لاہو: 4 تعلیمی بورڈز میں کنٹرولرزاورسیکرٹریز کی مستقل کی تعیناتی کامعاملہ حل نہ ہوسکا۔
تعلیمی بورڈز میں کنٹرولرز اور سیکرٹریز کی مستقل کی تعیناتی کے لیے 6 ماہ بعد بھی انٹرویوز کا آغاز نہ ہوسکا۔ 8 افسروں کی تعیناتی دو سال سے التوا کا شکار ہے
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے مستقل تعیناتی کے بجائے ایک دفعہ پھر عارضی افسروں کی مدت میں توسیع کردی ہے ۔
انٹرویوز کیلئے امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ مکمل ہوچکی ہے تاہم انٹرویوز کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا جارہا ۔
کراچی: تحریک انصاف کےاراکین اسمبلی نےمیٹرک بورڈکےامتحانات میں بدنظمی کیخلاف سندھ اسمبلی میں قراردادجمع کروادی
قرارداد پارلیمانی لیڈر بلال غفار، رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان ودیگر نے جمع کرائی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت صوبے میں میٹرک کے امتحانات شفافیت کی بنیادپرکرانےمیں ناکام رہی امتحانی مراکز سے پرچے وقت سے پہلے آؤٹ ہونا سوالیہ نشان ہے۔امتحانی مرحلے میں کھلم کھلا نقل طلباء کے مستقبل کو مزید خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
قرار داد میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ سندھ حکومت امتحانات میں غفلت برتنے والوں کیخلاف تحقیقات کرے، قرار دادسندھ حکومت سے تحقیقاتی رپورٹ 15 روز میں ایوان میں پیش کرے۔
کراچی: سندھ میں بورڈکے پرچے لیک ہونے پر پی ٹی آئی کے رکن حلیم عادل شیخ نےشدیدغم وغصےکااظہارکیاہے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نےاپنے بیان میں کہاہے کہ ایک مدہوش یونیورسٹیز، بورڈز کے مشیر ہیں ایک زیر تعلیم وزیر تعلیم کے وزیرہیں دونوں نے تعلیم کا جنازہ نکال دیاہے، شرمناک عمل ہےکہ ہر روز پرچےآؤٹ ہورہےہیں بلاول کشمیرمیں ٹھنڈی ہوائی لے رہے ہیں بلاول زرا پیچھے تو دیکھو سندھ میں کیا ہورہا ہے۔بلاول کشمیر میں ایسے ہی گھوم رہے ہیں، ان کی وہی حالت ہوگی جو گلگت بلتستان میں ہوئی
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رجیکٹڈ، نااہل، نالائق لوگوں کی سندھ میں حکومت ہےفوری طور مدہوش مشیر اور زیر تعلیم وزیر کو فوری فارغ کیا جائے،سندھ کی عوام اس تعلیم، صحت دشمن سندھ حکومت کو معاف نہیں کرے گی۔
13 سالوں میں 1450 ارب تعلیم پر خرچ کیے گئے، پچھلے سال 244 ارب اس سال 277 ارب تعلیم کا بجٹ ہے،اربوں روپوں کے باوجود تعلیم کا یہ حال ہے۔
کراچی : جامعہ اردو نے امتحانی فارم جمع کرانے کااعلان کردیا۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کلیہ سائنس،کلیہ فارمیسی،کلیہ نظمیات کاروبار،کامرس،کلیہ قانون جبکہ کلیہ فنون،کلیہ تعلیمات،کلیہ معارف اسلامی، شعبہ بین الاقوامی تعلقات، ابلاغ عامہ،نفسیات اورشعبہ انگریزی گلشن اقبال و عبدالحق کیمپسز(صبح وشام)کےامتحانی فارم 16جولائی 2021 تک جامعہ اردو کی ویب سائٹ http://www.fuuast.edu.pk سے صبح9سے شام5بجے تک(علاوہ ہفتہ،اتوار) آن لائن پُر کرکے جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
جبکہ فیس واؤچر حبیب بینک لمیٹڈ یونیورسٹی روڈ برانچ میں جمع کرائیں۔ناکام امیدوار ہر سمسٹرکاعلیحدہ علیحدہ امتحانی فارم اور فیس واؤچرجمع کرائیں۔
کراچی: محکمہ تعلیم میں 46500 پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی اساتذہ کی بھرتیوں کےلئےصاف و شفاف ٹیسٹ کے انعقاد کے لئے آئی بی اے سکھر کو ہدایات جاری کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیرِ صدارت گزشتہ روز سیکرٹری تعلیم کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں 46500 پی ایس ٹی اورجے ای ایس ٹی اساتذہ کی بھرتیوں کے لئے ملنے والی 5لاکھ درخواستوں کے بعد اب ان امیدواروں کے ٹیسٹ اگست کے دوسرے ہفتہ میں لئے جائیں گے۔
