Monday, 07 October 2024
Reporter SS

Reporter SS


ایمزٹی وی(نئی دہلی) اڑی حملے کے بعد پاکستان پر سرجیکل اسٹرائکس کی باتیں کرنے والی مودی سرکار نے اب پینترا بدلتے ہوئے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کر نے کی پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج پاکستان کے اندر فیصلہ کن نتائج صلاحیت کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی۔

کل تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے کے بعد بھارت کی پاکستان کے خلاف الزام تراشی پورے زور پر تھی یہاں تک کہ پاکستان پر حملہ کرنے کی باتیں ہو رہی تھیں، ہندوستان ٹائمزکے گزشتہ روز کے آرٹیکل میں کہا گیا کہ بھارتی اسپیشل فورسزکنٹرول لائن کے پارکارروائی کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں لیکن آج وہی اخبار کہ رہا ہے کہ پاکستان کے اندر کسی قسم کا حملہ آسان نہ ہوگا اور ایسے میں صوتحال مکمل طور پر قابو سے باہر ہو سکتی ہے۔

بھارتی اخبار دی نے کل اپنے مضمون میں بھارتی فوجی ذرائع کے حوالے سے لکھا تھا کہ بھارتی فوج کی شمالی کمان نے کنٹرول لائن پر پاکستان کی ان فوجی چوکیوں کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے جو بھارت کے خیال میں اڑی سیکٹر حملے کے لئے مددگار ثابت ہوئی ہیں۔ ایک بھارتی کمانڈر نے تو یہاں تک کہا کہ ہم اپنی مرضی اور اپنے طے شدہ وقت پر اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیں گے لیکن آج صورتحال کافی مختلف ہے اور اخبار نے اپنا پینترا ہی بدل دیا ہے اور کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی صلاحیت ہی اتنی نہیں کہ وہ پاکستان کو منہ توڑ جواب دے سکے، بھارتی فوج پاکستان کے اندر فیصلہ کن نتائج کے حملے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی اس لیے ان کو اپنی توجہ مقبوضہ جموں کشمیر میں اٹھنے والی کشیدگی تک محدود کرنی چاہیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا جائے لہذا اب بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اڑی حملے کا راگ الاپیں گی۔


ایمزٹی وی(نئی دہلی) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت بغیر ثبوت الزامات لگا رہا ہے جب کہ جنگ ہوئی تو ذمے دار وہی ہوگا۔
بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پرویزمشرف نے کہا کہ بھارت بغیرثبوت پاکستان پرالزامات لگا کرجنگ کی طرف جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کاخواہاں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی مرضی کے وقت اور مناسب جگہ پربھارتی الزامات کا جواب دے گا، ایک سوال پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ بھارت براہمداغ جیسے دہشت گرد کوکیسے پناہ دے سکتا ہے۔

ایمز ٹی وی (صحت) ہلدی میں موجود بعض اجزا کئی طرح کے کینسر کو قبل از وقت روک سکتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت میں ہلدی کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب ماہرین نے چوہوں پر تجربات کیے اور انہیں معمول سے زیادہ ہلدی کھلائی۔امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ چوہوں پر کیے گئے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ ہلدی میں موجود ایک عنصر ’’سرکیومن‘‘ چوہیا میں بریسٹ کینسر پھیلنے میں اہم رکاوٹ ثابت ہوا ہے۔ ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دماغ میں الزائیمر کی وجہ بننے والے اجزا کو بھی ہلدی ختم کرنے میں جادوئی کردار ادا کرتی ہے۔

 

اسی بنیاد پر ماہرین کھانے میں ہلدی کی زیادہ مقدار پر زور دے رہے ہیں۔ یونیورسٹی کالج لندن میں ایک اور دلچسپ تجربہ کیا گیا جس میں دیکھا گیا کہ آیا ہلدی ہمارے جین کو تبدیل کرسکتی ہے یا نہیں؟ ہم جانتے ہیں کہ جینیاتی تبدیلیاں بہت سارے امراض کی وجہ بنتی ہیں۔اس ٹیسٹ میں جین کے اطراف موجود بعض اجزا کو نوٹ کرنا تھا۔ وومن کینسر انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدان کے مطابق اسے جین کا پیکج کہا جاسکتا ہے جو کسی سافٹ ویئر کی طرح جین کو کہتا ہے کہ اسے کیا کام کرنا ہے اور کیا نہیں۔ اسے جینیاتی زبان میں میتھائلیشن کہتے ہیں اور اس کی ہدایات بیماری بھی پیدا کرسکتی ہیں۔

