Monday, 07 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

جامعہ کراچی کےتحت18 جنوری 2023 ء کو یوم الجامعہ کا انعقاد کیا جارہاہے۔

نوواردان جامعہ کے لئے شعبہ جاتی تعارفی کلاسز کا انعقادبھی 18 جنوری کو صبح 11:30 بجے ہوگا۔تمام اساتذہ،غیرتدریسی عملے اور طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ صبح 08:30 بجے جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر مجتمع ہوجائیں۔یوم الجامعہ کی سرگرمیوں کا آغاز جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ سے تلا وت کلام پاک سے ہوگا اور اختتام پر تمام افرادانتظامی عمارت کی سبزہ زارپر جمع ہوں گے جہاں تقاریر ہوگی۔

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی،روئسائے کلیہ جات، سابق وائس چانسلرز،اراکین سنڈیکیٹ و اراکین سینیٹ جامعہ کراچی، یونی کیرئینز انٹرنیشنل کے صدر پروفیسراعجاز احمد فاروقی اور عمائدین شہر،بھی شریک ہوں گے جونواردان جامعہ کا استقبال کریں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال کی طرح امسال بھی نوواردان جامعہ کے لئے تمام شعبہ جات میں تعارفی کلاسز کا انعقاد بھی 18 جنوری 2023 ء کو صبح 11:30 بجے کیا جائے گا۔

دبئی: پاکستان نے ایشین کرکٹ کونسل سےاجلاس جلد طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان کو ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کرنا ہے،البتہ بھارت اپنی ٹیم کو نہ بھیجنے کے موقف پر قائم ہے، پی سی بھی واضح کر چکا کہ اگر ایسا ہوا تو وہ بھی اکتوبر، نومبر میں شیڈول ون ڈے ورلڈکپ کیلیے گرین شرٹس کو بھارت نہیں بھیجے گا۔

گزشتہ دنوں سیکریٹری بی سی سی آئی و صدر اے سی سی جے شا نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ایشین کرکٹ کا پروگرام جاری کیا جس میں ایشیا کپ کے میزبان کا نام ہی درج نہ تھا،نجم سیٹھی نے اس کا سخت ردعمل دیتے ہوئے انھیں طنزیہ جواب دیا تھا، بعد میں اے سی سی نے شیڈول میں عدم مشاورت کا پاکستانی دعویٰ مسترد کر دیا تھا۔

مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ان دنوں یو اے ای آئے ہوئے ہیں، جے شا کی آمد پر ان سے تبادلہ خیال کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا مگر وہ نہیں آئے۔

ذرائع نے بتایا کہ نجم سیٹھی کی اے سی سی کے توسیتھ پریرا سے ملاقات ہوئی جس میں انھوں نے جلد میٹنگ طلب کرنے کا مطالبہ کیا،پی سی بی اب بھی اپنے موقف پر قائم ہے کہ ایونٹ پاکستان میں ہوگا اور اگر بھارتی ٹیم نہ آئی تو وہاں ورلڈکپ کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا۔

بعض حلقے یہ مشورہ بھی دے رہے ہیں کہ ایشیائی ایونٹ کی میزبانی یو اے ای میں کر لی جائے مگر پی سی بی اس کے حق میں نہیں،حکام کا خیال ہے کہ اگر ایسا کیا تو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں بھی مشکل پیش آئے گی۔

برسبین : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کوآسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں شکست دے دی۔

آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم نے ڈک ورتھ لوئس کے تحت 8وکٹوں سے جیت اپنے نام کی۔

پاکستان ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی۔ قومی ٹیم کی جانب سے ندا ڈار 59 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

ہدف کاتعاقب کرتے ہوئےمیزبان آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز کا ہدف 29ویں اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کر لیا۔ فوبی لیچ فیلڈ نے 78 رنز اور کپتان میگ لیننگ نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔

برسبین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے کو بارش کے باعث 40 اوورزتک محدود کیا گیا۔دوسرا ون ڈے 18 جنوری کو برسبین اور تیسرا ون ڈے 21 جنوری کو سڈنی میں ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 جنوری سے شروع ہوگی۔جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 جنوری سے شروع ہوگی۔

