Friday, 08 November 2024

کراچی: پاکستان سپرلیگ6 کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرزنے ملتان سلطانزکو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانزنےٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

میچ کےآغازمیں شاہنواز ،سہیل خان اور کارلوس بریتھ ویٹ نے پاور پلے میں نپی تلی بولنگ کی جس کے بدولت لاہور قلندرز دو وکٹ گنواکر صرف 25 رنز بناسکی۔

فخرزمان 9 رنز بنانے کے بعد شاہنواز دھنی کا شکار بنے اور کپتان سہیل اختر کی وکٹ 7 رنز پر کارلوس بریتھ ویٹ کے حصے میں آئی تاہم اپنے کیریئر کی بترین فارم میں دکھائی دینے والے محمد حفیظ نے اپنا جارحانہ انداز جاری رکھا اور 26 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔

پی ایس ایل 6 میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے جوئے ڈین لی نے بھی ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا تاہم وہ 31 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے اور بین ڈنگ صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

محمد حفیظ 35 گیندوں پر 60 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ ڈیوڈ ویزے 13 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ سمت پٹیل 26 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے کارلوس بریتھ ویٹ ، شاہنواز دھنی نے 2،2 اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی: جامعہ این ای ڈی کے تحت ”سینٹرآف ایڈوانس اسٹڈیز ان رینوبل انرجی“ کا افتتاح کیا گیا

تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ا ین ای ڈی یونی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے سندھ سولرانرجی پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں،این ای ڈی نے ہی تمام معاملات کی ٹیسٹنگ کی ہے، ان کی ٹیسٹنگ کے بعد ہم نے ورلڈ بینک کا پروجیکٹ لانچ کیا ہے۔ جامعہ این ای ڈی کو سو برس مکمل ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ این ای ڈی نے سندھ صوبہ سمیت پاکستان بھر کے لیے اس لیب کی صورت میں بہترین تحفہ دیا ہے۔

جامعہ این ای ڈی کاکھیلوں کےفروغ میں بھی اہم کرداررہاہے 

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کاافتتاح کے موقع پر کہنا تھا کہ ہماری جامعہ متبادل ذرائع انرجی کے استحکام کے لیے کوشاں رہے گی۔ مزید کہا کہ انرجی اس دور کی اہم ضرورت ہے ہمیں چاہیے کہ متبادل ذرائع انرجی کی جانب بڑھیں جن سے آلودگی اور کاربن فٹ پرنٹ کی تخفیف ممکن ہوسکے۔یہ سینٹر، سولر پینل انڈسٹری کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

افتتاح کے موقعے پر پرووائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرمحمد طفیل، ڈین فیکلٹی الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر سعد قاضی، رجسٹرارسید غضنفر حسین، چیئرمین الیکٹریکل ڈاکٹر عطااللہ خواجہ،ڈائریکٹر سروسزسید وصی الدین،ڈائریکٹر سینٹرآف ایڈوانس اسٹڈیز ان رینوبل انرجی ڈاکٹر محسن،ڈائریکٹر اوریک ریاض الدین، ڈپٹی رجسٹرار خالد مخدوم ہاشمی بھی موجود تھے۔

اسلام آباد:  یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کےملازمین کواپ گریڈکرنےکافیصلہ معطل ہوگیا۔

سپریم کورٹ نے یو ای ٹی پشاور کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران وکیل یو ای ٹی نے دلائل میں کہا کہ کے پی کے کی جامعات میں ماضی میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں۔یونیورسٹی کے پاس فنڈز نہیں تنخواہیں آدھی کر دی گئی ہیں، تین یونیورسٹیز کے ملازمین سڑکوں پر تھے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یونیورسٹیز کی صورتحال بھی اسٹیل مل اور پی آئی اے کی طرح ہے، یونیورسٹیز میں بھی ایک ایک سیٹ پر پچاس پچاس لوگ بھرتی کیے گئے ہیں، اتنے لوگ بھرتی کرینگے تو سارا فنڈ تنخواہوں میں جائے گا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ معاملات ایسے ہی چلانے ہیں تو یونیورسٹیز بند کر دیں ، کوئی ڈیٹاموجودہےکہ آسامیاں کتنی ہیں اور بھرتیاں کتنی ہوئیں؟ صرف یہ کہنا کافی نہیں کہ جامعات کے پاس فنڈ نہیں۔

