Sunday, 06 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان اور طاہر قادری 2018 تک دھرنے دیتے رہیں لیکن ان کا ترقی کا سفر روکنے کا خواب پورا نہیں ہوگا جب کہ عمران خان اورطاہر القادری بار بار ملک سےغداری کے مرتکب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے بہترین معیشت والے ممالک میں شامل ہورہا ہے جب کہ ملک دشمن عناصر قادری اورعمران کے ذریعے ملکی ترقی پرحملہ آور ہوتے ہیں۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت مسلم لیگ (ن) کے منشور کا حصہ ہے اور اپنے منشور پرعمل کرکے کشمیر کو حقیقی معنوں میں جنت نظیر بنائیں گے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ماضی میں مسلم کانفرنس اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں رہیں لیکن دونوں پارٹیوں کی قیادت نہیں بتاسکتی کہ آزاد کشمیر کےعوام کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی جب کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں نے عوامی فلاح کے اقدامات کئےجائیں گے۔

ایمزٹی وی(آسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف نے عوامی تحریک کے احتجاج کی حمایت کردی، ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کہتے ہیں کہ نہتے کارکنوں کے قاتلوں کو سزائیں دلوانے کے لئے پر امن احتجاج کی مکمل حمایت کریں گے۔ ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں عوامی تحریک کے احتجاج کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھاکہ ماڈل ٹاؤن میں پنجاب حکومت نے پولیس کی مدد سے بربریت کی تاریخ رقم کی ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو کٹہرے کی بجائے کابینہ میں ساتھ بٹھایا گیا، تحریک انصاف عوامی تحریک کے احتجاج میں اپنا نمائندہ وفد بھیجے گی۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومت سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر کی رپورٹ فی الفور شائع کرنے کا بھی مطالبہ کرتےہیں

ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ)کل مل کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوگی تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ‘ سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ساہیوال ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوں‘ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جنوبی پنجاب کے علاقوں ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر گرد آلود ہواوں‘ آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش امکان ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہو گیا

ایمزٹی وی (تعلیم)مدین گرلز ہائی اسکول سے سیکورٹی گارڈ کی گولی لگنے سے 4 طالبات زخمی ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق زخمی طالبا ت کوسیدوشریف اسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا

ایمزٹی وی(تعلیم)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے دو طلبہ مینا(مڈل ایسٹ نارتھ افریقہ) اسکالرشپ برائے 2016 کیلئے منتخب ہو گئے ۔ عمیر احمد الیکٹریکل انجینئرنگ اور ماہین محمود سول انجینئرنگ سے تعلق رکھتے ہیں۔ منتخب طلبہ انڈیانا یونیورسٹی کے کیلی اسکول آف بزنس میں ایک ماہ کیلئے کلاسز لیں گے اور اس کے بعد واشنگٹن ڈی سی اور جارجیا کا دورہ بھی کریں گے ۔

ایمزٹی وی(تعلیم)غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ نے دیہاتوں میں قائم اپنے اسکولوں کے یتیم طلبہ و طالبات کیلئے مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کا انعقاد کیا۔ افطار ڈنر میں وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں اور سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود سمیت مختلف سیاسی ر ہنماؤں نے شرکت کی ۔ پروگرام کا بنیادی مقصد یتامیٰ کی کفالت کے حوالے سے آگہی پیدا کرنا تھا ۔ اس موقع پر رانا مشہود نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں 256ارب روپے کی خطیر رقم اسکولزایجوکیشن کے لئے مختص کی گئی ہے ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ پنجاب گورنمنٹ نے تعلیمی بجٹ میں78فیصد اضافہ کرکے تعلیم دوستی کا ثبوت دیا ہے ۔

ایمزٹی وی(تعلیم)وزیر مملکت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نےاعلیٰ تعلیم کی نئی ترقی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایچ ای سی کو ہدایت کی کہ طلبہ کو بیرون ملک اسکالر شپ، غیرملکی یونیورسٹیوں کی ایکریڈیشن اور معلومات پر مبنی نئی ویب سائٹ بنائے ۔ اس موقع پرچیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نےاسکالر شپ پروگرام اور فراہم کردہ سہولیات پر بریفنگ دی اور بتایا 2009ء سے 2654طلباء کو اسکالر شپ پروگرام کے تحت باہر بھیجا گیا، وزیر مملکت نے چیئرمین ایچ ای سی سے کہا نئی ویب سائٹ پر تمام معلومات فراہم کی جائیں جو طلباء کے اسکالر شپ کی دستیابی اور بیرونی یونیورسیٹیوں سے ایکری ڈیشن پر مشتمل ہوں۔ تمام سفارتخانوں کو خطوط ارسال کریں کہ وہ بین لاقوامی طلباکواسکالرشپ کی دستیابی سےمتعلق معلومات فراہم کریں ۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا مطالعہ کا پروگرام شروع کیا جس میں ان علاقوں کی شناخت کی جائے گی جہاں پی ایچ ڈی کی ضرورت ہے ۔ مثلاً ٹیکسٹائل ، کھیل ، لاجسٹک نقل و حمل اور سپلائی چین جیسے شعبوں میں ماہرین کی ضرورت ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) ایران نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کے خط کا جواب دے دیا جب کہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کوئی بھی تیسرا ملک ایران اور پاکستان کے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی سے ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے ملاقات کی جس میں پاک ایران تعلقات اورسیکیورٹی سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ میں پیش رفت کا جائزہ اورخطے میں پائی جانے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی سفیر نے بھارتی ایجنٹ کل بھوشن یادیو کے سلسلے میں پاکستان کی طرف سے حکومتِ ایران کو لکھے گئے مراسلے کا باضابطہ جواب بھی وزیرِداخلہ کے حوالے کیا۔ ایرانی سفیر سے ملاقات میں چوہدری نثار نے دونوں ملکوں کے مابین سرحدوں کی نگرانی اور معلومات کے بروقت تبادلے کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا جب کہ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی تیسرا ملک ایران اور پاکستان کے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔ واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ اور بھارت کے حاضر سروس نیوی کے آفیسر کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی ایجنٹ کی بلوچستان میں گرفتاری کے بعد تفتیش سے معلوم ہوا کہ وہ ایران کے علاقے چاہ بہارمیں مقیم تھا جس پر وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کلبھوشن یادیو کی ایران میں موجودگی اورسرگرمیوں کے حوالے سے ایران کو خط لکھا تھا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ ذرائع کےمطابق تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ خواجہ آصف کے الفاظ سے ان کی ساتھ متاثر ہوئی لہٰذا وہ اپنے الفاظ پر معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پارلیمنٹ کے اجلاس میں خواجہ آصف نے اپنی تقریر کے دوران بولنے پر شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہا تھا جس پر تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں نے بھی شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا تاہم خواجہ آصف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے تحریری خط کے ذریعے معافی مانگی تھی جسے شیریں مزاری اور تحریک انصاف نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ خواجہ آصف نے شیریں مزاری کا نام لے کر انہیں ٹریکٹر ٹرالی کہا لہٰذا وہ ان سے براہ راست معافی مانگیں۔