 

اس کے لیے 40 سے 50 سال تک کے 100 رضاکار بھرتی کیے گئے اور انہیں 3 گروہوں میں تقسیم کیا۔ ایک گروپ کو ہلدی کے کیپسول دیئے گئے جس میں 3.2 ملی گرام ہلدی، ایک گروہ کو فرضی کیپسول اور تیسرے کو ایک چمچہ ہلدی دی گئی اور وہ بھی روزانہ 6 ہفتے تک کھلائی گئی۔ اس کے بعد ان کے خون کے ٹیسٹ لیے گئے تو ماہرین یہ جان کر حیران رہ گئے کہ تمام افراد کے خون میں امنیاتی خلیات پہلے کے مقابلے میں تھوڑے کم تھے۔ لیکن اس سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہوئی کہ دمے، ڈپریش، الرجی، کینسر اور دیگر امراض کی وجہ بننے والے جین میں تبدیلیاں دیکھی گئیں۔ اس سے ظاہر ہوا کہ ہلدی بیماریوں کی وجہ بننے والے جین کو بھی تبدیل کرسکتا ہے۔ اس طرح اب ہلدی میں پہلی بار جین تبدیل کرنے والے خواص دریافت ہوئے ہیں۔

ایمز ٹی وی (صحت) راولپنڈی کے ہسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا ۔زرائع کے مطابق اقبال نامی شخص کو کانگو وائرس کے شبے میں چار روز قبل ہسپتال لایا گیا تھا ۔

اس کے خون کے نمونے بھی حاصل کیئے گئے تھے جس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد مریض کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا تھا ۔


ایمز ٹی وی(کراچی ،تعلیم)داﺅد فاﺅنڈیشن کے تحت سائنسں میں دلچسپی اور حوصلہ افزائی کیلئے سہ روزہ میگنسیفائی سائنسی ہوگی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ خصوصی شرکت کریں گے۔ یہ نمائش 23ستمبر سے داﺅد پبلک اسکول بہادر آباد میں شروع ہوگی اور 25ستمبر تک جاری رہے گی۔

اسں بات کا اعلان گزشتہ روز کراچی پریسں کانفرنس میں کیا گیا جس سے داﺅد فاونڈیشن کی سربراہ سبرینا داوﺅد،ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے سابق سربراہ علی حسن حبیب ، داﺅد یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی داکٹر ثمرین عامر ،داﺅد فانڈیشن کے فصیح الدین بیابانی اور مشیر ماہم علی نے خطاب کیا۔

ایمز ٹی وی (صحت) یہ مشہور ٹیکنالوجی کمپنی اس مرض کے علاج کے لیے کسی کمپیوٹر وائرس کی طرح کا طریقہ کار تلاش کررہی ہے جو جسم کے خراب خلیات پر حملہ کرکے انہیں ختم کرسکے۔

ایک بار جب وہ اس کے قابل ہوجائے گی تو وہ اس وائرس کی مانیٹرنگ کے بعد اسے ری پروگرام کرکے دوبارہ صحت مند بنا دے گی۔

کمپنی نے ایک بائیولوجیکل کمپیوٹیشن یونٹ بھی قائم کیا ہے جس کا مقصد زندہ کمپیوٹرز کے خلیات بنانا ہے اور اس کی پروگرامنگ اور ری پروگرامنگ میں کامیابی کے بعد کسی بھی مرض جیسے کینسر کا علاج کیا جاسکے گا۔

مذکورہ ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ کمپیوٹنگ ریسرچ میں پیشرفت کررہی ہے اور کمپیوٹرز کو ادویات اور امراض کے کام کرنے کے طریقے کے بارے میں جاننے اور ان کے نئے علاج کی تلاش کے لیے تیاری کررہی ہے تاکہ کینسر کے مریضوں کی مدد کی جاسکے۔ ٹیم کو توقع ہے کہ مشین لرننگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرکے کمپیوٹرز انسانوں کی طرح سوچ اور سیکھ سکیں گے اور کینسر کے مرض کو سمجھ کر اس کا علاج کرسکیں گے۔

ابھی طبی سائنس میں کینسر پر ہونے والی تحقیقی رپورٹس کو کسی بھی ایک ڈاکٹر کے لیے پڑھنا ممکن نہیں مگر کمپیوٹر زیادہ تیزی سے پڑھنے اور سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کو مدنظر رکھ کر علاج تیار کرنے میں مدد دے سکیں گے۔

