Friday, 08 November 2024

لاہور: ۔ پنجاب ٹیچرز یونین نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے دھرنا دینےکااعلان کردیا۔
پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیداروں نے کہاہے کہ ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہیں حکومت بےحسی کامظاہرہ کررہی ہے۔اپنے حقوق کے اورحکومتی بے حسی پر 10 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے دھرنا دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہر منگل کو اساتذہ سیاہ پٹیاں باندھ کر تدریسی فرائض انجام دینگے ۔دو سالوں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے سرکاری ملازمین کی زندگیاں اجیرن کر دی ہیں۔ملازمین خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔ سفید پوشی کا بھرم رکھنا محال ہے ۔

اسلام آباد: شفقت محمود کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ترقی 3 سال میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میںمیڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے انسٹیٹیوشنز ریفارمز پر کابینہ کی کمیٹی بنائی ہے۔ سول سروسز ریفارمز کے 6 حصے ہیں، جن پر کل فیصلے ہوئے

ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کا مقصد اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ سرکاری ملازمین کی پروموشن کیسے ہوگی، اس میں تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب میں زیر تفتیش سرکاری ملازم کا ریفرنس ہے تو اس کی پروموشن نہیں ہوگی، انکوائری کو 3 سال ہوجائیں تو پرموشن کی اجازت ہوگی

کمیشن افسران کے بین الصوبائی تبادلوں کی پالیسی تبدیل کی گئی ہے پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروسز کی اسٹرینتھ کو کم کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی ترقی 3 سال میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلی دفعہ تقرری کی مجاز اتھارٹی کا تعین کیا گیا ہے۔ ملازمین کی ترقی کے لیے بورڈز کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا۔

پشاور: ملک کے مختلف شہروں میں طلبا کا "پاور شو" جاری ہے

گزشتہ دو روز سے جاری اسلام آباد، راولپنڈی، پنجاب کے بعدآج پشاور یونیورسٹی کےطلبا بھی سڑکوں پر آگئے

احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کووڈ 19 کی وجہ سے کلاسز آن لائن لی گئی ہیںتو امتحانات کیمپس میں کیوں دیں؟

ذرائع کے مطابق طلبا نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے دفتر کا گھیرائو کرلیا

اسلام آباد: طلبہ کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئےپاکستانی طلبہ وطالبات کے لئے تمام ملکی وبین الاقوامی سکالرشپس کی تفصیلات کو وفاقی وزارت تعلیم کی ویب سائیٹ   https://bit.ly/2M7TGIo پر لنک کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی ہدایات پر طلبہ کیےلئےیہ سہولت متعارف کرائی ہے۔

اب مختلف ویب سائیٹس پر جا کر طلبہ وطالبات کواسکالرشپس ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں رہے گی ناصرف اس سے طلبہ کا قیمتی وقت اور توانائی کی بچت ہوگی بلکہ تمام قابل اعتماد و مفید معلومات ایک ہی جگہ پر میسر ہونگی۔

اگر ایک ہی پروگرام کے لئے مختلف ڈونر ایجینسیز کی سکالرشپس موجود ہیں تو اس سے طلبہ کے پاس چوائس ہوگی کہ زیادہ موزوں a\اسکالر شپ سے استفادہ کر سکیں۔

کراچی : جامعہ اردو نے فارم ڈی، بی بی اے اور
بی ایس سی ایس کےداخلہ ٹیسٹ مارننگ پروگرام برائے 2021 کے نتائج کااعلان کردیا
ہے۔ داخلے میں شریک امیدوار اپنا نتیجہ آفیشل ویب سائٹ https://fuuast.edu.pk/admission/result  پر دیکھ سکتے ہیں۔

رواں سال داخلہ ٹیسٹ میں کامیابی کا معیارفارم ڈی کےلئے45%،بی بی اے اور بی ایس سی ایس کےلئے 40% مقررکی گئی ہے۔

اسلام آباد: نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگو یجز (نمل) کے طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آن لائن کلا سز کی طرز پر امتحانات بھی آن لائن لیے جائیں

انہیں آدھی ٹیوشن فیس، بسوں اور ہاسٹل کی پوری فیس واپس کی جائے ۔ گزشتہ روز نمل کے طلبا و طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے دوران سڑکیں بند ہونے کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرہ کرنے والے طلبہ کا کہنا تھا کہ سمسٹر آن لائن ہوا ہے تو امتحانات کیمپس میں نہیں دینگے ۔

کلاسز آن لائن ہوئی ہیں تو امتحانات بھی آن لائن ہونے چاہئیں۔ احتجاجی طلبہ کا کہنا تھا کہ مطالبات نہ مانے جانے تک مظاہرہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس بھی طلب کرلی گئی تھی

