Wednesday, 06 November 2024

لاہور: اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش ِ نظر آسٹریلیاکرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔

دورہ پاکستان سے متعلق کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم حال ہی میں تمام صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان گئی تھی۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے باعث صورت حال مشکل ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہر لحاظ سے مکمل رابطے میں ہیں، پاکستان میں اومی کرون کی تشخیص کے باوجود آسٹریلیا کا دورہ شیڈول کے مطابق ہو گا۔

نک ہاکلے کا مزید کہنا تھا کہ اومی کرون کے باعث صورت حال مشکل ہے لیکن دورہ پاکستان کے لیے پرعزم ہیں، جب تک حالات محفوظ ہیں تب تک آسٹریلیا پاکستان کا دورہ کرنے کےلیے پُرعزم ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم آئندہ برس مارچ میں 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

جامشورو: جامعہ سندھ جامشورو نے سالانہ امتحانات 2020ء کےآن لائن فارم وفیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

ناظم سالانہ امتحانات جامعہ سندھ جامشورو پروفیسر ڈاکٹر سراج الحق کاندھڑوکے مطابق ملحقہ کالجز میں بی ایس سی، بی اے، بی کام حصہ دوم (فریش و فیلوور) بی ایس سی (ہوم اکنامکس)اور ایم اے (پریویس و فائنل) فریش و فیلوور کےطلبا و طالبات سالانہ امتحانات 2020ء کے آن لائن فارم و فیس 4 جنوری 2022ء تک جمع کراسکتے ہیں

اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کنٹرولر نے مطلع کیا ہے کہ ایسے امیدوار جو پہلے سے داخلہ فیس جمع کرواچکے ہیں، وہ بغیر لیٹ فی کے فارم جمع کراسکتے ہیں، تاہم باقی امیدواروں کو اصل امتحانی فی کے ساتھ 3000 روپے لیٹ فی بھی جمع کرانا ہوگی۔

واضح رہے کہ امیدواروں کے والدین کی درخواست پر ان کی سہولت کیلئے تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

کراچی: سندھ کے پانچ تعلیمی بورڈزکے چیئرمینزکی تقرری کامعاملہ پھرلٹک گیا۔

جامعہ کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہوکاکہنا تھاکہ تلاش کمیٹی کی جانب سے سندھ کے پانچ تعلیمی بورڈز میں چیئرمینزکی تقرری کے لیے موزوں امیدواروں کے ناموں کی جوسمری ارسال ہوئی ہے اس پر وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرکے فیصلہ کریں گے

انہوں نے مزید بتایا کہ موصول ہونے والے امیدواروں کے ناموں سے کوئی اعتراض نہیں تاہم کسی بھی فیصلے سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مشاورت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ سندھ کے تعلیمی بورڈزمیں نوابشاہ،میرپورخاص،سکھر،حیدرآباداورسندھ بورڈآف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں نئے سربراہوں کی تقرری کے سلسلے میں سمری گزشتہ تقریباًایک ماہ سے مذکورہ وزیرکے پاس ہے۔

واضح رہے کہ اسماعیل راہو سندھ کے تعلیمی بورڈزکی کنٹرولنگ اتھارٹی پرسن ہیں جوکہ پہلے وزیراعلیٰ کے پاس تھی جس کے بعد وہ بورڈزکے حوالے سے آئینی یاقانونی دائرے میں فیصلہ کرنے میں آزادہیں تاہم انھوں نے اس معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سے مشاورت کاعندیہ دیاہے۔

وزیربرائے یونیورسٹیزاینڈبورڈزکاکہناتھاکہ جامعہ کراچی میں بینظیر چیئرکی فعالیت اوربینظیرکنونشن سینٹرکے لیے کچھ فیصلے کیے ہیں جلد ہی یہ چیئرفعال ہوگی اورکنوینشن سینٹرکی تعمیر بھی دوبارہ شروع ہوگی ایک سوال کے جواب میں اسماعیل راہوکا کہنا تھاکہ سندھ کی موجودہ حکومت نے ہی سب سے پہلے صوبے میں طلبہ یونین کی بحالی کی قراردادمنظورکی اورموجودہ حکومت اپنے دورمیںہی طلبہ یونین کوبحال کرے گی۔

