Tuesday, 15 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کٹس فوج کے ذریعے تقسیم ہوںگی تاکہ بازاروں میں فروخت نہ ہوسکیں۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے چین سے منگوایا گیا سامان اسلام آباد پہنچ گیا۔ اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سامان کی خریداری میں صوبوں نے کوئی فنڈ نہیں دیے، اب تک جتنا بھی سامان آیا ہے یا خریدا گیا وہ سب وفاقی حکومت کے فنڈ سے آیا ہے اور صوبوں سے کوئی خریداری نہیں ہوئی۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ ملک میں کورونا کے ٹیسٹس کم ہونے کا تاثر غلط ہے، ملک میں ٹیسٹ کٹس اور مشینوں کی کمی نہیں، روزانہ 30 سے  40 ہزار ٹیسٹ کی صلاحیت تک موجود ہے، آرمی چیف نے فوج کی 11 لیبارٹریز بھی استعمال کے لئےدی ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ چین سےآنے والاسامان تمام صوبوں کوفراہم کریں گے، پنجاب کے اسپتالوں کے لیے حفاظتی سامان کل تک پہنچ جائے گا، جبکہ خیبر پختونخوا کے چھوٹے بڑے اسپتالوں میں سامان پہنچ چکا ہے، سندھ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا سامان فوجی اداروں کے ذریعے اسپتالوں تک پہنچایا جائے گا تاکہ جو خلا موجود تھا اور سامان نرسز ڈاکٹرز تک نہیں پہنچ رہا تھا، وہ ان تک پہنچ سکے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے مزید کہا کہ اب جو بھی سامان جاری ہوگا اس پراین ڈی ایم اےکی مہرلگی ہوگی،اس کا مقصدسامان کو بازار سمیت دیگرمقامات پر فروخت ہونے سے بچانا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ آج کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 104 کورونا کے کیسز آئے ہیں جومجموعی ٹیسٹ کا 20 فیصد ہیں، یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئیں جوکہ زیادہ ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال خراب ہورہی ہے، کیونکہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل نہیں ہورہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس لاک ڈاؤن پر جب تک سختی سے عمل ہو رہا تھا تو صورتحال بہتر تھی، ملیر میں لاک ڈاؤن کافی کمزور تھا جس کو میں نے آج مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ حیدرآباد میں بھی کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن سخت کیا جارہاہے۔

امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2000 سے زیادہ ہوگئی جس کے بعد امریکا پہلا ملک بن گیا جہاں کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کولمبیا سمیت امریکا کی 50 ریاستوں میں کم ازکم 2 ہزار 35 افراد کووڈ 19 سے ہلاک ہوئے۔ جس کے بعد امریکا میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 725 ہوگئی۔

 امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 318 ہوگئی ہے جب کہ نیویارک میں لاشیں اتنی زیادہ ہوگئی ہیں کہ لاوارث لاشوں کو دفنانے کے لیے مزدور بھرتی کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کووڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے لیکن ماہرین کو خدشہ ہے کہ حالات جان ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کردہ اعدادو شمار سے کہیں زیادہ خراب ہیں جس کی وجہ چین اور دیگر جگہوں پر شفافیت کا فقدان ہے اور خاص طور پر اسپتالوں کے باہر موت کی وجہ کی تصدیق کرنے میں دشواری ہے۔

کراچی میں آج شے ہٹ ویو کاآغاز ہوچکا ہے.  ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردار سرفراز کاکہنا ہے کہ آئندہ دو روزتک شہرکا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے.

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کےمطابق معتدل ہیٹ ویو کےدوران دن میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی.

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی کادرجہ حرارت 39.3 جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 12فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں معطل ہیں.  

اسلام آباد:پاکستان میں رمضان المبارک کاچاند  24 اپریل 2020 بروز جمعہ کو نظرآنے کاقوی امکان ہے. 23ویں شعبان کاچاند افق پر 5 ڈگری کم ہونے کےسبب اسکی رویت ناممکن ہے. 

