Monday, 07 October 2024
Reporter SS

Reporter SS


اہمزٹی وی(پنجاب)ملتان ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں حادثے کی وجہ ٹرین ڈرائیور کی غفلت بتائی گئی ہے ۔

سی ای او ریلوے جاوید انور کے مطابق ملتان ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیارکر کے حکومت کو بھجوادی گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق حادثے میں عوام ایکسپریس کاانجن ،اے سی اسٹینڈرڈ لگی بوگی اور پاور پلانٹ ٹریک سے اترے۔

فیڈرل جنرل انسپکٹر ریلوے میاں محمد ارشد کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم مقرر کر دی گئی ہے جو ٹرین ڈرائیور سے پوچھ گچھ اور دیگرمعاملات پر تفتیش کر رہی ہے ۔

سی ای او ریلوے کے مطابق جاں بحق مسافروں ٘ کے لواحقین کو آٹھ ،آٹھ لاکھ جبکہ زخمیوں کو ایک ،ایک لاکھ روپے دئیےجائیں گے۔

متاثرہ ٹرین کو خانیوال ،لودھراں ،جہانیاں کے راستے کراچی روانہ کر دیا گیا۔


ایمزٹی وی (ملتان)بچھ ریلوے اسٹیشن کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس اور مخالف سمت سے آنے والی مال گاڑی میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ملتان سے شجاع آباد کی طرف جانے والی والی مال گاڑی کے نیچے ایک شخص آ گیا جس کے باعث ڈرائیور نے ٹرین روک لی جب کہ ملتان سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس بھی اسی پٹری سے گزر رہی تھی جو بچھ اسٹیشن کے قریب کھڑی مال گاڑی سے زور دار دھماکے سے ٹکڑا گئی۔ مال گاڑی اور مسافر ٹرین کے درمیان تصادم سے عوام ایکسپریس کا انجن اور 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جب کہ مال گاڑی کی بھی 5 بوگیاں پٹری سے اتریں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 10 افراد کی حالت تشناک ہے۔
jجبکہ دوسری جانب ملتان کے نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ ڈاکٹرز کی جانب سے عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت ناصر اور سردار کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق رحیم یار خان سے بتایا جا رہا ہے۔

حادثے کے بعد مرکزی ریلوے ٹریک کو ٹرینوں کی آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا اور ٹرینوں کو متبادل راستے کے طور پر خانیوال سے جہانیاں کی طرف موڑ دیا گیا ہے جہاں سے وہ بہاولپور پہنچ کر ٹریک پر واپس آجائیں گی جب کہ مرکزی ریلوے ٹریک کو بحال کرنے کے لئے ہیوی مشینری منگوا لی گئی ہے۔


ایمزٹی وی (اسلام آباد)وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم ہاوس میں ہو گا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں جاری توانائی منصوبوں کی تکمیل سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر پانی و بجلی، وزیر پیٹرولیم، وفاقی سیکرٹریز اور دیگر حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو ملک میں جاری توانائی منصوبوں کی تکمیل سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

جس میں ہائیڈل، تیل، ہوا اور سورج کی روشنی سے بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کی رفتار سےمتعلق آگاہ بھی کیا جائے گا


ایمزٹی وی(تعلیم) حکومت نے عید کے تیسرے روز اسکول نہ کھولنے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کی تین دن کی تعطیلات کے بعد آج اسکول کھل گئے لیکن بیشتر نجی تعلیمی اداروں نے آج اسکول بند رکھےجو پیر سے کھلیں گےجبکہ آج سے کھلنے والے اسکولوں میں حاضری معمول سے کم ہے ۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات کے مطابق آج اسکول نہ کھولنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد)ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی اتباع میں اللہ تبارک و تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا کے لئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ جن افراد نے عید کے پہلے اور دوسرے روز قربانی کی ان کے ہاں مہمانوں کی آمد اور طرح طرح کے پکوان بنائے جا رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں

دوسری جانب حکومت کی جانب سے اعلان کردہ سرکاری تعطیلات بھی ختم ہو چکی ہیں جس کے بعد اسکول اور دفاتر بھی کھل چکے ہیں لیکن عید کا تیسرا روز ہونے کے باوجود اسکولوں اور دفاتر میں حاضری معمول سے بہت کم ہے۔


ایمزٹی وی (تعلیم)عید کی سرکاری چھٹیوں کے بعد ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور دفاتر کھل گئے ہیں تاہم عید کا تیسرا روز ہونے کی وجہ سے حاضری معمول سے کم ہے۔
تفصیلات کےمطابق حکومت کی جانب سے دی گئی عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد نجی اور سرکاری دفاتر بھی کھل گئے ہیں تاہم تعلیمی اداروں کی طرح سرکاری دفاتر میں بھی حاضری معمول سے کم ہے جب کہ ملازمین کی اکثریتنے اتوار تک چھٹیاں منانے کے لئے جمعرات اور جمعہ کی چھٹی لے لی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے رواں برس عید الاضحیٰ پر 3 سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا تھا جس میں سے ایک روز حج اور دو روز عید کے لئے رکھے گئے تھے۔


ایمزٹی وی(صحت)سائنس دانوں نے ایسی دوا بنانے کا دعویٰ کیا ہے جس کی محض ایک خوراک سے ملیریا وائرس کا علاج ممکن ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی یونیورسٹی ایم آئی ٹی اور ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ایک ایسا اینزائم تیار کیا ہے جس نے جسم میں بڑھنے اور نظامِ خون میں شامل ہونے سے پہلے ہی جگر میں موجود ملیریا کے جراثیم پر حملہ کر کے اسے نیست و نابود کر دیا۔

محققین پرامید ہیں کہ آئندہ برسوں میں ملیریا وائرس کے مقابلے کے لیے بہتر دوا تیار کی جا سکتی ہے۔ اس نئی دوا کا کیمیکل کمپاؤنڈ ملیریا کے جسم میں خون کے بہاؤ کے ساتھ پھیلنے سے پہلے جگر میں ہی بیماری کے جراثیم سے مقابلہ کرتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ مذکورہ دوا کی ایک خوراک کے استعمال سے ایک ماہ کے اندر ملیریا کے انفیکشن سے نجات ممکن ہے تاہم دوا کا تجربہ ابتدائی طور پر چوہوں پر کیا گیا ہے۔ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن نے تحقیق کیلئے مالی معاونت فراہم کی۔

خیال رہے کہ مچھروں کے کاٹنے سے انسانوں میں ملیریا پھیلتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا کی نصف آبادی کو ملیریا ہونے کا خدشہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق صرف 2015ءمیں ملیریا کے تقریباً ساڑھے اکیس کروڑ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں چار لاکھ 38 ہزار افراد مر گئے

ایمز ٹی وی(پشاور) جماعت اسلامی کے پی کے ،کے امیر مشتاق احمد نے کے پی کے میں رواج ایکٹ کی مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے فاٹا میں شریعت ریگولیشن نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔یہ مطالبہ انھوں نے المرکز اسلامی پشاور میں پریس کانفرنس میں کیا ۔ انھوں نے ایک سوال پر کہا کہ 2018تک فاٹا کے تمام مسائل حل کئے جائیں ۔بینک آف خیبر کی غیر مشروت معذرت پر جماعت اسلامی اور صوبائی وزیر خزانہ سرخرو ہوئے ہیں ۔


ایمزٹی وی(پشاور)پشاومیں مقیم افغان مہاجرین عیدالاضحی سعودی عرب کے ساتھ منا رہی ہے ۔ مہمند ایجنسی اور خیبر ایجنسی کے بعض علاقوں میں بھی نماز عید ادا کی گئی ۔

پشاور میں مقیم افغان مہاجرین نے شمشتو کیمپ کے بڑی جامع مسجد میں عیدالاضحی کی نماز عید ادا کی نماز عید کے لئے افغان مہاجرین کی بڑی تعداد آئی تھی ۔

نماز عید کے موقع پر نمازیوں نے پاکستان اور افغانستان میں قیام امن کے لئے خصوصی دعائیں مانگی ۔ نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی بھی ادا کی گئی ۔
اسی طرح مہمند ایجنسی اور خیبر ایجنسی کے بعض علاقوں میں بھی عید منائی گئی ۔ پشاور میں ایک بار پھر دو عیدوں کی روایت برقرار رہی ۔ جب کہ ملک بھر میں کل عیدالاضحی منائی جائے گی ۔

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) بلوچستان کی وکلا تنظیموں نے عیدالاضحی کو سادگی سے منانے کا اعلان کر دیا اور 17ستمبرکو عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے شٹرڈاﺅن ہڑتال کی حمایت کابھی اعلان کیا گیا۔ اور یہ بھی کہا گیا کہ وکلا عید شہدا کے گھروں میں جا کران کے بچوں کے ساتھ سادگی سے منائیں گے۔ 24ستمبر کے بعد آئندہ کالائحہ عمل طے کیا جائے گا۔