Sunday, 06 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

تہران: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے ہمیں آسانی سے شکار ہوجانے والی مچھلی کہا لیکن ہم نے خود کو فولاد کا تار ثابت کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ کو عظیم تخریب کار قرار دینے کی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ خطے میں طاقت کے توازن کے لیے حسن نصر اللہ کو مارنا ضروری تھا۔

وزیراعظم نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والے باب کو ہمیشہ کے لیے بند کردیا۔ ابھی صرف ایک مقصد پورا ہوا لیکن مشن ابھی باقی ہے۔ آنے والے دن مزید کچھ ایسا ہی لے کر آئیں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ایک کمانڈر نے بھی دھمکی دی کہ ہم حزب اللہ کے نئے سربراہ کو بھی نشانہ بنائیں گے۔ یرغمالیوں کی رہائی اور یہودیوں کی آبادکاری تک جنگ جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے حسن نصر اللہ کو گزشتہ روز ایک فضائی حملے میں شہید کردیا۔ نصر اللہ 50 فٹ گہری ایک سرنگ میں رہائش پذیر تھے۔

جس کے بعد حزب اللہ نے نعیم قاسم کو عبوری سربراہ منتخب کرلیا جب کہ مستقل سربراہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نےذاتی وجوہات کی بنا پر قومی ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

محمد یوسف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹیم کی خدمت کرنا ایک اعزاز اور کرکٹ کے فروغ میں حصہ ڈالنے پر فخر ہے، پاکستانی کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر پورا اعتماد ہے۔

محمد یوسف نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔واضح رہے کہ محمد یوسف کا شمار پاکستان کے چند کامیاب ترین بیٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے 1998 سے 2010 تک اپنے کیریئر میں 7530 ٹیسٹ رنز اور 9720 ون ڈے رنز اسکور کیے۔

انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر سال (2006) میں سب سے زیادہ 1788 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کے نئے دور کا آغاز 30 ستمبر کو ہوگا، جس میں 8 سے 10 پلئیرز حصہ لیں گے۔

اس قبل ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں کچھ پلئیرز حصہ نہیں لے سکے تھے جبکہ چند کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں پاس ہونے سے قاصر رہے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رہ جانیوالے اور ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ایک موقع اور دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کھلاڑیوں پر فٹنس کی بنیاد پر جرمانہ عائد نہ کیا جائے۔اس ٹیسٹ میں 2 کلومیٹر کی ڈور کے علاوہ دیگر امتحانات بھی شامل ہیں تاکہ پلئیرز کی فٹنس کی جانچ کی جاسکے۔

دوسری جانب بورڈ نے گزشتہ دنوں کھلاڑیوں کی فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کیلئے کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تقرری کی فیصلہ کیا تھا، جو کنسلٹنٹ اور ڈومیسٹک فزیوز کیساتھ ملکر پلئیرز کی فٹنس کو یقینی بنائے گا۔

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نےوفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام اور پیشگی اقدامات کے حوالے سے ایف ڈی ای اور پیرا کو تعلیمی اداروں میں ڈینگی لاروا کی افزائش پر قابو پانے کی ہدایت کر دی۔

دونوں اداروں کو بھیجے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر اور نو مبر میں ڈینگی لاروا کی افزائش بڑھنے کا خدشہ ہے جسے روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں، کھڑے پانی، ریفریجریٹر کی ٹرے میں پانی، اے سی اور ایئر کولر میں ذخیرہ کیے گئے پانی کو فوری ختم کیا جا ئے اور اس حوالے سے تمام تعلیمی اداروں میں اساتذہ، طلبا اور دیگر سٹاف کو آگاہی دی جائے ،ڈینگی مچھر سے بچنے کے لیے مکمل بازو والے کپڑے پہننے اور مچھر بھگانے والی کوائل کے استعمال کی ترغیب دی جائے۔

اسٹاف، ٹیچرز اور سٹوڈنٹس کو آگاہی مہم کا حصہ بنا یا جائے اور تعلیمی اداروں میں دوران اسمبلی انسداد ڈینگی کے حوالے سے بچوں کو آگاہ کیا جائے، تعلیمی اداروں میں ا س حوالے سے کو ئی خلاف ورزی پائی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے احتجاج اور کیمپس میں وی وی آئی پی کی جامعہ آمد میں خلل ڈالنے والے طلبا کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بات کا فیصلہ سٹوڈنٹ ڈسپلنری کمیٹی، پرووسٹ کمیٹی، ڈینز کمیٹی، رجسٹرار آفس، اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن اور سٹوڈنٹ افیئرز کے اراکین پر مشتمل ہنگامی اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج کی قیادت کرنے اور طلبا کو احتجاج پر اُکسانے والے طلبا کا فوری طور پر داخلہ بند ،جامعہ میں داخلے پر پابندی، طلبا کا LMS اکاؤنٹ معطل اور احتجاج کی سربراہی کرنے میں ملوث گریجویٹس کی ڈگریوں کو منسوخ کیاجا ئیگا ۔

