Friday, 15 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز(کراچی)تاجروں سے ایک بار پھر جبری عطیات لینے کا انکشاف ہوا ہے،رینجرز حکام کے مطابق کاروباری حضرات سے بھتہ وصول کی شکایات مل رہی ہیں۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کامیاب آپریشن کے باعث بھتہ خوری میں کمی آگئی ہے تاہم مختلف گروہوں نے پھر سے جبری عطیات لینا شروع کردیئے ہیں،کاروباری حضرات سے بھتہ وصولی کی شکایات مل رہی ہیں۔ترجمان رینجرز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بھتہ وصولی پر فوری رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر اطلاع دیں ،شکایات پر فوری کاروائی کی جائیگی ۔قانون کے مطابق بھتہ خوری کی سزاعمر قید ہے

ایمزٹی وی (اسلام آباد)نادرا نے عوام کی سہولت ک پیشِ نظر شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بنوانے کا عمل انتہائی آسان بنادیا ۔ذرائع کے مطابق نادرا نے شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات میں حائل رکاوٹ بننے والی بہت سی شرائط کو ختم کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق اب شناختی کارڈ بنوانے کے لئے نہ کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفیکٹ کی ضرورت پیش آئے گی نہ ہی سترہ گریڈآفیسرسے فارم کی تصدیق کروانے کے بجائے ہر شناختی کارڈ ہولڈر تصدیق کر سکے گاعلاوہ ازیں شناختی کارڈ میں نام کی تبدیلی کے لئے اخبار میں اشتہار کی پابندی بھی ختم کردی ہے صرف بیان حلفی سے کام ہوجائے گاجبکہ مرد حضرات اپنی شریکِ حیات کے شناختی کارڈ کے لئے صرف اپنا فنگر پرنٹ دے کر حاصل کرسکتے ہیں۔ نادرا کی نئی پالیسی کا آغاز 23 نومبر سے ہوگا۔

ایمز(کاروبار)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت گزشتہ 15 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 8 ڈالر کمی بعد 38 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جو کہ 15سال کی کم ترین سطح ہے۔عالمی مارکیٹ کے تناسب سے پاکستان میں یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونی چاہیے تاہم عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود حکومت نے موجودہ قیمتیں بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ خیبر ایجنسی میں پاک فوج کو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کامیابیاں ملی ہیں۔آپریشن ضرب عضب میں بڑاعلاقہ کلیر کرلیا گیا۔سہولت کاروں اور مدد کاروں کو پکڑا جا رہا ہے۔عاصم باجوہ نے بتایا کہ داعش دنیا بھر کے لئے خطرہ ہے ۔ اس کے خلاف واضح کارروائی کی جائے گی۔پاک امریکا تعلقات پر تیسرا ملک اثر انداز نہیں ہوسکتا ۔ اس سے پہلے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیپٹل ہل کا دورہ بھی کیا ۔ واشنگٹن میں موجود پاکستانی فوج کے ترجمان عاصم باجوہ نے ان ملاقاتوں کے بارے میں میڈیا سے گفتگو بھی کی ۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا پاکستان، فرانس اور دنیا بھر سے خاتمہ ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے فرانسیسی سفیر مارٹن ڈورنس نے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور فرانس میں ہونے والے حالیہ حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم نے پیرس حملوں کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور پیرس واقعات کے ذمہ دار اسلام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے اس لئے دہشت گردوں کا پاکستان، فرانس اور دنیا بھر سے خاتمہ ضروری ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان کے حوالے سے کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن پر پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنے 5 روزہ دورہ امریکا کے دوران امریکی نائب صدر جو بائیڈن سے ملاقات کرکے اپنے دورے کی اہمیت کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔سینیئر امریکی حکام کے مطابق جنرل راحیل شریف نے جو بائیڈن سے وائٹ ہاؤس کے ’روزویلٹ روم‘ میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی جانب سے جنرل راحیل شریف کو مکمل پروٹوکول دیا گیا اور کمیٹی کے چیئرمین جان مک کین اور دیگر سینیئر کمیٹی ارکان نے ان کا استقبال کیا۔ اگرچہ سینیئر امریکی حکام کی جانب سے اس ملاقات کی نوعیت کے حوالے سے زیادہ وضاحت نہیں کی گئی، تاہم آرمی چیف کی جو بائیڈن سے ملاقات کی اپنی ہی اہمیت ہے۔ واضح رہے امریکا کا دورہ کرنے والے بیشتر ممالک کے فوجی سربراہان اپنے ہم منصب، سیکریٹری دفاع سے ملاقات کے بعد ہی اپنے وطن واپس لوٹ جاتے ہیں، لیکن کسی فوجی سربراہ کی اعلیٰ امریکی سیاسی قیادت سے ملاقات بہت کم ہی دیکھنے میں آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد جنرل راحیل شریف کا دورہ امریکا اور بھی زیادہ اہم ہوگیا ہے۔