۔ میڈیا سے گفتگو میں طلبہ نے کہا اپنے وسائل پر آن لائن کلاسز لیں تو بھاری فیسز کیوں دیں۔ یونیورسٹی نے فزیکل امتحانات کا اعلان کیا جو سراسر زیادتی ہے ۔

لاہور:  وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے پاکستان آرمڈ فورسز کو دنیا کی 10 ویں عالمی فائر پاور ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے

سماجہ رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پیاغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمڈ فورسز کو دنیا کی 10 ویں نمبر پر آنا ہمارے دشمنوں کی روک تھام کے طور پر کتنی بڑی کامیابی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بحیثیت پاکستانی ہر روز آزادی سے لطف اندوز ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان آرمڈ فورسز کی جانب سے مسلسل قربانی دی جاتی ہے۔

یاد رہے عالمی فائر پاورنے دنیا بھر کی آرمڈ فورسز کی رینکنگ جاری کی ہےجس میں دنیا بھر میں پاکستان آرمڈ فورسز 10ویں اور مسلم ممالک میں پہلے نمبر پر آئی ہے۔

اسلام آباد: انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) کے نئے چیئرمین کے لیے وفاقی وزارت تعلیم نےخیبر پختونخوا کی حکومت سے تین تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کے نام مانگ لئے ہیں۔

آئی بی سی سی کے موجودہ چئیرمین و آغا خان بورڈ کے سربراہ ناظم جیوا کی مدت مکمل ہوچکی ہے وہ اپنی مدت میں آئی بی سی سی کے صرف دو اجلاس کی سربراہی کرپائے ہیں۔ آئی بی سی سی کے چئیرمین کی مدت ایک سال ہوتی ہے

یاد رہے گزشتہ سال 2019 میں یہ سربراہی سندھ کے میٹرک بورڈ کراچی کے چیرمین ڈاکٹر سعید الدین کے پاس تھی2018 میں سربراہی پنجاب کے ڈیرہ غازی خان بورڈ کے پاس تھی۔2017 میں خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ بورڈ کے پاس تھی۔ 2016 میں یہ سربراہی آزاد کشمیر کے میرپور تعلیمی بورڈ کے پاس تھی۔

آئی بی سی سی کی سربراہی صوبوں کی باری کی بنیاد پر بنتی ہے سال 2021 کی باری خیبر پختونخوا کی ہے وہاں کی صوبائی حکومت تین چئیرمین بورڈز کے نام وفاقی محکمہ تعلیم کو بھیجے گی

جس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم ان تین میں سے کسی ایک کی منظوری دے کر اسے آئی بی سی سی کا چیئرمین مقرر کردیں گے۔

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کی نظامت ِ اعلیٰ تعلیم و تحقیق(GRMC)کا45واں اجلاس قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں قائم مقام ر جسٹرار ڈاکٹر محمد صارم،رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹرمحمد زاہد، رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹرمحمد ضیاء الدین،رئیس کلیہ نظمیات ِ کاروبار، تجارت و معاشیات پروفیسرڈاکٹرمسعود مشکور صدیقی،شعبہ نباتیات پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی،شعبہ معاشیات ڈاکٹر غلام رسول لکھن،شعبہ کیمیاء ڈاکٹر ساجد جہانگیر،انچارج کلیہ فارمیسی ڈاکٹر مہہ جبین، انچارج کلیہ انجینئرنگ ڈاکٹر نوید قائم خانی بطوراراکین جبکہ راشدہ خاتون (ڈپٹی رجسٹراراکیڈمک)نے شرکت کی۔

اجلا س میں بارہ(12)طلبہ کو پی ایچ ڈی اور انتالیس(39)طلبہ کو ایم فل کی اسناد تفویض کی گئیں جبکہ پانچ(5) طلبہ کو ایم ایس کی اسناد تفویض کی گئیں۔

 

کراچی: دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نےپری ایڈمیشن ٹیسٹ کیلئے آن لائن رجسٹریشن اور داخلہ فارم جمع کرانے کاآغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دائود یونیورسٹی زیراہتمام بی ایس مارننگ / ایوننگ پروگرامز برائے کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کے فرسٹ ائیر میں داخلہ 2020-21ء کے پری ایڈمیشن ٹیسٹ کیلئے آن لائن رجسٹریشن اور داخلہ فارم بھرنے کا آغاز ہوگیا ہے ۔

داخلوں کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 9فروری 2021ء ہے ۔ ٹیسٹ کے مقام ، تاریخ اور وقت کے بارے میں تمام امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ کے ذریعے مطلع کردیا جائے گا۔

بی ایس پروگرامز میں داخلہ حاصل کرنے کے خواہشمند امیدوار کو بنیادی معیار اہلیت پر لازماً پورا اُترنا ہوگا جس کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ   www.admissions.duet.edu.pk   ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