Sunday, 06 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ اور سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2016 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ ۔امتحانات میں کل 280 طلبہ شریک ہوئے ،239 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا۔

ایمزٹی وی(آزادکشمیر) اپنے حلقہ انتخاب میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے کہا کہ مخالفین بلاول کے دوروں سے خوفزدہ ہیں،وفاقی وزراپری پول رگنگ کررہے ہیں ،دھاندلی نہیں کرنے دینگے ،بیرسٹر سلطان موقع پرست،فاروق حیدر کی بڑھکیں ہمارا کچھ بگاڑ نہیں سکتیں ،مخالفین کسی بھول میں نہ رہیں 21جولائی کو یہ منہ چھپاتے پھرینگے انہوں نے مزیدکہا کہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کلین سویپ کرکے اقتدار پرستوں کی تمام امیدوں وخواہشات کو بہا کرلے جائے گی، وفاقی وزراء کی یلغار کا راستہ عوام روکیں گے اور ان کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،تحریک انصاف آزادکشمیر صرف فوٹوسیشن کی جماعت ہے اور ن لیگ کا کوئی عقیدہ ہے نہ نظریہ ،عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں ،بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کو بہت بڑی قوت بنا دیا ہے ، 2016کے انتخابات میں پیپلزپارٹی دوبارہ حکومت بنائے گی اور عوامی فلاح وبہبود کے مشن کو جاری رکھے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کے آزادکشمیر میں خطابات سے پارٹی کارکنوں میں نیا جوش وولولہ پیدا ہوا ہے آج پیپلزپارٹی جتنی متحد ومنظم ہے پہلے کبھی نہ تھی، آزادکشمیر کی اپوزیشن جماعتیں پیپلزپارٹی سے خائف ہیں کیونکہ انہیں اندازہ ہے کہ پیپلزپارٹی الیکشن جیت جائے گی۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت اور ان کی عزت وناموس کا نام ہے ، عوامی حقوق پر کبھی کمپرومائز نہیں کریں گے ،پارٹی سے بے وفائی کرنے والے غداروں کو نشان عبرت بنائیں گے اور انتخابات کے بعد جگہ جگہ ان کی چیخیں سنائی دیں گی، انتخابات فوج کی نگرانی میں ہونے چاہئیں،آزادانہ ومنصفانہ انتخابات میں پیپلزپارٹی ہی جیتے گی جھرلو ٹھپوں کے ذریعے عوامی رائے کو بلڈوز نہیں کیا جاسکتا۔

ایمزٹی وی(تعلیم) محمد علی جناح یونیورسٹی نے داخلے کا اعلان کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق داخلے فارم 23 جولائی 2016 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ انٹری ٹیسٹ 24 جولائی کو منعقد ہونگے

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم سمیت پانچ قریبی رفقاءکی نااہلی کے خلاف پیپلزپارٹی نے ریفرنس تیار کرلی۔ مجوزہ ریفرنس کے مطابق نوازشریف نے اہل خانہ کے غلط اثاثے ظاہر کئےجو آرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترتے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی نااہلی کےخلاف ریفرنس پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ دائر کرینگے۔ مجوزہ ریفرنس میں شہباز شریف‘ اسحاق ڈار‘ حمزہ شہباز اور کیپٹن صفدر کو بھی نااہل قراردینے کی درخواست کی گئی ہے۔ مجوزہ ریفرنس میں ہے کہ وزیراعظم نے اہلیہ اور بچوں کے غلط اثاثے ظاہر کئے۔ انکم ٹیکس گوشواروں میں غلط بیانی کی۔ پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجا جو جرم ہے۔ وزیراعظم آرٹیکل 62،63 پر پورے نہیں اترتے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ مجوزہ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن 2013ءمیں شریف خاندان ساڑھے 6 ارب کا نادہندہ تھا۔ اسٹیٹ بینک نے بھی کہا تھا کہ یہ نادہندہ ہیں‘ الیکشن نہیں لڑسکتے۔ مجوزہ ریفرنس کے مطابق شریف خاندان کے خلاف فوجداری مقدمات بھی ہو سکتے ہیں۔ ریفرنس میں امپورٹ ایکسپورٹ ایکٹ اور عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی بھی شامل کی گئی ہے۔ بینک ڈیفالٹ سے متعلق اسٹیٹ بینک کا خط بھی ریفرنس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ریفرنس کے ساتھ تمام ثبوت بھی فراہم کئے جائیں گے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں نے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سےزرداری ہاؤس میں ملاقات کی. ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں پارٹی کی تنظیمی امور سے آگاہ کیا، ملاقات میں ملکی سیاسی امور کے ساتھ خیبر پختونخوا کی مخصوص نشست برائے آزاد کشمیر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زراری سے ملاقات کرنے والوں میں شجاع خان، سینیٹر روینہ خالد، نگہت اورکزئی، اور سابق وزیرظاہر شاہ سمیت دیگر رہنماشامل تھے، مخصوص نشست پر کے پی کے امیدوار عبدالرمان سلہریہ نے بھی ملاقات میں شرکت کی.

