مانیٹرنگ ڈیسک : فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے شدید تنقید کے باجود متنازع پرائیویسی پالیسی کو نافذکرنےکا اعلان کیا ہے۔
واٹس ایپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمپنی اپنی نئی پرائیویسی پالیسی کوہی نافذکرےگی تاہم اب واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو متنازع پرائیویسی پالیسی پڑھنے کی اجازت دی جائے گی ساتھ ہی صارفین کو اضافی معلومات فراہم کرنے والا بینر بھی دکھایا جائے گا۔
واٹس ایپ کی نئی پالیسی متعارف
تاہم اب واٹس ایپ کے صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی کے بارے میں آگاہ کرنے کے انداز میں تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے۔
یاد رہے کہ واٹس ایپ نے شدید تنقید کے بعد اپنی نئی پرائیویسی پالیسی کے نفاذ کو مئی تک مؤخر کیا تھا۔
واٹس ایپ کی نئی پالیسی کےحوالےسے وضاحت
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ کہ کمپنی صارفین کو میسجنگ پلیٹ فارم کا استعمال جاری رکھنے کے لیے اپ ڈیٹس کا جائزہ لینے اور اسے قبول کرنے سے متعلق یاد دہانی کروانے کا سلسلہ شروع کرے گی۔
واٹس ایپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے صارفین کے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کے ساتھ مزید معلومات شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے۔
نئی پرائیویسی پالیسی کے مطابق واٹس ایپ صارفین کی محدود ذاتی معلومات کو فیس بک اور دیگر گروپس کے ساتھ شیئر کر سکتا ہے۔
مانیٹرنگ ڈیسک: معروف چینی ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نےاسمارٹ فونز میں کامیابی کے بعد اب آٹو انڈسٹری میں بھی اپنے قدم جمانے کا فیصلہ کیا ہے
۔آئی فینگ نیوز کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی شیاؤمی کار تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شیاؤمی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر (سی ای او) لی جُن کار کی تیاری کے پروجیکٹ کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔
چینی کمپنی نے اس معاملے پر کسی بھی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا ہے اور یہ توقع کی جا رہی ہے کہ کمپنی تمام تر چیزوں کو حتمی شکل دینے کے بعد ہی اس حوالے سے کوئی اعلان کرے گی۔
کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹراسکواڈ میں ایک اور فاسٹ بولر شامل ہوگئے
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو جوائن کرلیا
پی ایس ایل 6 کے لیے وہ سہ روزہ قرنطینہ کے بعد اپنی ٹیم کےلئے دستیاب ہوں گے،فرنچائز کی سیپلیمنٹری پک ڈیل اسٹین خاندانی مصروفیات کی وجہ سے ابتدائی دو میچز کا حصہ نہیں بن پائے۔
کراچی آمد کے بعد جنوبی افریقی فاسٹ بولر کا کوویڈ 19 ٹیسٹ لیا گیا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ان کی جگہ نوجوان آل راؤنڈر حسان خان کو ابتدائی میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔
کراچی: بزنس اسکول جامعہ کراچی کے زیر اہتمام شعبہ ہذا کی سماعت گاہ میں پہلی دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: ”کا رپوریٹ کا استحکام“ منعقد کی گئی۔
کانفرنس کے پہلے روزمشیر وزیر اعلیٰ سندھ وترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کروناوائر س نے پوری دنیا بھر میں ہر شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کیا ہے۔جامعات اور بالخصوص سرکاری جامعات میں کووڈ 19 جیسی صورتحال کے باجود جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے سیمینارز،ویبینارز اور کانفرنسز کے انعقاد سے اساتذہ اور طلبہ کو ایک دوسرے کو سننے،تجربات کے تبادلے اور سیکھنے کے مواقع میسر آئے جو لائق تحسین ہیں۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ میرے والدین جامعہ کراچی کے المنائی ہیں اور میں اپنے والدین کی جانب سے جامعہ کراچی کے دوطلبہ کے لئے اسکالرشپ کا اعلان کرتاہوں جس کے تحت میرے والد کی جانب سے ایک اسکالرشپ ہر سال کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے طالبعلم جبکہ ایک اسکالرشپ شعبہ ویژول اسٹڈیز جامعہ کراچی کی طالبہ کو دیا جائے گا اور یہ اسکالرشپ میں بذات خود دونگا۔
۔انہوں نے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کو مبارکباد پیش کی اور اس طرح کی کانفرنسز کے انعقاد کو وقت کی اہم ضرورت قراردیا۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ بروقت فیصلے اور بہتر منصوبہ سازی ہی استحکام کے ضامن ہیں،کسی بھی ملک کی معیشت کا زیادہ تر انحصاراس کی برآمدات پر ہوتا ہے اور اس کے لئے صنعتوں کا مستحکم ہونا ناگزیر ہے۔
۔کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر امسال جامعہ کراچی میں اسٹوڈنٹس ایڈمیشن فنڈ سے 650 طلباوطالبات کو اسکالرشب فراہم کئے گئے۔مذکورہ اسکالر شپ ایسے طلبہ کو دیئے گئے جو محض مالی مشکلات کی وجہ سے داخلہ اور سیمسٹر فیس دینے سے قاصر تھے۔
کانفرنس سے دیگر مقررین جس میں ملائیشیاء سے ڈاکٹر عبدالحلیم عبدالماجد، ڈاکٹر عاطفہ نجوانی،لندن سے رچرڈ گرفتھ،رومانیہ سے بستیانا،فلپائن سے ڈاکٹر پرفیکٹو جی ایکوینو جے آراور نیپال سے ہری سی کمالی شامل ہیں نے بھی خطاب کیا۔
رئیسہ کلیہ نظمیات وانتظامی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ نے چیئر مین اور فیکلٹی ممبران کراچی یونیورسٹی بزنس