سعید غنی نے کہا کہ صوبے بھر سے یونین کونسل کی سطح پر پی ایس ٹی اور جےای ایس ٹی کی 46 ہزار 500 سے زائد اسامیوں کے لئے ملنے والی 5 لاکھ درخواستوں اور ان کے ٹیسٹ کے انعقاد کے حوالے سے آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر سے تفصیلی بریفنگ لی ہے۔
ٹیسٹ کے حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اساتذہ کی میرٹ پر بھرتیوں اور صاف و شفاف ٹیسٹ کے انعقاد کے لئے آئی بی اے سکھر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ان ٹیسٹ کے ڈویژن کے تحت ٹیسٹ کے امتحانات کے لئے بائیو میٹرک، سی سی ٹی وی کی تنصیب سمیت تمام اقدامات کو یقینی بنائے۔
اجلاس میں اساتذہ کی بھرتیوں کے لئے ٹیسٹ کے طریقہ کار، سینٹرز، امیدواروں کی بائیومیٹرک حاضری اور صاف و شفاف فوری نتائج سمیت دیگر پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ ڈویژن کی سطح پر 6 ڈویژن کراچی، حیدرآباد، سکھر، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص اور لاڑکانہ میں منعقد کئے جائیں گے اور تمام سینٹرز کی روزانہ ہونے والے ٹیسٹ کی مکمل سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتے کہ کوئی بھی ایسا معاملہ ہو کہ امیدواروں کو یہ محسوس ہو کہ اس کو کھلے اور صاف و شفاف طریقے سے ٹیسٹ دینے کا موقع نہ ملے اور نتائج کے شفاف ہونے کے لئے بھی تمام اقدامات کو بروئے کار لیا جائے اور اس حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے۔
سعید غنی نے کہا کہ تمام امیدواروں کو مکمل طور پر کھلی فضا میں ٹیسٹ دینے کا موقع میسر آسکے اور ٹیسٹ کے شفاف انعقاد اور اس کے میرٹ پر نتائج کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں جائیں۔ ہمیں امید ہے کہ ان ٹیسٹ کے نتائج کے بعد جو اساتذہ بھرتی ہوں گے اس سے ہمارے تعلیم کا معیار مزید بہتر ہوگا۔ ہم چاہتے ہیں کہ تمام اساتذہ کی بھرتی مکمل میرٹ پر ہو تاکہ اس کے مثبت نتائج ہمیں میسر آسکیں۔
اجلاس میں سیکرٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو، وائس چانسلر سکھر آئی بی اے سید میر محمد شاہ،رجسٹرارسکھر آئی بی اےڈاکٹر زاہد حسین کھنڈ، آئی ٹی ایکسپرٹ ظفر احمد، ڈائریکٹر ایچ آر محمد جنید اور دیگر موجود تھے۔
سعید غنی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام اساتذہ کی بھرتی مکمل میرٹ پر ہو تاکہ اس کے مثبت نتائج ہمیں میسر آسکیں۔
اس موقع پر وائس چانسلر آئی بی اے سکھر سید میر محمد شاہ نے کہا کہ اس بار ٹیسٹ کا انعقاد ڈویژن کی سطح پر ہوگا اور ٹیسٹ پہلے مرحلے میں پی ایس ٹی اور دوسرے مرحلے میں جے ای ایس ٹی کے منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کا انعقاد ماہ اگست کے دوسری ہفتہ میں متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امیدوار کی انفرادی جوابی شیٹ ہوگی، جس پر اس کی تصویر اور مکمل معلومات پہلے سے ہی درج کی ہوگی۔ وائس چانسلر آئی بی اے سکھر نے کہا کہ ٹیسٹ کے بعد امیدوار آئی بی اے سکھر کی ویب سائٹ پر جاکر اپنی جوابی شیٹ اور جوابی کی ازخود بھی چیک کرسکے گا۔
اسلام آباد: وفاقی وزیرشفقت محمودنےامتحان ملتوی کی حمایت کرنےوالےسیاسی رہنمائوں کوتنقیدکانشانہ بناڈالا۔
گذشتہ روز ٹوئیٹرپر انہوں نے ٹوئیٹ کیاکہ ن لیگ اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لئے امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست کر رہی ہے ۔سعد رفیق اور احسن اقبال کو علم ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں امتحانات ہو چکے اس لئے باقی طلباء کو کیسے چھوٹ دی جا سکتی ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگی رہنما جانتے ہیں کہ امتحانات کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیاجس میں آزاد جموں کشمیر میں ن لیگ اور سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت شامل ہےوہ یہ بھی جانتے ہیں کہ طلباءکو پروموٹ کرنے کی کوئی بنیاد موجود نہیں کیونکہ گزشتہ برس امتحانات نہیں ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سعد رفیق ،احسن اقبال اگر تعلیم یافتہ ہیں تو انہیں علم ہونا چائیے کہ امتحانات طلباء کی قابلیت جانچنے کے لئے کتنے ضروری ہیں بالخصوص 12گریڈ کیلئے کیونکہ ان طلباء نے یونیورسٹیوں پروفیشنل کالجز میں جانا ہے محنت کرنے والے طلباء کے خلاف تفاوت کیوں کی جائے؟۔
