کوئٹہ: پی ایم سی کے قوانین کے خلاف بلوچستان میڈیکل کالجز طلباء کااحتجاج 20ویں روزمیں داخل ہوگیا
20روز سےطلباء کا پریس کلب کے باہر دھرنا جاری ہے۔
شدید سردی میں طلباء کے دھرنے میں جھالاوان، مکران، لورلائی میڈیکل کالجز کے طلبا شامل ہیں۔
طلباء کا کہنا ہے کہ پی ایم سی کی جانب سے صرف بلوچستان میڈیکل طلباء کے لیے سخت قانون لاگو کیا گیا ہے۔
گزشتہ 20 روز سے شدید سردی میں احتجاجی کیمپ میں بیٹھے ہیں۔ اگر پی ایم سی قانون کو منسوخ نہیں کیا گیا تو سخت احتجاجی لائحہ عمل پر مجبور ہوں گے۔
ویب ڈیسک: سال کے اختتام پر NASA نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) کی کچھ بہترین تصاویر شیئرکردی ۔
شیئر کی گئی تصاویر میں وہاں کی جانے والی تحقیق اور دیگر کام کو دکھایا گیا ہے جبکہ کچھ انتہائی حیران کن تصاویر خلابازوں کی ہیں جو سامان کے دو اہم ٹکڑوں کا استعمال کرتے ہوئے سبزیوں کی فصلوں کو اگاتے اور ان کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔
ویجی کا تجربہ بنیادی طور پر پتوں والی سبزیاں اگاتا ہے جیسے پاک چوئی، جیسا کہ ناسا کے خلاباز مائیکل ہاپکنز کی اس تصویر میں ان کی اضافی بونے پاک چوئی کی فصل کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔
خوراک اگانے کے لیے آئی ایس ایس پر استعمال ہونے والے آلات کا دوسرا ٹکڑاـ" ایڈوانسڈ پلانٹ ہیبی ٹیٹـ" ہے، جس میں خلابازوں نے اس سال پہلی بار مرچیں اگائیں ہیں۔ یہ متاثر کن کارنامہ ISS پر اب تک کا سب سے طویل پلانٹ تجربہ تھا، جو کل 137 دنوں تک جاری رہا۔ ناسا کی خلاباز کیلا بیرن کی طرف سے ان کی تعریف کی جا رہی ہے، مرچ مرچ اور ان کے رہنے کی جگہ کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے
اس سال آئی ایس ایس پر ایک اور بڑا واقعہ نئی سولر اریوں کی تنصیب تھی جو اس وقت پرانے شمسی ریز کو تبدیل کرتی ہے جو اس وقت اسٹیشن کو بجلی فراہم کرتی ہے، جن میں سے کچھ 20 سال پرانی ہیں۔ نئی ISS رول آؤٹ سولر اریز (iROSA) پرانی صفوں سے چھوٹی ہیں لیکن زیادہ طاقت فراہم کرتی ہیں، اور پرانی اریوں سے نئی تک اپ گریڈ کرنے کا عمل اس سال اسپیس واک کی ایک سیریز کے ساتھ شروع کیا گیا تھا۔
ISS کی ایک اورتفریحی کہانی اسٹیشن کی کولڈایٹم لیب کی اپ گریڈنگ میں مددکےلیے Microsoft HoloLensہیڈسیٹ کااستعمال تھا۔ NASA کے خلاباز میگن میک آرتھر نے ہیڈسیٹ کا استعمال یہ جانچنے کے لیے کیا کہ آیا اسٹیشن ہارڈ ویئر کو برقرار رکھنے اور اپ گریڈ کرنے میں خلابازوں کی مدد کرنے کے لیے بڑھی ہوئی حقیقت ایک مفید طریقہ ہو سکتی ہے۔
نومبر میں اسپیس ایکس کریو ڈریگن کیپسول سے کریو-2 کے خلابازوں - ناسا کے شین کمبرو اور میگن میک آرتھر، یورپی اسپیس ایجنسی کے تھامس پیسکیٹ، اور جاپان کی خلائی ایجنسی سے اکی ہیکو ہوشیڈ - کے طور پر اسٹیشن کی ہی ایک شاندار تصویر کھینچی گئی
اسلام آباد: احساس پروگرام کا 50ہزار طلباکو ایچ ای سی کےتحت اسکالرشپ دینےکااعلان کیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق بی ایس آنرز کے طلبہ 31 دسمبر تک سکالر شپ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت 50 ہزار طلبہ کواحساس سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ بی ایس آنرز کے طلبہ احساس سکالر شپ کے لئے اہل ہیں۔
جامعات اور کالجوں کے طلبا و طالبات کو 31 دسمبر تک درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔احساس سکالر شپ پروگرام کے تحت بی ایس آنرز کے تعلیمی اخراجات ایچ ای سی ادا کرے گا، 31 دسمبر کے بعد ایچ ای سی طلبہ کی درخواستیں وصول نہیں کرے گا۔ ایچ ای سی نے سکالر شپ کے لئیےپورٹل قائم کر دیا ہے ،پورٹل پر طلبہ سے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
