Friday, 15 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی (ایجوکیشن)آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجیدنے ذوالفقار علی بھٹو شہید کیڈٹ کالج پلندری میں مقبوضہ کشمیر کے طلبہ کیلئے نشستیں مختص کرنے کی ہدایت کردی ۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت اداروں کے استحکام ، میرٹ کی بالادستی اورکارکردگی بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے ذوالفقارعلی بھٹوشہید کیڈٹ کالج پلندری کو مثالی ادارہ بنایا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالج کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں وزیر تعلیم اسکولز مطلوب انقلابی، ممبر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر محمد نجیب نقی،چیف سیکرٹری عابد علی عابد سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ کے متعدد سرکاری اسپتالوں کونجی اداروں کے حوالے کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

رہنماؤں بھیشم لعل ،نواز سمیجو و دیگر نے کہاکہ کے پی کے اور سندھ میں پی پی ایچ آئی کو سندھ کی اسپتالیں حوالے کرنے سے وہاں یہ لوگ ناکام ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر صحت اور سیکریٹری سندھ نوٹیفکیشن واپس لیں اور استعفیٰ دیں۔ مظاہرین نے سول اسپتال سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں آزاد خارجہ پالیسی بنانا ہے تو منصفانہ سیاسی، سماجی اور عدالتی نظام قائم کرنا ہوگا ۔ چائنا کے وائس قونصل جنرل موں یان گنگ(Mu Youngeng) نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی پہاڑ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے دونوں ممالک کے بہتر مستقبل کے لئے انہیں مل کر کام کرنا ہوگا۔ امید ہے دونوں ممالک مل کر تمام چیلنجز کا مقابلہ کریں گے تاکہ کامیابی کی منازل تیزی سے طے کرسکیں۔

جامعہ اردو کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے تحت اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے تعاون سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو درپیش چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر ہونے والی پہلی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد نے مزید کہا کہ پاکستان نے نائن الیون کے واقعے کے بعد کہا تھا کہ افغانستان کے بارڈر پر باڑ لگے گی لیکن14سال گزرنے کے باوجود ایسا نہ ہوسکا۔ماہرین معاشیات کے مطابق طاقتور ممالک غریب اور پسماندہ ملکوں کے سربراہان کو کرپٹ کردیتے ہیں تاکہ ان کو اپنی مرضی کے مطابق چلا سکیں۔

وائس قونصل جنرل موں یان گنگ نے مزید کہا کہ پاکستانی قومی جذبے اور حب الوطنی سے ہمکنار ہے۔ پاکستان خطے میں امن قائم کرنے کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ کررہا ہے۔ ہم ہر جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر کااستعمال آنکھوں کیلئے انتہائی مفید ہے۔ امریکہ میں ہونے والی حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ نہار منہ گاجر کا استعمال آنکھوں کیلئے فائدہ مند ہے کیونکہ گاجرمیں پروٹین معدنیات اور وٹامن وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گاجر میں کیروٹین نامی مادہ وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ہمارے جسم میں جا کر جگر کے ذریعے وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ جو آنکھوں کیلئے بے حد مفیدہے۔ گاجر کا استعمال بینائی تیز کرنے کی صلاحیت کے ساتھ کینسرسے بچاؤ میں مفید ہے۔

طبی ماہرین کی ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کے گاجر کا روزانہ استعمال بڑی آنت کے کینسر، پھیپھڑوں کے کینسر اور چھاتی کے کینسر جیسی خطرناک بیماریوں کے اثرات کو کم کرتا ہے۔