یونیورسٹی نے HEC کے قوانین کے مطابق دس فیصد فیسوں میں اضافہ کیا مگر چند مٹھی بھر طلبا ذاتی مفادات اور تشہیر کے لئے جامعہ کے پرامن ماحول میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ماسکو: روس نے حسن نصر اللہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہاہےکہ امریکی ہتھیاروں سے فلسطینی شہریوں کا قتل عام فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔

روسی وزارت خارجہ نے گزشتہ روزجاری بیان میں بیروت میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کو اسرائیل کی جانب سے ایک اور سیاسی قتل قرار دیا۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی کارروائی لبنان اور پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ڈرامائی نتائج سے بھرپور ہے جس سے تشدد کی نئی لہر جنم لے گی۔ عالمی برادری خطے کو مکمل جنگ طرف جانے سے روکنے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کرے۔

دریں اثنا روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ہفتہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ روس کو بیروت پر اسرائیلی حملے حسن نصراللہ کی ہلاکت پر تشویش ہے، اس طرح کے “سیاسی قتل” معمول بن چکے ہیں۔

انہوں نے غزہ میں اسرائیل کی تباہ کن جنگ کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر کا واقعہ فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، امریکی ہتھیاروں سے فلسطینی شہریوں کا قتل عام فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔

نیویارک: ایران نے لبنان اور پورے خطے میں اسرائیلی اقدامات پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب عامر سعید اراوانی نے حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد سلامتی کونسل کے پندرہ ارکان کو خط لکھ دیا۔

ایرانی مندوب نے خبر دار کیا کہ ایران کی سفارتی حدود اور نمائندوں کے خلاف کسی قسم کے حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ہم بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے قومی اور سیکیورٹی مفادات کے تحفظ کیلئے اپنا حق استعمال کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

دبئی: آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو اسکاٹ لینڈ نے 8 وکٹوں سے ہرادیا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے، اسکاٹ لینڈ ویمن ٹیم نے 133 رنز کاہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسکاٹ لینڈ کی سارہ بریس نے ناقابل شکست 60 رنز بنائے، سسکیا ہورلے 48 اور کپتان کیتھرین بریس 18 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئیں، میگن میک کول ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

پاکستان کی طرف سے نشرح سندھو ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہیں۔اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کیخلاف پاکستان کی ابتدائی وکٹیں جلدی گرگئیں۔

صدف شمس 2، سدرہ امین اور ندا ڈار چار، چار رنز بناکر آوٹ ہوگئیں جبکہ گل فیروزہ 14 رنز بناسکیں۔عمیمہ سہیل 30، منیبہ علی 27، عالیہ ریاض 10 اور ارم جاوید 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں، طوبیٰ حسن کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئیں جبکہ کپتان فاطمہ ثنا 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین بریس نے 3، اولیوا بیل اور ابطحیٰ مقصود نے 2، 2، کیتھرین فریسر اور ریچل سلاٹر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور ہائیکورٹ نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے پرو وائس چانسلر کی برطرفی کا فیصلہ معطل کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے ملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عالم سعید کو عہدے پر بحال کر دیا۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پرووائس چانسلر ڈاکٹر عالم سعید کو تین سال کیلئے تعینات کیا گیا، بغیر نوٹس دئیے دو سال قبل ہی حکومت پنجاب نے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت پنجاب کا یہ اقدام آئین اور قانون کے خلاف ہے، عدالت حکومتی اقدام کالعدم قرار دے۔

عالمی مالیاتی ادارےمشن کے سربراہ ناتھن پورٹر نے کہا ہےکہ گزشتہ سال پاکستان میں معاشی استحکام کی خوش آئند واپسی ہوئی اور ترقی دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

انگریزی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں ناتھن پورٹر نے کہا کہ افراط زر میں ڈرامائی کمی آئی ہے، زرمبادلہ کی شرح مستحکم رہی ہے اور غیر ملکی ذخائر دگنا سے زائد ہوگئے ہیں۔

آئی ایم ایف مشن نے لکھا ہےکہ 2023 کے وسط میں پاکستان کو درپیش انتہائی بیرونی دباؤ اور غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر اس تبدیلی کی رفتار قابل ذکر ہے، گزشتہ سال پاکستان میں معاشی استحکام کی خوش آئند واپسی ہوئی اور ترقی دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

ناتھن پورٹر نے مزید لکھا کہ پائیدار اور مضبوط ترقی کی جانب پیش قدمی اب بھی پاکستان کیلئے چیلنج ہے کیونکہ ماضی میں اس جانب بڑھائے گئے ہر قدم نے پاکستان کو پہلے سے زیادہ کمزور اور مقروض کیا ہے۔

Page 5 of 2383