ٹوکیو: اولمپکس کےجوڈوایونٹ میں پاکستان کےشاہ حسین شاہ بھی ہارگئے۔
ٹوکیو اولمپکس کے جوڈو ایونٹ میں مصری کھلاڑی رامادان درویش نے پاکستان کے شاہ حسین شاہ کو ناک آؤٹ کر کے کامیابی حاصل کی، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ 3 منٹ 9 سیکنڈ تک جاری رہا۔
خاتون سوئمر بسمہ خان کل پچاس میٹر فری اسٹائل میں ایکشن میں ہوں گی۔ اب تک پاکستان کے پانچ اتھلیٹس کھیلوں کے اس عالمی میلے سے باہر ہوچکے ہیں، جن میں ویٹ لفٹر طلحہ طالب، شوٹر گلفام، سوئمر حسیب طارق، بیڈمنٹن کھلاڑی ماہ حور شہزاد اور اب جوڈو کاز فارغ ہوچکے ہیں۔
یاد رہےاب 5 اتھلیٹ ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کےلیے باقی ہیں، جن میں شوٹر غلام مصطفی بشیر، خلیل اختر، اتھلیٹ ارشد ندیم، نجمہ پروین اور سوئمر بسمہ خان شامل ہیں۔
لاہور: صوبے بھر میں 2 اگست سے سرکاری و نجی اسکول کھولنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب نےضلعی افسران کو ہدایات نامہ جاری کر دیا گیاہے
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 2اگست سے قبل اسکولوں کی مکمل صفائی کرائی جائے۔
اسکولوں میں اگی گھاس اور جڑی بوٹیاں فوری تلف کی جائیں.
پانی کی لیکیج کو ختم کیا جائے اور انسداد ڈینگی بینرز لگائے جائیں۔
گیانا: پاکستانی اسکواڈٹی 20سیریز کے دوسرے میچ کے لیےگیانا پہنچ گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستانی اسکواڈ گیانا پہنچ گیا۔جہاں دونوں ٹیمیں اکتیس جولائی کو مدقابل ہوں گی۔
بارباڈوس سے گیانا پہنچنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آنے تک تمام کھلاڑی اور اسٹاف ایک روز تک روم آئسولیشن میں رہیں گے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز نے 9 اوورز میں پانچ وکٹ کھوکر 85 رنز بنائے تھے۔
لندن: برطانیہ اور کینیاکے مشترکہ تعاون سے لندن میں دو روزہ ـ"عالمی ایجوکیشن سمٹ" کاانعقادکیاگیا۔
جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے وزرائے تعلیم نے شرکت کی۔
اس سربراہی اجلاس کا مقصدعالمی شراکت برائے تعلیم (جی پی ای) کے لئے 5 بلین امریکی ڈالر اکٹھا کرنا ہے جس میں 90 ترقی پذیر ممالک اور خطوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کی معیاری تعلیم کو یقینی بنانے میں مدد مل سکتی ہے
2020 میں جب بیشتر اسکول بند ہونے کی وجہ سےدنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ بچوں کی تعلیم میں دہائیاں آہستہ لیکن مستحکم پیشرفت اچانک اچانک 2020 میں ختم ہوگئی،عوامی تعلیم میں مستقل کم سرمایہ کاری کے تناظر میںبہت سے منصوبے مناسب پلاننگ نہ ہونے کی وجہ سے بند ہوگئے۔
اس کی وجہ سے وبائی امراض کے دوران حکومتوں کی دور دراز تعلیم کی فراہمی میں سنگین خلفشار پیدا ہوئے۔
بچوں کی تعلیم میں جاری رکاوٹ نے اس امر کو اجاگر کیا ہے کہ نظام تعلیم میں دیرینہ عدم مساوات کو دور کرنے کے لئے حکومتوں کو زیادہ سے زیادہ توجہ اور وسائل دینے کے لئے وبائی امراض کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ، تعلیم کی وزارتوں کو بین الاقوامی اہداف کو پورا کرنے اور تعلیمی بجٹ کو ممکنہ سادگی میں کٹوتیوں سے بچانے کے لئے قومی سطح پر مالی اعانت کے وعدے کرنے چاہیں۔ ایسا نہ کرنے سے لاکھوں لاکھوں بچے کم ہو جائیں گے جن کی تعلیم وبائی امراض کے دوران قربان کردی گئی تھی ، جن میں سے بہت سے ابھی اسکول واپس نہیں آئے تھے۔
