Friday, 15 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی(بہاولپور) نواب آف بہاولپور کی جانب سے 1947ءمیں بنائے گئے بہاولپور ڈویژن کے سب سے بڑے عباسیہ ہایئر سیکنڈری اسکول کی 45کینال اراضی پر مختلف محکموں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ اس اسکول کو 96کنال اراضی مختص کی گئی تھی جس میں سے صرف 51کنال 2مرلے عباسیہ اسکول کے حصے میں ہیں باقی اسلامیہ یونیورسٹی ریلوے کیمپس کے قبضے میں 14کنال ، جانباز فورس ٹریننگ سینٹر کے قبضے میں 4کنال 8مرلے ، ماڈل ٹاﺅن لیڈیز کلب کے قبضے میں 12کنال، ای ڈی او ایجوکیشن آفس کے پاس 11کنال 13مرلے جبکہ پرائیوٹ نرسری کے قبضے میں 2کنال7مرلے موجود ہیں۔عباسیہ ہایئر سیکنڈری اسکول میں اس وقت طلباءکی تعداد2800سے تجاوز کر چکی ہے جگہ کی کمی کے باعث بچوں کو کھلے آسمان تلے گراﺅنڈ میں شدید سردیوں اور گرمیوں میں بیٹھنا پڑتا ہے۔اسکول کی اراضی پر نہ ´صرف سرکاری اداروں کا ناجائز قبضہ ہے بلکہ پرائیوٹ طور پر بھی لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان کے سیکریٹری خارجہ چوہدری اعزاز نے ملک میں داعش نہ ہونے کی تردید کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری اعزاز نے لبنان اور پیرس حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش کاوجود نہیں اورنہ ہی کسی گروہ یا فرد کو اس سے تعلق قائم کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے، ملک میں کسی سطح پربھی داعش سے رابطے نہیں ہونے دئیے جائیں گے

ایمز ٹی وی (لاڑکانہ )تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر داﺅد میمن نے نویں جماعت کے سائنس اور آرٹس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ،سائنس گروپ میں مجموعی طور پر 39600 طلبا اور طالبات نے شرکت کی جن میں سے 32126 طلبا اور طالبات نے کامیابی حاصل کی ،جنرل گروپ میں 4495 طلبا اور طالبات نے شرکت کی جن میں سے3354 طلبا اور طالبات نے کامیابی حاصل کی۔

ایمز ٹی وی (کراچی )جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارسشد عظمیٰ کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2015 ءکے ناتج کا اعلان کردیا گیا ہے ،امتحانات میں 487 طلباو طالبات شریک ہوئے ،390 طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ 97 طلبہ کو ناکام قرار دیا گیا ،کامیاب طلبہ کا تناسب %80.08 فیصد رہا ۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پیرس میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی کے حالات و واقعات سے بیرونِ ممالک رہنے والے پاکستانیوں کے لئے مشکلات کا سامنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشت گردی کے پیش نظر اپنے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا غیر ممالک میں رہنے والے ہم وطن پاکستان کا اثاثہ ہیں اورانہیں بلاوجہ کی مشکلات اورمسائل سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔حوالے سےانکا کہنا ہے وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور ایف آئی اے سے مل کرایسی پالیسی وضع کرے جس سے غیر ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں سے کسی غیر قانونی سلوک پران کی مدد کی جا سکے۔

ایمزٹی وی (کراچی ) جامعہ کراچی کے ڈائر یکٹر ایڈمیشن پر وفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام اورڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ اور ایوننگ پروگرام ) میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلے برائے سال 2016 ءبروز بدھ 18 نومبر 2015 ءسے ہوگا ،بیچلرز پروگرام میں اپلائیڈ فزکس ،بائیوٹیکنالوجی ،بزنس ایڈمنسٹریشن ،کیمیکل انجینئرنگ،کامرس ،کمپیو ٹر سائنس، اکنامکس ،ایجوکیشن ،انگلش ،انوائر مینٹل اسٹڈیز ،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،انٹرنیشنل ریلیشنز،ماس کمیونیکشن ،مائیکرو بائیولوجی پیٹرولیم ٹیکنالوجی ،پبلک ایڈمنسٹریشن ،اسپیشل ایجوکیشن ،ٹیچرز ایجوکیشن (بی ایڈ ) جبکہ ماسٹرز پروگرام میں بزنس ایڈمنسٹریشن ،کامرس ،اکنامکس ،ایجوکیشن ،انگلش ،انوائر مینٹل اسٹڈیز ،ماس کمیو نیکش ،مائیکرو بائیولوجی ،پبلک ایڈمنسٹریشن ،ٹیچرز ایجوکیشن بی ایڈ شامل ہیں ،ان تمام شعبہ جات میں داخلے ٹیسٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے ،داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے تحت ہوگا ،ماسٹرز پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ 06 دسمبر 2015 ءکو جبکہ بیچلرز پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ 13 دسمبر 2015 ءکو منعقد ہوگا ،علاوہ ازیں اوپن میرٹ پر بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام میں داخلوں کا آغاز 07 دسمبر 2015 ءسے ہوگا ۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل)ترکی کے شہر انطالیہ میں جی ٹوئنٹی ممالک کا دو روزہ سربراہی اجلاس گذشتہ روز سے جاری ہو چکا ہے۔اس اجلاس کے پیش نظرملک بھرمیں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےہیں۔ اجلاس میں امریکا،برطانیہ،کینڈا،برازیل،فرانس اوربھارت سمیت بیس رکن ممالک شرکت کریں گے،چین کےصدر شی جن پنگ،آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بل اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی سمیت کئی ممالک کےرہنماترکی پہنچ چکےہیں۔فرانسیسی صدرملک میں ہونے والی بدترین دہشتگردی کےباعث اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے،جی ٹونئنٹی کانفرنس میں شام میں جاری خانہ جنگی،تارکین وطن کے بحران اوردہشتگردی کےخلاف جنگ کےامور زیرِبحث ہیں.

ایمزٹی وی ( کوئٹہ ) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سربراہ براہمداغ بگٹی نے مختلف جماعتوں کو اختلافات کے حل کے لئے مذاکرات کی دعوت دے دی ، اپنے بیان میں بگٹی نے تمام بلوچ رہنماﺅں سے درخواست کی کہ وہ اپنے اختلافات اور دوسرے معاملات ایک طرف رکھ کر ایک ماہ کے اندر سوئٹذر لینڈ میں جمع ہوں تاکہ تمام مسائل کا حل نکالا جا سکے ،براہمداغ بگٹی کا کہنا تھا کہ قومی اتحاد کے بعد انکی جماعت بی آر پی ریاست کے ساتھ مذاکرات سمیت تمام معاملات میں اکثریت کے فیصلے کو قبول کرے گی ،ساتھ ہی انکا کہنا تھا کہ’ ریاستی مظالم ‘کو صرف اتحاد کے زریعے ہی شکست دی جا سکتی ہے ، انکا مزید کہنا تھا کہ میں بلوچ نیشنل مووئمنٹ (بی این ایم ) ،بی آ ر ایس او ،بی ایس او ۔اے ،نوابزادہ ہربیار مری ،نواب مہران مری ،سردار بختیار ڈومکی اور میر جاوید مینگل سمیت تمام آزادی کی حامی جماعتوں اور رہنماﺅں سے درخواست کرتا ہوں کہ تمام تر اختلافات کے باوجود بلوچ قوم اور شہیدوں کی قربانیوں کی خاطر قومی اتحاد کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، انکا کہنا تھا کہ انکی جماعت بی آر پی ایک سیاسی اور جمہوری تنظیم تھی اور پرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ۔