Friday, 08 November 2024

جامشور: سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر صدیق کلہوڑو کو آئندہ چار سال کے لیے سندھ یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کردیا گیا

جسکی منظوری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دے دی ہے۔ قائم تلاش کمیٹی نےجامعہ سندھ کے وائس چانسلر کے عہدوں کیلئے وزیر اعلی سندھ کو تین ناموں کی سفارش کی تھی

ان میں ڈاکٹر پروین منشی، ڈاکٹر صدیق کلہوڑو اور ڈاکٹر نبی بخش جمانی شامل تھے۔

یاد رہے کہ ساڑھے چار سال قبل تلاش کمیٹی نے سندھ یونیورسٹی کے لیے ڈاکٹر صدیق کلہوڑو کو اول اور ڈاکٹر فتح برفت کو دوسرے نمبر پر رکھا تھا تاہم اس وقت ڈاکٹر فتح برفت کو وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا لیکن فتح برفت اور وزیر اعلی کے مابین تعلقات اچھے نہ رہنے کے باعث ڈاکٹر فتح برفت کو عہدے سےمعطل کیا گیا مگر عدالت نے انھیں بحال رکھا۔

ڈاکٹر صدیق کلہوڑو جامعہ سندھ کے پرو وائس چانسلر تھے اور جب ڈاکٹر فتح برفت کو معطل کیا گیا تھا تو انھیں قائم مقائم وائس چانسلر بھی مقرر کیا گیا

کراچی: جامعہ پشاور کے اساتذہ و ملازمین کو مکمل تنخواہ کی عدم ادائیگی حکومت کی تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے خیبر پختونخوا کی سب سے قدیم اور بڑی جامعہ کے اساتذہ و ملازمین کی مکمل تنخواہوں کی عدم ادائیگی کو حکومت کی نااھلی قرار دیا ھے۔

انجمن اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ جامعہ پشاور کے اساتذہ و ملازمین کی مکمل تنخواہوں کی ادائیگی کو فی الفور ممکن بنایا جائے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت تعلیم و صحت سے اپنی جان چھڑانا چاہتی ہے لہذا سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے ایسے حالات پیدا کیے جارھے ہیں کہ ان کا وجود ھی خطرے میں پڑ جائے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کوئی قوم بھی تعلیم کے بغیر معاشی و معاشرتی ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی لیکن بدقسمتی ھے ھمارے حکمرانوں کی ترجیح میں کبھی بھی تعلیم نہیں رھی لہذا ترقی معکوس کا سفر جاری ہے۔

انجمن اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر خیبرپختونخواہ کی جامعات کو بیل آؤٹ پیکج دیا جائے اور ان کی مالی مشکلات کو دور کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

کراچی: جامعہ کراچی کےشعبہ کمپیوٹرسائنس اور اپلائیڈ فزکس کا داخلہ ٹیسٹ24 جنوری کو ہوگا

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بیچلرز ایوننگ پروگرام میں شعبہ کمپیوٹر سائنس بی ایس ایس ای، بی ایس سی ایس اور شعبہ اپلائیڈ فزکس کا داخلہ ٹیسٹ کا انعقادکل ہوگا۔

تمام امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے پورٹل پر اَپ لوڈکردیئے گئے ہیں۔داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کے خواہشمند امیدوار اپنے پورٹل سے ایڈمٹ کارڈ پرنٹ کرسکتے ہیں جس پر امتحانی مرکز،کمرہ نمبر اور مقررہ وقت درج ہے۔

 آن لائن کلاسز کی صورت میں امتحان بھی100فیصد آن لائن لیا جائے گا 

تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کووڈ19 ایس اوپیز کے مطابق صبح 10:00 بجے ایڈمٹ کارڈ پر درج امتحانی مراکز میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ داخلہ ٹیسٹ میں صرف ان امیدواروں کو شرکت کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے اپنے داخلہ فارم میں شعبہ کمپیوٹرسائنس اور اپلائیڈ فزکس کا انتخاب کیا ہے،اس کے علاوہ تمام شعبہ جات میں داخلے اوپن میرٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔

علاوہ ازیں ماسٹرزاور ڈپلومہ پروگرام میں داخلے اوپن میرٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے اورکسی شعبہ کے لئے داخلہ ٹیسٹ نہیں ہوگا۔بیچلرز،ماسٹرز،ڈپلومہ اورسرٹیفیکٹ پروگرام کی داخلہ فہرستیں 31 جنوری 2021 ء کو جاری کی جائیں گی۔

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں کراچی بھر کے ایم بی بی ای کے داخلوں کے لیے انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا۔ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن نعمان احسن کے مطابق یونیورسٹی میں اوپن میرٹ پر منتخب ہونے والے 400 طلبہ کے انٹرویو ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ انٹرویوز کل بروز ہفتہ کو بھی لیئے جائیں گے جن میں ڈینٹل کالجوں کے داخلہ انٹرویوز بھی شامل ہیں۔

