Saturday, 16 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(ہیلتھ ڈیسک )انگلینڈ کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بلڈ پریشر کے مریضوں کو صرف اس وقت ہی ادویات لینی چاہیں جب ان کی فشارِ خون کی سطح 140 سے تجاوز کرجائے۔حالیہ تحقیق کے مطابق فشارِ خون کی ادویات صرف اس صورت میں تجویز کی جائیں کہ اگر فشارِ خون ایک خاص حد سے تجاوز کر جاتا ہے۔ ماہرین سمجھتے ہیں کہ انسان کی طرزِ زندگی کے عوامل بھی فشارِ خون کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

ایمزٹی وی(لاہور) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندری مودی کی ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا اور دونوں وزرائے اعظم کی جانب سے امن عمل جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات میں عوام کے مفاد میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے اور باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں وزرائے اعظم نے کہا کہ امن عمل کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی ہے اس لیے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز کو سندھ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات دے دیے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی جانب سے جوابی خط میں پیش کیے جانے والے تمام تحفظات کو بھی مسترد کردیا ہے جس کے بعد سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات کو محدود کرنے کی سمری مسترد کرتے ہوئے رینجرز کو سندھ میں تمام اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات کو محدود کرنے کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے ان کے اختیارات میں 60 روز کی توسیع کی تھی تاہم سندھ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز رینجرز اختیارت کو محدود کرنے کے لیے دوبارہ خط لکھا گیا تھا۔

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) نیویارک کے ایک امریکی نوجوان نے شدید بیمار منگیتر کو دل تو دیا ہی تھا ساتھ ہی اپنا ایک گردہ عطیہ کر کے اسے کرسمس کا تحفہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 27 سالہ راکیل گومیز ایک جینیاتی بیماری کے ساتھ پیدا ہوئی تھی، جو بعد میں گردوں کی بیماری کا سبب بن گئی جس کے نتیجے میں وہ گزشتہ دوبرس سے شدید بیمار تھی۔

ایسے میں خاتو ن کے منگیتر نے فیصلہ کیاکہ وہ اپنا ایک گردہ اُسے کرسمس کے تحفے میں دے دیگا۔ستمبر 2014 ءسے مستقل ڈائلیسیز پر زندگی بسر کرنے والی راکیل کی والدہ اور بہنوں نے اسے گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن ان کا گروپ آپس میں میچ نہیں کر سکا تھا۔

اس صورتحال کے پیشِ نظر مس راکیل کے منگیتر نے گردہ دینے کی خواہش ظاہر کی جس کے بعد تمام ضروری طبی معائنے اور ٹیسٹنگ کے بعد پتا چلا کہ وہ راکیل گومیز کے لیے ایک اچھے ڈونر ثابت ہو سکتے ہیں تو اس نے پھر یہ اہم فیصلہ کیا اور جیسے ہی انہیں اس بات کا یقین ہو گیا کہ مس گومیز جلد ہی صحت یاب ہو سکتی ہیں انہوں نے ستمبر 2016 ءمیں اپنی شادی کی تاریخ مقرر کر لی ۔

آپریشن کے بعد بھی دونوں نے صحت یابی کے لیے ایک ساتھ اسپتال میں وقت گزارا۔ مس گومیز کہتی ہیں کہ وہ ایک حقیقی ہیرو ہیں۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکا اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دورے سے نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوں گے بلکہ خطے میں بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات پورےخطےکے لئے فائدہ مند ہیں جب کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان لاہور میں ہونے والی ملاقات سے مذاکرات کا عمل نہ صرف جاری رہے گا بلکہ مزید مضبوط بھی ہوگا۔

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ)گلوکاری کے مقابلے میں گاناگانےوالی قیدی خاتون کی آواز سے متاثر ہو کر وزیرجیل نے انکی رہائی کا اعلان کر دیا۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2012 میں اسلحہ کی چوری کے الزام میں گرفتار خاتون جیل کی سلاخوں کے پیچھے زندگی گزاررہی تھی اور ابھی ان کی سزا کے کچھ سال باقی تھے کہ ملک میں وائس آف جارجیا کے نام سے گانوں کے مقابلے کا اعلان کیا گیا اور خاتون نے فیصلہ کیا کہ وہ اس مقابلے میں حصہ لے گی جب کہ حکام نے اسے مقابلے میں حصہ لینے کی اجازت بھی دے دی۔ اس مقابلے میں خاتون قیدی نے گانا گر کراپنی آواز کا ایسا جادو جگایا کہ لوگوں نے اسے خوب داد دی لیکن وزیر جیل تو اتنا متاثر ہوئے کہ انہوں اسی وقت اسٹیج پر آکر خاتون قیدی کی ضمانت پر رہائی کا اعلان کردیا۔

وزیر جیل کا کہنا تھا کہ جیل حکام کافی عرصے سے خاتون کے رویے کو مانیٹر کر رہے تھے اوراب پے رول بورڈ نے انہیں رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ انہوں نے اس ٹی وی شو کا بھی شکریہ ادا کیا جس کی بدولت ایک گلوکارہ دوبارہ معاشرے کا حصہ بن گئی۔

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس کھیل کو ایک برانڈ کے طور پر تیار کرنا ہے تاکہ بار بار حکومت کا درازہ کھٹکھٹانے کے بجائے اپنے فنڈز خود جمع کرسکیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز احمد نے کہا کہ پاکستان ہاکی کو دوبارہ اسکا مقام دلانا کافی مشکل مرحلہ ہے، یہ راتوں رات نہیں ہوگا لیکن سب مل کر محنت کریں تو تین سے چار سال میں پاکستان ہاکی ٹیم کامیابی کی ڈگر پر آجائے گی ۔

شہباز احمد کا کہنا تھا کہ جس دن پاکستان ہاکی ٹیم جیتنا شروع کردے گی ، سب کچھ ٹھیک ہونے لگے گا ، فی الحال پی ایچ ایف کی پہلی ترجیح اسکول اور کالج کی سطح پر ہاکی کے مقابلوں کو بحال کرنا ہے۔

 

  •  

    • ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے 39 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے شدید سردی میں گھروں سے باہر نکل آئے جب کہ مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے کے باعث 39 افراد زخمی ہوگئے۔۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی اور اس کا دورانیہ 90 سیکنڈ تھا جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش اور اس کی گہرائی 190 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے باعث پشاور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا ہے۔

       
       
    •  
     
     
  •  

ایمز ٹی وی (بزنس) ملک میں کام کرنے والی ایک کار ساز کمپنی نے نئے پلانٹس پر مراعات کی صورت میں نیا پلانٹ لگانے کی پیش کش کر دی۔

آٹو پارٹس ایسو سی ایشن کے سابق چیئرمین منیر بانا نے بتایا کہ ملک میں کام کرنے والی تین جاپانی کار ساز کمپنیوں میں سے ایک نے پیش کش کی ہے کہ جو مراعات چین یا نئی کمپنیوں کو کار سازی کے پلانٹس پر دی جا رہی ہیں وہ انہیں بھی دی جائیں تو وہ نیا کار پلانٹ لگائے گی۔

منیر بانا نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے اب تک اس بڑی پیش کش کا جواب نہیں دیا گیا جو مناسب نہیں، سابق چیئرمین آٹو پارٹس ایسو سی ایشن کے مطابق اگر حکومت کیجانب سے نئی کار ساز کمپنیوں کیساتھ پرانی کمپنیوں کے نئے پلانٹس پر بھی رعایت ہو تو مسابقت کے ساتھ ساتھ روزگار کو بھی فروغ ملے گا۔