Friday, 08 November 2024

گوادر:بلوچستان کےشہرگوادرکےخوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم میں آج پہلےمیچ کاانعقادکیاگیا ہے۔

گوادر اسٹیڈیم میں پہلا میچ شوبز شارکز اورگوادر ڈولفنز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ پہلے میچ میں گوادر ڈولفنز کی ٹیم نے شوبز شارکز کے خلاف بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ کاآغازکے ٹو پر لاپتہ پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کے لیے خصوصی دعا سے کیا

ـسوپر ہے پاکستان کپ کے میچ میں برطانوی ہائی کمشنر کرسٹیان ٹرنر،معاون خصوصی زلفی بخاری،سمیت متعدد شخصیات شریک ہیں

گوادر ڈولفن کی ٹیم میں وزیر بحری امور علی زیدی ،معاون خصوصی زلفی بخاری اور برطانوی ہائی کمشنر سمیت مختلف سماجی وسیاسی شوبز شخصیات شامل ہیں۔

Image result for match gwadar cricket stadium

دوسری جانب شوبز شارکز کی قیادت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سی ای او وسیم خان کریں گے جب کہ ٹیم میں علی ظفر، فخر عالم، فیصل قریشی، اعجاز اسلم اور دیگر شامل ہیں۔

کراچی: ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو ہائرایجوکیشن ڈیٹا رپوزیٹری پائلیٹنگ فیس پروجیکٹ کا شریک کار بنانے کے لیے منتخب کر لیا ہے ۔

ورلڈ بینک اس پائلٹ پروجیکٹ کا اسپانسرہے اور اس پروجیکٹ کے لیے دوسو سے زائد جامعات میں سے صرف تیرہ جامعات کو منتخب کیا گیا ہے ۔

ہائر ایجوکیشن نے سرسید یونیورسٹی کا انتخاب، گزشتہ سال ہائر ایجوکیشن کی جانب سے شروع کی گئی آن لائن تعلیمی مشقوں کے دوران سرسید یونیورسٹی کی شاندار اور اعلیٰ کارکردگی کو مدِ نظررکھتے ہوئے کیا جس کا کریڈٹ سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین کوجاتا ہے جن کی رہنمائی میں یہ اعزاز حاصل کرنا ممکن ہوسکا ۔

سر سید یونیورسٹی عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق  اہم کردار ادا کر رہی ہے 

سرسید یونیورسٹی کے تمام ملازمین کی بہترین کارکردگی اور ایک اچھا ٹیم ورک اس کامیابی کی بنیاد بنا ۔

ہائر ایجوکیشن کی پالیسی اور اصول و ضوابط کے مطابق کام کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے سرسید یونیورسٹی سخت محنت کرتی ہے ۔

کراچی: جامعہ کراچی میں دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کاآغاز کل سےہوگا۔

کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول جامعہ کراچی کے زیر اہتمام پہلی دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: ”کا رپوریٹ کا استحکام“ کی افتتاحی تقریب ہفتہ 20 فروری 2021 ء کو صبح 10:00 بجے کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر بیرسٹرمرتضیٰ وہاب مہمان خصوصی جبکہ رکن سندھ اسمبلی شمیم ممتاز مہمان اعزازی ہوں گے۔

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالدمحمود عراقی صدارت کریں گے جبکہ دیگر مقررین میں ملائیشیاء سے ڈاکٹر عبدالحلیم عبدالماجد، ڈاکٹر عاطفہ نجوانی،لندن سے رچرڈ گرفتھ،رومانیہ سے بستیانا،فلپائن سے ڈاکٹر پرفیکٹو جی ایکوینو جے آراور نیپال سے ہری سی کمالی شامل ہیں۔

۔

لاہور:محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب نےکالجزمیں سینئراساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔

کئی سالوں بعد محکمہ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نےایسوسی ایٹ، اسسٹنٹ اور پروفیسرز کی سیٹ پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

محکمہ نے دو روز میں ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کالجز سے خالی سیٹوں کا ریکارڈ مانگ لیا ۔

اقلیتی اور معذور کوٹے پر ہونے والی بھرتیوں کا ریکارڈ بھی ارسال کیا جائے گا ۔

کراچی: جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ارتقاق علی انتقال کرگئے

وہ جامعہ کراچی کےشعبہ نباتیات میں چیئرمین رہ چکے ہیں پروفیسر علی 1930 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 1952 میں ایم ایس سی کیا۔ انہوں نے بہت سے ممالک میں کام کیا اور وہ تاحال وہ پلانٹ کنزرویشن سینٹر یو او کے میں کام کر رہے تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر ارتقاق علی کی نماز جنازہ آج بعد نمازجمعہ اد اکی جائے گی جبکہ انہیں جامعہ کراچی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائےگا۔

پروفیسر ڈاکٹر ارتقاق علی نے شعبہ تعلیم میں بے پناہ خدمات انجام دی ہیںشعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات ان کی علمی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔

لاہور: لیڈز یونیورسٹی لاہورکے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رفیق بلوچ اچانک دل کا دورہ پڑنے سےدنیاسے رخصت ہوگئے

لیڈز یونیورسٹی لاہورکے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رفیق بلوچ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

ان کی نمازہ جنازہ ان کے آبائی شہر کوئٹہ میں ادا کی جائے گی۔

انکی تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

لاہور لیڈز یونیورسٹی کی انتظامیہ ، اساتذہ اور طلبہ و طالبات مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

لیڈز یونیورسٹی ان کے سوگ میں 3 دن تک بند رہے گی۔

کراچی :محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ بھی ایکشن میں آگئے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے غیر قانونی اور گھوسٹ طریقے سے بھرتی ہونے والے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ نے صوبہ بھر کے تمام ڈائریکٹرز کو محکمہ میں غیرقانونی طریقے سے بھرتی ہونے والے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی فہرست مرتب کرنے کا حکم دے دیا ۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو کی زیر صدارت ہونے وا لے اجلاس میں کورٹ میں دائر کیسز سمیت محکمہ اسکول ایجوکیشن غیر قانونی طریقے سے بھرتی ہونے والے اساتذہ اور عملے سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کی ہدایت کے بعد ضلعی ایجوکیشن افسران اور تعلقہ ایجوکیشن افسران نے محکمہ اسکول ایجوکیشن میں غیر قانونی بھرتی اور غیر حاضر رہنے والے اساتذہ و گھوسٹ اساتذہ کی بھی فہرست مرتب کرنا شروع کر دی ہے۔

کراچی: جامعہ اردونےایم اےپرائیوٹ کےسالانہ امتحانات کااعلان کردیا۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین کے مطابق ایم اے (پرائیویٹ) کے امتحانات 3مارچ سے شروع ہونگے۔

طلبہ کوامتحانی شیڈول اور ایڈمٹ کارڈ ان کے پتوں پر ارسال کردیے گئے ہیں۔

راولپنڈی : آل پاکستان پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے تحت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایپسما کے صدر ابرار احمد

خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کوحکومت آسان شرائط پر بلا سود قرضے جاری کر کے اپنا وعدہ پورا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے تعلیمی سرگرمیاں بحال کروانے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔

نجی تعلیمی اداروں کے حق میں آواز بلند کرنے کے جرم میں مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی سمیت پندرہ اسکولز مالکان کےخلاف ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

ایپسما کے ممبرز نجی تعلیمی ادارے اپنا تعلیمی سیشن 15مارچ سے شروع کریں گے۔

اجلاس میںابرار احمد، پرویز اقبال، نعیم اکرم،عامر انور، زبیر شاہ، نیئر جمال، نبیلہ انعام، نوید احمد، طارق بٹ و دیگر نے شرکت کی۔

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سندھ میڈیکل کالج نے ایم بی بی ایس کے نئے بیچ(2020-21) کے لیے تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ایم بی بی ایس کے 327 نئے طالب علموں نے شرکت کی

تقریب میں کالج کے پرنسپل اورڈین پروفیسر غلام سرور قریشی نے نئے آنے والے طالب علموں کا پرجوش استقبال کیا اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نے نئے طالب علموں سے عہد لیا اور اور طب کے پیشے کی اہمیت سے آشنا کرایا۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے طلباء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ، کہ آج کا دن ان کے کیریئر کا ایک اہم سنگ میل ہے ، انہوں نے طلباء کو خلوص اور محنت کی تلقین کرتے ہوئے بتایا کہ کمپیوٹرائزڈ امتحانات کے ذریعے یونیورسٹی میں نقل کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور میرٹ کو بھرپور ترجیح حاصل ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کالج میں لڑکیوں کی تعداد لڑکوں سے کہیں زیادہ ہے ۔

پرو وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول نے طلباء کا خیرمقدم کیا اور میڈیکل کالج میں داخلے کے تجربے کو زندگی بدلنے والا واقعہ قرار دیا جس میں سخت محنت اور پورے عزم کی ضرورت ہوتی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ بیگ ، چیئرپرسن اپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ نے نئے طلباء کو بحیثیت طالب علم اور بحیثیت ڈاکٹر پروفیشنلزم کی اہمیت سمجھائی اور انہیں پروفیشنلزم کو اپنانے کی تلقین کی۔

۔ تقریب میں مختلف اداروں کے فیکلٹی ممبران اور عملہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر نائب رجسٹرار انعم پاریو نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرپرسن کمیونٹی میڈیسن پروفیسر غزالہ عثمان جو ہم نصابی سرگرمیوں کے معاملات سنبھالتی ہیں انہوں نے طلبہ کو اسٹوڈنٹس کاؤنسل کےحوالےسےآگاہ کیا۔

وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے جے ایس ایم یو کے ڈائریکٹرز ، فیکلٹی اور مختلف اداروں کے عملہ کے ہمراہ طلباء کو طے شدہ کوویڈ 19 ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی یاد دلاتے ہوئے طلبا کے خوشگوار مستقبل کی دعاکی۔
تقریب میں شریک طلبا و طالبات کےوالدین کے لئے یہ پروگرام انٹرنیٹ کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