Wednesday, 06 November 2024

لاہور: پاکستانی کرکٹرمحمد حفیظ نے ون ڈے اورٹی 20 کرکٹ سےریٹائرمنٹ کااعلان کردیا ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے اورٹی 20 سے بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔محمد حفیظ نے 2018 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔

18 سال کے کرکٹ کیرئیر میں محمد حفیظ نے55 ٹیسٹ ،218ون ڈے اور119ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ محمد حفیظ نے32مرتبہ مین آف دا میچ اور9 بارمین آف دا سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔محمد حفیظ نے 32 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی قیادت کی6 ون ڈے اورٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

محمد حفیظ فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ محمد حفیظ پی ایس ایل میں لاہورقلندرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔

لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ فخرکے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ 18 سال پاکستان کے سبز رنگ کی کٹ زیب تن کرنے پر خوش قسمت اور فخر محسوس کرتے ہیں۔ محمد حفیظ نے اپنے اہلخانہ، ساتھی کرکٹرز،سپورٹ اسٹاف اورپاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

چئیرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے محمد حفیظ کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ محمدحفیظ نے بھرپورانداز سے کرکٹ کھیلی اورانٹرنیشنل کرکٹ میں طویل کیرئیربنانے کے لئے انتھک محنت کی۔ پاکستان کرکٹ میں محمد حفیظ شاندارشراکت پران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اسلام آباد: ملک بھرمیں کورونا وائرس کی پانچویں لہراومیکرون تیزی سے پھیل رہی ہے۔

این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وباء کی بدلتی صورتحال، قومی ویکسینیشن مہم اور بیماری کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لازمی ویکسی نیشن کے لیے سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کی پانچویں لہر اومیکرون تیزی سے پھیل رہی ہے، گزشتہ تین روز میں کراچی کی مثبت شرح 2 سے 6 فیصد تک پہنچ گئی، پانچویں لہر سے بچنے کے لیے شہری ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنائیں۔

اجلاس میں اضلاع کے مطابق بھی ویکسی نیشن مہم کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی میجر جنرل محمد ظفر اقبال، وفاقی وزیر عمر ایوب اور ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک ہوئے۔

معاون خصوصی صحت نے کہا کہ ملک میں کوروناکی پانچویں لہرنظرآناشروع ہوگئی، گزشتہ 4 روزسے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور کراچی میں کوروناکیسز کاتناسب بڑھاہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ آج سےکورونا بوسٹرڈوزلگناشروع ہوگئی،ملک میں کوروناکےمثبت کیسوں کی شرح1.05ہے۔

ادھر محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق کراچی میں اومی کرون کیسز میں مستقل اضافہ ہورہا ہے، کراچی کے مختلف علاقوں سے 10 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے ذریعے پھیلے جب کہ کراچی میں اومیکرون کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 54 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 45 ہزار 643 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 708 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز اس وبا سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.55% فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 642 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سلام آباد: سال 2022 کے دوران 2 چاند اور 2 سورج گرہن ہوں گے

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال 2022 کے دوران 2 سورج اور 2 چاندگرہن ہونگے۔

تاہم پاکستان میں صرف سال کا آخری چاند گرہن جذوی طور پر دکھائی دے گا، جب کہ سورج گرہن پاکستان کے کسی بھی شہر میں دکھائی نہیں دے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، 25 اکتوبر کو نئے سال کا دوسرا سورج گرہن ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا

جبکہ سال کا آخری چاند گرہن 8 نومبر کو ہوگا، جو پاکستان میں بھی جذوی طورپردکھائی دے گا، جب کہ پاکستان کے علاوہ چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی امریکا، جنوبی امریکا اور مشرقی یورپ میں بھی دکھائی دے گا۔

پشاور: صوبے خیبرپختونخواہ کے تمام تعلیمی اداروں میں موسمِ سرماکی تعطیلات کاآغازہوگیا۔

این سی او سی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے مطابق صوبےخیبرپختونخواہ میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے موسمِ سرما کی تعطیلات کےحوالے سے3 جنوری سے 12 جنوری تک بند رہیں گے۔

موسمِ سرما کی تعطیلات کےحوالے سے محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کےمطابق میدانی علاقوں میں بھی تمام تعلیمی اداروں میں 3جنوری سے 12 جنوری تک موسمِ سرما کی تعطیلات رہیں گی جبکہ 24 دسمبرسے بندسرد علاقوں میں اسکولز 28 فروری کو کھولے جائیں گے۔

اسلام آباد: ملک کے بیشتر صوبوں میں آج سےتعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کاآغاز ہوگیا۔

