Monday, 14 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہری پور میں ” پاک آسٹریا فیکوچ انسٹی آف اپلائڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی“ کا افتتاح کر دیاہے ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی شرح زیادہ ہے اور ترقی بھی ممکن ہے،اگر تعلیم کے شعبے پرتوجہ دیتے تو کہاں سے کہاں ہوتے بدقسمتی سے ماضی میں تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی ہم کیوں کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ ہم کاپی کرتے ہیں، انگریز سائنسدان بن سکتے ہیں ہمارے لوگ کیوں نہیں، ہمیں اپنے ذہنوں کو آزاد کر کے ترقی کا راستہ اپنانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ چین نے ہر معاملے میں پاکستان کی مدد کی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے معاملے میں بھی چین نے معاونت کی، پیسے کے غلط استعمال کے خلاف قانون لاکر تعلیم پر سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ جہاں سے پیسے بچیں اور تعلیم میں لگانا ہے، جتنا تعلیم پر خرچ کریں گے اتنا ہمارے بچوں کا فائدہ ہو گا، بگ ڈیٹا،آرٹیفشلز انٹیلی جنس اور دیگر ٹیکنالوجی سے مدد لینی چاہیے، خیبرپختونخوا حکومت نے پاک آسٹریا انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری کی۔

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کا اورنگی ٹاؤن کے مختلف اسکولوں میں اچانک چھاپے، چھاپےکے دوران ساڑھے گیارہ نمبر پر واقع الائیڈ اسکول اورنگی کیمپس، فیض پبلک اکیڈمی نامی پری پرائمری اسکول اور بیسٹ وے گرامر اسکو ل فوری طور پر سیل کردیئے گئے

مذکورہ اسکولوں میں پری پرائمری اور پرائمری کلاسز میں تدریسی عمل جاری تھا۔اسکول میں کسی قسم کے ایس او پیز کا کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں تھے۔

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اسکولوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی جی پرائیویٹ اسکولز منصوب صدیقی پرائیویٹ اسکول کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا فوری طور پر اس اسکول میں زیر تعلیم بچوں کو ان والدین کے حوالے کرکے اسکول کو سیل کروائیں مذکورہ اسکول کی رجسٹریشن کوفوری منسوخ کرنے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔

انہوں نےمزید کہا کہ فوری طور پر اسکول کے مالک اور پرنسپل کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

یادرہے حکومت کی جانب سےعالمی وباکےباعث تعلیمی اداروں کو ایس او پیزکےتحت مرحلہ وارکھولنےکی ہدایت کی گئی ہے

خیبر پختونخواہ: خیبرپختونخواہ محکمہ تعلیم ایس او پیز پرعمل درآمدکران میں ناکام  ہوگئی۔ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر(ایس او پیز)کی خلاف ورزی کرنےوالے16 تعلیمی اداروں کو بندکردیا گیا ہے۔
 
این سی او سی کی جانب سے تعلیمی اداروں میں سخت مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اسلام آباد: 6 ماہ گزرنے کے باوجود ملک بھرکے تعلیمی ادارے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ، ملک بھر میں (ایس او پیز)اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کی خلاف ورزی اور بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث 22 تعلیمی ادارے بند کردیے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں کورونا سے بچنے کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر ملک بھر میں 22 تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر تعلیمی اداروں میں وبا پھیلی ہے۔

کورونا کی وبا کے باعث 6 ماہ سے بند تعلیمی ادارے مرحلہ وار 15 ستمبر سے کھلنا شروع ہوگئے ہیں جس کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد: عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا فوچوشچول انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح جدید ترین سائنس اور ٹکنالوجی کے وژن کی عکاسی کرے گا۔
پاکستان آسٹریلیا فوچوشچول انسٹی ٹیوٹ کےافتتاح پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ ریٹائرڈجنرل عاصم باجوہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ٹوئٹ میں امید ظاہر کی کہ انسٹی ٹیوٹ سائنس اور ٹکنالوجی کی تعلیم کا ایک مثالی مرکز بن جائے گا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کا اورنگی ٹاؤن کے نجی اسکول پر اچانک چھاپہ ماکرفیض پبلک اکیڈمی نامی پری پرائمری اسکول کو سیل کردیا ۔ اسکول میں تدریسی عمل جاری ہونے پر فوری طور پر ڈی سی ویسٹ کو اسکول سیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے.

