Monday, 07 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان نے ٹوئنٹی 20 سیریز میں عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیزکو خاک چٹانے کی تیاری مکمل کر لی،کوچ مکی آرتھر نے نوجوان ٹیلنٹ سے امیدیں باندھ لی ہیں۔

ان کے مطابق عماد وسیم، بابر اعظم، حسن علی اور محمد نواز جیسے کرکٹرز کا چیلنجز قبول کرنا خوش آئند ہے، شکست سے بے خوف کھلاڑی محدود اوورز کی کرکٹ میں پاکستان کو نئی پہچان دینے کیلیے پُرعزم نظر آتے ہیں،انھوں نے کہا کہ حریف ٹیم کی صلاحیتیں ڈھکی چھپی نہیں لیکن عالمی چیمپئن کا سامنا کرتے ہوئے کسی گھبراہٹ کا شکار نہیں،پلیئرز ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی خطرے سے ورلڈ چیمپئنزکی بھی نیندیں حرام ہونے لگیں، ویسٹ انڈیز نے ٹوئنٹی20 سیریز سے قبل ہی گرین شرٹس کوانتہائی خطرناک قرار دے دیا، اسپنر سموئل بدری نے کہاکہ گرین شرٹس اپنے دن کسی بھی ٹیم کو خاک چٹانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پرفارمنس میں عدم تسلسل کے لحاظ سے یہ بھی ہماری طرح ہی ہیں، ان کے مطابق پلیئرزمیدان میں اترنے سے قبل ہی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے امید ظاہرکی کہ نیا ٹیلنٹ شامل ہونے کے بعد پاکستان ٹیم جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیلتے ہوئے فتوحات کی راہ پر گامزن ہو گی، انھوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف کارڈف میں ون ڈے میچ میں گرین شرٹس نے جدید کرکٹ کی ایک جھلک دکھائی۔

بعد ازاں واحد ٹوئنٹی20 میچ میں یہ انداز عروج پر نظر آیا، ٹور کے آخری دنوں میں مہمان ٹیم کا نیا روپ خوشی اور اطمینان کا باعث تھا،امید ہے کہ کامیابیوں کا یہ تسلسل یو اے ای میں بھی جاری رہے گا،آرتھر نے کہا کہ عماد وسیم، بابر اعظم، حسن علی اور محمد نواز جیسے کھلاڑی چیلنجزکو قبول کر رہے ہیں، ان کے کھیل میں شکست کا خوف نظر نہیں آتا، یہ کھلاڑی محدود اوورز کی کرکٹ میں پاکستان کو نئی پہچان دینے کیلیے پُرعزم نظر آتے ہیں جو مستقبل کیلیے ایک شاندار علامت ہے، انھوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹوئنٹی 20فارمیٹ میں صلاحیتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، البتہ ہم مہمان ٹیم کے عالمی چیمپئن ہونے کا کوئی خوف محسوس نہیں کر رہے اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

گذشتہ چند ماہ ہم محدود اوورز کی کرکٹ میں فرسودہ انداز سے جان چھڑانے کیلیے کوشاں تھے، اب بہتری کی طرف گامزن ہو چکے، یہ تسلسل ٹوٹنے نہیں دیں گے،انھوں نے کہا کہ یو اے ای کی کنڈیشنز ویسٹ انڈیز سے زیادہ مختلف نہیں، کیریبیئنز سخت مقابلہ کریں گے،ان کا شکار کرنے کیلیے پاکستانی اسکواڈ بھی مختلف ہتھیاروں سے لیس ہے لیکن یہ بات بھی ذہن میں رکھنا ہو گی کہ گرین شرٹس کسی موقع پر بھی سہل پسندی کا شکار نہیں ہو سکتے، ایک سوال پر کوچ نے کہا کہ پلیئرز دورئہ انگلینڈ اور اس کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی کھیلتے رہے ہیں اس لیے فارم حاصل کرنے میں کوئی مشکلات پیش نہیں آئیں گی۔ یاد رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 میں سے2 ٹی ٹوئنٹی میچز میں فتح پائی ہے۔

دوسری جانب کیریبیئن ٹیم ورلڈ چیمپئن ہونے کے باوجود گرین شرٹس سے خوفزدہ دکھائی دیتی ہے، یہ اس سائیڈ سے قدرے مختلف ہے جس نے رواں برس کے شروع میںبھارت میں ورلڈ ٹوئنٹی 20 ٹائٹل جیتا تھا، قیادت بھی ڈیرن سیمی کے بجائے کارلوس بریتھ ویٹ کے ہاتھوں میں ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں سموئل بدری نے کہا کہ میگا ایونٹ کے بعد ٹیم میں بہت سے نئے کھلاڑی آئے اور کچھ تو اس ٹور میں ہی ڈیبیو کریں گے، موسم بھی کافی مختلف ہے مگر چونکہ ہم یہاں پر پہلے آگئے اس لیے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے میں مدد مل رہی ہے، تمام کھلاڑی میدان سنبھالنے کیلیے100 فیصد تیار ہیں۔ انھوں نے کہاکہ میں اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے یہاں پی ایس ایل کھیل چکا ہوں، اس میں ہماری ٹیم فاتح رہی تھی، مجھے یو اے ای میںکھیلنے کا تجربہ ہے، پچز بھی ٹی 20 کرکٹ کیلیے اچھی ہیں۔

