Sunday, 06 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے وفد کے ہمراہ امام کعبہ شیخ ڈاکٹرصالح بن الحمید سے ملاقات کی جس میں عالم اسلام کے استحکام و اتحادِ امت کے لیے مل کرکام کرنے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔ امام کعبہ نے کہاکہ پاکستان اسلامی ممالک میں بہت اہمیت کاحامل ہے۔ پاک سعودی عرب تعلقات بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، مسالک کی تفریق کے بغیر سب کو مل کر درپیش مسائل کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف نے کہا کہ پاکستان بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اہم اقدامات کررہا ہے، علما ومشائخ کونسل کا قیام تمام مسالک کو اکٹھا کرنے کی ایک کاوش ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے حجاج کو بہتر سے بہترسہولتوں کی فراہمی پرمشکور ہیں۔ سردار یوسف نے امام کعبہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جس پر انھوں نے کہا مناسب وقت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ایمزٹی وی(تعلیم) امریکا میں 2014-15ء تعلیمی سال کے دوران پڑھنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 8.5 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ 2013-14 کی نسبت 2014-15 کے دوران امریکا میں تعلمی اداروں میں پڑھنے والے پاکستانیوں کی تعداد بڑھ کر 5354 ہوگئی، گزشتہ روزاوپن ڈورز کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ کے مطابق امریکا کے تعلیمی اداروں میں پاکستانی طلبا کی تعداد میں اضافہ انتہائی خوشگوار ہے اور توقع ہیں کہ اس رجحان میں مزید اضافہ ہو گا۔ امریکا میں پڑھائی کے لیے جانے والے پاکستانی طلبا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کے کلچرل اتاشی ڈاکٹر ڈینئل ایس میتھرن نے کہا کہ پاکستانی طلبا امریکا میں دنیا کی بہترین تعلیم حاصل کرتے ہوئے پاکستانی ثقافت اور اقدار کو بھی فروغ دے رہے ہیں ۔ امریکی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے 70 پاکستانی طلبا نے روانگی سے قبل ایک تقریب میں شرکت کی جس کا اہتمام ایجوکیشن یو ایس اے نے کیا تھا۔

ایمزٹی وی(تعلیم) ملالہ یوسفزئی کو ان کی کتاب کی مد میں 15 کروڑ روپے سے زائد کی رقم کی ادائیگی کی گئی ہے۔ نوبیل انعام یافتہ پاکستانی لڑکی ملالہ یوسفزئی اب اپنی کتاب کی رقم اور تقاریر کے معاوضے سے کروڑ پتی بن چکی ہیں اور ان کی کتاب ’’آئی ایم ملالہ‘‘ کی لاکھوں کاپیوں کی فروخت سے انہیں 11 لاکھ برطانوی پاؤنڈ آمدنی ہوئی ہے جو ٹیکس ادائیگی کے بغیر ہے جب کہ یہ رقم پاکستانی روپوں میں 15 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ 4 سال قبل سوات میں قاتلانہ حملے کا شکار ہونے والی 18 ملالہ یوسفزئی اس وقت برطانیہ میں مقیم اور ایجبیسٹن ہائی اسکول میں زیرِ تعلیم ہیں۔ ان کے اہلِ خانہ سالارزئی لمیٹڈ کمپنی کے حصص میں شریک ہیں اور گزشتہ اگست تک ان کے والدین کے اکاؤنٹ میں 22 لاکھ پاؤنڈ کے برابر رقم موجود تھی۔ تاہم اگلے سال ملالہ برطانیہ میں ٹیکس کی مد میں 2 لاکھ پاؤنڈ کی رقم ادا کریں گی۔ ملالہ کے خاندان کے مطابق ان کی کتاب کی آمدنی سے حاصل شدہ رقم سے 10 کروڑ روپے پہلے ہی عطیہ کیے جاچکے ہیں۔ اپنی خطابت کی صلاحیت کی بنا پر ملالہ یوسفزئی کو پوری دنیا سے تقاریر کے لیے بلایا جاتا ہے اور وہ ایک تقریر کے ایک لاکھ 14 ہزار پاؤنڈ لیتی ہیں جو ایک کروڑ پاکستانی روپے کے برابر ہے۔ ملالہ یوسفزئی نے 2013 میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ایک عالمی فنڈ بھی قائم کیا ہے۔ واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی کو سوات میں لڑکیوں کی تعلیم کی حمایت اور اس پر بلاگ لکھنے کے پاداش میں قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم زندگی اور موت کی کشمکش میں انہیں دماغی سرجری کے لیے برطانیہ منتقل کیا گیا تھا۔