ویب ڈیسکے: سام سنگ نےصارفین کے لئے ٹرپل فولڈنگ فون پر کام شروع کردیا ہے۔
سام سنگ نے رواں برس جون میںٹرپل فولڈ فون کے حقِ ملکیت (پیٹنٹ) کی درخواست دائر کی تھی۔ اس کے بعد ورلڈ انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن) ڈبلیو آئی پی او کی ویب سائٹ پر پیٹنٹ کے بعض خاکے بھی نمایاں کئے گئے ہیں۔ ان خاکوں کی مدد سے لیٹس گو ڈجیٹل نامی ویب سائٹ نے سام سنگ ٹرپل فولڈ کی ایک تصوراتی شکل پیش کی ہے۔
اس ضمن میں تین اسکرین کو کسی کاغذ کی طرح تہہ کرکے ایک عام جسامت کے فون میں تبدیل کیا جاسکے گا۔
اس فون میں تین الگ الگ اسکرین ہوں گے جو کھلنے پر ایک وسیع ڈسپلے ظاہر کریں گے۔ تاہم ایک حصہ اندر کی جانب اور دوسرا باہر کی جانب فولڈ ہوگا یعنی زیڈ کی شکل اختیار کرے گا۔
تہہ ہوجانے کے بعد اس کی جسامت عام فون کی طرح رہ جائے گی اور کھلنے پریہ ایک بڑا ٹیبلٹ بن جائے گا ۔ پیٹنٹ کے مطابق ایک مکمل ڈسپلے پشت پر بھی بنایا گیا ہے جبکہ ایچ ڈی ایم آئی کنیکٹر بھی موجود ہوگا۔ اسکرین کی پشت پر موجود ڈسپلے کی کوئی معلومات نہیں دی گئ ہے کہ یہ ڈسپلے محض علامتی ہوگا یا چوتھا اسکرین ہوگا جس پر سیلفیاں لینے میں مدد مل سکے۔
تاہم ڈیزائن کے مطابق چار ایم پی سیلفی کیمرہ اور ساتھ ہی فنگرپرنٹ سینسر کو بہت خفیہ انداز میں مرکزی اسکرین کے اندر چھپایا جائے گا۔
سام سنگ کے مطابق فولڈنگ فون میں اینٹینا اندر کی جانب ہوتا ہے جس سے کمیونکیشن کے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور یہ اعتراف بہت معنی رکھتا ہے۔ ان تمام باتوں کے باوجود اب بھی سام سنگ فولڈ ہونے والے اسمارٹ فون کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔
کراچی: چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے خصوصی امتحانات منعقد کرانےکااعلان کردیا۔
چیئرمین سندھ بورڈ آف کمیٹی اور چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا ہے کہ طلبہ و طالبات کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئےفیصلہ کیا گیا ہےکہ ایسے طلبا جواپنے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نمبرز سے غیر مطمئن ہیں او رجو
کورونا کی وجہ سے پرچے نہ دینےوالے طلباءفروری میں خصوصی امتحانات لیے جائیں گے
جبکہ امپروومنٹ آف ڈویژن کے پرچوں میں عملی امتحانات نہ دینے والے طلباء کو سابقہ عملی امتحانات میں حاصل کردہ نمبرز دیئے جائیں گے۔ اسی طرح جبکہ آئی بی سی سی کے فیصلے کے تحت امپروومنٹ آف ڈویژن/گریڈ کے چانس ایک سے بڑھا کر چار کردیئے گئے ہیں، اب طلباء امپروومنٹ آف ڈویژن کے پرچے چار دفعہ دے سکیں گے۔
چیئرمین انٹربورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے مزید بتایا کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء میں نصاب مختصر نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے رواں سال وفاقی حکومت نے پریکٹیکل نہ لینے کا اعلان کیا تھا مگر سندھ حکومت کے فیصلے کے مطابق سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز میں پریکٹیکل امتحانات لیے گئے اس وجہ سے بھی طلبہ و طالبات عملی امتحانات کے حوالے سے کنفیوژن کا شکار رہے۔
پنجاب : وزیر اعلیٰ پنجاب کا انجینئرنگ سےوابستہ طالبات کو انٹرن شپ دینےکااعلان کردیا
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب کے حکم پر ویمن ان مائننگ کے ذریعے مائننگ انجینئرنگ سے وابستہ طالبات کو چار ماہ کی انٹرن شپ دینے کا اعلان، انٹرن شپ کرنے والی طالبات کو بیس ہزار ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائیگا۔
ویمن ان مائننگ ملکی تاریخ میں پہلی ایسی اسکیم ہے جس کے زریعے کان کنی جیسے مشکل شعبے میں خواتین کو شمولیت دی جائیگی۔10 ملین روپے کے بجٹ پر مشتمل یہ اسکیم ایک سال کے عرصے میں مکمل کی جائیگی۔
