Monday, 07 October 2024
Reporter SS

Reporter SS


ایمزٹی وی(تعلیم) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی،اسلام آباد ا ور راولا کوٹ میں ہونے والے بی اے (سال دوم) پرائیویٹ سالانہ امتحان2014 منعقدہ امتحان دسمبر2015 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کراچی میں ہونیوالے امتحان میں1399 طلباءرجسٹرڈ ہوئے جن میں1323طلباءنے امتحان میں شرکت کی اور268 طلباءکامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ20.26فیصد رہا۔

بی اے (سال دوم) کے اس امتحان میں حافظ مبشر رضوان نے677نمبرلے کر پہلی،امتیازاحمد نے674نمبر لے کر دوسری اور مریم بانو نے651نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تینوںپوزیشن ہولڈرزکا تعلق کراچی سے ہیں۔


ایمزٹی وی(گلگت بلتستان) گلگت بلتستان کے خوبصوررت ترین سیاحتی مقام راما میں ہونے والا پولو فیسٹول کامیدان آج سجے گا افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان جعفراللہ خان اورمیرمحفل پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل ہونگے۔

اس فیسٹول میں گلگت بلتستان کے 6اضلاع جس میں دیامر ،استور ،اسکردو ،گلگت ،غذر ،گا نچھے اورنگر کی پولو ٹیمیں شرکت کرینگی۔جس میں ضلع استور کی 2ٹیمیں شامل ہیں ۔راما فیسٹول میں گلگت بلتستان کی 8 ٹیمیں نے شرکت کررہی ہیں ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کے آفس میں پولو ڈراز ہوئے ۔ جس میں ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ حسین علی ،پولو ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر اشرف گل ،سمیت استور پولوایسوسی ایشن اور دیگر اضلاع سے آنے والی پولو ٹیمو ں کے صد ور اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کیا ۔

پول اے میں دیامر ،سکردو،استور گرین اور نگر شامل ہیں ۔پول بی میں استور اے، گا نچھے ،غذر اور گلگت شامل ہیں ۔آج پہلا میچ پول اے کی ٹیموں کے درمیان بوقت 10 بجے استورگرین بمقابلہ نگر دوسر ا میچ 3بجے سکردو بامقابلہ دیامر ہو گا ۔ اور دوسرے راﺅنڈ میں پول بی کے ٹیموں کا مقابلہ ہوگا۔

۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استور رحمان شاہ نے کہا کہ میں استوری عوام پولو ایسوسی ایشن استور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام اضلاع سے آئے ہوئے پولو ٹیموں کو خوش آمدید کہتا ہو ں اور امید رکھتا ہوں کہ تمام پولو کھلاڈی اس فیسٹول میں اچھے کھیل کا مظاہرہ اور نظم و ضبط کو مد نظر رکھتے ہوئے اس فیسٹول کو کامیاب بناینگے ۔


ایمزٹی وی (گلگت بلتستان)گزشتہ سالوں کی طرح اس سال میں بھی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت ہنزہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور لائین ڈیپارٹمنٹ ہنزہ کے ساتھ خصوصی تعاون کے علاوہ صحت کے متعلق عوام کی بھر پور خدمت کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہے۔

ان خیالات کا اظہار بحثیت چیرمین پولیو اراڈکیشن کمیٹی ،قائم مقام ڈپٹی کمشنر ہنزہ شیریار نے پولیو اجلاس میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کو مضبوط اور موثر بنانے کے لئے میڈیا سوشل میڈیا علما ءسماسی و سماجی حلقوں کی مدد لینا ہوگااس خطرناک بیماری کے خاتمہ کے لئے والدین پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد)اقوام متحدہ کے ہیومین رائٹس کمیشن میں پاکستان کی مندوب تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ بھارتی مظالم کی تحقیقات کے لیے اپنا مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت جان بوجھ کر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی کا رنگ دے رہا ہے