مائیکرو سافٹ ریسرچ لیب کے سربراہ کرس بشپ نے بتایا کہ بائیولوجی کا شعبہ اور کمپیوٹنگ کا میدان ایک دوسرے سے مختلف لگتے ہیں لیکن خلیات میں ہونے والے پیچیدہ عمل اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کا پراسیس کافی ملتا جلتا ہے۔

آسان الفاظ میں خلیات کے پیچیدہ عمل کو ایک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر بھی سمجھ سکتا ہے اور اس طرح کمپیوٹرز کو خلیات کے رویے کو سمجھنے اور ان کے علاج کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ کینسر کا حل 5 سے 10 سال کے درمیان سامنے آجائے گا۔

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)گوگل کی جانب سے 4 اکتوبر کے دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں جو ممکنہ طور پر اس کے نئے اینڈرائیڈ فلیگ شپ فون کے لیے ہے، جس کے ایک یا دو ماڈلز پیش کیے جاسکتے ہیں۔گوگل کی جانب سے اس حوالے سے یوٹیوب ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ گوگل کی جانب سے ایک 5 انچ جبکہ دوسرا 5.5 انچ کا فون پیش کیا
جائے گا۔دوسری جانب ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر اب کی بار گوگل کے فونز پہلے کے مقابلے میں مہنگے ہوں گے اور ان کی قیمت 649 ڈالرز سے شروع ہوگی ۔

یہ فونز ممکنہ طور پر گوگل کی جانب سے ایچ ٹی سی کی مدد سے تیار کیے جارہے ہیں۔
اگرچہ گوگل کی جانب سے پکسل اسمارٹ فون آئندہ ماہ متعارف کرایا جائے گا تاہم اس کی تصاویر ضرور لیک ہوکر سامنے آگئی ہیں۔اینڈرائیڈ پولیس نے ان تصاویر کو شائع کیا ہے جو 2 فونز کی اطلاعات کو تقویت دیتی ہے۔ان تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فونز آئی فون سے ملتے جلتے ہوں گے جبکہ اس میں فنگر پرنٹ سنسر بھی موجود ہے۔


ایمزٹی وی (راولپنڈی)وزیراعظم نواز شریف اور سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ایک ایسے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے کہ جب وزیراعظم جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں موجود ہیں جہاں وہ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر 15 منٹ تک بات چیت جاری رہی جس میں علاقائی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ایمزٹی وی (اسلام آباد) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکے کیونکہ ظلم و تشدد کے ذریعے لوگوں کی وفاداریاں نہیں خریدی جاسکتیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی بربریت کے حوا لے سے کہا کہ اقوام متحدہ کی رکن ریاستیں کشمیر پر کئے گئے وعدوں کو پورا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پرعمل درآمد کرائے۔

عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوائے کیونکہ ظلم و تشدد کے ذریعے لوگوں کی وفاداریاں نہیں خریدی جا سکتیں اورنہ ہی عسکری قبضے سے لوگوں کو سرنگوں کیا جا سکتا ہے۔

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر چھرا بندوقوں کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پرعملدرآمد کرائے جب کہ مشرقی تیمورکے حوالے سے 1999 میں ایسی ہی قراردادوں پر عملدرآمد کرایاگیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستانی حکومتوں نے مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال دیا، وزیراعظم نوازشریف نے نئی دلی میں حریت قیادت سے ملنے سے انکار کر دیا تھا اور وزیراعظم شریف خاندان کا کاروبار بڑھانے کیلئے میٹنگز میں مصروف تھے۔


ایمزٹی وی() پشاورموٹروے پرپاک فضائیہ کی جانب سے جنگی طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ اورٹیک آف کی مشقیں جاری ہیں۔
زرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے گزشتہ دنوں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پرمشقوں کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت پہلے مرحلے پرپاک فضائیہ کے جنگی طیارے اسلام آباد پشاورموٹروے پر ہنگامی لینڈنگ اورٹیک آف کی مشقیں کررہے ہیں، جس کی وجہ سے موٹروے کو ہر قسم کی گاڑیوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب موٹروے پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پشاورموٹروے کو مرمتی کام کی وجہ سے بند کیا گیا ہے جب کہ جلد ہی موٹر وے پر آمد و رفت کو بحال کردیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پشاورموٹروے کے بعد جمعرات کو اسلام آباد لاہورموٹروے پر پاک فضائیہ کے جنگی طیارے اسی نوعیت کی مشقیں کریں گے۔