ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) جنوبی چین کے شہر شین زیان میں لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں ملبے تلے دبے دو افراد کو 70گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا۔ شین زیان میں 3 روز قبل لینڈ سلائیڈنگ سے 30 سے زائد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی تھیں جبکہ درجنوں افراد لاپتا تھے، ریسکیو اہلکاروں نے 70گھنٹے گزرنے کے بعد ملبے سے 2 نوجوانوں کو زندہ نکال لیا ہے۔
ریسیکیو ٹیموں کے مطا بق19 سالہ نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت اب بہتر بتائی جاتی ہے جبکہ دوسرا شخص کی حالت نازک ہے ۔ حکام کے مطابق 76افراد تاحال لاپتا ہیں،جن کی تلاش کے لیے 4ہزار سے زائد ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ہالی ووڈ کے دو نامور سپر ہیروز، بیٹ مین اور سپر مین ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ بکھیرنے کو تیار ہیں، اسی سلسلے میں ایکشن اور تھرل سے بھرپور سنسنی خیز فلم "بیٹ مین ورسز سپر مین- ڈان آف جسٹس" کی نئی جھلکیاں بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
ہدایتکار زیک سنیڈر کی اس فلم میں41سالہ اداکاربین ایفلک بیٹ مین اور سپر مین کا کردار ہینری کاویل نبھائیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں گال گیڈوٹ، ایمی ایڈمز، ڈیانے لین،لارنس فش برن، جیسی ایسنبرگ،ہالی ہنٹر اور جیریمی آئرنزشامل ہیں۔
ہدایتکار زیک کے مطابق ایکشن سے بھرپور یہ سنسنی خیز ایڈونچر فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت آئندہ سال25مارچ کو مداحوں کیلئے سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی جس میں بیٹ مین فرنچائز کی گزشتہ فلموں سے زیادہ ایکشن، تھرل اور کرائم موجود ہے جو دیکھنے والوں کو اپنا دیوانہ بنا لے گی۔
ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) پاکستان میں جذام کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی ڈاکٹر روتھ فاؤ کو جرمن حکومت نے اعلیٰ اعزاز اسٹافر میڈل سے نوازدیا۔ طلائی میڈل دینے کی تقریب کراچی میں جرمن قونصلیٹ میں ہوئی۔ ڈاکٹر روتھ فاؤ نے ایک دو نہیں، زندگی کے 55 سال پاکستان میں جذام کے خاتمے کے لیے صرف کئے۔ جرمن حکومت نے اپنی شہری کی پاکستان میں خدمات کے اعتراف میں انہیں اعلیٰ ایوارڈ، اسٹافر میڈل سے نوازا۔جس کی تقریب کراچی میں جرمن قونصل خانے میں منعقد ہوئی۔
میری ایڈیلڈ لیپرسی سینٹر کی بانی،ڈاکٹر روتھ فاؤکہتی ہیں پاکستان کو چھوڑ نے کا سوچ بھی نہیں سکتی،جرمن قونصل جنرل رینر شمدشن نے کہا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤپاک جرمن تعلقات میں برج کی حیثیت رکھتی ہیں۔
جرمنی میں غیر معمولی کارکرگی پر اہم شخصیات کواسٹافر میڈل دیاجاتا ہے جو چاندی سے بنا ہوتا ہے، لیکن روتھ فاؤکوخدمات پر خصوصی طور پر سونے سے بنا اسٹافر میڈل دیا گیا ہے۔
ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) انسانی جین میں ردوبدل کی تکنیک (CRISPR) رواں سال کی اہم ترین سائنسی پیش رفت قرار پائی ہے،سائنسدانوں کے مطابق یہ انقلابی پیش رفت صحت اور ادویات سازی کے شعبوں میں انقلابی تبدیلیوں کا باعث بنے گی۔
امریکی جریدے ’سائنس‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں برس کے آغاز پر چینی سائنس دانوں نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے بے اولاد جوڑوں کی مدد کے لیے قائم ایک اسپتال سے ایک ایسا ایمبریو حاصل کیا تھا، جس کے زندہ بچنے کا کوئی امکان نہیں تھا، اس ایمبریو کے ڈی این اے میں تبدیلیاں کی گئیں۔ڈی این اے میں دانستہ تبدیلیاں لانے کے اس طریقہء کار کو متعدد حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح اپنی مرضی کی صلاحیتوں اور خصوصیات کے حامل انسانوں کی پیدائش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہت سے سائنس دان اس طریقہ کار کی بابت نہایت خوش ہیں، کیونکہ یہ آسان اور سستا بھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عین ممکن ہے کہ اس طریقہ کار کے تحت مستقبل میں جانوروں کے اعضاء انسانی جسم میں پیوند کیے جا سکیں۔