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان اورافغانستان نے دوطرفہ مسائل پرمشاورت اور تعاون کیلیے اعلیٰ سطح کا طریقہ کار وضع کرنے پر اتفاق کرلیا۔ یہ فیصلہ گزشتہ روزازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پرمشیرخارجہ سرتاج عزیز اورافغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں فریقین نے 20 جون کو اسلام آباد میں افغان نائب وزیر خارجہ اور مشیرخارجہ کے درمیان بات چیت کی روشنی میں سیکیورٹی سمیت دو طرفہ تعلقات اور تعاون سے متعلق اہم معاملات پرمشاورت کیلیے اعلیٰ سطح پردوطرفہ میکانزم وضع کرنے پر اتفاق کرلیا۔ مجوزہ طریقہ کار کی سربراہی سرتاج عزیز اور افغان وزیر خارجہ مشترکہ طور پر کریںگے۔ طریقہ کار کے تحت مشترکہ تکنیکی ورکنگ گروپ دونوں ملکوں کے تحفظات کو دور کریگا۔ اس اقدام سے مسائل کے حل اور طورخم سرحد پر حالیہ کشیدگی جیسے پرتشدد واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے میں مدد ملے گی۔ دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت کااحترام کرنے اور ایک دوسرے کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر کاربند رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سرتاج عزیز اور افغان وزیرخارجہ نے امن کے فروغ، دہشت گردی سے نمٹنے اور اقتصادی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی مشترکہ خواہش کا بھی اعادہ کیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ دہشت گردوں کو کوئی جگہ نہیں فراہم کی جائے گی اور دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیہ کے مطابق بی ایس سی (پاس)سال اول سالانہ امتحانات برائے 2015 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔نتائج کے مطابق امتحانات میں کل2085طلبا و طالبات شریک ہوئے ،464 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 1621 طلبہ کو ناکام قراردیا گیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 22.25 فیصد رہا۔

ایمزٹی وی(آزادکشمیر)صدر آزاد جموں و کشمیر سردارمحمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر بہت حساس علاقہ ہے جس میں ہر اچھے اور برے عمل کا براہ راست اثر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پڑتا ہے ۔یہاں صاف شفاف اور منصفانہ انتخابات وقت کی ضرورت ہیں عالمی برادری کی توجہ ان انتخابات پر مرکوز ہے اس لیے تمام سیاسی رہنما اور امیدوار اسمبلی سیاسی رواداری ہم آہنگی اور ایک دوسرے کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے الیکشن لڑیں۔ باہر سے مداخلت نہیں ہونی چا ہئے وفاقی وزراء اپنی جماعت کی الیکشن مہم ضرور چلائیں لیکن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کی جائے آزادکشمیر کے قا ئدین کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطار ڈنر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ایمزٹی وی(راولپنڈی)پولیس نے بسلسلہ یوم شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا۔ سٹی پولیس آفیسر اسرار احمد کی ہدایات پر پولیس نے یومِ شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے 26،25اور27جون کو ضلع راولپنڈی میں ہونے والی مجالس اور جلوس کے لیے سکیورٹی پلان جاری کر دیا ۔ضلع راولپنڈی میں یومِ شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے 23جلوس اور 98مجالس کا انعقاد ہوگا جن کی سکیورٹی کیلئے 4ہزار افسر و اہلکار ڈیوٹی دیں گے ۔ ضلع پولیس کے علاوہ محافظ اسکواڈ ، ایلیٹ فورس ،اسپیشل برانچ ، پی کیو آر اور ریزرو فور س بھی ڈیوٹی دیگی۔ -

ایمزٹی وی(تعلیم)ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پانچویں آئوٹ اسٹینڈنگ ریسرچ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا سائنس و ٹیکنالوجی کسی بھی ملک کی اقتصادی و معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اگر ہم ترقی کی دوڑ میں نمایاں مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نئی نسل کی ریسرچ میں حوصلہ افزائی اور تعاون کرنا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور بے عیب تعلیمی نظام کی ترویج ہی مربوط اور مضبوط ریسرچ کلچر کے قیام میں مدد دے سکتی ہے ۔ وفاقی وزیر نے تمام ایوارڈ یافتہ اسکالرز اور ریسرچرز کو مبارکباد دیتے ہوئے تمام متعلقہ حکام پر زور دیا کہ اپنی تعلیمی قا بلیت اور سر گرمیوں کو ملکی و عوامی ترقی کیلئے استعمال کریں ۔