ایمزٹی وی(تعلیم) بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والی طالبہ روبی رائے نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ امتحانات میں ٹاپ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی، اس کے برعکس وہ صرف پاس ہونا چاہتی تھی۔ زرائع کے مطابق اس سے قبل روبی رائے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ ایک سیدھی سادی دیہاتی لڑکی ہے۔ اسے نہیں معلوم کہ بارہویں کہ امتحانات میں اس نے کیسے اول پوزیشن حاصل کر لی۔ اب روبی رائے کو امتحانات میں نقل مارنے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ روبی رائے کو جیل بھیجنے کے فیصلے پر تنقید کی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے امتحانی نظام ہی ایسا بنانا چاہیے جس میں طالب علموں کو سزا دینے کی بجائے ان کا احتساب ہو۔ واضح رہے کہ بھارتی ریاست بہار میں انٹرمیڈیٹ امتحانات میں طالبہ روبی رائے نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی تاہم ان کے ایک ویڈیو انٹرویو نے ان کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ ویڈیو میں روبی نے لفظ ’پولیٹیکل سائنس‘ بھی غلط بولا اور جب ان سے اس کا مطلب پوچھا جاتا ہے تو وہ کہتی ہیں کہ یہ کھانا پکانے سے متعلق ہے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد روبی رائے کے امتحانی نتائج کو منسوخ کرتے ہوئے انھیں دوبارہ امتحان دینے کے لیے کہا گیا جس میں فیل ہو گئیں۔

ایمزٹی وی(تعلیم) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے پرائیوٹ نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2017 کے لئے رجسٹریشن اور پرمیشن فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے طلبا و طالبات سے کہا ہے کہ وہ 27 جون سے 29 جولائی 2016 تک بغیر لیٹ فیس کے رجسٹریشن اور پرمیشن فارم نیشنل بینک آف پاکستان، عسکری بینک، یونائیٹڈ بینک، حبیب بینک، بورڈ آفس بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ 29 جولائی کے بعد شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم موصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزارت پانی و بجلی کی جانب سے عید کے تینوں روزملک بھرمیں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع پانی وبجلی نے بتایا کہ یہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ عیدکے تینوں روزملک بھرکے شہروں اوردیہات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق عید کی چھٹیوں کے باعث انڈسٹری بند ہونے پرصنعتی فیڈرز بند کردیے جائیں گے جس کے بعد اضافی بجلی گھریلوصارفین کو فراہم کردی جائے گی۔