اسکول کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مذکورہ کانفرنس میں قومی اوربین الاقوامی اسکالرز کے تجربات سے ہمارے اساتذہ اور طلبہ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔
اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی،ممبر سنڈیکیٹ جامعہ کراچی صاحبزادہ معظم قریشی،رکن صوبائی اسمبلی وممبر سنڈیکیٹ جامعہ کراچی سعدیہ جاوید،رئیسہ کلیہ نظمیات وانتظامی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ اور چیئر مین کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول ڈاکٹر محمد عاصم بھی موجودتھے
کراچی: محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی ( ماجو ) میں اسپرنگ-21 میں داخلوں کے خواہشمند طلبہ کاداخلہ ٹیسٹ کل صبح دس بجے یونیورسٹی کیمپس پر منعقد ہوگا۔
امتحان میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ جاری کردیئے گئے ہیں۔
امیدواروں کو اپنے ہمراہ قومی شناختی کارڈ لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے ماجو میں یکم مارچ سے نئے سمسٹر کاآغاز ہوجائے گا۔
لاہور: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی نے چھٹے سیزن کے لیے اپنا ترانہ ریلیز کر دیا ۔
زلمی نے آج اپنے ترانےـ ـ کنگڈم کویوٹیوب اور سوشل میڈیا پر ریلیز کیا جسےکو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے
ترانے میں پی ایس ایل فرنچائز کی برانڈ ایمبیسڈرز اسرا بیلگیچ ہانیہ عامر، ماہرہ خان اور علی رحمان بھی نظر آ رہے ہیں۔
پشاور زلمی کے ترانےکو بعض افراد نے خیبرپختونخوا کا میوزک شامل نہ کرنے پر تنقید بھی کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اسرا بیلگیچ کے زلمی کے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسڈر وابستہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔
لاہور: پنجاب محکمہ اسکول ایجوکیشن نے طلبہ کے ب فارم اپ لوڈ کرنے کی تاریخ میں پھر توسیع کردی
ب-فارم جمع نہ کرانے والے طلبہ کے نام خارج کرنے کا فیصلہ
طلبہ کے ب ۔فارم جمع کرنے کی ایک اور ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز طلبہ کے ب فارم اپ لوڈ کرنے میں ناکام ہوچکےہیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی سست روی کے باعث10 فیصد فارم بھی اپ لوڈ نہ ہوسکے ۔
ب۔فارم اپلوڈ میں تاخیری کے باعث پنجاب محکمہ اسکول ایجوکیشن مزید مہلت دے دی ہے تاکہ ب فارم 31 مارچ تک اپ لوڈ کئے جاسکیں گے ۔
لاہور : محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نےابتدائی کلاس رومزمنصوبےمیں توسیع کافیصلہ کرلیاہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کاکہنا ہے کہ مزید کلاس رومز کے ساتھ بچوں کی لائبریری میں موجودکتابوں کو ہر سال شائع کیاجائیگا جسے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ پرنٹ کرائے گا۔
ہرا سکول میں بچوں کی تعداد کے مطابق لائبریری کتب فراہم کی جائیں گی۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے لائبریری کی کتابیں بچوں کو گھر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی،گھرکیلئے طلبا کو صرف ہوم ورک دیا جائے گا۔
صوبہ بھر میں 11ہزار اور لاہور میں 200 ای سی ای رومز(ارلی کیئراینڈایجوکیشن )ہیں۔آئندہ تعلیمی سال میں ای سی ای رومز کی تعداد میں مزید 5 ہزار اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔
کراچی: کراچی پولیس نے آج سے شروع ہونے والےمیچزکے سلسلے میں سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی زیرصدارت اجلاس میں حتمی پلان تشکیل دیاگیا
اجلاس میںکمانڈنٹ ایس ایس یو ڈاکٹر فرخ علی، ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد، فوج، رینجرز اور پولیس سمیت پی سی بی کے سینئر افسران سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
کر اچی پولیس کےمجموعی طورپر 5000 سے زائد اہلکار سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔ سیکیورٹی ڈویژن کے 2500 اہلکار بشمول 1070 ایس ایس یو کمانڈوز، ٹریفک پولیس، ریپڈ رسپانس فورس، اسپیشل برانچ اور ضلعی پولیس کے اہلکار دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم، کراچی ائرپورٹ، روٹس، پریکٹس گراؤنڈ، پارکنگز، ہوٹلز اور دیگر مختلف مقامات پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے کہا کہ حساس مقامات پرماہر نشانہ باز بھی تعینات کئے جائیں گے اور اسٹیڈیم کے اطراف امن وامان کی صورتحال کی نگرانی کے لئے نیشنل اسٹیڈیم پر ایک خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس بھی تعینات کی جائے گی، فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔
کراچی:پی ایس ایل 6 کےافتتاح آج ہوگا۔
پی ایس ایل کے دیوانوں کا انتظار ختم ، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹےایڈیشن کا افتتاح صرف چند ہی گھنٹوں کی دوری پر ہے۔
کرکٹ کے دیوانے آج سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 6 کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کے لیے بے قرار ہیں
پریکٹس میچ میں پشاور زلمی کو شکست
پی ایس ایل 6 کی جگمگاتی ٹرافی کے لیے 6 ٹیمیں ٹکرائیں گی جبکہ میچز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ بھی جاری
ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں ایونٹ کا پہلا میچ آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان رات 8 بجے ہو گا۔