ایمزٹی وی(بزنس)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے مالی سال 17-2016 کے وفاقی بجٹ کی تیاری شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس ضمن میں عوام اور کاروباری برادری سے بجٹ تجاویز طلب کر لی ہیں، ایف بی آر نے اپنے ایک مراسلے میں تمام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ٹریڈ اور بزنس انڈسٹری باڈیز، صوبائی تنظیموں ، پاکستان بھر کی ریگولیٹری اتھارٹیز سے کہا ہے کہ وہ بجٹ تجاویز جلد از جلد ایف بی آر کو ارسال کریں تاکہ انہیں بجٹ سازی کے عمل میں شامل کیا جاسکے ۔ اس ضمن میں ایف بی آر نے ایک فارمیٹ بھی جاری کیا ہے جس میں ان سے پوچھا گیا ہے کہ وہ کس ٹیکس قانون کی کس سیکشن میں ترمیم چاہتے ہیں ؟ترمیم کا متن کیا ہوگا ؟اس کی وجہ کیا ہوسکتی ہے َ؟اور اس ٹیکس تجویز کے سبب ایف بی آر کو کتنا ریونیو حاصل ہوسکتا ہے ؟ اس بارے میں مکمل تفصیلات ایف بی آر کو فراہم کریں۔
ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) جہاز میں بیٹھیں گے لیکن اب بور نہیں ہوں گے،آپ کی بوریت کا انتظام کیا جارہا ہے،اسکائی ڈیک سے! یہ کیا ہے آئیے جانتے ہیں ۔ جہاز میں بیٹھ کر بور ہوں تو، بادلوں کو کھڑکی سے دیکھنا اچھا گلتا ہے،لیکن اگر آپ کو جہاز کی چھت پر بٹھایا جائے تو کیسا لگے گا؟
جی ہاں بس کی چھت پر بیٹھنے کی جگہ ہوتی ہے تو جہاز کیوں پیچھے رہے،بادلوں کے درمیان، جہاز کی چھت پر بیٹھ کر سفر کرنے کی سہولت آرہی ہے، بہت جلد۔۔
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)آسٹریلیا کی وزارت برائے امیگریشن نے کینسر کے شکارجاں بہ لب پاکستانی شہری کی زندگی کی آخری خواہش پوری کردی۔ ذرائع کے مطابق 25 سالہ پاکستانی نوجوان حسن آصف تعلیمی ویزے پرآسٹریلیا گیا تھا جہاں دوران علاج اس میں کینسر کی تشخیص ہوئی جب کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حسن آصف مزید چند ہفتے سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکتا اورجب حسن کے والدین کو اس کی بیماری کاعلم ہوا تو انہوں نے آسٹریلین ویزے کے لئے درخواست دی لیکن انہیں ویزہ دینے سے انکار کردیا گیا۔
دریں اثںاء حسن آصف کی والدہ کو ویزہ جاری نہ کرنے پر پناہ گزینوں کی تنظیم میلبرن سٹی مشن نے امیگریشن وزیرپیٹر ڈٹن سے اپیل کی کہ وہ اس غیرمعمولی حالات میں حسن آصف کو رعایت دیں جبکہ دوسری جانب امیگریشن وزیر نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں حسن آصف کی والدہ اوربھائی کو ویزہ جاری نہیں کیا جاسکتا تھا تاہم اس میں براہ راست مداخلت کرتے ہوئے اسلام آباد حکام کو کیس کی نوعیت کے بارے میں آگاہ کیا اورمتاثرہ نوجوان کے اہلخانہ کے حوالے سے مزیدمعلومات اکٹھی کرنے کی ہدایت کی گئی اور اب حاصل کردہ معلومات کی روشنی میں حسن آصف کی والدہ اور بھائی کو ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) روس میں ایک اناڑی شخص نےچوری کیلئے دکان کی چھت میں سورا خ کیا اور پھر خود ہی پھنس گیا ،اس چور کی کارروا ئی پر کہا جاسکتا ہے کہ لو آپ اپنے دام میں صیاد آگیا ۔
روسی ریاست سائبیریا کے نواحی قصبے میں چور نے سوراخ کرکے دکان میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن وہ سوراخ میں پھنس کر رہ گیا ۔ پولیس کے مطابق الارم بجنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور چور کو مصیبت سے نجات دلائی اور گرفتار کرکے چور کے خلاف مقدمہ درج کیا اور اسے جیل بھیج دیا ۔روسی پولیس نے اس پورے عمل کی وڈیو بھی جاری کردی ہے۔