یاد رہےیہ سربراہی اجلاس عین اس وقت ہورہا ہے جب کوویڈ 19 وبائی امراض سے متعلقہ رکاوٹوں کی وجہ سے حکومتوں کو بڑے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ زیادہ تر ممالک میں اسکول بند ہونے پر پوری دنیا میں زیادہ سے زیادہ بچوں کی تعلیم میں دہائیوں کی آہستہ لیکن مستحکم پیشرفت اچانک ختم ہوگئی۔
بہت ساری بندشیں اچھے ردعمل کے منصوبے کے بغیر ہوئی ، اور عوامی تعلیم میں مسلسل کم سرمایہ کاری کے تناظر میں۔ اس کی وجہ سے وبائی امراض کے دوران حکومتوں کی دور دراز تعلیم کی فراہمی میں سنگین خلفشار پیدا ہوئے۔
اسلام آباد: این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کورونا کے پھیلاؤ کوروکنے کیلئے اقدامات کو دیکھ رہی ہے، لیکن شہروں کو ہفتوں بند کرنا یا مکمل لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ کوروناسےبچنےکاواحدحل صرف احتیاط ہے، ایس اوپیز پر عمل درآمد سے ہی کورونا کو کنٹرول کیاجاسکتاہے، سندھ اور بلوچستان میں ایس اوپیز پرعملدرآمد سب سے کم نظر آتا ہے، کورونا روکنے کے لئے سندھ حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے، اگر وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے فورسز کی مدد چاہتے ہیں تو ہم فوج سمیت تمام فورسز دینے کے لئے تیار ہیں۔
این سی اوسی کےسربراہ کا کہناہے کہ، ویکسینیشن موجودہ حالات سے نکلنے کا واحد حل ہے، اور یہ خوش آئند بات ہے کہ لوگ ویکسینیشن کرارہے ہیں، گزشتہ روز ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن ہوئی جو نیا ریکارڈ ہے
وہ اساتذہ جنہوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی وہ 31 جولائی تک ویکسینیشن کرالیں ورنہ اسے کے بعد وہ اسکولوں میں نہیں جا سکیں گے، کیوں کہ ہم بچوں کی صحت خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔
سربراہ این سی او سی اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسزکی شرح میں اضافہ ہوا ہے، ملک بھرمیں کورونامثبت کیسزکی شرح7.5 فیصد ہے، تشویشناک مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
کراچی: وزیرتعلیم ومحنت سندھ سعیدغنی نےگزشتہ روز لندن میں برطانوی کونسل کی ٹیم سےملاقات کی۔
ملاقات میں خصوصی طور پر صوبے میں پاکستان کے تعلیم کے شعبے میں کونسل کے جاری کام پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر تعلیم ، پیشہ ورانہ تربیت اور ثقافت شفقت محمود نے کی۔اس موقع پر شہرام خان صوبائی وزیر تعلیم برائے کے پی کے اور پاکستان کے دیگر وفاقی و صوبائی عہدیدار بھی موجود تھے۔
دونوں فریقوں نے اساتذہ کی تربیت ، COVID-19 وبائی امراض کے دوران ڈیجیٹل لرننگ ، تعلیم کے شعبے میں عالمی تجربات کا تبادلہ ، جاری وبا کے دوران امتحانات کے انعقاد ، اسکول کے بچوں کو واپس لانے اور ملک کے تعلیمی اداروں میں انتظامی اور انتظامی مہارتوں کی نشوونما پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر برطانوی کونسل کے نمائندے مسٹر مارک ہربرٹ نے کہا کہ پاکستان ان کی ترجیح بنی ہوئی ہے اور وہ معاشرتی شعبے کی ترقی کے ذریعے ملک کے ساتھ پائیدار شراکت قائم کرتے رہیں گے۔
لاہور: تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی ناظرہ لازمی تعلیم کےاعلان کےباوجودانتظامات تاحال مکمل نہیں کئےجاسکے۔
دو ہفتے قبل محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ذیلی ادارے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے ناظرہ قرآن کےحوالےسے نصاب جاری کیا گیا تاہم اس حوالے سے سرکاری اسکولوں میں انتظامات نہ ہونے کے برابرہیں۔