کراچی: سیزن کا پہلا بڑا ٹینس میلہ آج میلبورن میں سجے گا۔

سیزن کا ابتدائی گرینڈ سلم مینز سنگلز میں دفاعی چیمپئن رافیل نڈال ور انگلش اسٹار جیک ڈریپر کا ابتدائی مقابلہ میلبورن پارک میںآج سےشروع ہوگا، ہوگا، یونائیٹڈ کپ میں انگلش حریف کیمرون نوری اور آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینور سے مات کھاجانے والے نڈال اس بار خود کو کمزور خیال کررہے ہیں، انھوں نے 4 سیڈ نووک جوکووچ کو فیورٹ قرار دے دیا ہے۔

ایڈیلیڈ کے سیمی فائنل میں جیک ڈریپر کی جنوبی کورین لکی لوزر سے مات نے نڈال کی ہمت بڑھائی ہوگی، امریکا کے فرانسز ٹیافوئے ممکنہ طور پر نڈال کے سامنے چوتھے راؤنڈ میں آسکتے ہیں، ڈینیئل میڈویڈوف بھی نڈال کے ڈرا میں شریک ہیں، ہوبرٹ ہورکیز، ڈینس شیپالوف بھی ان کی راہ میں حائل ہوسکتے ہیں، سیمی فائنل میں نڈال کا ٹاکرا اسٹیفانوس ٹیسٹیپاس اور فلیکس ایگور سے بھی ہوسکتا ہے۔

ویمنز سنگلز میں پولینڈ کی ورلڈ نمبرون ایگا سوائیٹک فیورٹ ہیں، انھوں نے گزشتہ برس لگاتار 37 میچز جیتے تھے، ان کا پہلا مقابلہ جرمن حریف جولی نائمیریر سے ہوگا، بیانکا اینڈریسکو ممکنہ طور پر تیسرے راؤنڈ میں ان کے مقابل آسکتی ہیں، ومبلڈن چیمپئن الینا ریباکینا اور گزشتہ برس کی فائنلسٹ ڈینیلی کولنز چوتھے مرحلے میں ان کی راہ میں ہوسکتی ہیں۔

کوکو گوف کوارٹر فائنل میں ایگا کو چیلنج بن سکتی ہیں، جیسکا پیگولا نے اگر پیشقدمی جاری رکھی تو سیمی فائنل میں ایگا اور ان کا ٹاکرا متوقع ہے، آریانا سیبالینکا، بیلینڈا بینسک اور اونس جابر بھی ٹائٹل کی دوڑ میں شریک ہوں گی۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے گیارہویں جماعت کے طلباء کے لئے نئی کتابوں کی اشاعت مکمل کرلی۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے الحاق شدہ سرکاری و نجی کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولز کو ہدایت کی ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے گیارہویں جماعت کے طلباء کے لئے ریاضی، کیمسٹری، انگریزی اور بائیولوجی کی نئی کتابوں کی اشاعت کردی گئی ہے۔ لہٰذا تمام کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کو تجویز دی جاتی ہے کہ وہ طلباء و طالبات کو نئی اشاعت شدہ کتابیں پڑھائیں۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کےمطابق سالانہ امتحانات برائے 2023ء کا انعقاد نئی طبع شدہ کتابوں سے لیا جائے گا۔

کراچی: پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کے کراچی میں پہلے روٹ کا افتتاح کر دیا گیا

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے ای وی پیپلز بس سروس کا افتتاح وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ ،سعید غنی کے ہمراہ کلاک ٹاور سی ویو سے کیا ۔
صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کے ہمراہ صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ ، وزیر محنت سعید غنی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر صوبائی وزراء نے ای وی پیپلز بس سروس میں سہولیات کا جائزہ لیا اور بس میں سفر بھی کیا

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پہلی الکٹرک بس سروس کا آغاز آج کراچی سے کیا جا رہا ہے ماحول دوست بسیں ہیں ، جو کہ بجلی کی چارج سے چلیں گی ۔ ایک چارج سے 240 کلومیٹر کا مفاصلہ طئے کرنے کی صلاحیت رکھتیں ہیں، یورپی معیار کی ان بسوں سے کسی قسم کی آلودگی نہیں پھیلے گی ۔ آلودگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو کم سے کم کرایہ میں بہترین سفری سہولیات فراہم کریں