کراچی: علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام پہلی تقسیمِ اسناد کی تقریب کاانعقاد کیا گیا ۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی لیفٹینٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر تھے جبکہ سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرار سید سرفراز علی، ڈین FoECE پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، ڈین FoCAS پروفیسر ڈاکٹر عقیل الرحمن، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عبدالغنی، کے علاوہ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ علمی شخصیات، عمائدینِ شہر، فیکلٹی ممبر و طلباء کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سرسید یونیورسٹی کی پہلی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی لیفٹینٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر نے کہا کہیہ تقریب آپ کی انٹھک محنت کا ایک خوشگوار انجام ہے ۔ یہ لمحہ آپ کی زندگی کا یادگار لمحہ ہے ۔ انھوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ اپنے آپ کو اَپ ڈیٹ کرتے رہنا ہوگا ۔ نئی ٹیکنالوجی میں مہارت کے علاوہ آپ کو مختلف شعبوں میں پیش رفت کے ساتھ معلومات میں مسلسل اضافہ کرتے رہنا ہوگا تاکہ ترقی کی دوڑ میں آپ پیچھے نہ رہ جائیں ۔

چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ طلباء کی قابلیت اور مہارت ترقی اور کامیابی نہ صرف انکی ترقی کا باعث بنتی ہے بلکہ ملک اور قوم کی بہتری اور خوشحالی کا سبب بھی بنتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے تخلیقی آئیڈیاز کو پروڈکٹ کی شکل دے رہے ہیں ۔ سرسید یونیورسٹی طلباء کے ان پروڈکٹس کو نیشنل آئیڈیا بینک کے توسط سے مقامی اوعالمی منڈیوں تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے ۔

اظہارِ تشکر پیش کرتے ہوئے علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے کنوینئر انجینئر محمد ارشد خان نے کہا کہ تکنیکی تعلیم، طلباء میں پیشہ ورانہ مہارت پیدا کرنے کا ذریعہ بنتی ہے جو مستقبل میں روزگار حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے

اس موقع پر تقریباَ640 سے زائدطلباء و طالبات کو ڈپلوما کی اسناد تفویض کی گئیں اور امتیازی نمبروں سے اول، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں بالترتیب طلائی، چاندی اور کانسی کے تمغے تقسیم کئے گئے ۔علاوہ ازیں اے آئی ٹی کے سابق پرنسپل، ڈاکٹر محمود پٹھان اور ایس ایم منیف مرحوم کے صاحبزادوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں ۔

کراچی: وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ آٹھویں سندھ اسکاوٹ کیمپوری میں پہنچ گئے۔

سندھ اسکاوٹ کیمپوری سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا خطاب کرتے ہوئت کہا یہاں آنا میرے لیے بہت خوشی کا مقام ہےمیں 1976 میں یہاں اسکاوٹ کیموری میں شریک تھاہم جب بھی کیمپ میں جاتے تھے تو بسوں میں سفر کرتے تھےآٹھویں کیمپوری میں آنے پر اپنے لیے عزت سمجھتا ہوںمیں نے پانچویں جماعت سے اسکاوٹس میں حصہ لیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اسکاوٹ ماسٹرز اب اس دنیا میں نہیں رہےان کا بڑا کردار تھا ہمیں کہا جاتا تھا کہ روزانہ ایک اچھا کام کریں یہی سوچ جو آپکے اندر ڈالی جاتی ہے وہی کام آتی ہےمجھے یقین ہے آپ نے ایک دوسرے سے سیکھا ہوگا

