Saturday, 16 November 2024

 ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) رات کو پر سکون اور میٹھی نیند کی خواہش میں لوگ کیا کیا جتن نہیں کرتے لیکن پھر بھی کچھ لوگوں کو خواب آور ادویات کا استعمال کرنا پڑ ہی جاتا ہے مگر اب ماہرین نے اس کا نہایت ہی آسان سا حل پیش کر دیا ہے۔

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ رات کو اندھیرے میں دانت برش کر کے سونے سے پر سکون اور میٹھی نیند آتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے سے قبل دانتوں کو باتھ روم کی سفید روشنی میں برش کرنے سے یہ مصنوعی روشنی عین اس وقت ہمارے جسم کو جگانا شروع کردیتی ہے جب سونے کے لیے بستر پرلیٹ رہے ہوتے ہیں اس لیے اگر دانتوں پر برش باتھ روم کی روشنی بند کرکے کیا جائے تو اس عمل سے بہتر نیند کی جاسکتی ہے۔

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 میں حالیہ خراب اور مایوس کن کارکردگی کے باجود پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں سیمی فائنل کھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سینئرز کو ذمے داری لینا ہوگی جبکہ جونیئرز کو بھی میدان میں ٹیلنٹ دکھانا ہوگا۔

انہوں نے شائقین کرکٹ کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ بھروسہ کریں ،ہم اپنی پرانی ناکامیوں کا ازالہ کرتے ہوئے آپ کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تینوں میچوں میں شکست ہوئی ۔ ہم نے اسکول اور کلب کرکٹ انداز میں اپنی وکٹیں گنوائیں۔ مجھے ہیڈ کوچ وقار یونس اور چیف سلیکٹر ہارون رشید کو علم ہے کہ 14،13 کون سے کھلاڑی ہوں گے جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جائیں گے۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) .آج کا دن بلیک اینڈ وائٹ اور خاموش فلموں کے ہر دل عزیز کامیڈین کے حوالے سے یادگارہے کیونکہ آج مزاحیہ فلموں کے مشہور اداکار چارلی چپلن 38 ویں برسی ہے۔ بڑ ے بڑے بوٹ، ڈھیلی پینٹ، تنگ کوٹ، ہٹلر جیسی موچھیں، موٹی موٹی آنکھیں، گھنگھریالے بال، باولر ہیٹ اور ہاتھ میں چھڑی۔ ! خاموش فلموں کا ایسا کامیڈین جس کے نام سے ہی چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔

پانچ سال کی عمر میں اسٹیج پر جلوہ گر ہونے والے اس فنکار کو اپنے ہی ملک برطانیہ میں کوئی پہچان نہ ملی تو اس نے مفلسی کی زندگی چھوڑ کر نیویارک میں اپنے فن سے خوب نام کمایا۔ انہوں نے تقریباً سو فلموں میں کام کیا72 فلمیں لکھیں ،سات ڈائریکٹ کیں جبکہ تقریباً اکتیس فلمیں پروڈیوس کیں۔چارلی وہ ڈائریکٹر اور فلمساز ہیں جن کی دو فلمیں گولڈ رش اورسٹی لائٹس دنیا میں اب تک بنائی جانے والی دس بہترین فلموں میں شمار کی جاتی ہیں۔

انیس سو انتیس میں پہلی آسکر ایوارڈ تقریب میں انہیں فلم دا سرکس پر بہترین اداکاری، ہدایتکاری ، فلمسازی اور اسکرپٹ میں مہارت پراسپیشل ایوارڈ سے نوازا گیا۔انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی ملا اور حکومت برطانیہ نے انہیں’سر‘ کے خطاب سے بھی نوازا۔چارلی چپلن نے25 دسمبر1977ء کو وفات پائی اور اپنے چاہنے والوں کو چھوڑ کرچل بسے ۔

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)مشہورِ زمانہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ٹرانسفارمرز کے مداح تو دنیا بھر میں لاتعداد ہوں گے، لیکن چین کے دو باشندوں جیسا جنون ہر ایک میں نہیں ہوگا، جنہوں نے حقیقت سے قریب تر دیوہیکل روبوٹ بنا کر دیکھنے والون کو حیران کر دیا۔

ترکِ استعمال کی گئیں درجنوں گاڑیوں کے ناکارہ حصوں کو ایک جامع شکل دے کر بنایا یہ روبوٹ آپٹیمس پرائم کے ساتھی (Bumble Bee) سے مماثلت رکھنے والا دنیا کا سب سے بڑا روبوٹ تیار کیا گیا ہے۔

6میٹر اونچا اورٹنوں وزنی بمبل بی کا یہ ماڈل پُرانی گاڑیوں، بائیکس اور ٹرکوں کے ناکارہ پرزوں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ ڈونگ اور زینگ نامی یہ دونوں چینی افراد اب تک کئی ٹرانسفارمر روبوٹ بنا چکے ہیں جن کی تیاری میں انہیں مہینوں لگ جاتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) کمزور بصارت کے افراد کیلئےبرطانیہ میں تیار کی گئی ہے ایک موبائل ایپ جو کمزور بینائی کے حامل افراد کی آنکھیں بن جائے گی ۔ برطانیہ کی اس منفرد موبائل ایپ کے ذریعے اب جزوی نابینا افراد بھی دیکھ سکیں گے۔

اس جادوئی ایپ کی مدد سے ایک سیکنڈ میں 3 اشیاء کو دیکھا جاسکتا ہے۔صرف یہی نہیں اسمارٹ موبائل ایپ دکھانے کے ساتھ ساتھ ان اشیاء کے نام بھی بتائے گی۔ اس موبائل ایپ سے 20 لاکھ کے قریب افراد فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) اظہر علی اور حفیظ کے بعد محمد عامر کی ٹریننگ کیمپ میں شمولیت پر ناخوش کئی کھلاڑیوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی آج ہیڈ کوچ وقار یونس اور چیف سلیکٹرہارون رشیدسےملاقات کریں گے۔ محمد عامرکی موجودگی میں کیمپ نہ جوائن کرنے کی کہانی صرف اظہر علی اور محمد حفیظ تک ہی نہیں ،تقریباً ایک درجن کھلاڑی عامر کی شمولیت پر تحفظات رکھتے ہیں۔

محمد حفیظ اور اظہر علی تو کھل کرسامنے آ گئے ، کہ انہیں محمد عامر کے ساتھ ٹریننگ نہیں کرنی لیکن اور بھی کھلاڑی ہیں جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے امتیازی رویے سے ناخوش ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے کیمپ میں شامل ہونے پرایک درجن کے لگ بھگ کھلاڑی اظہر علی اورمحمد حفیظ جیسا موقف رکھتے ہیں، لیکن ٹیم مینجمنٹ نے یا تو انہیں سمجھا کر یا دباؤ میں لاکر کیمپ میں شمولیت پر راضی کر لیا،کھلاڑیوں کو یہ بھی کہا گیا کہ انکا موقف اپنی جگہ لیکن کیریئر تباہ نہ کریں۔