صوبہ میں 47 ہزار سے زائد سکولوں میں قاری ٹیچرز موجود ہی نہیں اسکولوں میں ناظرہ تعلیم کیلئے اساتذہ ہی موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پہلی سے پانچویں جماعت کیلئے ناظرہ تعلیم کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ 1999 سے پہلے ایک ہزار سے زائداسکولوں میں قاری ٹیچرزبھرتی کئےگئے تھے جن میں سے اکثرپروموشن نہ ہونے سے اسکول چھوڑ گئے ،
محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر عربی ٹیچرز کو ذمہ داری دی جائیگی ، بعد میں نئے ٹیچرز رکھنے کا فیصلہ ہوگا۔
کراچی: محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ٹیچرز کی کارکردگی جانچنے کے لیےنیاطریقہ کار لانےکافیصلہ کرلیا۔طلباسے اساتذہ کی کارکردگی فارم پر رائےجائیں گے ۔
اس حوالے سے نئی ایپ اسٹوڈنٹس فیڈ بیک پرفارم فور ٹیچر ـبنانے پر کام شروع کردیا گیا ۔ قائد اکیڈمی اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ایپ کی تیاری کررہے ہیں۔
سوالات اور میٹریل قائد اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ تیار کرےگی جب کہ ٹیکنیکل سپورٹ پی آئی ٹی بی فراہم کرے گا ۔
ڈی جی قائد عامر سلیم کاکہناہے ایپ میں ہر کلاس کے طلبا کے لیے الگ سوالات رکھے جائیں گے ،چھوٹی کلاسز کے بچوں کے لیے سوالات کے بجائے تصویریں رکھی جائیں گے ،اس پرفارمے پر کسی بچے کا نام نہیں ہوگا ،ایپ کو ایک ماہ کے اندر تیار کرلیا جائے گا اور امید ہے کہ اس کو نئے تعلیمی سال سے نافذ کردیا جائے ۔
کراچی:اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےگیارہویں جماعت کےتمام گروپس کےایڈمٹ کارڈزجاری کردیئے۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےانٹرمیڈیٹ سال اول (فریش) اورحصہ دوم (ناکام) کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کےایڈمٹ کارڈز جاری کردیے
پری انجینئرنگ، سائنس پری میڈیکل،کامرس ریگولر،سائنس جنرل،، خصوصی امیدواروں، آرٹس ریگولر، ہوم اکنامکس ، ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن اورمیڈیکل ٹیکنالوجی کے طلباکے ایڈمٹ کارڈز تیار ہوگئے ہیں۔
تعلیمی اداروں کے سربراہان اتھارٹی لیٹرز کے ساتھ آج سے بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے ایڈمٹ کارڈز وصول کرسکتے ہیں۔
اسلام آباد : وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے نئے داخلہ سیشن کے آخری روز پریپ اورپہلی جماعت کےلئےبچوں کی طےشدہ عمرمیں’’ترمیم‘‘کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔
ستائیس جولائی داخلہ فارم حاصل کرنےکی آخری تاریخ تھی اس دوران پریپ اور پہلی جماعت کے بچوں کے لئے عمر کی حد بالترتیب چار اور پانچ سال مقرر کی گئی تھی ، اس مقرر کردہ حد سے اوپر و نیچے کی عمروں کے ہزاروں بچوں کو داخلے سے محروم کرنے کے بعد منگل ستائیس جولائی کو ایف ڈی ای انتظامیہ کی جانب سے ترمیمی نوٹیفکیشن کا اجرا کر دیا گیا ۔
جس کے مطابق دونوں کلاسوں کے بچوں کے لئے کم سے کم عمر کی حد میں تین ماہ اور زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی چھوٹ دے دی گئی ہے ، حیران کن امر یہ ہے کہ اس فیصلے سے نہ ہی بچوں اور والدین کو آگاہ کیا گیا ہے اور نہ ہی داخلے کی تاریخوں میں تو سیع کی گئی ہے۔
بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ داخلے کے لئے عمر میں چھوٹ کا نوٹیفکیشن اس دن جاری کیا گیا ہے جب فارم جمع کرانے کا آخری دن تھا ۔