ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل):شامی افواج نےصوبے حلب میں فوجی فضائی اڈے سے شدت پسندوں کا محاصرہ ختم کرالیا جبکہ لتاکیہ میں باغیوں کی شیلنگ سے بائیس افراد ہلاک ہوگئے.تفصیلات کے مطابق خاوارس بیس پر موجود حامی افواج کی مدد سے حکومتی افواج نے دہشت گرد داعش کا محاصرہ ختم کرا لیا جبکہ حکومتی افواج روسی فضائیہ کی مدد سے اڈے کے اندر داخل ہوگئی۔ حالیہ کچھ ہفتوں کے دوران لبنان اور ایران کے تعاون سے شام کی افواج نے دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
ایمز ٹی وی (کراچی ) ڈاﺅ یونیو رسٹی میں وائس چانسلر کی تقرری ایک مذاق بن گئی ہے ،اور حیرت انگیز طور پر تین مدت پوری کرکے گھر جانے والے سابق وائس چانسلر مسعود حمید کو ڈاﺅ یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہے جبکہ جامعات کے ایکٹ میں دو مدت پوری کرنے والا تیسری مدت کے لیے اہل نہیں ہوسکتا،تعلیم اور صحت کے حلقہ پریشان ہیں کہ کیا سندھ ایجوکیشن والا ایک شخص بھی ڈاﺅ یونیورسٹی کے عہدے کے لیے اہل نہیں ہے،
ایمز ٹی وی (کوئٹہ) بلوچستان کے صوبائی محکمہ حکام نے جعلی اسکولوں کے فنڈز روک کر 450اساتذہ کو برطرف کردیا ہے ، صوبائی عبد ا لصبور کا کڑ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 650جعلی اسکولوں کے فنڈز روکے ہیں اور 450ایسے اساتذہ کو برطرف کیا ہے جو اسکولوں میں تدریسی فرائض انجام نہ دینے کے بجائے اسکولوں سے صرف تنخواہیں وصول کر رہے تھے ،انکا کہنا ہے کہ بہت سے ایسے اسکول ہیں جن میں نہ تو طلبہ ہیں اور نہ ہی اساتذہ موجود ہیں ، اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے تعلیم کا کہنا تھا کہ صوبے میں ساڑھے بارہ ہزار سرکاری اسکول ہیں اور ہم انکی حالت بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.
ایمز ٹی وی ( کراچی )سندھ ہائیکورٹ نے 24 گھنٹے میں ریلوے کی زمین خالی کرانے اور عبدالرزاق کو 18 نومبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ،ریلوے کی زمین پر قبضے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی ،ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر اور ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ عدالت میں پیش ہوئے ،اس موقع پر عدالت نے بلڈر کی گرفتاری کے ساتھ اس کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا ہے ،
ایمز ٹی وی(گوجرانوالہ)صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے کئی نجی اسکولوں کی عمارتیں ناقص اور غیر معیاری ہیں جسکی وجہ سے کوئی بھی حادثہ رونما ہونے کا خدشہ ہے۔گوجرانوالہ میں اس وقت تین ہزار سے زائد نجی اسکولز ہیں لیکن مختلف علاقوں میں کچھ اسکولوں کی عمارتیں انتہائی ناقص ہیں ۔ کچھ عمارتیں مغل دور اور انگریز دور کی بنی ہوئی ہیں۔اس بات پر شہریوں نے احتجاج کیا اور سخت رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) نو منتخب اسپیکر سردار ایاز صادق کی وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے قومی اسمبلی کو نظرانداز کرنے پر رکن قومی اسمبلی سیخ پا ہوگئے۔عہدہ سنبھالنے کے باوجود سردار ایاز صادق قومی اسمبلی سے غیر حاضر ہونے کی وجہ سے ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کی۔ذرائع کے مطابق سردار ایاز صادق کی غیر موجودگی پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر معمول بنتی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں کارروائی کا آغاز 10 بجکر 30 منٹ پر کیا جانا تھا تاہم اس کا آغاز 11 بجے ہوا۔انھوں نے سوال کیا کہ اگر حکومت خود سے تجویز کیے گئے مشیروں سے دفاعی اور خارجہ پالیسی چلا رہی ہے تو پارلیمںٹ کی کیا ضرورت ہے؟انھوں ںے پوچھا کہ کیا وہ یہاں صرف تنخواہیں حاصل کرنے آتے ہیں؟ اس کے علاوہ انھوں نے حکومت کی معاشی پالیسوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایمز ٹی وی(سیالکوٹ) گورنمنٹ مرے کالج کی نج کاری کے خلاف اساتذہ نے احتجاج کیا ۔اس احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرز ایسوسی ایشن پی پی ایل اے کے صد رپروفیسر ڈاکٹر عبد العلیم اور جنرل سیکرٹری مہر الیاس نے حکومت سے گورنمنٹ مرے کالج کی نج کار ی کا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ احتجاج کے بعد طلبا نے سابق پرنسپل پروفیسر سیموئل لال دین کے گھر تک احتجاجی واک بھی کی۔اس کے علاوہ آج بدھ کو بھی پی پی ایل اے نج کاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالے گی۔
ایمز ٹی وی (کراچی ) کراچی کے علاقے لیاری آگرہ تاج کالونی کے قریب واقع لنڈا بازار میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث متعدد دکانون کو نقصان پہنچا ہے ،ریسکیو ذرائع کے مطابق امدادی کاموں کے لیے ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اور آگ بجھانے میں 6 فائر ٹینڈرزاور ایک واٹر باوزر شامل ہیں ،ریسکیو ذرائع نے مزید کہا کہ لنڈا بازار میں موجود لوگوں کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے ،
ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان اور بیلا روس کے درمیان اقتصادی تعاون پر 17 معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بیلاروس کے وزیر اعظم آندرے کوبیاکوف تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہیں اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں وزرائے اعظم کے درمیان اسلام آباد میں اوسط اور تیز اقتصادی تعاون کے روڈمیپ پر دستخط کئے گئے جب کہ دونوں اطراف سے 17 سمجھوتوں، مفاہمت کی یادداشتوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے جن میں صحت، کسٹم ،ٹیکنیکل، ثقافت، زراعت ،تعلیم ، صحت، معیشت اورسائنس کے شعبے شامل ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے مستقبل کے دوطرفہ اقتصادی تعاون اور علاقائی تجارت کے جامع لائحہ عمل کے لئے واضح طریقہ کار فراہم کرتے ہیں، پاکستان بیلا روس کے ساتھ تجارت ، معیشت ، دفاع اور ثقافت سمیت تمام شعبوں میں قریبی تعلقات مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے لئے ہوم ڈیلیوری پاسپورٹ کا افتتاح کردیا ہے جس کے تحت جڑواں شہروں کے عوام گھر بیٹھے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کی آن لائن رجسٹریشن کے بعد 200 روپے جب کہ مضافاتی علاقوں کے افراد 250 روپے کی ادائیگی پر پاسپورٹس اپنے گھر پر حاصل کرسکیں گے۔اس حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کے لیے آن لائن سسٹم شروع کیا جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں جب کہ گھروں پر پاسپورٹ کی فراہمی کے عمل کا دائرہ کار 4 ماہ میں پورے ملک تک بڑھا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نادرا نے غیر ملکیوں کو بھی شناختی کارڈ بنا کردیئے، نادرا اور پاسپورٹ دفاتر میں ایجنٹ مافیا کا خاتمہ کردیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مارچ تک شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا نظام مکمل طورپر آن لائن ہوجائے گا اور اس میں ایس ایم ایس سروس بھی متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی شکایات درج کرواسکیں گے۔