ایمزٹی وی(کوئٹہ) احتساب عدالت نے بلوچستان میگا کرپشن میں ملوث سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور میونسپل کمیٹی کے اکاؤنٹینٹ ندیم اقبال کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میگا کرپشن میں ملوث سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور میونسپل کمیٹی کے اکاؤنٹینٹ ندیم اقبال کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر نیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے مزید تفتیش کرنا باقی ہے جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو 14، 14 ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ احتساب عدالت نے مشتاق رئیسانی کو پانچویں بار اور ندیم اقبال کو چوتھی بار ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا ہے۔ سماعت کے دوران مشتاق رئیسانی کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت عید کے دوران ان کے موکل کی اہلخانہ سے ملاقات اور کھانا فراہم کرنے کی اجازت دے جس پر عدالت نے حکم دیا کہ مشتاق رئیسانی کی قانون کے مطابق اہلخانہ سے ملاقات کرائی جائے جب کہ احتساب عدالت نے ندیم اقبال کو طبی سہولیات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔ واضح رہے کہ سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے نوٹوں کا خزانہ ملنے کے بعد نیب نے ان سمیت مشیر خزانہ میر خالد لانگو اور میونسپل کمیٹی خالق آباد کے اکاؤنٹینٹ ندیم اقبال کو حراست میں لے لیا تھا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے معاملے پر وزرارت خارجہ میں بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی برائے خارجہ طارق فاطمی ،وزیر تجارت خرم دستگیر، مسعودخان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ شرکا نے اتفاق کیا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج پر پاکستانی معیشت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کو ملنے والی مراعات جاری رہیں گی۔ شرکا نے پاکستان سے یورپی یونین کو برآمد کی جانے والی مصنوعات کے معاملات کا بھی جائزہ لیا. اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات تاریخی اور دیرپا ہیں انہیں مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ برطانیہ نے پورپی یونین میں‌رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے ریفرنڈم کرایا تو 48فیصد عوام نے یونین کا حصہ رہنے اور 52 فیصد عوام نے یونین سے باہر نکلنے کی حمایت میں ووٹ دیا جس کے بعد برطانیہ نے یورپی یونین کی رکنیت ختم کرنے کااعلان کیا جس پر دو سال کے عرصے میں‌عمل درآمد کیا جائے گا جب کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

    • ایمزٹی وی(اسلام آباد)پلڈاٹ نے سینیٹرز کی کارکردگی اور حاضری سے متعلق اسکور کارڈ جاری کردیا۔ ایم کیو ایم کے طاہر مشہدی نےپہلی پوزیشن حاصل کی. تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں کس سینیٹر کی سب سے زیادہ حاضریاں رہیں۔ اس حوالے سے متحدہ کے سینیٹرطاہر مشہدی نے ایوان میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے میدان مارلیا۔

      خواتین سینیٹرز میں پیپلز پارٹی کی سسی پلیجونےٹاپ کیا۔ پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق ابتدائی پندرہ پوزیشنوں پرجیالوں کانام نمایاں ہے۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کےعثمان کاکڑ دوسرےنمبر پربراجمان ہیں۔ سینیٹر مشاہد حسین سید اورسعید غنی نے مشترکہ طور پرتیسری پوزیشن حاصل کی،۔ مجموعی طور پر وزراء کی سینیٹ میں حاضری کی شرح مایوس کن رہی۔ وزیرشاذ و نادر ہی ایوان میں سوالات کےجوابات دینے کیلئے پیش ہوئے۔

      وزیراطلاعات کا نمبر سینتیسواں رہا۔ خزانہ کے وزیراسحق ڈار چالیسویں نمبر پرہیں، حاضری کے مقابلے میں سینٹ نے قومی اسمبلی کو پچھاڑ دیا۔ سینیٹ اجلاسوں میں اراکین کی حاضری تریسٹھ فیصد رہی

    • ایمزٹی وی(کوئٹہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بالائی علاقوں میں آج بھی ابر کرم برسے گا ۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی جبکہ گزشتہ روز کی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ ، کچلاک ، قلات ، ژوب اور لولارائی میں آج بھی بارش کا امکان ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔ جبکہ صوبے کے میدانی علاقوں میں بھی مطلع آبر الود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب کوئٹہ میں گزشتہ روز مون سون کی پہلی بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ۔ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد شہر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں جبکہ سول ہسپتال اور نشیبی علاقے بھی زیر آب آ گئے ۔ بارش کے باعث مخلتف واقعات میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دس زخمی ہوئے تاہم آج سول ہسپتال سے پانی نکال لیا گیا ہے اور شہر میں بھی صورتحال بہتر دکھائی دے رہی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں ساٹھ ملی میٹر جبکہ ژوب اور لولارائی میں 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے