Friday, 15 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (لاہور) دو بھائی 11سالہ نعمان اور 12سالہ رحمان اپنی فیملی کے ساتھ شادی میں شرکت کرنے کے لیئے راولپنڈی سے لاہور آئے تھے ۔ لاہور کے نواحی علاقے فیروز والا میں اپنے ماموں کے گھر پر تھے، کھیلتے کھیلتے ریلوے ٹریک پر جا پہنچے۔ایک ٹرین برق رفتاری سے بچوں کی طرف لپکی تو 26سالہ نوجوان قدیر انھیں بچانے کے لیئے دوڑا ۔ لیکن اس سے پہلے ہی اس ٹرین کی زد میں آکے تینوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔نوجوان قدیر کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا جو لاہور اپنے عزیزوں کو ملنے آیا تھا۔

ایمز ٹی وی(لاہور) چند روز قبل کراچی سے لاہور جانے والی شاہین ایئر لائن کی پرواز کی لاہور ایئر پورٹ پر کریش لینڈنگ کی گئی ۔ اس پرواز میں 100سے زائد مسافر سوار تھےجن میں سے ۱۰ مسافر زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ طیارہ کا پائلٹ کیپٹن عصمت اس وقت نشے کی حالت میں تھاجس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ شاہین ایئر کی پرواز کی کریش لینڈنگ پر پنجاب پولیس نے پائلٹ کو انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں کراچی سے گرفتار کر لیا۔نگراں ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت پائلٹ نہ صرف تھکے ہوئے تھے بلکہ نشے کی حالت میں بھی تھے۔اس سے قبل پائلٹ کی میڈیکل رپورٹ میں شراب کی بڑی تعداد کا انکشاف کیا گیا تھا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) سندھ کے پانچ اضلاع میں پولنگ کرانے یا نہ کرانے کے فیصلے کے سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کا کہنا تھا کہ صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا جب کہ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں میدان فراہم کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی عملے کی جانبداری سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں جس کا سخت نوٹس لیا ہے، جانبدار انتخابی عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی حکومتیں الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنے کی پابند ہیں۔ سیکیورٹی پرکسی قسم کاکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔واضح ر ہے کہ گزشتہ روز اجلاس میں سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 11 ہزار 869 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے جن میں 960 کو انتہائی حساس اور 3 ہزار 112 پولنگ اسٹینشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) پنٹاگون نے گوانتانامو بے جیل کو بند کرنے کے منصوبے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس کی جگہ امریکہ میں ہی چار مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں خطرناک ترین قیدیوں کو رکھا جائے گا۔ دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان میں ایک بل پاس ہوا ہے جس میں امریکی صدر کو 2017 سے پہلے گوانتانامو جیل کو بند کرنے سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ گوانتاناموبے میں اب بھی 112 قیدی موجود ہیں۔

ایمزٹی وی(راولپنڈی) چیف آف آرمی اسٹاف کا سینڑ آف ایکسی لینس فار نیوکلیر سیکیورٹی کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق جنرل راحیل شریف نے ایس پی ڈی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اوران کے عزم کو سراہا جب کہ انہوں نے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے نظام پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور اس نے نیوکلیئرسیکیورٹی کومزیدمستحکم کرنے کے لیے کئی اقدامات کئے جب کہ ایٹمی اثاثوں کی حفاظت مقدس ذمہ داری ہے۔اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل مظہرجمیل نے جنرل راحیل شریف کااستقبال کیا جب کہ اس دورے میں پاک فوج کے سربراہ نے جدید ترین سہولیات اور تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

ایمز ٹی وی(کراچی) چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کی کراچی سینٹرل جیل آمد انسداد دہشتگردی کے دو عدالتوں کا سنگِ بنیاد رکھدیا۔ سینٹرل جیل کراچی میں انسداد دہشت گردی کی 2 عدالتوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سےخطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ملک میں کئی دردناک واقعات ہوئے،معصوم جانیں ضائع ہوئیں،دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اور عدالتوں کا قیام بھی اس سلسلے کی کڑی ہے۔جلدازجلدانصاف کی فراہمی ججزکی ذمہ داری ہے،دہشت گردی کے جن پر قابو پانے کے لئے نیا معقول حل نکالنے میں سندھ حکومت بازی لے گئی۔ جسٹس انورظہیر جمالی کا مزید کہناتھا کہ کراچی میں بہت درد ناک سانحات ہوچکے ہیں، جن میں ججز، پولیس، وکلا اورعام شہری دہشت گردوں کے نشانے پررہے ہیں سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کی عمارتیں آئندہ برس تیارہوجائیں گی۔

ایمزٹی وی(کراچی) سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماؤں کی جانب سے آئی ایس پی آر سے متعلق بیانات کا نوٹس لے لیا، پیپلز پارٹی کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش کے مطابق، آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو فوری طور پر اس حوالے سے بیانات دینے سے روک دیا ہےاس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ صرف سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)فرانس کے دارالحکومت اور خوشبوؤں کے شہر پیرس میں دہشتگروں نے حملہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق حملے پیرس کے مختلف مقامات پر کئے گئے جن میں تھیٹر ، ریستوران اور فٹبال اسٹیڈیم شامل ہیں۔ دہشت گردوں نے پیرس میں اسٹیڈیم کے قریب تین دھماکے کئے ۔صرف بیٹیکلان کنسرٹ ہال میں سو افراد کو قتل کیا گیا ۔ سیکورٹی حکام کے مطابق آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔حملے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ سیکڑوں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ دہشتگردی کے اس بدترین واقعے کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ فوج کو طلب جبکہ تمام سرحدیں سیل کر دی گئیں ہیں۔ پیرس میں آج تمام اسکول اور یونیورسٹیاں بند ہیں تاہم ایئرپورٹس معمول کےمطابق کھلے رہیں گے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سیکورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہےکہ آٹھ شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔ تاہم لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