عدالت نے یونیورسٹی ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ معطل کردیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ یو ای ٹی نے اپنے ملازمین کی اپ گریڈیشن کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

لاہور:عملی امتحان نہ ہونے کے باوجود سرکاری اسکولوں کیلئے 30 کروڑسےزائدکی عملی امتحانات کی کاپیاں چھپنے لگیں ۔

عملی امتحان نہ لینے کا اعلان آئی بی سی سی نے نومبر 2020 میں کردیا تھا اس اعلامیہ کے مطابق رواں سال پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک کا عملی امتحان نہیں لیا جائیگا۔

عملی امتحان نہ لینے کے باوجود پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کاپریکٹیکل کاپیاں چھاپنے کا کام جاری ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عملی امتحان کیلئے کاپیاں چھاپنے پر 30 کروڑ لاگت آئیگی۔25 لاکھ کاپیوں کی اشاعت کی جائیگی۔

پی سی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی ہدایات پر کتابیں چھاپ رہے ہیں ۔

جبکہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کاکہناہےکہ امتحانات نہ لینےکےفیصلےسے قبل پرنٹنگ کاآرڈر دے دیا گیا تھا ۔

راولپنڈی: چیف ایگزیکٹوآفیسرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی بشیراحمدنےپرائیویٹ اسکولزاینڈ کالجزایسوسی ایشن پنجاب کےصدرراجہ محمد الیاس کیانی کی قیادت میںوفدسے ملاقات کی۔

ملاقات میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی بشیر احمد کا کہناتھاکہ راولپنڈی میں تمام پینڈنگ امور کو نمٹا دیا گیاہے اور رجسٹریشن کے خواہشمند کوئی بھی اسکول باقی نہیں رہا۔

انہوں نےمزید بتایاکہ ڈپٹی کمشنر انوار الحق کی قیادت میں محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل ہے۔

لاہور: وزیرتعلیم پنجاب مرادراس کاکہناہےکہ میری مافیہ کےخلاف لڑائی جاری رہے گی۔

مائیکروبلاگنگ ٹوئیٹرپرانہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر تعلیم پنجاب بننے کے بعد سے میں محکمہ کےاندراورباہرمافیاکےساتھ لڑ رہاہوں اورمیری مافیہ کےخلاف لڑائی جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہاہے کہ میں اپنے بچوں اور معزز اساتذہ کے لئے بہترین کام کرنا چاہتا ہوں۔

کراچی: سندھ پبلک سروس کمیشن نے محکمہ تعلیم میں ہیڈمسٹریس /ہیڈ ماسٹر کی 1500 اسامیوں کے لیے امتحانی سلیبس اور امتحانی تاریخ کا اعلان کیا ہے

تفصیلات کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن نے محکمہ تعلیم میں ہیڈ ماسٹر/ہیڈ مسٹریس کے لئےتحریری امتحان 22 مارچ2021کو منعقد ہوگا۔ کے لیے تحریری امتحان کا سیلبس جاری کردیا ہے۔

سندھ پبلک سروس کمیشن کے مطابق تحریری امتحان بیک وقت ، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سینٹرز پر منعقد ہوگا۔

سندھ پبلک سروس کمیشن کے مطابق امیدواروں کے لیے مزید ہدایات جلد جاری کی جائینگی۔

خیبرپختونخواہ: محکمہ خیبر پختون خوا کے ابتدائی و ثانوی تعلیم نےپرائمری اسکول ٹیچر (پی ایس ٹی) ٹیسٹ کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دےدیا ۔

حکومت خیبر پختونخواہ نے اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پی ایس ٹی کے امتحانات کے پرچے کے مبینہ طور پر لیک ہونے کا نوٹس لیا تھا ، اور وزیر اعلی محمود خان نے صوبائی انسپیکشن ٹیم (پی آئی ٹی) کو معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