تفصیلات کےمطابق پاکستان سمیت بیشتر ممالک جہاں رمضان سمیت نئےقمری ماہ کاآغاز رویت ہلال کئ بنیاد پرہوتا ہے. رواں سال رمضان المبارک کاچاند 24اپریل جو نظر آنےکے قوی امکان ہیں. پاکستان سمیت متعلقہ ممالک میں پہلا روزہ 25 اپریل کوہوگا جبکہ پوری دنیا میں چاند پیدائش 23 اپریل کئ صبح ہوگی . رویت ہلال کمیٹی کااجلاس 24اپریل کوہوگا جس میں شہادتیں موصول ہونے کےبعد باقائدہ طور پر چاند نظرآنے یانہ آنے کااعلان کیا جائےگا. 

ٹوکیو: جاپان کی ایک نجی یونیورسٹی میں گریجویشن کےطالب علموں  نے ڈگریاں روبوٹ کےذریعے حاصل کیا. 

کوروناوائرس کے باعث  تمام تعلیمی ادارے بند ہیں تاہم گریجویشن کےطالب علموں نےڈگری کےحصول کےلئے روبوٹ کااستعمال کیا.  روبوٹ کوگریجویشن گاؤن اورکیپ بنائی گئی اور وڈیو کال پرڈگری حاصل کی.گریجویشن کئ تقریب میں وائس چانسلر سمیت انتظامیہ کے مختصر افراد شریک تھے. 

ڈگریاں وصول کرنے کے لئےہر طالب علم کےنام ایک روبوٹ موسوم کیاگیا تھا. 

کراچی: کورونا وائرس پرقابو پانے کےلئےصوبائی حکومت نےجامعہ کراچی میں کورونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کافیصلہ کیا ہے. جس کے تحت ہرروز 800 ٹیسٹ ہونگے.

اس حوالے سے وزیر اعلی سندھ بے 58.28 ملین روپے جاری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جس پروی سی خالد عراقی نے اظہار تشکر کیا ہے. 

یہ ٹیسٹ جامعہ کراچی کےڈاکٹر پنجوانی مرکزبرائے سالماتی طب اورتحقیق ادویات (آئی سی سی بی ایس)میں ہونگےاور محکمہ سندھ صحت پی سی آر کٹس فراہم کرےگا. جبکہ دیگر ذرائع سےبھی جامعہ کراچی یہ کٹس حاصل کرسکے گی. 

جامعہ کراچی کے سینٹرکی ٹیکنیکل ٹیم 23 اپریل تک ٹیسٹ کی تیاری کویقینی بنائےگی. اس حوالے سے سینٹر کےسربراہ ڈاکٹراقبال چوہدری نے کاکہنا ہےکہ ہم جلد ہی ٹیسٹ کاعمل شروع کریں گے. انہوں نےوزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ, وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو, ,وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر خالد عراقی کاشکریہ ادا کیا . 

جبکہ سندھ حکومت. محکمہ صحت کو ہدایت جاری کرے کہ سینٹر پنجوانی میں اخراجات میں کوئی خلل پیدا نہ ہو. 

 
 
 
 
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان نے زندگی کا تلخ تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کینسر میں مبتلا تھیں اورمیں کراچی میں ڈرامے کی شوٹنگ مکمل کروارہی تھی۔
 
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان نے ایک انٹرویو کے دوران کئی رازوں سے پردہ اٹھادیا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے بہت ہی سادہ سی لڑکی ہوں میرے لیے سب سے پہلے میرے اہلخانہ ہیں اس کے بعد دوست و دیگر احباب کو ترجیح دیتی ہوں۔
 
ایک سوال کے جواب میں زرنش نے کہا کہ میرے نزدیک کوئی ایک اداکار یا اداکارہ پسندیدہ نہیں ہے کیونکہ کسی ایک کا نام لے دوں گی تو دوسروں کے ساتھ ناانصافی ہوگی اس لیے تمام ہی فنکار اچھے ہیں۔
 
 
 
زرنش خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مداحوں کی جانب سے ملنے والا رسپانس اچھا ہوتا ہے، مداح میرے کردار کو پسند کرتے ہیں اور اس میں کوئی کمی ہو تو اصلاح بھی کردیتے ہیں۔
 
واضح رہے کہ زرنش خان پاکستان میڈیا انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں، انہوں نے بہت کم وقت میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے، زرنش خان کے بولنے کے انداز اور اسٹائل کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔
 
خیال رہے کہ زرنش خان ان دنوں نجی ٹی وی چینلز پر دو ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں، اس سے قبل وہ اے آر وائی ڈیجیٹل کی سالگرہ پر بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرچکی ہیں۔
،
 
