Reporter SS
مانیٹرنگ ڈیسک:سماجی ویب سائٹس پر کورونا وائرس متعلق جھوٹی اور بے بنیاد افواہوں کو پھیلاؤسے روکنے کےلئےواٹس ایپ بھی میدان میں آگیا.
غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق پیغامات اور وڈیو کالنگ کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے انتہائی سخت قدم اٹھاتے ہوئےفارورڈ میسج جا طریقہ کارتبدیل کردیا ہے .
واٹس ایپ پر پہلےصارفین پہلےایک میسج بیک وقت 5 لوگوں یا گروپس میں بھیج سکتے تھےلیکن اس تبدیلی کے بعد صارفین ایک وقت میں صرف ایک ہی صارف کو میسج فارورڈ کرسکتے ہیں.
خیال رہے واٹس ایپ پر میسج کی تصدیق کئے بغیرفارورڈ کرنا عام سی بات ہے.
اسلام آباد :فیڈریل بورڈ آف ریونیو کےنئے چیئرمین کے لئےنوشین جاوید کاانتخاب کرلیا گیا.
تفصیلات کےمطابق وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیٹ کرکے نئے چیئرمین کی منظوری دےدی.جسکے بعد شبرزیدی کو دی گئی چیئرمین کی اعزازی ڈگری فوری طور پر ختم کردی گئی. نوشین جاوید امجد ان لینڈ سروس کئ 22 گریڈ آفسر ہیں.
واضح رہے شبر زیدی صحت کی خرابی کےباعث اپنے عہدے سےغیرمعینہ مدت کے لئے رخصت پرتھے.
مانیٹرنگ ڈیسک :سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نےبلاآخر ڈیسک ٹاپ میسنجر متعارف کروادیا. جس سےاب صارفین اپنے دوستوں سے پیغامات اور وڈیو چیٹ کرسکیں گے.
غیرملکی خبر رساں کےمطابق صارفین فیس بک میسنجر ڈیسک ٹاپ ایپ مائیکرو سافٹ اسٹور اور میک آپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں.
دوسری جانب فیس بک میسنجر کئ ڈیسک ٹاپ ایپ پر ڈارک موڈکا آپشن رکھا ہے جو چند ماہ قبل ہی فیس بک موبائل ایپ پر متعارف کروایا ہے.
خیال رہےکہ عالمگیر وباکےباعث وڈیوکالنگ ایپس کےاستعمال میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے. کیونکہ دفاتر کےکام اور تعلیمی اداروں آن لائن اپنے فرائض انجام دےرہےہیں.
لاہور: صوبہ سندھ کی طرح پنجاب میں بھی کوروناوائرس کے خدشات کےپیش نظر 14 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی.
محکمہ داخلہ پنجاب نےاس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے. جس کے مطابق لاک ڈاؤن 14 اپریل کو شام پانچ بجے تک جاری رہے گا.
واضح رہے پنجاب حکومت نے 24 مارچ سے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کررکھا ہے.