گاجر کے جوس کا باقاعدہ استعمال ناخن ،بال ، دانت اور ہڈیوں کے لئے انتہائی مفید ہے ۔ ماہرین کے مطابق روزانہ گاجر کا جوس پینے سے نہ صرف جگر کا نظام فعال ہوتا ہے بلکہ یہ کینسر کی رسولیوں کی افزائش روکنے میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کی جانب سے تکذیب نکاح کے دعوے کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی، اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے حوالے سے قوم کو جلد خوشخبری سنائیں گی، آج تک نکاح نہیں ہوا، شادی کروں گی تو سب کو بلاؤں گی۔ لاہور کی مقامی عدالت میں تکذیب نکاح کے دعوے کی سماعت کے دوران اداکارہ میرا بھی عدالت میں موجود تھیں، ان کیجانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ عتیق الرحمٰن نے جعلی نکاح نامہ تیار کیا ہے، عدالت اسے طلب کرے اور نکاح نامے کی تصدیق کروائے۔

میرا کے وکیل عابد خان کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا ایک پاکستان کی معروف شخصیت ہیں، ان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، میرا پر بے بنیاد کیس بنایا گیا ہے. عدالت نے اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو شہادتیں ریکارڈ کروانے کا حکم دیا۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ان کا آج تک کسی سے نکاح نہیں ہوا، وہ شادی کے حوالے سے جلد قوم کو خوشخبری سنائیں گی۔

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) ٹی وی دیکھتے دیکھتے سو جانا عام بات ہے اور بعض اوقات ٹی وی دیکھتے آنکھ لگ جاتی ہے اور کچھ دیر کے بعد کھل جاتی ہے اور یہ یاد ہی نہیں رہتا ہے کہ آنکھ لگنے سے قبل انہوں نے وہ ٹی وی پروگرام کہاں تک دیکھا تھا مگر اب ایک امریکی کمپنی نے اس مسئلے کاحل ڈھونڈ نکالا ہے۔

امریکی کمپنی نیٹ فلیکس نے ایسی جرابیں متعارف کرادی ہیں جو سونے کی صورت میں ٹٰی وی ڈرامے یا شو کو وہیں پر روک دیں گی جہاں آپ کی آنکھ بند ہوئی یا آپ اونگھ آئی تھی۔ ماہرین کے مطابق ان جرابوں میں لگے سنسر صارفین کی حرکات پر نظر رکھتے ہیں اور جیسے ہی صارف بے حس وحرکت ہوتا یعنی سوجاتا ہے تو ٹی وی اسکرین پاز ہوجاتی ہے۔

ٹی وی اسکرین کو پاز کرنے سے پہلے جراب پر ایک سرخ روشنی بھی جلتی ہے جس کے جلنے کا مطلب ہے کہ جراب صارف کو بے حس وحرکت محسوس کررہے ہیں اور اگر صارف نے حرکت نہ کی تو کچھ دیر میں ٹی وی رک جائے گا اور اگر صارف پاؤں وغیرہ ہلا دے تو پاز کی کمانڈ کا کاؤنٹ ڈاؤن منسوخ ہوجائے گا۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)افریقی ملک کینیا کے صوبے مندیرا میں مسلمانوں کے گروپ نے بس پر مشتبہ اسلامی شدت پسندوں کے حملے میں ڈھال بن کر کئی مسیحی مسافروں کی جان بچالی۔مندیرا کے گورنر علی روبا نے مقامی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے وقت مسلمان غیر مسلموں کے ساتھ کھڑے رہے اور حملہ آوروں کو ہمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ یا تو سب کو مار دیں یا سب کو چھوڑ دیں۔مندیرا کے گورنر علی روبا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے وقت مسلمان غیر مسلموں کے ساتھ کھڑے رہے اور حملہ آوروں کو ہمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ یا تو سب کو مار دیں یا سب کو چھوڑ دیں۔ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے بس میں سوار تمام مسافروں کوحکم دیا کہ وہ اتر جائیں اور مسلموں اور غیر مسلموں کے گروپوں میں بٹ جائیں۔تاہم مسلمانوں نے حملہ آوروں کا یہ حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں بھی ماردیں۔ مسلمان افراد کی اس ہمت نے حملہ آوروں کو مجبور کیا کہ وہ وہاں سے فرار ہوجائیں کیونکہ انہیں مقامی آبادی کی جانب سے جوابی حملے کا خطرہ تھا، تاہم اس کے باوجود ان کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