میں سندھ بوائے اسکاوٹس کو عظیم الشان کیمپوری کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں میں کوشش کرونگا کہ اسکاوٹ جمبوری میں حاضر ہوں یہ بھی کوشش کرونگا کہ ایک رات کیمپ میں گذاروں ٹینٹ میں ابھی بھی لگا سکتا ہوں مجھے یاد ہےآپکے ساتھ مقابلے بھی کرونگا یہاں جو آپ سیکھتے ہیں زندگی بھر اسکا استعمال کریں۔

کراچی: حکومت ِسندھ نے 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سابق چیئرمین و سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کااعلان کیا
ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی ادارے 27 دسمبر کو بند رہیں گے۔

 ٹک ٹاک نےدنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا ہے۔

مذکورہ پوسٹ کے مطابق، 2020 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹس میں ٹک ٹاک اوسطاً ساتویں نمبر پر رہی لیکن موجودہ سال میں اس کی مقبولیت بہت تیزی سے بڑھتی رہی، یہاں تک کہ نومبر 2021 کے اختتام تک یہ گوگل کو واضح شکست دے کر دنیا کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ بھی بن گئی۔

اس سے پہلے ستمبر 2021 میں ’والارُو میڈیا‘ پر ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹک ٹاک نہ صرف دنیا بھر میں، بلکہ امریکا میں بھی تیزی سے مقبول ہونے والی سوشل میڈیا ایپ بن چکی ہے جسے ہر عمر کے لوگ استعمال کررہے ہیں۔

بتاتے چلیں کہ چینی ٹیکنالوجی کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ نے 2018 میں ’میوزکلی‘ ایپ خریدلی اور اسے اپنے مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ڈوئیان‘ کے ساتھ ضم کرکے ’ٹک ٹاک‘ ایپ لانچ کردی جس نے صرف ایک سال میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے۔

اس وقت نہ صرف انفرادی صارفین بلکہ عالمی ادارہ صحت جیسے بڑے اور بین الاقوامی اداروں تک نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹس بنائے ہوئے ہیں۔

ویب سائٹ ’گزموڈو‘ کے مطابق، انٹرنیٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب کوئی چینی ویب سائٹ، دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی قرار دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک ایک چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جہاں صارفین مختصر ویڈیوز کی شکل میں ہر طرح کا مواد تخلیق کرکے دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔
’ٹک ٹاک ایپ‘ اسی ویب سائٹ تک رسائی اور ویڈیو شیئرنگ کےلیے بنائی گئی ہے۔
ٹک ٹاک کے مقبول ترین ہونے کا انکشاف ’کلاؤڈ فلیئر بلاگ‘ پر ایک حالیہ پوسٹ میں کیا گیا ہے۔

 

کراچہ: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ ریاضی کے زیرِ اہتمام عالمی ہفتہ خلاء کے حوالے سے سیمینارز کی سیریز کے دور روزہ اختتامی سیشن کا انعقاد کیا گیا

شرکاء میں و ائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرار سید سرفراز علی، پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، پروفیسر ڈاکٹر عقیل الرحمن، سربراہانِ شعبہ جات، فیکلٹی ممبران اور دیگرشامل تھے ۔

سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ خلائی ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور سائنس فِکشن کو حقیقت میں بدل رہی ہے ۔ خلائی تحقیق کے شعبے میں مسلسل ترقی کی وجہ سے خلائی علم وٹیکنالوجی کا مستقبل روشن ہے اور آگے چل کر خلائی سیاحت اور خلائی نوآبادیات کی پیشن گوئیوں کے پورا ہونے کا امکان ہے ۔ ماہرین فلکیات تخلیقِ کائنات کے اسرار سے واقف ہونے کے لیے ستارے، سیارے، کہکشائیں اور دیگر فلکیاتی اجسام دریافت کر رہے ہیں ۔

چانسلر جاوید انوار نے نشاندہی کی کہ خلائی ٹیکنالوجی میں بہتری موسمیاتی تغیرات اور تیز تر broadband کنیکشن میں سہولت فراہم کرے گی ۔ خلائی ٹیکنالوجی، مختلف صنعتوں میں انقلاب لانے کا باعث بنے گی ۔ صنعتی اور کاروباری اداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ خلائی ٹیکنالوجی کی افادیت اور اس کی اثرپزیری کا ادارک کریں اور مسابقتی مارکیٹ میں نمایاں مقام کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے صنعت کے بدلتے ہوئے رجحانات سے اپنے آپ کو ہم آہنگ کریں ۔

