Sunday, 06 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں سنسنی خیز واقع نے ماحول گرما دیا۔

گزشتہ روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 58 رنز سے شکست دیکر فاتحانہ آغاز کیا تاہم میچ کے دوران کیویز کی بیٹنگ کے وقت ایک واقعہ رونما ہوا جس نے دونوں ٹیموں کے درمیان تنازع کھڑا ہوگیا۔

کیویز کی بیٹنگ کے دوران میچ کے 14ویں اوور میں امیلیا کیر نے آخری گیند پر رن لیا تاہم ہرمن پریت گیند پکڑتے ہوئے گیند تھام لی اور دوڑنے لگیں اس دوران کیوی بیٹرز نے دوسرا رن لینے کی کوشش کی اور رن آؤٹ ہوگئیں تاہم امپائر نے اُسے ڈیڈ بال قرار دیدیا۔

امپائر کے فیصلے پر فیلڈر نے پوچھا کہ رن آؤٹ تھا جس پر امپائرز نے کہا کہ رن لینے کے بعد بالر دیپتی شرما کو کیپ واپس دے دی تھی اور اوور ختم کرنے کا اشارہ کیا تھا اس وجہ سے رن آؤٹ نہیں ہوسکتا۔فیصلے پر بھارتی کرکٹر ہرمن پریت کو غصے میں دیکھا گیا اور امپائرز سے بحث کرتی نظر آئیں۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ مہم کے دوران بھارت کو اپنے افتتاحی میچ میں کیویز کے ہاتھوں ہزیمت کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی پہلے میچ میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل شرکت مشکوک ہوگئی۔

بین اسٹوکس کی عدم موجودگی میں انگلش ٹیم کی قیادت اولی پوپ کے سپرد ہوگی۔روایت کے مطابق انگلینڈ ٹیم پلئینگ الیون کا اعلان ٹیسٹ میچ سے دو روز قبل کرتی ہے، انگلینڈ ٹیم کا کو پاکستان کے خلاف پلئینگ الیون کے اعلان کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بین اسٹوکس دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھےجس کی وجہ سے وہ سری لنکا کےخلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔

قبل ازیں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بین اسٹوکس کی پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں شرکت کی امید ظاہر کی تھی جس کے بعد انہیں اسکواڈ میں شامل بھی کیا گیا۔

راولپنڈی: دارالحکومت کےجڑواں شہر پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج کے باعث آج بھی سیل ہے راستوں کی بندش کے باعث محکمہ تعلیم نے سلام ٹیچرز ڈے سے متعلق تمام تقریبات منسوخ کردی ہیں ان پروگرامز میں اساتذہ کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ بھی دیے جانے تھے۔

شہر بھر کے تمام راستے، سڑکیں، چوراہے آج دوسرے دن بھی مکمل سیل ہیں جب کہ انتظامیہ کی جانب سے مری روڈ آنے والے لنک روڈز اور گلیوں کو بھی سیل کیا گیا ہے۔ اسی طرح سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے آج ہفتے کے روز بھی مکمل بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے انتہائی کم ہونے کی وجہ سے سرکاری اداروں میں بھی حاضری کم ہے۔

اڈیالہ جیل سے ملزمان کو آج بھی عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا ، جس کی وجہ سے کچہری کا علاقہ سنسان ہے۔ تمام عدالتوں نے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے حاضری لگا کر ملتوی کردی ہے۔

چہر کے چوراہوں سمیت دیگر اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید کمی کی وجہ سے آن لائن رائیڈ سروس فراہم کرنے والے من مانے کرایے وصول کررہے ہیں۔ شہر میں میٹرو سروس بھی آج بند ہے۔

اسلام آباد:عالمی یومِ اساتذہ کی مناسبت سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ اساتذہ کی انتھک محنت ہی ہے جو نوجوان نسل میں ترقی اور خوشحالی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے۔

عالمی یومِ اساتذہ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم اپنی قوم کے مستقبل کے معمار کے طور پر اساتذہ کے گراں قدر کردار کو تسلیم کرنے کے لیے عالمی یوم اساتذہ منانے میں عالمی برادری کے ساتھ شریک ہیں۔

آج کے دن ہم ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے مستقبل کی تشکیل اور علم کو فروغ دینے کے عظیم مشن کو سر انجام دینے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ درحقیقت کسی ملک کی ترقی بنیادی طور پر اس کے افراد کی تعلیم سے جڑی ہوتی ہے اور یہ اساتذہ کی انتھک محنت ہی ہے جو نوجوان نسل میں ترقی اور خوشحالی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے۔

میں پاکستان بھر کے تمام اساتذہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو اپنے غیر متزلزل عزم کے ساتھ نوجوان ذہنوں کو سنوارتے ہیں ۔ وہ ہمارے مستقبل کے معمار ہیں اور علم پر مبنی معیشت بننے کے ہمارے مقصد کے لیے ان کی لگن ناگزیر ہے۔ ان کی کاوشوں کے بغیر ہم اپنی ان امنگوں کو پورا نہیں کر سکتے جو ہم نے بحیثیت قوم اپنے لیے متعین کر رکھی ہیں۔

