Thursday, 07 November 2024

لاہور: پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولز کے عملےکوویکسین لگوانےکی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے نوٹیفکشن جاری کیا ہے کہ صوبے بھرمیں تمام اساتذہ ، انتظامیہ اور عملے کو 22 اگست 2021 تک
ویکسین دی جائے گی۔

مقررہ تاریخ کے بعد ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی بھی فرد اسکول کے احاطے میں نہیں جائے گا۔

واضح رہے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے 50فیصد حاضری کے ساتھ کھلے رہیں گے جبکہ اساتذہ سمیت تمام عملے کے لئے ویکسین لازمی قرار دی گئ ہےبصورت دیگر اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی

کراچی : وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نےکہاہےکہ سندھ بھر میں تعلیمی ادارے 8 اگست تک مکمل بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے تحت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں وزیرتعلیم سندھ کاکہناتھاکہ سندھ اور بالخصوص کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال اس وقت بھی تسلی بخش نہیں ہے۔ ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت سندھ اور بالخصوص کراچی اور حیدرآباد میں مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم تعلیمی ادارے اس وقت کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ 8 اگست کے بعد صورتحال کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا 8 اگست کوکورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوگا اس میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

صورتحال کی بہتری پر فوری طور پر انٹر سال دوئم کے باقی ماندہ امتحانات کو مکمل کیا جائے گا۔

کراچی: کراچی اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نےسوشل میڈیا پرچلنےوالی غلط خبروں کی تردیدکردی۔

چیئرمین انٹربورڈکراچی سعید الدین کہا ہے کہ اس وقت کورونا کی صورتحال خطرناک ہےاور حکومت سندھ کی جانب سے لاک ڈائون کے احکامات پر عمل درآمد کیا جارہاہے۔

بورڈ کی جانب ست اب تک کوئی بھی امتحانی عمل یا امتحانی شیڈول کااعلان نہیں کیا گیاہے۔

طلبااور والدین بے بنیاد خبروں پر دھیان نہ دیں،زیر گردش خبروں سے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کاتعلق نہیں ہے۔

 

 

کراچی: ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا.

اولمپکس ایتھلیٹکس مقابلوں کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ کااعزاز حاصل ہے۔

ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے گروپ میچز بدھ کی صبح ہوئے جس میں پاکستان کے ارشد ندیم گروپ بی میں شامل تھے۔

ایونٹ میں شریک 32 ایتھلیٹس کو فائنل تک رسائی کیلئے پہلے 83.5کی تھرو درکار تھی، ارشد ندیم پہلی باری میں تو 78.5 کی تھرو کرسکے لیکن دوسری باری میں انہوں نے 85.16 کی تھرو کرکے فائنل کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا۔

ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے 7 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوں گے۔

ارشد ندیم ٹاپ تھری ایتھلیٹ کے طور پر ٹریک پر آئیں گے اور یقینی طور پر وہ پاکستان کیلئے میڈل کی ایک امید ہوں گے۔

ویب ڈیسک: صارفین کی سہولت کےپیشِ نظرپیغام رسانی کیلئےاستعمال ہونیوالی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نےایک اورکارآمدفیچرمتعارف کرانےکااعلان کردیا۔

واٹس ایپ کی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ ویڈیوز اورتصاویرکی پرائیویسی اور ایپ کی میموری کو بچانے کیلئےویو ونس کا فیچر متعارف کروادیا۔

نئے فیچر کے تحت اب بھیجی جانیوالی تصویر یا ویڈیو ایک بار کھلنے کے بعد چیٹ سے مکمل طور پر غائب ہوجائے گی۔

یعنی اگر آپ کسی کو ایسی تصویر یا معلومات بھیجنا چاہیں جس کے بارے میں آپ کو یقین نہیں کہ بھیجنا چاہیے یا نہیں تو آپ یہ ویو ونس کے فیچر کو استعمال کر کے بھیج سکتے ہیں کیونکہ اس سے وہ شخص اسے محض ایک بار کھول کے دیکھنے کا اہل ہوگا۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کے بانی مارک زکربرگ نے جون میں ویو ونس نامی فیچر کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ یہ جلد متعارف کروایا جائے گا جب کہ بیٹا ورژن استعمال کرنیوالے صارفین کے پاس یہ سہولت گزشتہ ایک ماہ سے موجود ہے۔

اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی کے بجائے آمدن کا ذریعہ بنانےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے

وفاقی کابینہ آج وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل استعمال کے لیے کھولنے کی منظوری دے گی۔

وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل استعمال کے لیے کھولنے کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل کر لیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں تعلیمی سرگرمیاں نہیں بلکہ کمرشل سرگرمیاں شروع کی جائیں گی ۔

وفاقی کابینہ آج کے اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ کی سمری کی منظوری دے گی جس کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں مقامی، بین الاقوامی فوڈ، ثقافتی، فیشن نمائش اور دیگر تقریبات ہو سکیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں فیشن نمائش اور دیگر تقریبات ہوا کریں گی اور وینٹج گاڑیوں کی نمائش سے بھی آمدن حاصل کرنے کی تجویز زیر غور ہے جب کہ عالمی اور مقامی کارپوریٹ تقریبات کیلئے بھی پی ایم ہاؤس آفر کرنے کا منصوبہ ہے۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح کی سفارتی تقریبات اور سیمینارز بھی اب پی ایم ہاؤس میں ہوا کریں گے، وزیراعظم ہاؤس کا آڈیٹوریم، 2 گیسٹ ونگز اور لان کرائے پر دئیے جاسکیں گے۔

 

کراچی: آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نےسندھ بھرمیں نئےتعلیمی سال آغاز کرنےکامطالبہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی نے کہا ہے کہ دو سال کے نقصان کی وجہ سے یونیورسیٹیز کے طالبعلموں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے اسی وجہ سےوزرائے تعلیم این سی او سی اور وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 9 اگست سے نئے تعلیمی سال کے آغاز کا اعلان کیا جائے اور سندھ بھر کی جامعات میں بھی 9 اگست سے نیا سیمسٹر شروع کیا جائے۔

مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر نجیب میمن، دوست محمد دانش، شہاب اقبال، مرتضی شاہ شیرازی، محمد سلیم، توصیف شاہ، محمد ساجد، اعجاز علی، یونس قائم خانی، شکیل سومرو، مرزا اشفاق بیگ، منیر عباسی، امتیاز ڈوگر، امتیازصدیقی، خان محمد، جمیل احمد ھوت، میڈم طاہرہ منصور، اشفاق احمد اور دیگر نےحمایت کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں وزرائے تعلیم این سی او سی اور وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بار بار بندش سے سندھ کے ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ طلبہ وطالبات کا مستقبل زوال پذیر ہے۔۴گست کو ہونے والے اجلاس میں سندھ میںدو سال کے نقصان کی وجہ سے یونیورسیٹیز کے طالبعلموں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔

مسلسل تیسرے سال تعلیمی قابلیت کا نا قابل اندازہ نقصان برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ سرکاری و نجی اسکولز میں ایس و پیز اور 50 فیصد حاضری کے ساتھ کلاسز کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 70 سے 80 فیصد ایجوکیشن اسٹاف ویکسین لگواچکے ہیں۔

نویں، دسویں جماعت کے عملی امتحانات کا شیڈول بھی جاری کیا جائے۔ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے باقی ماندہ پیپرز اور عملی امتحانات کا شیڈول بھی فوری جاری کیا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سندھ میں اسکولز سے باہر بچوں کی تعداد 40 لاکھ سے بڑھ کر 60 لاکھ سے بھی زائد ہو گئی ہے ۔ تعلیم کے شعبے سے وابستہ لاکھوں افراد کا مالی نقصان بہت زیادہ ہوا ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں نجی تعلیمی اداروں کے لیے قرض حسنہ کی آسان اور قابل عمل اسکیم کا فوری اعلان کریں ۔

اسکولوں میں موجود بچوں کی تعداد کا کم از کم 30 فیصد تعلیم کو خیر باد کہہ چکاہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔اسکول چھوڑ دینے اور اسکولوں سے باہر بچوں کو واپس اسکولز میں لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے مزیدبتایاکہ تعلیم سے منسلک دیگر کاروبار بک سیلرز، اسٹیشنرز ، ٹرانسپورٹرز، کینٹین کنٹریکٹرز، یونیفارم میکرز، پبلشرز، کاپی بائنڈرز اور پرنٹرز مسلسل نقصان برداشت کر رہے ہیں اور بد حالی کا شکار ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد: کورونا کیسز کی بڑھتی شرح کے پیش نظربین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کااہم اجلاس طلب کرلیاگیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کودیکھتے ہوئے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کل طلب کرلیا گیا ہے جسکی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس اوپیزکے حوالے سےتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں میں کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد کے لیے مختلف آپشنز پرغورکیا جائے گا تاہم کسی صوبے کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز تاحال موصول نہیں ہوئی۔

کامونکی: امتحان میں اپنی جگہ جعلی امیدوار کو بٹھانے والا (ن) لیگی ایم این اے کا بیٹا پکڑا گیا۔

کامونکی میں لیگی ایم این اے ذوالفقار بھنڈر کے بیٹے نے میٹرک کے امتحان میں اپنی جگہ جعلی امیدوار کو بٹھا دیا تاہم پیپر کے دوران سپرانٹنڈنٹ سنٹر نے جعلی امیدوار خبیب کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور ایم این اے کے بیٹے سمیت دونوں افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔

واضح رہے کہ لیگی ایم این اے ذوالفقار بھنڈر کے بیٹے فرحان کا میٹرک جنرل سائنس کا پیپر تھا جس کاسنٹر گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر کامونکی بنایا گیا تھا۔

اسلام آباد: موڈرنا ویکسین کے حوالے سے نئی گائیڈ لائنزجاری کردی گئی۔

موڈرنا ویکسین کے حوالے سے این سی اوسی نےنئی گائیڈ لائنز جاری کردی ہے، جس کے مطابق اب موڈرنا ویکسین عام شہریوں کو لگائی جاسکتی ہے۔ موڈرنا ویکسین 16 سال سے زائد عمر کے طالب علموں کو لگائی جا سکتی ہے جب کہ حاملہ خواتین بھی موڈرنا ویکسین لگواسکتی ہیں۔

اس سے قبل موڈرنا ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے افراد، بیرون ممالک جانے والے مسافرسمیت اعضاء کی ٹرانسپلانٹ اوربیمار افراد کو یہ ویکیسن لگوانے کی اجازت تھی۔