ٍاس اہم موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ عالمی ہفتہ خلاء کا مقصدخلائی تحقیق کے لئے مستقبل کی افرادی قوت کا حصول ، خلائی تحقیق و دریافت کے لیے طلباء کو راغب کرنا، خلائی پروگرام کے لیے لوگوں کا تعاون حاصل کرنا، خلائی سرگرمیوں کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا، اور خلائی رسائی اور تعلیم میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔

وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر ولی الدین نے اس بات پر زور دیا کہ سرسید یونیورسٹی دنیا میں ہونے والی خلائی سائنس کی تعلیمی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ ہے ۔ کراچی کے مضافات میں دوسو ایکڑ اراضی پر واقع سرسید یونیورسٹی کے نئے کیمپس میں ایک فلکیاتی اور موسمیاتی رصدگاہ قائم کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے ۔ یہ رصدگاہ کائناتی اجسام کامشاہدہ اور تصویر کشی کرے گی ۔ اس ضمن میں ہ میں آذربائیجان، جارجیا، قازقستان اور ترکی کی رصدگاہوں کا تعاون حاصل ہے ۔

تقریب کے پہلے روز شعبہ ریاضی کی جانب سے ایک نمائش کا انعقاد ہوا جہاں معروف روسی آرٹسٹ وکٹوریہ نکولینا کی خلائی پینٹنگز کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا جسے لوگوں نے بے حد سراہا ۔ وکٹوریہ نکولینا پہلے ہی سرسید یونیورسٹی کے’ بی‘ بلاک کے مرکزی گیٹ کے لیے ایک پینٹنگ تحفے میں دے چکی ہیں ۔

اس موقع پر استنبول کی vyansary یونیورسٹی کے Dr Umit Deniz Goker ، جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر احمد حسن اور پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے علاوہ سرسیدیونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر راشد کمال انصاری اور ڈاکٹر انجیلا رحیم نے معلوماتی تحقیقی مقالے پیش کئے ۔

جاپان کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ سایاکا کانڈا ہوٹل میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔

انہوں نے ڈزنی کی مشہور سیریز ‘فروزن’ میں اینا کے کردار کے لیے جاپان میں آواز دی تھی

رپورٹ کے مطابق گلوکارہ شہر ساپورو کےہوٹل میں مقیم تھیں جہاں ان کا کمرہ 22ویں منزل پر تھا، تاہم کہا جا رہا ہے کہ وہ چھ منزلوں تک گریں جن سے ان کی موت واقع ہوئی۔

15 سال سے کام کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کی اچانک موت سے کئی سوالات اٹھ کھڑے ہوئےہیں، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز شروع کر دیا ہے ۔

اداکارہ کو ہفتے کے روز ساپورو کے تھیٹر میں میوزیکل “مائی فیئر لیڈی” میں مرکزی کردار ادا کرنا تھا لیکن وہ دن کے وقت پرفارمنس کے لیے نہیں آئیں۔ پروڈکشن کمپنی نے بتایا کہ وہ جمعہ کو ریہرسل میں موجود تھیں۔واضح رہے

35 سالہ سایاکا کانڈا جاپان کے سینئر اداکار ماساکی کانڈا کی بیٹی تھیں۔

دبئی: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو پچھاڑ دیا۔

دبئی میں کھیلے جا رہےانڈر19ایشیا کپ گروپ اے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔


پاکستان کے نوجوان بولرز پہلے اوورزسے ہی افغان بلے بازوں پر حاوی رہے اور صرف 12 رنز پر آدھی افغان ٹیم کو پولین بھیج دیا اور پھر پوری افغان ٹیم 24 ویں اوور میں 52 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں فاتخانہ آغاز کیا ہے۔