پاکستانی کھلاڑیوں کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ مستقل مزاجی نہ ہونے کے اعتبارسے حریف پلیئرز ہمارے جیسے ہی ہیں، ایک دن وہ اچھی کارکردگی پیش کرتے اور اگلے روز ہماری طرح ہمت ہارجاتے ہیں لیکن اپنے مخصوص دن گرین شرٹس کسی بھی ٹیم کو روند سکتے ہیں، ہمیں بھی ان کے چیلنج سے خبردار رہنا ہوگا، ہم اپنے پلان پر بہترین انداز میں عملدرآمد کی کوشش کریں گے کیونکہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان انتہائی خطرناک سائیڈ ہے۔

سموئل بدری اس وقت ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ پر موجود ہیں، انھوں نے کہاکہ میں بدستور مختصر ترین فارمیٹ کا نمبر ون بولر رہنا اور تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا چاہتا ہوں۔

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے اسلام آباد سے شروع ہونے والی ونٹیج کلاسک کار ریلی ہنزہ پہنچ گئی۔ رات قیام کے بعد کار ریلی صبح سویرے خنجراب کے لیے روانہ ہوگی۔

اسلام آباد سےشروع ہونےوالی ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی ناران اور گلگت سے ہوتی ہوئی ہنزہ پہنچ گئی ہے، منتظمین کا کہنا ہے کہ اس کاوش کا مقصد پاکستان کے سوفٹ امیج کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے۔

14 ونٹیج کلاسک گاڑیوں پر مشتمل ریلی میں غیرملکی سیاح بھی حصہ لے رہے ہیں۔ شرکاء رات ہنزہ میں گذار کر صبح پاک چین سرحد پر واقع خنجراب کے لیے روانہ ہوں گے۔

ریلی کے شرکا کی حفاظت کےلیے ریپیڈ رسپانس فورس اور ایلیٹ فورس کے جوان مامور ہیں۔

ایمزٹی وی( کوئٹہ) ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی الیکشن کمیشن بلوچستان نے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے حوالے سے دوسرا مر حلہ شروع کر دیا گیا، چیف الیکشن کمیشنر بلوچستان بایزید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ملک بھر کی طرح بلوچستان میں انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے حوالے سے دوسرا مرحلہ شروع کر دیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق مرحلہ 20ستمبر سے 10اکتوبر تک جاری رہے گا صوبہ بھر میں 1500 کے قریب ڈسپلے سینٹرز قائم ہیں ،جہاں فوت شدہ اور اندراج والے ووٹرز کی فہرستیں آویزاں کر دی گئی ہیں

ایمز ٹی وی (کھیل) کرکٹر محمد عامر نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا، وہ اپنی دلہن کو لے کر شادی ہال سے گھر پہنچ گئے۔

سہرے کے پھول کھل گئے، دلہا میاں کرکٹر محمد عامر سجی سجائی گاڑی میں سجی سجائی دلہنیا کو اپنے گھر بیاہ کر لے آئے۔

سنہری شیروانی، میرون کلے والے عامر، میرون جوڑا پہنی نرجس کے ساتھ زندگی بتائیں گے، خوشیوں کے گیت گائیں گے۔

ا س سے قبل کرکٹر محمد عامر دھوم دھام سے اپنی دلہنیا لے کر گھر پہنچ گئے، دلہا میاں بینڈ باجوں کی گونج میں بارت لے کر نکلے، کرکٹر محمد عامر کی زندگی کی نئی اننگز کا دھوم دھام سے آغازہوا ہے، شادی کے لیے بیوٹیشن گھر ہی بلالیا، پھر پہنی گولڈن شیروانی اور سر پہ سجایاپنجاب کا روایتی کُلا۔

محمد عامراپنے دوست احباب اوررشتہ داروں کے ہمراہ بارات لے کر گھر سے نکل۔ نیلے رنگ کی گاڑی کو رنگا رنگ پھولوں سے سجایا گیا، ڈھول کی تھاپ اور شہنائیوں کی روایتی گونج میں دلہا میاں باراتیوں کے جھرمٹ میں شادی ہال پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ہال میں داخل ہونے سے پہلے دولہے میاں کا راستہ روکنے کی رسم ہوئی جس میں دلہن کی سکھیوں اور کزنز نے خوب ہلہ گلہ کیا، دلہن نرجس سرخ جوڑے میں اسٹیج پر پہنچیں تو محمد عامر نے انہیں ریسیو کیا، جہیز دکھائی اور دودھ پلائی کی رسم نے بھی تقریب کی رنگینی بڑھا دی۔ آج لاہور میں محمد عامر کی دعوت ولیمہ ہے، تقریب میں نئے دولہا دلہن چار چاند لگائیں گے۔

ایمز ٹی وی (کھیل) ٹیسٹ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم ، ٹیم پاکستان کو آئی سی سی کی جانب سے ٹرافی دینے کی تقریب آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوئی۔