 
اسلام آباد : ماہرامراض خون ڈاکٹرطاہرشمسی کا کہنا ہے کہ پیر سے صحتیاب مریضوں کے پلازماکی کلیکشن شروع کریں گے، ابتدائی طورپر وینٹی لیٹر پر جانے والے مریضوں کیلئے پلازمااستعمال کیا جائے گا۔
 
ماہرامراض خون ڈاکٹرطاہرشمسی نے کہا کہ کورونا وائرس کیخلاف پلازماٹرانسفیوژن کی اجازت مل گئی ہے، ڈریپ کی جانب سے آج ہمیں باقاعدہ اجازت دی گئی ہے۔
 
ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ پیر سے صحتیاب مریضوں کے پلازما کی کلیکشن شروع کریں گے ، ابتدائی طور پر انتہائی تشویشناک مریضوں کیلئے پلازما استعمال کریں گے، وینٹی لیٹر پر جانے والے مریضوں کیلئے پلازما استعمال کیا جائے گا۔
 
 
ماہرامراض خون نے مزید کہا کہ چین، امریکا، جرمنی ،اسپین ،اٹلی میں پلازما ٹرانسفیوژن ہورہا ہے۔
 
گذشتہ روز ماہرامراض خون ڈاکٹرطاہرشمسی کا کہنا تھا کہ ہماری تیاریاں مکمل ہیں، اس وقت ملک بھرمیں پچاس سےساٹھ افراد پلازما دینے کے قابل ہیں،ایک ایک پاکستانی کی جان بچانا ہمارامشن ہے۔
 
ماہر ڈاکٹر نے کہا تھا کوروناٹیسٹ منفی ہونے کے2ہفتے بعد صحت مند افراد کا پلازمہ لیاجاسکےگا، میری اطلاع کے مطابق 4سے7افراد پلازمہ دینے کیلئے تیار ہیں، پلازمہ نکالنے کاعمل صرف تصدیق شدہ میڈیکل ادارے کرسکتے ہیں اور پلازمہ صرف منظور شدہ آئسولیشن یونٹ کے مریضوں کو دیا جاسکےگا، پوری کوشش ہوگی کہ پلازمہ کے ذریعے لوگوں کی جانیں بچاسکیں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ پلازمہ لگانے کے48گھنٹےکےاندر مریضوں کی حالت بہتر ہونا شروع ہوتی ہے، پلازمہ لگانے کے 4سے5دن میں طبیعت بہتر ہوجائے گی، دنیا کے دیگر ممالک میں بھی پلازمہ لگائے جارہےہیں، مشین کےذریعے صرف پلازمہ نکال کر خون دوبارہ جسم میں جاتارہےگا، پلازمہ لینے سے پہلے ضروری ہے صحت مند افرادکو کوئی اور بیماری نہ ہو۔
کراچی: طبی ماہرین نے طویل زندگی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کم خوراکی سے بڑھتی عمر کے جسم پر اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔
 
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کم کھانا صحت مند اور طویل زندگی کا راز ہے، کم خوراک سے خلیات کی ری سائیکلنگ میں اضافہ ہوتا ہے، کم کھانا جسم کے خلیات کو نقصان اور کینسر سے بچاتا ہے۔
 
آسٹریلیا کی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق غذائی پابندی توسیع اور عمر میں مددگار ہے، کم کھانے جسم کے خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے اور صحت مند بڑھاپے کو بڑھاتا ہے۔
 
 
تحقیقی مطالعے کی سربراہ اور ماہر حیاتیات ڈاکٹر مارگو ایڈلر کہتی ہیں کہ خوراک کی کمی سے جسم میں ری سائیکلنگ کی شرح میں بڑھ جاتی ہے اور جسم کو نقصان پہنچنے اور موذی امراض سے بھی بچا جاسکتا ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ خوراک کی مقدار میں کمی کا خیال بہت سے لوگوں کو اچھا نہ لگے لیکن ان کی تحقیق کا نتیجہ آگے چل کر اینٹی ایجنگ ادویات بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
 
مارگو ایڈلر کے مطابق خوراک کی کمی سے جسم کے مرمت کا منظم عمل بھی زیادہ تیزی سے کام کرتا ہے جس سے انسان کی طویل اور صحت مند زندگی کا امکان کافی بڑھ جاتا ہے۔