا کہنا ہے کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے گندم، چنا، دال کی فصلیں شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس لیے سیزن کے اہداف کا حصول ممکن نہیں رہے گا۔

 

 


ایمزٹی وی(راولپنڈی)سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب چلے گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے خصوصی طیارہ بھجوایا گیا جس میں وہ شاہی مہمان کی حیثیت سے روانہ ہوئے، ان کے اعزاز میں سعودی عرب میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔

 

 


ایمزٹی وی(نوڈیرو) پیپلزپارٹی نے اپنے 4 مطالبات کی منظوری کے لئے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو عہدے سے ہٹانے سمیت مختلف فیصلے کئے گئے۔

اجلاس کے بعد فرحت اللہ بابر، قمرزمان کائرہ اور شیریں رحمان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب اپنے 4 مطالبات کی منظوری کے لئے سیاسی لانگ مارچ کا فیصلہ ہو چکا ہے جس کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ آج کا اعلان وزیراعظم نوازشریف کی پالیسیوں پرعدم اعتماد ہے، اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے تمام جمہوری طریقوں سے حکومت پر دباؤ ڈالیں گے، لانگ مارچ کس طرح شروع کیا جائےگا اس کا فیصلہ ہو چکا ہے، اب پارلیمان کے اندر اور باہر حکومت پردباؤ میں شدت آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے دباؤ سے حکومت بھاگ جاتی ہے تو بھاگ جائے تاہم ہم نے پارٹی کارکنان کو الیکشن کی تیاری کا کہہ دیا ہے۔

اس سے قبل نوڈیرو میں جلسے سے خظاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی لانگ مارچ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کارکن ایک اور لڑائی کے لیے تیار ہوجائیں، بلاول بھٹو میدان میں آگیا ہے، ہمیں سیاسی لانگ مارچ کی تیاری شروع کرنی ہے، ہر صوبے ہر شہر ہرگاؤں میں آرہا ہوں اور اپنے 4 مطالبات منوانے کے لیے پورے ملک کا دورہ کروں گا۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل مین بارش نے مکمل نہ ہونے دیا۔
میلبرن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے 142 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو اظہر علی 66 جب کہ اسد شفیق 6 رنز پر کریز پر موجود تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اننگز کو شاندار طریقے سے آگے بڑھایا اور کھانے کے وقفے تک مزید کسی بھی نقصان کے بغیر 232 رنز بنا لیے۔ اس دوران اظہر علی نے اپنے ریکارڈ میں ایک اور سنچری کا اضافہ کیا۔

کھانے کے وقفے کے دوران ہی بارش شروع ہوگئی جس سے کھیل ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہوا۔ کھیل شروع ہوتے ہی کینگروز نے پاکستانی بلے بازوں پر تابڑ توڑ حملے شروع کردیئے، جسے اسد شفیق برداشت نہ کرسکے اور 240 رنز کے مجموعی اسکور پر وہ 50 رنز بنانے کے بعد جیکسن برڈ کا شکار بنے۔ اسد شفیق اور اظہر علی نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 115 رنز بنائے۔

اسد شفیق کے بعد اظہر علی کا ساتھ نبھانے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کریز پر آئے لیکن 268 کے اسکور پر وہ بھی ہمت ہار بیٹھے، انہوں نے 10 رنز بنائے۔ سرفراز کے بعد محمد عامر میدان میں اترے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کا اسکور 310 تک پہنچایا تو بارش ایک مرتبہ پھر آڑے آگئی اور کھیل کو روک دیا گیا۔ اس وقت اظہر علی 139 جب کہ محمد عامر 28 رنز بنا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کو 3 ٹیسٹ میچ کی سیریز میں پاکستان پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

 

 


یمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول کامرس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بروز بدھ 28دسمبر 2016ء سے 27 جنوری 2017ء تک انٹربورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں

تاریخ گزرنے کے بعد اسکروٹنی فارم قابل قبول نہیں ہوںگے۔ محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ کامرس ریگولر گروپ کی مارکس شیٹ کالجوں کو روانہ کردی گئی ہیں طلباء اپنے کالجوں سے اپنی مارکس شیٹ حاصل کرسکتے ہیں

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ سندھ) سندھ یونیورسٹی جام شورو میں مستقل وائس چانسلر مقرر نہ ہونے اور ملازمین کے مسائل حل نہ کرنے پر سندھ یونیورسٹی ایمپلائیز ویلفئیر ایسوسی ایشن (سیوا)کی جانب سے جام شورو میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

شرکاء سے سیوا کے رہنماؤں محمد علی گھانگھرو ،امدا د علی کھوس، ذوالفقار علی سہارن ویگر نے خطاب کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کے فوری طور پر سندھ یونیورسٹی جام شورو میں مستقل وائس چانسلر مقرر کرکے ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں