Friday, 15 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(اسلام آباد) چیف آرمی اسٹاف نے برطانیہ میں ہونے والی کیمبرین پٹرول جنگی مشقوں میں شرکت کرنے والی گرین ٹیم سے ملاقات کی تفصیلات کے مطابق رواں سال پندرہ سے پچیس اکتوبر تک برطانیہ میں ہونے والی کیمبرین پروٹوکول مشقوں میں پاکستانی ٹیم نے کیپٹن توصیف کی قیادت میں شرکت کی اور طلائی تمغہ جیتا تھا ۔ جنرل راحیل شریف نے تمغہ جیتنے والی ٹیم کی کاکردگی کو سراہا۔واضح رہے ان مشقوں میں بھارت سمیت دنیا بھر سے ایک سو بیس ممالک کے فوجی جوانوں نے حصہ لیا۔ کیمبرین پروٹوکول مشقیں دنیا کی انتہائی مشکل فوجی مشقیں مانی جاتی ہیں جو جنگلوں، سمندر اور دشوار گزار پہاڑی سلسلوں میں ہوتی ہیں

ایمزٹی وی ( کوئٹہ ) بلوچستان کے چار اہم کمانڈرز اور انکے چوبیس ساتھیوں نے مری قبیلے کے سربراہ اور مسلم لیگ (ن )کے صوبائی وزیر نواب چنگیز مری کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ، مری قبیلے کے سربراہ نے نوابزادہ براہمداغ بگٹی کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے اقدامات سے صورتحال میں تبدیلی آرہی ہے ،ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انکا تعلق دو کا لعدم تنظیموں سے ہے ، نواب چنگیز مری کا کہنا تھا کہ اب تک انکے سامنے جتنے کمانڈرز اور فراریوں نے ہتھیار ڈالے ہیں انکا تعلق انکے ہی علاقے اور قبیلے سے ہے ،

ایمزٹی وی(اسلام آباد) سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی پاکستان آرمی ایکٹ ( پی اے اے) 1952 میں ترمیم کی منظوری دے دی.قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع چوہدری جعفر اقبال نے پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی ایکٹ میں ترمیم کے تحت فوج سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزمان کی گرفتاری اور نظربندی پر قانونی تحفظ حاصل ہوگا اور اداروں کے اقدام پر کوئی کارروائی نہیں کی جاسکے گی۔بل کے تحت آرمی ایکٹ کے سیکشن ٹو میں ترمیم کے بعد فوجی عدالتوں کو ملزمان کے اِن کیمرا ٹرائل کی اجازت ہوگی، جبکہ گواہان، پراسیکیوٹر، عدالت کے اراکین اور دیگر افسران اور متعلقہ اشخاص کے تحفظ کے لیے ان کی شناخت بھی چھپائی جاسکے گی۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور سید نوید قمر نے بھی بل پر تحفظات کا اظہار کیا اور اس پر مزید غور کی تجویز دی۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم کا مینڈیٹ کوئی نہیں چھین سکتا ،بلدیاتی انتخابات میں میئر ایم کیو ایم کا ہوگا ،بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کراچی میں ایم کیو ایم کے تحت جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایسا قانون بنایا ہے کہ منتخب نمائندوں کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو دیا ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی ایک ایسی گائے ہیں جس کا دودھ سب پیتے ہیں لیکن چارہ کوئی نہیں ڈالتا ۔

ایمز ٹی وی (کوئٹہ ) اکنامک کوریڈور کے تحت گوادر میں فری انڈسٹریل زون کے لئے 650ایکٹر زمین چین کے حوالے کردی گئی ہے ، حکام نے بتایا کہ فری زون میں لاجسٹک سینٹر اور اور ابتدائی انفراسٹر کچر کی تعمیر کے لئے بھی معاہدے طے پا گئے ہیں ،پورٹ حکام کے مطابق فری زون میں سرمایہ کاری اور امپورٹ پر ٹیکس نہیں ہوگا ،زون میں فش پراسیسنگ پلانٹ کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں جسکے تحت چینی کمپنیاں پلانٹ کی تعمیر اگلے سال تک مکمل کرینگی۔

ایمز ٹی وی(لاہور ) لاہور ایئر پورٹ پر انٹی نار کو ٹکس نے ہیر وئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور یورپ جانے والے ایک مسافر کو ہیر و ئن سے بھرے کیپسولز سمیت گرفتار کرلیا ۔ اے این ایف حکام کے مطابق گجرات کا رہائشی یورپ جارہاتھا دوران تلاشی اس کے قبضے سے ہیر و ئن سے بھرے 70 کیپسولز بر آمد ہوئے جو اس نے اپنے پیٹ کے ساتھ باندھ رکھے تھے ۔ مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں ۔

ایمز ٹی وی (مظفر گڑھ )ایک اور لڑکی اجتمائی زیادتی کا شکار ہوگئی ،انصاف نہ ملنے پر خود کو ٓگ لگا نے کی دھمکی دی، چودہ سالہ لڑکی کے مطابق اسے با اثر افراد نے تلیری بائی پاس کے قریب سے اغوا کیا اور ملتان لے گئے جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ،ملزمان میں سابق صوبا ئی وزیر کے بھائی نوید آرائیں اور باقی ساتھی شامل ہیں ،لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس تھانہ مظفر گڑھ نے مقدمہ تو درج کیامگر ملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے انھیں گرفتار نہیں کیا جارہا ۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ اگر انصاف نہ ملا تو خود کو آگ لگا لوں گی ۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان یونیسیکو کا ایگزیکٹیو کا رکن منتخب ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے183 ووٹوں میں سے 135 ووٹ حاصل کیئے۔پاکستان کی اس کامیابی کو مختلف بین الاقوامی ایشوز پر وزیراعظم نواز شریف اور ان کی حکومت کے اصولی مؤقف کے تسلیم کئے جانے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب ہونے کے بعد پاکستان کو ایشیا پیسفک خطے میں تعلیمی، ثقافتی، معاشرتی ارتقاء، صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار کے میدان میں اپنی پالیسیوں پر عملدرآمد کے لئے منفرد اور خصوصی مواقع میسر ہوں گے۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عمران چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات برائے 2015 ءکے نتائج کا اعلان جمعرات 12 نومبر کو سہ پہر 3 بجے ہوگا ۔

ایمز ٹی وی (لاہور ) پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ این اے 122میں ہونے والے انتخابات میں فراڈ ہوا ہے اور ووٹوں کی منتقلی کی گئی ہے۔اس سے متعلق تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی گئی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے مطابق 26ہزار ووٹ دوسرے حلقوں سے منتقل ہوئے ہیں جبکہ 4542ووٹ دوسرے حلقوں میں بھیجے گئے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ اس بار الیکشن میں دھاندلی نہیں فراڈ ہوا ہے۔