Friday, 15 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) نائیجیریا کے شہر یولا کی سبزی مارکیٹ میں دھماکے سے 32 افراد جاں بحق جب کہ 80 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نائیجیریا کے شہر یولا کی سبزی و فروٹ مارکیٹ میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم نائیجیرین حکام کو خدشہ ہے کہ حملہ بوکو حرام کی کارروائی ہے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) پنجاب یونیورسٹی کی سینیٹ کے منتخب نمائندے چار ماہ قبل اپنی آئینی مدت مکمل کر چکے ہیں لیکن اسکے باوجود وہاں پچھلے آٹھ سالوں سے سینیٹ کا اجلاس نہیں ہوا۔ یونیورسٹی کیلینڈر کے مطابق سال میں دو بار سینیٹ کا اجلاس منعقد کیا جانا ضروری ہے۔سینیٹ کی پندرہ سیٹیں اساتذہ کے لیئےہوتی ہیں جو کہ تین سال کے لیئے منتخب کیئے جاتے ہیں ۔ تاہم سینیٹ کے گزشتہ انتخابات ہونے کے بعد بھی اسکا اجلاس نہیں کیا گیا۔پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز کے پرنسپلز اور گریجویٹس بھی سینیٹ کے ممبران ہوتے ہیں ۔اس بارے میں یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات وصول ہوں گے تو اجلاس کریں گے جبکہ عدالت عظمیٰ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک ماہ کے اندر سینیٹ الیکشن کروانے کا حکم دیا ہے۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) سعودی عرب میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔سعودی عرب میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف شہروں میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی۔ جبکہ مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، شاہراہوں پر جگہ جگہ بل بورڈ گرنے اور پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام برہم ہوکر رہ گیا۔کئی نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.جدہ، مکہ مکرمہ ،مدینہ اور تبوک سمیت کئی شہروں میں بارش ہوئی، جس سے موسم ٹھنڈا ہوگیا ہے، بارشوں کے باعث اسکول اور کالجز بند رہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے.

ایمز ٹی وی(لاہور) کاﺅنٹر ٹیروریزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پیرس طرز کے حملوں کا خطرہ ہے۔حفاظتی اقدامات کے طور پر حساس مقامات اور سوشل میڈیا ویب سائٹس کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔اسکے علاوہ جنوبی پنجاب میں طلباء کو مسلح تربیت دینے والا مدرسہ بھی سیل کر دیا گیاہے۔صوبائی سیکریٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلطان کے مطابق جو مدرسہ سیل کیا گیا ہے وہ اسلام آباد کی لال مسجد سے الحاق شدہ تھا۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) روس اورفرانس نے شام میں داعش کے ٹھکانوں کونشانہ بنانے کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ فرانسیسی بمباری سے داعش کا کمانڈ اینڈ ٹریننگ سینٹر تباہ ہوگیا۔ روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے داعش کے خلاف مزید حملوں کا اعلان کیا ہے۔پیرس حملوں کے بعد شام میں داعش کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا۔ فرانس اورروس نے داعش کے گڑھ رقہ اور دیگرعلاقوں میں فضائی حملے کئے۔ روسی جنگی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا۔روسی حکام کا کہنا ہے اڑتالیس دنوں میں روسی طیاروں نے شام میں تئیس سو حملے کئے، روسی صدر نے بحیرہ روم میں موجود فرانسیسی جنگی جہازوں سے ہر ممکن تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) پاکستان ٹیلی وژن انڈسٹری کے نامور اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم ”تین بہادر“ کے سیکوئل میں صدا کاری کریں گے ۔ تاہم انکے کردار کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آئیں ۔ فلم ” تین بہادر“ آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار شرمین عبید چنائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ اداکار ہ دپیکا پاڈوکون اور اداکار رنبیر کپور22نومبر کو پاکستان آئیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق دونوں اداکار اپنی نئی آنے والی فلم”تماشا“ کے پریمیئر کے لیئے فلم کے ہدایتکار امتیاز علی کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔ اس فلم کا پریمیئر کراچی کے نیو پلیکس سینما میں 22نومبر کی شام کو ہوگا۔اس فلم کے پریمیئر شو میں توقع ہے کہ دونوں اداکاروں کی پاکستانی فلم انڈسٹری کے ڈائریکٹرز سے ملاقات بھی ہوگی جس میں دونوں فنکاروں کو مشترکہ فلم کے لیئے سائن بھی کریں گے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرکسٹم حکام نے دبئی سے آنے والے ایک مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا بر آمد کر کے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کا نام محمد رضوان ہے اور وہ ایک انٹرنیشنل ایئر لائن سے سفر کر کے دبئی سے لاہور آیا تھا۔ کسٹم حکام نے شک پڑنے پر جب اس شخص کی تلاشی لی تو سات کلو وزنی سونے کے بسکٹ جسکی مالیت کروڑوں روپے ہے بر آمد ہوئے۔ ملزم محمد رضوان لاہور کا رہائشی ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بولی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان نے حال ہی میں اپنی "فلم پریم رتن دھن پایو" سے بولی ووڈ میں شاندار بزنس کیا ہے۔ سلمان خان کا کہنا ہے کہ انکی ہولی ووڈ میں کام کرنے کی کوئی خواہش نہیں۔ اور اسکی وجہ یہ ہے کی انہیں بولی ووڈ میں کام کرنا اور ہندی میں ڈائیلاگ بولنا پسند ہے۔انکا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے ہندی میں ڈائیلاگ بولتا آیا ہوں اور اب انگلش فلم میں کام کرنے کے لیئے انگریزی میں ڈائیلاگ بولنا عجیب سا لگے گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ بولی ووڈ میں میری بہت عزت ہے اور اب اگر میں ہولی ووڈ میں کام کروں گا تو اس انڈسٹری میں عزت کمانے میں کئی سال لگ جائیں گے ۔