ایمزٹی وی(کراچی)کراچی میں سردی کی لہر،درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہےشہر اور اس کے مضافات میں شمال مشرق سے ہوائیں 5 سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ جبکہ چوبیس گھنٹوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی بیرون ملک جہاں بھی جاتے ہیں کچھ نہ کچھ ایسی عجیب وغریب حرکت کر بیٹھتے ہیں جس کی وجہ سے اخبارات کی شہ سرخیوں میں آجاتے ہیں ایسا ہی ہوا روس میں جہاں مودی کو اس وقت غیر مناسب صورتحال کا سامنا کرنا پڑگیا جب ان کو وہاں گارڈ آف آنر دیا جارہا تھا
ایمزٹی وی(کوئٹہ) مسلم لیگ (ن) کی مس راحیلہ حمید خان درانی بلا مقابلہ بلوچستان اسمبلی کی پہلی خاتون اسپیکر منتخب ہو گئی ہیں۔راحیلہ درانی کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے مقررہ وقت 10 بجے تک اسپیکر کے لئے کاغذات جمع نہیں کرائے ذرایع کے مطابق پریزائڈنگ افسر لیاقت آغا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مقررہ وقت تک صرف راحیلہ حمید خان درانی نے ہی کاغذات جمع کرائے اس لئے وہ بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہو گئی ہیں۔ مفتی گلاب نے مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد اپنے کاغذات جمع کرائے اس لئے وہ قابل قبول نہیں ہیں۔ راحیلہ خان درانی 2013 کے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئیں تھیں جب کہ اس سے قبل بھی وہ بلوچستان اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں۔ واضح رہے کہ مئی میں سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے جس کے بعد سے یہ نشست خالی تھی۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ کے تحت ڈاکٹر اے کیوخان ونٹر اسکول میں تین روزہ ورکشاپ بعنوان ’’جدید آلات،تکنیک اور صحت وعوارض ،نئے رجحانات‘‘ کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہوگئی۔
خطبہ استقبالیہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہرنے پیش کیا۔ ورکشاپ میں قومی اور بین الاقوامی اسکالرز اور ٹرینرز مختلف موضوعات پر شرکاء کو تربیت فراہم کرینگے۔پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر کے مطابق مذکورہ ورکشاپ میں شرکاء کو لیبارٹری ورک ،ڈی این اے کے نمونوں کی کلیکشن اور دیگر اہم امور سے آگاہی جیسے اہم موضوعات شامل ہیں۔
ایمزٹی وی(لاہور)عمران خان نے خیبر پختونخوا میں وی آئی پی پروٹوکول ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں جو کچھ ہوا اس پر شدید افسوس ہے۔ آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد قوم جس طرح دہشتگردی کیخلاف اکھٹی ہو گئی تھی ویسے ہی آج بسمہ کی ہلاکت کے بعد ساری قوم وی آئی پی کلچر کا خاتمہ چاہتی ہے۔ اس حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں وزیراعظم سمیت کسی کیلئے بھی ٹریفک کو نہیں روکا جائے گا۔ اگر کسی کو مرنے کا اتنا ہی خوف ہے تو گھر بیٹھے۔ لودھراں میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں آج یہاں عوام کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔
ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) شہید محترمہ بینظیر بھٹوانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی تاحال ماہرین امراض قلب اور ٹیکنیشنز سے محروم ہےانسٹیٹیوٹ میں انجیوگرافی و اینجیوپلاسٹی بھی نہیں کی جاتی جس کے باعث امراض قلب میں مبتلا افراد بالخصوص دل کا دورہ پڑنے والے افراد کو پریشانی کا سامنا کرتےہوئے نجی اسپتالوں کا رخ کرنا پڑ تا ہے ۔
انسٹیٹیوٹ میں اس وقت22ماہر امراض قلب ڈاکٹر ، 15نرسزاور 40 پیرامیڈیکل اسٹاف کی ضرورت ہے۔ انسٹیٹیوٹ نے آزاد باڈی کے تحت کام کرنا تھا لیکن مجبوراًانسٹیٹیوٹ سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل اسپتال کراچی کے تحت کام کر رہا ہے ۔ انسٹیٹیوٹ میں 300کے قریب مریض آتے ہیں اور لیاری اسپتال کے 4ڈاکٹر انسٹیٹیوٹ کی او پی ڈی میں مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں ۔ یہاں جدید مشینری نصب کی گئی ہے لیکن ماہرین نہ ہونے کےباعث عوام ان سے مستفیض نہیں ہو رہی۔
اس سلسلے میں سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر سعید احمد منگنیجو کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کام محکمہ صحت نہیں کرتا ورک اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کرتا ہے جنہوں نے تعمیرات میں کمی چھوڑدی ہےاورکام تاحال مکمل نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کام تکمیل کے مراحل میں ہے جس کے بعد پی سی 4منظور ہوگا اورتمام مسائل کو عنقریب حل کر دیا جائے گا۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) تحصیل گڑھی یاسین میں مدیجی کے قریب گاؤں اللہ ورایو برڑو کا واحد گورنمنٹ پرائمری بوائز اسکول انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث زبون حالی کا شکار ہے۔اسکول کی عمارت کے ساتھ ساتھ کلاس رومز کی کھڑکیاں اور دراوزے بھی خستہ حال نظر آتے ہیں، جبکہ اسکول کی بیرونی دیوار کئی برسوں سے ٹوٹی ہوئی ہے۔
100سے زائد طلباء و طالبات پر مشتمل اس اسکول میں بیشتر طلباء و طالبات اس کی بوسیدہ حالت کے باعث غیر حاضر رہتے ہیں جبکہ دیگر حاضر طلباءوطالبات اسکول کے باہر درخت کے نیچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔اسکول میں موجود طلباء و طالبات نے وزیر تعلیم نثار کھڑو اور سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو سے اسکول کی عمارت کو نئے سرے سے تعمیر کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی دیگربچوں کی طرح سہولت سے تعلیم حاصل کرنے کا حق دیا جائے۔دوسری جانب گاؤں والوں نے بتایا کہ ہمارا گاؤں انگریزوں کے زمانے سے قائم ہے، لیکن ہمارے گاؤں کو ہمیشہ تعلیم سے محروم رکھا گیا ہے۔
ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) انٹرنیشنل ریڈ کراس کے چیف آف ڈیلی گیشن گورکی نے ہلال احمر حیدرآباد کے اسپتالوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر محمد فاروق میمن نے مہمان کو ہلال احمر کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ انہوں نے انٹرنیشنل فیڈریشن ریڈ کراس کی جانب سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ وہ ہلال احمر حیدرآباد میں جدید لیبارٹری اور بلڈ بینک کے قیام کے لئے کوششیں کریں گے۔
اس موقع پر ارکان مجلس عاملہ و سیکریٹری ہلال احمر حیدرآباد کے علاوہ صوبائی سیکریٹری کنور وسیم بھی موجود تھے۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) سینئر سائینٹفک جرنلسٹ عظمت علی خان مرحوم کی قائم کردہ بزم سائنسی ادب کی 235 ویں ماہانہ نشست بروز ہفتہ26دسمبر 2015 ء کو شام ساڑھے چاربجے ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی سائنس سینٹر گلشن اقبال میں منعقد ہوگی۔صدارت ڈاکٹر محبوب الدین محبوب(سابق پروفیسر شعبہ کیمیاء ،جامعہ کراچی) کرینگے۔