لاہور: پنجاب بھرمیں آن لائن امتحانات نہ لینے پر مختلف یونیورسٹیز وکالجز کے طلبا وطالبات کا احتجاج جاری ہے۔
احتجاج کرنے واکے طلبا و طالبات نے کیمپس میں فزیکل امتحانات منعقد کرانے کا بائیکاٹ کردیا ہے
طلبا و طالبات کاکہنا ہے جب آن لائن پڑھایا گیا ہے تو امتحانات فزیکل کیوں لیئے جارہے ہیں؟
طلبا کا نہ صرف سڑکوں پر بلکہ سوشل میڈیاپر بھی آن لائن امتحان کے حق میں احتجاج جاری ہے سوشل میڈیا پر #StudentsWantOnlineExams ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
اسلام آباد: برطانوی جامعہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کوروناویکسین کو پاکستان میں استعمال کرنےکی اجازت مل گلی.
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے ہنگامی صورتحال پرآکسفورڈ یونیورسٹی کی تیارکردہ ویکسین کی اجازت دےدی.
وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائےصحت ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہناہےکہ پاکستان نے ہنگامی صورتحال پر برطانوی ویکسین "اسٹرازنیکا" کےاستعمال کی اجازت ہنگامی صورتحال پردی گئی ہے.
انہوں نےمزید بتایا کہ پاکستان پہلے ہی چین کی "سینوفارم" ویکسین کی 10 لاکھ خوراک کی بکنگ کرواچکا ہے تاہم ڈریپ سے اسکی منظوری تاحال باقی ہے یہی وجہ کہ ہمیں ملک میں ایمرجنسی صورتحال پربرطانوی ویکسین استعمال کرنے کی منظوری لینی پڑی.
آسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےسمسٹر بہار کے تعلیمی پروگرامز 2021 کےداخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخوں کااعلان کردیا.
اعلامیہ کے مطابق میٹرک, ایف اے آئی کام اورایف اے درسِ نظامی جاری اور نئےطلباوطالبات فیس کےساتھ داخلہ فارم 5مارچ تک جمع کراسکتےہیں.
جبکہ ایم فل, ایم ایس, پی ایچ ڈی , بی ایس (آنرز) فیس ٹوفیس اور ڈپلومہ /سرٹیفکیٹ کورسز کےنئےطلبا اپنا فارم بمع فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 15فروری مقرر کی گئی ہے جبکہ جاری طلبا وطالبات 26 فوری تک فارم جمع کراسکتے ہیں.
لاہور: پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین نےنویں اوردسویں کاداخلہ فارمز 2021جمع کرانےکانیاشیڈول جاری.
نئےشیڈول کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کےطالب علم اپنا داخلہ فارم بغیر لیٹ فیس کے29 جنوری تک جمع کراسکتے ہیں.
جبکہ 8 فروری تک ڈبل فیس کے ساتھ اور 15 فروری تک تین گنا فیس کےساتھ داخلہ فارم جمع کرائےجاسکیں گے
لاہور: پنجاب یونیورسٹی نےگریجویشن کی سطح پرہونےوالے امتحانات میں شریک ہونے والےطلباوطالبات کی رول نمبرسلپ جاری کردی.
پنجاب یونیورسٹی کےتحت بی اے, بی ایس سی اورایسوسی ایٹ ڈگری پارٹ ون کےامتحانات کی رول نمبر سلپ جاری کردی ہے طلبا آفیشل ویب سائٹ www.pu.edu.pk سے اپلوڈ کرسکتے ہیں.
اسلام آباد : پاکستان میڈیکل کمیشن نے داخلہ فارم جمع کرائے کی تاریخ میں توسیع کردی.
جاری کردہ اعلامیہ کےمطابق ملک بھر کے پرائیوٹ میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے والے خواہشمند امیدوار اپنا داخلہ فارم 22 جنوری 2021 تک جمع کراسکتے ہیں.
جبکہ داخلہ لسٹ اپنی مقررہ تاریخ 24جنوری کو جاری کی جائےگی.
لاہور: تعلیمی بورا پنجاب نے صوبےبھر کے گیارہویں جماعت کے امتحانی فارم حمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کردی.
اعلامیہ کے مطابق گیارہویں جماعت کے امتحانات میں شریک ہونے والےطالبعلم اپنے امتحانی فارم بغیرلیٹ فیس کے ساتھ 16 کناری سے 29 جنوری تک جمع کراسکتے ہیں
ڈبل فیس کےساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ 30جنوری سے 8فروری اور ٹرپل فیس کے ساتھ طلبہ اپناداخلہ فارم 9 سے 15 فروری کے دوران جمع کرائے جاسکتے ہیں.
یاد رہے اس فیصلے کاطلاق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈرز پر ہونا.
مانیٹرنگ ڈیسک : اسمارٹ فونزبنانے والی کمپنی ویوو نےنئے اور جدید فیچرز سےلیس وائی سیریز کانیافون متعارف کرادیا.
تفصیلات کےمطابق عالمی سطح پر شہرت یافتہ ویوو نے پاکستان میں اپنا وائی سیریز میں نیا اسمارٹ فونY51sمتعارف کراہا ہے.
اس فون کی نمایاں خصوصیات میں 128گیگابائٹ اسٹوریج, 8جی بی ریم , 48میگا پکسل بہترین کیمرہ اور 18w کئ تیز ترین چارجنگ سے مزین ایک بڑی 5000ملی ایمپیئر بیٹری شامل ہے.
مانیٹرنگ ڈیسک :معاروف موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے فیس بک کےساتھ ڈیٹا شیئرنگ پالیسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی.
تفصیلات کےمطابق واٹس ایپ نے صارفین کی شدید تنقید کےبعد ڈیٹاشیئرنگ میں 8 فروری سے بڑھاکر 15 مئی تک توسیع کردی ہے.
واٹس ایپ کی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ یہ فیصلہ صارفین کئ شدید تنقید اور متبادل ایپس دگنا اور ٹیلی گرام پر منتقل ہونے کے باعث کیاگیا ہے.
واٹس ایپ کاکہنا ہے کہ پالیسی میں صارفین کو نظرثانی اورقبول کرنے کوکہاجائےگا پالیسی پر نظرثانی کےلئے صارفین کئ رائے بھی شامل کی جائے گی.
یاد رہے اس سے قبل واٹس ایپ نے صارفین کو 8 فروری تک پالیسی قبول کرنے کی مہلت دی جائے گی بصورت دیگر انکا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا جائے گا.
لاہور : محکمہ تعلیم پنجاب ڈاکٹرمراد راس نے 18 جنوری سے صوبےبھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کردیا.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پرڈاکٹرمراد راس نے اپنےٹوئیٹ میں کہاہے کہ پنجاب بھر کے ہائی اسکولز 18 جنوری سےکھول دیئے جائیں گے جبکہ ایلیمنٹری کلاسز اور ہائر ایجوکیشن کی کلاسز یکم فروری سےشروع کئ جائیں گی.
انہوں نےمزیدکہا کہ کورونا کئ صورتحال کاروزانہ کی بنیادپر جائزہ لےرہے ہیں اساتذہ, والدین اور طلبا کی جانوں سےبڑھ کرکچھ نہیں ہے.