کلکتہ: بھارتی کرکٹ کنڑول بورڈ کے صدرسارو گنگولی کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے کرکٹ کنڑول بورڈ کے صدر اوربھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ساروگنگولی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
سارو گنگولی کوکولکتہ کے مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سارو گنگولی میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں۔ رواں سال جنوری میں سارو گنگولی کودل کا دورہ پڑا تھا اوران کی اینجیوپلاسٹی ہوئی تھی۔
دبئی : کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کا ستارہ جگمگانے لگا
انڈر19 کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی نے نہ صرف افغانستان اور یواے ای بلکہ بھارت کو بھی چاروں خانے چت کردیا۔
گزشتہ روز کھیلے جانےوالےدبئی آئی سی سی اکیڈمی گروپ ’’اے‘‘ میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور گرین شرٹس نے 8وکٹوں پر 219رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔جواب میں یواے ای نے پہلی وکٹ 9 پر گنوائی3اوورز میں اتنی ہی وکٹیں گرنے کے بعد میزبان ٹیم کا سفر مشکل ہوگیااورآخری 3اوورز میں 11سے زائد کا رن ریٹ درکار تھا مگر 50اوورز میں 9وکٹ پر 198رنز بنا سکے
پاکستان نے افغانستان کے بعد روایتی حریف بھارت کو بھی زیر کیا تھا،گذشتہ روز فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے گروپ میں ٹاپ پوزیشن کے ساتھ سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا دوسرے میچ میں بھارت نے افغانستان کو 4وکٹ سے شکست دے کر 4 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنالی
انڈر 19 کرکٹ میچز کے دونوںسیمی فائنل 30دسمبرکو کھیلے جائیںگے
کراچی: ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان آنے والی کامن ویلتھ گیمز کی کوئنز بیٹن ریلے (مشعل) کا کراچی میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی سے سفر شروع ہوگیا۔
بیٹن کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب میمن نے خیرمقدم کیا، منعقدہ تقریب میں پی او اے کے صدر جنرل(ر ) سید عارف حسن نے ریلے ان کے حوالے کی۔
معروف کھلاڑیوں نے ریلے تھامی، ان میں اولمپیئن ارشد ندیم، طلحہ طالب اور انٹرنیشنل ریسلر انعام بٹ، خاتون کراٹے چیمپئن کلثوم ہزارہ، پیرا اولمپئین حیدر علی اوراسپیشل ایتھلیٹس بھی شامل تھے۔
اظہارِ خیال کرنے والوں میں کراچی میں برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر مارٹن ڈوسن بھی شامل تھے۔
بعدازاں کوئنز بیٹن ریلے کی نمائش ہوئی، ریلے کو یونیورسٹی کےقائد اعظم میوزیم بھی لے جایا گیا، آخر میں یونیورسٹی کے احاطے میں شجر کاری بھی کی گئی، اس موقعہ پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد و دیگر بھی موجود تھے۔
کراچی: جامعہ کراچی نےبی ایس،بی ایس تھرڈ ایئر میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں اورڈاکٹرآف فارمیسی، شعبہ ویژول اسٹڈیز کی داخلہ فہرست جاری کردی۔
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اخترکے مطابق تعلیمی سال 2022 ء کے لئے داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری کردی گئیں ہیں۔
جن پروگرامز کی داخلہ فہرستیں جاری کی گئیں ہیں ان میں ڈاکٹر آف فارمیسی،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی،بی ای، بی ایس فرسٹ ایئر،بی ایس تھرڈ ایئر اور بی ایڈ(آنرز) پروگرام شامل ہیں۔طلبہ اپنے حتمی نتائج اپنے پورٹل پر دیکھ سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں ایسے طلبہ جو جاری کردہ داخلہ فہرستوں سے مطمئن نہیں ہیں وہ 28 تا30دسمبر2021 ء تک اپنے آن لائن پورٹل سے کلیم فارم جمع کراسکتے ہیں۔