کامیاب طلبہ وطالبات کو ان کی خواہش کے مطابق کالجوں میں نشستیں دی گئیں۔

داخلہ پالیسی کے اگلے مرحلے کے لیے تمام کامیاب ہونے والے طالب علموں کو کل 23 جنوری 2021 دوپہر 12بجے تک فیس واؤچر مقررہ بینک کی مقررہ برانچ میں جمع کرانے ہوں گے ۔

وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع کی ہدایت پر یونیورسٹی کے اندر انٹرویوز کا انعقاد کرونا وائرس کی تمام تر ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
واضح رہے تمام امیدواروں کی میرٹ لسٹ پہلے ہی ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی تھی۔

 

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بہار 2021ء کے داخلوں کے پہلے مرحلہ میں میرٹ بیسڈ (فیس ٹو فیس) تعلیمی پروگرامز کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا

پہلے مرحلہ میں پی ایچ ڈی ایم فل/ایم ایس، ایم ایس سی آنرز اور بی ایس سطح کے پروگرام شامل ہیں۔

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ میاں ریاض کے مطابق داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ  www.aiou.edu.pk  پر دستیاب ہیں۔ طلبہ14فروری تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔

میٹرک/ ایف اے ، اے ٹی ٹی سی سرٹیفکیٹ اور اوپن ٹیک کورسز 

داخلہ ٹیسٹ ۱۷تا ۲۴فروری کے درمیان ہوں گے

 تعلیمی پروگرامز 2021 کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخوں کااعلان

پہلی میرٹ لسٹ۲۵فروری، دوسری۳مارچ کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرجاری کی جائے گی ۔

کلاسز اسلام آباد میں مین کیمپس میں منعقد ہونگی۔

لاہور: یپسما پنجاب اور بکس پبلشرز ایسوسی ایشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے نیشنل کریکلم کے ایشو پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

مشاورتی اجلاس میں کاشف ادیب جاودانی، سابق وزیر تعلیم میاں عمران، ابرار احمد، ڈاکٹر نعیم، محمد فواز، محمد جاوید، محمد اویس، اعجاز خان، سعید چیمہ، عثمان شاہ، محمد حسنین کا مشترکہ طور پرکہا کہ یکساں نصاب کی بنیاد پرصرف پنجاب ٹیکسٹ بکس ہی کی پرنٹ شدہ کتب کو تعلیمی اداروں میں پڑھانا قبول نہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کا یکم اگست سے تعلیمی سیشن کو شروع کرنے کے فیصلے کو بھی مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے وزیر تعلیم شفقت محمود اور صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا انہوں نے مختلف فورمز پر اس بات کا اظہار کیا کہ ہم پورے ملک کے پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں یکساں کریکولم کو نافذ کریں گے، ہمارے دیئے ہوئے فریم ورک کے تحت پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں کتب پرنٹ کی جائینگی۔

لاہور: پاکستانی اسکواڈ میں جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلئے تبدیلیوں کا امکان ہے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں بابراعظم کی انجری کے سبب قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے شاداب خان بھی ٹانگ کے پٹھے میں کھنچائو کا شکار ہوگئے تھے، آل راؤنڈرجنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے باہر ہوچکے ہیں،ان کا خلا پر کرنے کے لیے زاہد محمود مضبوط امیدوار ہیں، اسکواڈ میں فخرزمان کی واپسی ہوگی۔

شرجیل خان، صہیب مقصود،ذیشان ملک اور اعظم خان سمیت ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے نام بھی زیرغورہیں، وہاب ریاض کی جگہ حسن علی کو شامل کیا جاسکتا ہے، ٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلیے جانے والے محمد حفیظ کا 3 فروری کو وطن واپس آکراسکواڈ کو جوائن کرنا مشکل ہے، آل راؤنڈر کو تاخیر سے شامل ہونے کی اجازت دینے کے حوالے سے صورتحال ابھی واضح نہیں۔

کراچی: ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا اہم اجلاس چئیرمین کی صدارت میں اوجھا کیمپس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ارکان و ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 19 نومبر کو ڈاؤ یونیورسٹی کی انتظامیہ و سندھ حکومت کی نمائندہ کیساتھ ہونے والے ملازمین کے 14 نکاتی جائز و قانونی مطالبات پر ہونے والے مزاکرات کا جائزہ لیا گیا۔

دو ماہ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر ڈاؤ مینجمنٹ نے ملازمین کی دادا رسی کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے صرف چند سو ملازمین کو ہیلتھ رسک الاونس دیا ہے اور ملازمین کی اکثریت 6 ماہ سے عالمی وبا کووڈ میں عوام اور شہریوں کو ہیلتھ کیئیر سروسس دینے کے باوجود رسک الاونس سے محروم ہے۔