لیگی رہنما جانتے ہیں کہ18th ترمیم کے بعد 30 امتحانی بورڈز میں سےصرف ایک فیڈرل بورڈ فیڈرل گورنمنٹ کےماتحت ہے لیکن وہ ایسے اظہار کر رہےتھےجیسےوفاقی حکومت سے ایک حکم سے امتحانات روکے جا سکتے ہیں یہ سستی سیاست کی ناکام کوشش ہے۔
پشاور: خیبرپختونخواہ میں بھی میٹرک بورڈامتحانات کاآغازہوگیا۔
اس حوالے سےوزیر تعلیم خیبرپختونخواہ شاہرام خان تاراکزئی نےاپنے ٹوئیٹراکاونٹ پرپیغام جاری کیاہےجس میں انکاکہناہےکہا امتحان کادباؤ معمول ہے،اس سے بہت جلد آپ نکل جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جو کچھ کیا وہ آپ کے روشن مستقبل اور آپ کی بہتری کے لئے ہےاس کے لئے آپ بعد میں میرا شکریہ ادا کریں گے
اسلام آباد: اسلام آباد،راولپنڈی سمیت ملک کےمختلف صوبوں میں امتحانات کاآغازہوگیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودنے طلبا کیلئےنیک خواہشات کااظہارکیا،مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پران کاکہناتھاکہ امتحان میں شرکت کرنےوالےطلبا وطالبا کےلئے دعا گو ہیں انشاءاللہ سب بہتر ہوجائے گا۔
امتحانات ملتوی ے مطالبات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امتحانات ملتوی کرکےان بچوں کوکیوں سزا دی جائےجو امتحانات کےلئےتیار ہیں جن طلباء کو امتحانات کی تیاری میں وقت کی کمی کی شکائیت ہے وہ دو سے تین ماہ بعد تمام بورڈز کی جانب سے منعقد کئے جانے والے ضمنی امتحانات لے سکتے ہیں۔
کراچی: دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشارسماجی رہنما عبدالستارایدھی کودنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے ہیں۔
عبدالستارایدھی 28 فروری 1928 میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہربانٹوا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 11 برس کی عمر میں اپنی ماں کی دیکھ بھال کا کام سنبھالاجو ذیابیطس میں مبتلا تھیں، صرف 5 ہزارروپے سے اپنے پہلے فلاحی مرکز ایدھی فانڈیشن کی بنیاد ڈالی، لاوارث بچوں کے سرپردستِ شفقت رکھا اور بے سہارا خواتین اور بزرگوں کے لیے مراکز قائم کیے۔
وہ چلے گئے لیکن نوجوانوں کیلئے یہ پیغام چھوڑگئے کہ کبھی بھی لوگوں کی مدد کیلئے پیچھے نہیں ہٹنا ہے۔ ہمیں ہر صورت انسانیت کی خدمت کو جاری رکھنا ہے۔
ان کے ہاتھوں سے لگایا گیا ایدھی فاؤنڈیشن کا پودا تناوردرخت بن کر دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ عبدالستارایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی فائونڈیشن کواپنے والد کے اندازسے ہی چلا رہے ہیں۔ عبدالستارایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کہتی ہیں کہ وہ سڑک پر پڑے ہر شخص کو بلا حیثیت رنگ و نسل اور مذہب کے مدد فراہم کرتے تھے۔
ان کی سماجی فلاحی خدمات کے اعتراف میں نہ صرف انہیں کئی اعزازات سے نوازا گیا بلکہ اسٹیٹ بینک نے یادگاری سکہ بھی جاری کیا جبکہ انکی تدفین کے موقع پر19 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
پشاور: وزیرتعلیم خیبرپختونخواہ شاہرام تارکزئی کاکہنا ہے کہ طلبا امتحانات کی تیاری کریں دوسروں کی باتوں میں نہ آئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم شاہرام تارکزئی نے کہا ہے کہ چند بے خبراور کنفیوزڈسیاستدان ہمارے نوجوانوں کو ورغلا رہے ہیں کہ امتحانات نہیں ہونے چاہیےلیکن میں پھر زور دے کہ کہتا ہوں کہ ایسے لوگوں کی باتوں پر دھیان نہ دیں۔
رواں سال انٹر اور میٹرک کے صرف اختیاری مضامین کے امتحان لئے جائیں گے۔
اس طرح کےلوگوں کو خبردار کرتا ہوں کہ ہمارےبچوں کےمستقبل سے دور رہیں اور کم از کم تعلیم میں سیاست کو شامل نہ کریں