اقوام متحدہ کےہیومین رائٹس کمیشن میں پاکستان کی مندوب تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں پربھارتی مظالم تشویش کا باعث ہیں

تہمینہ جنجوعہ نے بتایا کہ رپورٹ میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے ثبوت موجود ہیں، لہذاعالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور سفاکیت کا فوری نوٹس لے۔

تہمینہ جنجوعہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بربریت کی غیر جابندارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیرسے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے


ایمزٹی وی(تعلیم/پنجاب)پنجاب میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 3 لاکھ 49 ہزار 267 طلبا نے حصہ لیا جس میں سے 90 ہزار 827 طلبا کامیاب ہوئے۔ سالانہ نتائج میں کامیابی کا تناسب 60.85 رہا۔

فیصل آباد بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے بھی سالانہ امتحان کےنتائج کااعلان کردیا۔ جس کے مطابق مجموعی طورپر 82 ہزار 178 امیدوار امتحانات کا حصہ بنے جس میں سے 47 ہزار 681 طلبا کامیاب ہوسکے اس طرح کامیابی کا مجموعی تناسب 58.02 رہا۔

جبکہ راولپنڈی میں ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 60 ہزار 61 طلبا نے حصہ لیا جس میں سے 33 ہزار 460 طلبا کامیاب ہوئے اور امتحان میں کامیابی کا تناسب 56.95 فی صد رہا۔


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چو ہدری نے اعلان کیا ہے کہ نریندر مودی یا بھارتی وزیر خارجہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے موقع پر نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کشمیری زبردست احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کریں گے

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکے علاوہ لندن، برسلز، پیرس اور دی ہیگ سمیت مختلف جگہوں پر احتجاج جاری رکھیں گے ۔ مقبوضہ کشمیر کے حریت پسندوں پر بھارتی جبر و استبداد کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے ۔


ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کے آفیسرزویلفیئرایسوسی ایشن کے برائے 2016-18ء کے انتخابات18 اکتوبر2016 ء کومنعقد ہوں گے جس کے لئے کاغذات نامزدگی 19 ستمبرتا28 ستمبر2016 ء تک حاصل وجمع کرائے جاسکتے ہیں۔

انتخابات میں شرکت کے خواہشمند افسران جامعہ کراچی آفیسرز ویلفیئرایسوسی ایشن کے چیف الیکشن آفیسرسے رجوع کرسکتے ہیں۔


ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی میں تین روزہ ہفتہ طلبا کا انعقاد کیا جارہاہے۔

جامعہ کراچی کے مشیر امورطلبہ پروفیسرڈاکٹرسیدانصررضوی کے مطابق جامعہ کراچی میں ہفتہ طلبہ 26 تا30ستمبرمنایاجائے گا جبکہ ہفتہ طلبا کے دوران کلاسز صبح10:30 بجے کے بعدمعطل رہیں گی


ایمزٹی وی(تعلیم/اسلام آباد)اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2016ء کے میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح کے داخلوں کے بارے میں طلبہ کو رہنمائی فراہم کرنے کے لئے ملک کے 44اہم شہروں میں قائم اپنے علاقائی دفاتر میں ہفتہ وار "اوپن ڈے "منعقد کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے یونیورسٹی کے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ داخلوں کے خواہشمند افراد کی رہنمائی کے لئے اپنے کیمپسز میں خصوصی کائونٹرز بنائیں۔

ایمزٹی وی(مہمند ایجنسی)گزشتہ روز تحصیل امبار میں ہونے والے خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی جب کہ علاقے میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مہمند ایجنسی کے علاقے امبار کی مسجد میں ہونے والے خود کش حملے میں زخمی ہونے والے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب مہمند ایجنسی کی تحصیل امبار میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ امبار میں حملہ کرنے والے مبینہ خود کش بمبار کے جسم کے اعضا شناخت کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر تقریباً 20 سال کے قریب ہے۔