لکی مروت، ڈی آئی خان ، بنوں ، کرک، کوہاٹ ، پشاور ، مردان ، چارسدہ ، مالاکنڈ ، بٹگرام ، اپر دیر ، لوئر دیر ، اور بونیر اضلاع میں پی ایس ٹی ٹیسٹ منسوخ کرنے کے صوبائی حکومت کے اعلان سے متعلق میڈیا رپورٹس جعلی ہیں PIT کے ذریعہ تصدیق شدہ نہیں ہے۔

 ، اور ابھی تک سرکاری اطلاعات کے مطابق ، اس معاملے میں مجموعی طور پر چھ مشتبہ افراد کو جن میں ایچ ای سی کا مشیر اور پی پی ایس سی بہاولپور کے علاقائی سربراہ شامل تھے کو کامیابی کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یاد رہےجنوری میں بدعنوانی کی ایک اور واردات میں ، پنجاب میں متعلقہ حکام نے امتحانات کے سوالات کو لیک کرنے کے الزام میں پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کے دو عہدیداروں کو گرفتار کیا تھا۔

 

ویب ڈیسک : سماجی رابطے کی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنی بارہویں سالگرہ کےموقع پر ایپ کے استعمال سے متعلق کچھ اعدادو شمار جاری کیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے آج ایک ٹوئٹ کی گئی ہے ۔

جس میں بتایا گیا ہےکہ اس کے 2 ارب سے زائد صارفین ہر ماہ 100 ارب واٹس ایپ پیغامات بھیجتے ہیں اور روزانہ ایک ارب سے زائد کالزکی جاتی ہیں۔

واٹس ایپ نے کہا ہےکہ ہم اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے ساتھ آپ کی رازداری کے پابند ہیں اور رہیں گے، ہمیشہ اور ہمیشہ کے لیے واٹس ایپ کے 12 سال مبارک ہو ۔

 

ٹیکساس: کینسر کو شکست دینے والی باہمت لڑکی ہیلی ارسیناؤ اب نجی کمپنی سےخلا میں جانے والی کم عمر ترین خلانورد بننے کے لیے تیار ہیں۔

اس وقت وہ سینٹ جیوڈ نامی ہسپتال میں طبی معاون ہیں۔

اب وہ نجی کمپنی کی جانب سے شہریوں کے لیے مخصوص انسپائریشن فور نامی منصوبے کے تحت خلا میں جائیں گی۔

چار خلانوردوں میں سے کوئی بھی باقاعدہ تربیت یافتہ ایسٹروناٹ نہیں ۔

اکتوبر 2021 میں وہ شفٹ فور پیمنٹس کے سی ای او جیرڈ آئزک مین کے ساتھ خلا میں جائیں گی۔ جیرڈ نے ان کے تمام اخراجات اٹھائیں گے۔ جیرڈ اس مشن سے اپنے ہسپتال کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی رقم جمع کرنا چاہتے ہیں۔

لیکن جب ہیلی کو ان کی کمپنی سے یہ پیشکش کی گئی تو اس وقت یہ منصوبہ خفیہ تھا۔ کامیابی کی صورت میں وہ امریکہ کی کم عمر ترین خلانورد بن جائیں گی۔ ساتھ ہی وہ بچپن میں کینسر سے شفا پانے والی پہلی خلانورد بھی ہوں گی۔

صرف یہی نہیں بلکہ وہ مصنوعی ٹانگ والی پہلی خلانورد بھی ہوں گی۔ اس طرح ان کا جنون بتاتا ہے کہ کینسر کو شکست دینے اور مصنوعی عضو کے ساتھ بھی خلا کا معرکہ سر کیا جاسکتا ہے۔

ہیلی کی کاوش سےمعذور افراد کی خلائی یاترا کا تصور روشن ہوگا کیونکہ ایک عرصے تک یہ سمجھاجاتارہاہے کہ معذور افراد خلانورد نہیں بن سکتے ۔ اس طرح ہیلی مصنوعی اعضا والے اور کینسر سے شفاپانے والوں کی نمائیندگی کریں گی۔

ہیلی کو دس برس کی عمر میں ران کی ہڈی کا کینسر ہوا تھا جس کے بعد انہیں مصنوعی ہڈی لگائی گئی تھی اور ایک برس تک کیموتھراپی سے گزارا گیا تھا۔