ہیلتھ پروفیشنل الاونس سے بھی ملازمین کی اکثریت محروم ہے۔ سروس سٹریکچر اور ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی بھی نہیں بنائ گئ اسی طرح ہاؤس سیلینگ الاونس اور ہاؤسنگ سوسائٹی اور لیف انکیشمنٹ کے حوالے سے بھی کوئی پیش رفت نہیں کی گئ۔ سینڈیکیٹ میں آفیسرز کی اکثریت کو ووٹر لسٹ اور حق نمائندگی میں شامل نہیں کیا گیا ۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، وزیر اعلی سندھ اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کی دیگر جامعات کی طرح ڈاؤ یونیورسٹی کے محروم ملازمین کے تمام جائز مطالبات فوری حل کیے جائیں بصورت دیگر جلد احتجاجی بائیکاٹ، دھرنے ، ریلی اور وزیر اعلی ہاؤس کی جانب مارچ کیا جائے گا جو ملازمین کا ائینی و قانونی حق ہے۔

کراچی: جامعہ کراچی نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت طلبا و طالبات کے سیمسٹر امتحانات کرانے کااعلان کردیا ہے۔

گزشتہ روزجامعہ کراچی کی ڈینز کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ سیکنڈ سیمسٹر 25جنوری سے 15فروری تک منعقد ہوں گے ۔
امتحانات ہائبرڈ ماڈل کے تحت لئے جائیں گے جس میں 40 فیصد فزیکل اور 60 فیصد آن لائن ہوں گے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیاہے کہ تاہم100فیصد آن لائن کلاسز کی صورت میں امتحان بھی100فیصد آن لائن لیا جائے گا ۔ فزیکل امتحان کے نمبرمجموعی نمبرز کے 40فیصد سے زائد نہیں ہوں گے

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ طلبہ کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواست بمعہ کورونا ٹیسٹ رپورٹ چیئر پرسن کے پاس جمع کروائیں ۔

ان کے امتحانات کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد لئے جائیں گے۔

کراچی: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020ء کے نفاذ کے نتیجے میں ملک میں میڈیکل تعلیم کے ضوابط کے سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مجاز اتھارٹی نے مذکورہ قانون سازی کی تبدیلیوں کی روشنی میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم سے وابستہ معاملات پر غور کرنے کیلئے 7؍ رکنی عبوری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کا کنوینر لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف ممتاز سکھیرا ، ممبر کمیشن / سابق سرجن جنرل جی ایچ کیو کو مقرر کیا گیا ہے۔

وزارت قومی صحت کا ایک نمائندہ، پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کا نمائندہ، منیجنگ ڈائریکٹر (کیو اے اے) ، ایچ ای سی، رکن ڈائریکٹر جنرل (اے اینڈ اے) ایچ ای سی، کنسلٹنٹ (پالیسی اور قانونی امور)ایچ ای سی اور ڈپٹی ڈائریکٹر (ایکریڈیشن) ایچ ای سی شامل ہوں گے۔ کمیٹی پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020ء اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن آرڈیننس 2002ء کے تحت منتقلی، کردار اور فرائض سے متعلق اپنی سفارشات پیش کرے گی


کمیٹی ایچ ای سی اور پی ایم سی کے تحت پاکستان میں میڈیکل /ڈینٹل کالج کے قیام اور چلانے کے لئے منظوری کے معیارات طے کرے گی، پاکستان میں انڈرگریجویٹ میڈیکل اور ڈینٹل نصاب کی ترقی جو یونیورسٹی کی طرف سے ایم بی بی ایس یا بی ڈی ایس کی ڈگری دینے اور تدریسی طریقہ کار کے نتیجے میں ہے۔

میڈیکل / ڈینٹل کالجوں کا معائنہ اور نتائج کا اعلان نیز معائنہ اور گھریلو ملازمت کے لئے پاکستان میں کسی بھی اسپتال یا ادارے کو منظوری دینے کے لئے سفارشات، میڈیکل اور ڈینٹل طلباء کی رجسٹریشن، فیکلٹی کے معیارات اور ڈھانچے (ملازمت اور فروغ) کے ساتھ ساتھ فیکلٹی رجسٹریشن کا تعین کرنا، میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے ذریعہ خلاف ورزی کے سلسلے میں میکانزم / ایس او پی ایس تیار کرنا، موجودہ تسلیم شدہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کا ریکارڈ ،میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے ذریعہ فیس اور بینک گارنٹی کی وصولی، میڈیکل جرائد کی پہچان، اگر ضرورت ہو تو ممبروں کی مشاورت سے کسی بھی اضافی امور کو شامل کیا جاسکتا ہے۔