سات سال سے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کھیلنے سے محروم ٹیم پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر نمبرون ہونے کی ٹرافی دی گئی۔

مصباح کی قیادت میں گرین شرٹس نے آسٹریلیا کو مارا، انگلینڈ کا پچھاڑا ،سری لنکا اور بنگلا دیش کو ہرایا۔ٹیم پاکستان نے بھارت سمیت ہر ٹیم کو پیچھے دھکیلا اور دنیا کی بہترین ٹیم کا تاج اپنے سر سجالیا۔

اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان ایک سو گیارہ پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والی پُروقار تقریب یں گُرز نما ٹرافی پاکستان کے کامیاب ترین کپتان کو پیش کی


ایمزٹی وی(نیوز ڈیسک)وکی لیکس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پول کھولتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت منظم طریقے سے کشمیری عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے اور امریکی حکام تمام صورتحال سے بخوبی واقف ہے۔
دنیا میں چھپے ہوئے راز افشا کرنے والے آسٹریلین شہری جولین اسانج کی مشہور ویب سائٹ وکی لیکس نے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔
وکی لیکس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ایک منظم طریقے سے مظالم ڈھا رہا ہے جس میں بے گناہ و نہتے کشمیری عوام کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جب کہ امریکا اس تمام صورتحال سے بخوبی واقف ہے اور اس کے پاس بھارتی فوج اور پولیس کے شہریوں پر تشدد کے ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔

وکی لیکس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر امداد کے حوالے سے مشہور تنظیم ریڈ کراس کے نمائندوں نے 2005 میں بھارت کی جانب سے ہونے والے مظالم کے حوالے سے امریکی سفارتکاروں کو تفصیلی بریفنگ دی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ 10 سال قبل تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 300 حراستی مراکز تھے اور ان حراستی مراکز میں شہریوں کو بجلی کے جھٹکے دیئے جاتے تھے جب کہ زیرحراست کشمیریوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بھی بنایاگیا۔ بھارتی فوج کےمظالم،انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرامریکی سفارتکاروں کوتشویش تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم میں تیزی آئی ہے اور قابض بھارتی فوج کی جانب سے چھروں والی گن کے استعمال سے اب تک متعدد کشمیری نابینا اور کئی شہید ہوچکے ہیں۔

ایمزٹی وی(راولپنڈی) انڈونیشیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) سے جاری ہونے والے بیان میں بتایاگیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اور ملائیشین افواج کے سربراہ کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور جیو اسٹریٹجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی غور ہوا۔ افواج کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا ۔


ایمزٹی وی(پشاور)خیبر پختونخوا کے 14اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے اور گنتی کا عمل جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے زیر حکمرانی صوبہ خیبر پختونخوا کے 14اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی جو 8بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کیلئے صوبے بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے اور 10 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جنہوں نے امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا۔ واضح رہے کہ صوبے کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 35نشستوں پر امیدوار مد مقابل ہیں۔

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم نے اومان کو تین گول سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں اومان کے خلاف سیریز کے تیسرا میچ میں پاکستان انڈر 18 کو پہلے ہاف میں دو گول کی برتری حاصل تھی ۔ دونوں گول امجد علی خان نے بنائے۔

دوسرے ہاف میں امجد علی ایک اور گول کر کے ہیٹ ٹرک بنائی ساتھ ہی پاکستان کو تین صفر سے کامیابی بھی دلائی ۔کوچ مدثر علی خان کا کہنا ہے کہ تیسرے میچ میں نیا کمبی نیشن آزمایا ۔ ہدف ڈھاکہ میں ہونے والا ایشیا کپ ہے ۔

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ) پاکستانی ڈیزائن ٹیم نے لندن میں ایک منفرد اور تخیلاتی دنیا پیش کر کے شرکاکو حیرت میں ڈال دیا۔ یہ ایسی تصوراتی دنیا ہے، جہاں ہر عمر کا فرد گھومتے ہوئے لٹو پر بیٹھ کر خود کو بچہ محسوس کرتا ہے ۔ اس کا مقصد ہر شخص میں پوشیدہ ایک بچے کو باہر لاکرتفکرات سے دور کرنا ہے۔

یہ کراچی سے تعلق رکھنے والی ڈیزائنر ٹیم ’کولیسے ڈیزائن اسٹوڈیو‘ کا کارنامہ ہے ۔ اپنی نوعیت کے اس منفرد تصور کو لندن میں ہونے والی ایک نمائش کے ذریعے پیش کیا گیا ہے، جس کا تھیم ’یوٹیپیا بائے ڈائزائن‘ ہے۔

’لندن ڈیزائن بینئیل‘ نامی یہ نمائش ہر 2 سال بعد لندن منعقد ہو تی ہے۔ سومر سیٹ ہاؤس میں ہونے والی یہ نمائش 7ستمبر سے 27ستمبر تک جاری رہے گی۔

نمائش میں30سے زائد مختلف ممالک کے وفودشرکت کر رہے ہیں۔ نمائش میں پہلی بار پاکستانی ڈیزائن کی ٹیم نے اپنامنفرد شاہکار ڈیزائن’دالان‘ پیش کیا ہے