حکومت پاکستان اساتذہ کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے ۔ ہم ایک حوصلہ افزا اور اچھی معاون تدریسی افرادی قوت کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں اور جدید انفرا اسٹرکچر اور تعلیمی وسائل میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد ایک اعلیٰ کارکردگی کا حامل تعلیمی نظام وضع کرنا ہے جو ہمارے طلبہ اور اساتذہ دونوں کو تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں ترقی کی منازل طے کرنے کے قابل بنا سکے۔

آئیے ،ہم آج اور ہر آنے والے دن کو اپنے اساتذہ کے انتہائی اثر انگیز کردار کے طور پر منائیں اور پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے ان کے مشن میں ان کی معاونت کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔

لبنان کے دارالحکومت میں 27 ستمبر کو حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

چند روز قبل ہی ان کی ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای سے بات چیت ہوئی تھی۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک سینیئر ایرانی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ خصوصی ایلچی کے ذریعے خامنہ ای اور حسن نصر اللہ کے درمیان کیا گفتگو ہوئی تھی۔

کم از کم تین مصدقہ ایرانی ذرائع نے رائٹرز سے گفتگو میں تصدیق کی کہ رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای نے حسن نصر اللہ کو آخری بات چیت میں اسرائیلی قاتلانہ حملے سے خبردار کیا تھا۔

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے حسن نصر اللہ کو مشورہ دیا تھا کہ فوری طور پر لبنان کو چھوڑ کر ایران چلے آئیں کیوں کہ لبنان میں اسرائیلی جاسوس گھس چکے ہیں جو ان کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

رائٹرز کو ایرانی اہلکار نے یہ بھی بتایا کہ علی خامنہ ای کا پیغام لے کر حسن نصر اللہ تک پہنچانے والے ایلچی پاسداران انقلاب کے سینیئر کمانڈر عباس نیلفروشان تھے جو حسن نصر اللہ کے ساتھ ہی شہید ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ نیلفروشان ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قابل اعتماد فوجی مشیر تھے۔

قومی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

کرکٹر محمد حارث کے ولیمہ کی تقریب تقریب پشاور میں ہوگی، جس میں کئی قومی کرکٹرز کی شرکت کا امکان ہے۔

بارات کی تقریب میں دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، محمد حارث کی ولیمہ کی تقریب آج ہوگی۔

محمد حارث کے بھائی محمد انس کا کہنا تھا کہ حارث کی شادی فیملی میں ہوئی ہے، ہم حارث کی خوشحال زندگی کیلئے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 6 ستمبر کو محمد حارث نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی خوشخبری سنائی تھی اور ساتھ ہی اپنی کچھ تصویریں بھی شیئر کی تھیں۔

شہید ذوالفقارعلی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ سے متعلق 209 شکایات موصول ہوئی تھیں۔

جنہیں قانون کے مطابق حل کر دیا گیا ہے اور ٹیسٹ کے نتائج جار ی کر دیئے گئے ہیں۔

یونیورسٹی کے زیرانتظام ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے 22ہزار طلبہ نے رجسٹریشن کروائی تھی اور 20 ہزار طلبہ نے امتحان میں شرکت کی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو تاحال کپتانی دینے کی کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ کی جانب سے تاحال کپتانی کی کوئی بات نہیں کی گئی تاہم کرکٹر نے آفر ملنے پر جلد بازی میں فیصلہ نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے کیونکہ کپتانوں کے ساتھ ماضی میں ہوئے سلوک کے حوالے سے تحفظات وہ پی سی بی کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔

محمد رضوان سے سلیکشن کے حوالے سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی گئی جبکہ ٹی20 ورلڈکپ اور بنگلادیش ٹیسٹ سیریز میں محمد رضوان کو کسی ٹیم مینجمنٹ کی میٹنگ میں مدعو نہیں کیا گیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں میں پی سی بی کی پالیسیوں پر شدید تحفظات ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم نے گزشتہ روز کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا جسے بورڈ نے گزشتہ روز منظور کرلیا تھا۔

قبل ازیں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ بابراعظم کے کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کے بعد محمد رضوان کو ٹیم کی قیادت کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2024 میں پیش کئے گئےڈگری پروگرامز کافائنل امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایڈ، بی بی اے اور بی ایس (او ڈی ایل) پروگراموں کے فائنل امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، یہ امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ 16 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔

رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس پورٹلز پر اپ لوڈ جبکہ ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردی گئی ہے۔

لاہوربورڈ نے پیپروں کی ری چیکنگ کا شیڈول جاری کردیا۔

امیدوار 16 اکتوبر تک ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کراسکیں گے۔

ری چیکنگ کیلئے 1200روپے فی پیپر فیس رکھی گئی ہے ۔آن لائن درخواست جمع ہونے کے بعد امیدوار کو بذریعہ ایس ایم ایس مقررہ تاریخ بارے آگاہ کیا جائے گا۔

Page 2 of 2383