این سی او سی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے مطابق اسلام آباد میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے موسمِ سرما کی تعطیلات کے حوالے سے3 جنوری سے 12 جنوری تک بند رہیں گے۔

جبکہ خیبر پختونخواہ میں میدانی علاقوں میں بھی تمام تعلیمی اداروں میں3جنوری سے 12 جنوری تک موسمِ سرما کی تعطیلات رہیں گی 24 دسمبرسے بندسرد علاقو ں میں اسکولز 28 فروری کو کھولے جائیں گے۔

کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم ِ سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں۔ تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے

سردی کی شدت میں اضافے کے باوجود موسمِ سرماکی تعطیلات میں اضافہ نہیں کیا گیا

تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع ہوگیا تاہم حاضری معمول سے کچھ رہی

دوسری جانب والدین کی جانب سےمحکمہ تعلیم سے تعطیلات میں اضافہ کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے لیکن محکمہ تعلیم کی جانب سے3 جنوری کوتمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیاہے

لاہور: جامعہ پنجاب نےایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس اینڈ سائنس کے سالانہ امتحانات برائے 2022 کے تاریخ کااجراء کردیا۔

پنجاب یونیورسٹی کے شیڈول کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس اینڈ سائنس کے پارٹ 1 اور 2 کے امتحانات جولائی میں ہوں گے۔

سائنس اور آرٹس میں ایسوسی ایٹ کے لئے اسپیشل کیٹیگری کے امتحانات بھی جولائی میں ہوں گے اسی طرح ایم اے ، ایم ایس سی پارٹ 1 اور 2 کے امتحانات سمیت ایل ایل بی پانچ اور تین سالہ پروگرام کے مختلف پارٹ کے امتحانات اگست میں ہوں گے۔ ایسوسی ایٹ ڈگری کامرس کے مختلف پارٹ کے امتحانات بھی اگست میں شیڈول کئے گئے ہیں۔

فیصل آباد: زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے طلبا و طالبات پراِن کیمپس جنیز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کردی۔

یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد (UAF) ٹوبہ سب کیمپس میں طلباء و طالبات کو ڈریس کوڈ دیا گیا ہے۔

پرنسپل ڈاکٹر نثار احمد کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکشن کے مطابق شارٹس، کٹ آف جینز، ملٹی جیب، دھندلا، پھٹی ہوئی اور جلد سے لیس جینز اور ٹراؤزر، کسی بھی قسم کے پیغامات والی ٹی شرٹ، چپل اور چپل، بینڈینڈز، ٹوپیاں، کسی بھی قسم کی واسکٹ، لمبے بال اور پونی ٹیل پر پابندی عائد ہوگی

جبکہ نوٹیفکیشن میں ممنوعہ اشیاء میں بالیاں، کلائی کے پٹے اور بریسلیٹ، جینز کے ساتھ ٹی شرٹس، بغیر آستین والی شرٹ، سی تھرو اور اسکن ٹائٹ ڈریسز، ہیوی میک اپ، چمکدار اور بھاری جیولری اور پازیب بھی شامل ہیں۔

کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز کے زیر اہتمام سالانہ ’’ڈگری شو2021 کاانعقاد ‘ 02 اور03 جنوری 2022 ء کو ہوگا۔

جس میں شعبہ گرافک ڈیزائن، فارئن آرٹ،ٹیکسٹائل ڈیزائن،اسلامک آرٹس،انڈسٹریل ڈیزائن،سیرامک اینڈ گلاس ،آرکیٹیکچر،فلم اورانیمیشن کے اسٹوڈیوز میں طلبہ02 اور03 جنوری2022 ء کواپنے شعبہ جاتی پروگرام کے مطابق اپنی کارکردگی پیش کرینگے۔

تمام پروگرامز صبح 10:00 تاشام 5:00 بجے تک ایس ٹی سی بلڈنگ شعبہ ویژول اسٹڈیز میں منعقد ہونگے۔

پشاور: وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ شاہرام خان ترکئی نے نئے سال کی آمد پر پیغام جاری کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ ٹوئیٹر پرایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ سال 2022 کی آمد پر مبارکباد پیش کرتاہوں اس امید کے ساتھ آنے والے سال میں ہمیں خود سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی رہنمائی کرے۔

انہوں نے مزید کہا ک سال کے اختتام پر، ہمیں اپنی بہترین صلاحیت اور ریزولوشن تک پہنچانے پر خوشی ہے اور نئے سال پر رب العزت سے رحمتیں اور برکتیں مانگیں ۔