جبکہ وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ فوری طور پر اسکول کے مالک اور پرنسپل کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے

جبکہ اسی روڈ پر قائم ایک اور نجی اسکول بیسٹ وے گرامر اسکول میں بھی پرائمری کلاسز کی تدریس پر صوبائی وزیر نے سیل کرکے مالک اور پرنسپل کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کردیئے۔
یاد رہےحکومت کی جانب سے ملک بھرمیں تعلیمی ادارے مرحلے وار کھولنے کااعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق پرائمری جماعتوں کی کلاسز 30 ستمبر تک کھولی جائیں گی۔

مانیٹرنگ ڈیسک : عالمی شہرت یافتہ اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی ویوو نے ٹیکنالوجی اور سٹائل کا بہترین امتزاج سمارٹ فون وائے 51 پاکستان میں متعارف کرا دیا

فون میں48 میگا پکسل کواڈ کیمرا ،ڈسپلے فنگر پرنٹ سکیننگ، 4500 ملی ایمپیئر آور کی بڑی بیٹری ، ایف ایچ ڈی پلس ایس ایمولیڈ ڈسپلے نصب ہے ، قیمت 36,999 روپے مقرر کی گئی ہے۔

برانڈمنیجرمحمد زوہیر چوہان کا کہنا تھا فون18 ستمبر تک پری آرڈر پر دستیاب ہے ، جبکہ فروخت کا آغاز 19 ستمبر سے کیا جائے گا۔

اسلام آباد: دینی مدارس کےلئےاقتصادی رابطہ کمیٹی نے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظورکرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزارت تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ نے دینی مدارس کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ سمری پیش کی، دینی مدارس کیلئے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظورکرلی۔

اجلاس میں معذور افراد کی اسکیم کے تحت گاڑیوں کی کسٹمز ڈیوٹی فری درآمد کے قانون میں ترمیم پر غور کیا گیا، ای سی سی نے معذور افراد کیلئے ٹیکس فری گاڑی امپورٹ کرنے کی اجازت دے دی، جس کے تحت 1500 سی سی تک گاڑی ڈیوٹی فری درآمد کی جا سکے گی، معذور افراد 10 میں سے ایک گاڑی درآمد کر سکیں گے۔

ای سی سی نے ریلوے کے اخرا جات کیلئے 6 ارب روپے کی منظوری بھی دی، جب کہ این سی او سی کیلئے 21 کروڑ 90 لاکھ کی گرانٹ سمیت رولنگ اسپیکٹرم اسٹریٹجی 2020-23 کے اجراء اور پکستان سنگل ونڈو کمپنی کے قیام اور ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی گئی۔

مانیٹرنگ ڈیسک : مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے والد 94 سال کی عمر میں چل بسے جس کی تصدیق بل کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔بل گیٹس کے اہلخانہ کاکہناہے کہ سینئر بل گیٹس الزائمر کے مریض تھے۔

بل گیٹس کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کہنا تھا کہ میرے والد حقیقی بل گیٹس تھے، وہ میرے لیے سب کچھ تھے اور میں انہیں ہر روز یاد کروں گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس کے والد 30 نومبر 1925 کو امریکی ریاست واشنگٹن میں پیدا ہوئے اور وہ واشنگٹن کے شہر سیٹل میں رہائش پذیر تھے، ان کا نام ویلیم ہینری گیٹس تھا تاہم وہ سینئر گیٹس کے نام سے مشہور تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس کے والد نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے قیام میں انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا۔

آفیشل بائیو گرافی کےمطابق سینئر بل گیٹس پیشے کے لحاظ سے وکیل تھے اور انہوں نے جنگ عظیم دوم کے دوران تین سال امریکی فوج میں بھی خدمات انجام دیں۔

اسلام آباد: میٹرک کے سالانہ امتحان 2021 کے لیے وفاقی تعلیمی بورڈ نے معمول کےنصاب کو کم کرنے کی منظوری دے دی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق میٹرک کے طلبہ و طالبات کے لیے اچھی خبر ہے کہ وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2021 کے لیے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں طلبہ کی سہولت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحان 2021 کے لئے معمول کے نصاب کو کم کیا جائے، نصاب وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دیا گیا ہے، طلباو اساتذہ نصاب ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