ٹوئٹر نےصارفین کے لئے فار یو فیڈکا اضافہ کردیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ آئی او ایس صارفین کے لیے سب سے پہلے نئی تبدیلی متعارف کرائی جارہی ہے۔

اب وہ ایپل کی ڈیوائسز میں صارفین کے لیے فار یو اور فالوونگ کے نام سے 2 ٹیبز نظر آئیں گی۔
جب ایپ کو اوپن کیا جائے گا تو فار یو ٹیب ہی سب سے پہلے اوپن ہوگی جس کے بعد صارف کی مرضی ہوگی کہ وہ کونسی ٹیب پر اسکرولنگ کرنا پسند کرتا ہے۔

فار یو فیڈ میں ایسے اکاؤنٹس کی ٹوئٹس صارفین کے سامنے ہوں گی جن کو وہ فالو ہی نہیں کرتے ہوں گے۔فالوونگ ٹیب میں آپ کو ان اکاؤنٹس کی تازہ ترین ٹوئٹس نظر آئیں گی جن کو آپ فالو کررہے ہوں گے۔

ٹوئٹر کے اینڈرائیڈ اور ویب ورژن کے صارفین کے لیے پرانا ہوم فیڈ فی الحال برقرار رہے گا۔

خیال رہے کہ اس تبدیلی کا وعدہ گزشتہ دنوں ایلون مسک نے کیا تھا۔

8 جنوری کو ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ ہفتے سے ٹوئٹر میں دائیں بائیں swipe کرکے ہوم فیڈ کے مختلف سیکشنز تک رسائی دی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یوزر انٹرفیس کو تبدیل کرنے کے پہلے مرحلے میں بک مارک بٹن کو ایک ہفتے بعد متعارف کرایا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کو خریدا تھا اور اس کے بعد سے کافی کچھ تبدیل کیا ہے۔

2023 کے لیے دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی 2 الگ الگ فہرستیں جاری ہوئی ہیں اور دونوں میں پاکستان سب سے آخری نمبروں پر ہے۔

آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا نام سرفہرست رہاجبکہ دونوں فہرستوں میں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا۔

آرٹن کیپیٹل کی فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ یمن اور صومالیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر 92 ویں نمبر پر موجود ہے۔

اس سے نیچے عراق (93)، شام (94) اور افغانستان (95) موجود ہیں۔

آرٹن کیپیٹل کی فہرست میں پاکستان کے حصے میں 106 واں نمبر آیا جس سے نیچے شام، عراق اور افغانستان موجود ہیں۔

لاہور:  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چیمپئن لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 8 کے لیے شاہین آفریدی مکمل فٹ ہوں گے۔

ثمین رانا نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی کی قیادت میں ٹرافی کا دفاع کرنے کے لیے پر امید ہیں، ان دنوں شاہین قومی ٹیم کے ساتھ بولنگ کر رہے ہیں اور وہ مکمل ردہم میں ہیں۔

ثمین رانا نے کہا کہ چیمپئن ہونے کی وجہ سے لاہور قلندرز پر کوئی دباؤ نہیں، لاہور قلندرز دباؤ میں نہیں آتی کیونکہ ٹیم نے پی ایس ایل میں برا وقت بھی دیکھا ہوا ہے اس لیے اب چیمپئن ہیں تو پر امید ہیں ٹائٹل کا دفاع کریں گے اور پہلی ٹیم بننا چاہیں گے جس نے ٹائٹل کا دفاع کیا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کمبی نیشن سے مطمئن ہیں، بہترین ٹیم بنانے کی کوشش کی ہے، اس میں توازن رکھا ہے، بولنگ ہماری اسٹرنتھ ہے لیکن بیٹرز بھی ورلڈ کلاس ہیں، سمت پٹیل کی جگہ لیام ڈاؤسن جب کہ محمد حفیظ کی جگہ سکندر رضا کو لیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا 8 ویں ایڈیشن کا آغاز 13 فروری کو ہوگا۔

کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ بھرمیں سردی کی شدید لہر کی پیشگوئی کردی۔

کراچی سمیت حیدرآباد، دادو،لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں میں سردی ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر 12 سے 17جنوری تک جاری رہے گی ۔شہریوں کو احتیاطی تدابیراپنانے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

Page 92 of 2385