ایمز ٹی وی (گلگت بلتستان )گلگت کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو دو بار عمر قید اور چوبیس لاکھ جرمانے کی سزا سنادی گلگت کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو فوج کیخلاف نفرت انگیز تقرریں کرنے اور بیانات دینے پر عمر قید کی سزا سنائی گلگت کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں الطاف حسین کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ الطاف حسین کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج ہوا تھا، الطاف حسین کو دو مرتبہ عمر قید کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 81سال کی سزا سنا دی ہے۔عدالت نے الطاف حسین کو سزا سنانے کے ساتھ ساتھ الطاف حسین کی جائیداد ضبط کرنے اور 24لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔واضح رہے کہ الطاف حسین نے پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی تھیں جس پر ان کے خلاف پورے ملک میں مقدمات درج کئے گئے تھے۔ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے بھی الطاف حسین کے بیانات اور ان کی تصاویر نشر کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
ایمز ٹی وی (کراچی ) ،گلستان جو ہر کے بلاک ایک میں جھگیوں پر مٹی کا تو دہ گرگیا ،7 بچوں سمیت 13 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ریسکیو کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ۔ گلستان جو ہر میں جھگیوں پر پہا ڑ ی تو دہ گرنے سے کئی گھرانوں پر قیامت گزر گئی ۔2 بجے کے قریب تو دہ گرا جس وقت زیادہ ترلوگ سو رہے تھے ۔اور پھر علاقہ سسکیوں اور آہوں سے گونج اٹھا ۔ تودے ہٹانے کے لیے مشینری پہنچی تو امدادی کارروائیوں میں تیزی آئی ۔رینجرز کے اہلکاروں نے بھی ان کارراوائیوں میں حصہ لیا ۔عینی شاہد کا کہنا ہے کہ 3 جھگیاں مٹی کے تودے کی زد میں آئیں ۔حادثہ میں جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ لاشیں نکالنے کے بعد ریسکیو کام مکمل کرلیا گیا ۔
ایمزٹی وی(ایبٹ آباد)ایوب میڈیکل کمپلکس ایبٹ آباد میں ڈاکٹروں اور نرسز کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہو گئی،ماسوائے ایمرجنسی کور کے وارڈز اور او پی ڈیز میں مریضوں کا معائنہ کرنے سے انکار کردیا۔ ڈاکٹروں نے اسپتال میں سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ چار روز گزر جانے کے بعد بھی ڈاکٹروں اور نرسز نے ہرتال ختم نہیں کی ، جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اسپتال میں ڈاکٹرز اور نرسز ایمرجنسی کے سواء تمام دیگر شعبوں میں کام چھوڑ ہڑتال کررہے ہیں، ڈاکٹروں اور نرسزنے احتجاجی ریلی بھی نکالی اور مطالبہ کیا کہ جب تک انھیں مکمل سیکورٹی فراہم نہیں کی جاتی ان کی ہڑتال جاری رہے گی۔
دوسری جانب سیکرٹری صحت کے پی کے مشتاق جدون کی جانب سے بھی ہڑتالی ڈاکٹروں اور نرسز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔
ایمزٹی وی(لاہور) خواتین کو باروزگار بنانے اور مستحکم کرنے کی غرض سے ایک این جی او نے "پنک رکشہ اسکیم " متعارف کرادیا گیا۔ تقریب میں خواتین سمیت سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ذندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس اسکیم کا مقصد پاکستان میں موجود خواتین کو مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ "پنک رکشہ اسکیم" متعارف کرانے والی این جی او کا کہنا تھا رکشہ چلانے کے لئے پہلے باقائدہ ٹریننگ دی جائے گی اور لائسنس کا اجراء کیا جائے گاجسے خواتین روزگار کا بندوبست کرسکیں گی۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) منی لانڈرنگ کیس میں جیل سے ضمانت پر رہا ماڈل ایان علی نے مذہب کی جانب رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انھوں نے تبلیغی جماعت کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے رابطہ کیا ہے اور ان سے دینی معاملات میں رہنمائی مانگی ہے۔ ایان علی نے مولانا طارق جمیل سے درخواست کی ہے کہ ان کو دین کے بارے میں بتایا جائے کہ وہ کس طرح دین پر عمل کر کے ایک باعمل مسلمان بن سکتی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق مولانا طارق جمیل سے گفتگو کے دوران ایان علی کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔کہا جا رہا ہے کہ ایان علی مولانا طارق جمیل کی حج سے واپسی پر ان سے ملاقات کریں گی۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ابوظہبی کے شیخ زید انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں گرین کیپس کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کے لیگ اسپنریاسر شاہ انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں جن کی جبکہ عمران خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ 11 رکنی ٹیم میں محمد حفیظ، شان مسعود، کپتان مصباح الحق، یونس خان، شعیب ملک، سرفرازاحمد، اسد شفیق، وہاب ریاض، ذوالفقار بابر، راحت علی اور عمران خان شامل ہیں۔ دوسری جانب انگلش ٹیم کی جانب سے السٹر کک کی قیادت میں معین علی، جوائے روٹ، جونی بیروسٹو، این بیل، بین اسٹوک، جوز بٹلر، عادل رشید، اسٹارٹ براڈ، مارک ووڈ اور جیمس اینڈریسن شامل ہیں
ایمزٹی ویی (اسلام آباد)نیپرانے سینٹ میں تحریک التواء کے جواب میں مؤقف جمع کرادیا ہے جس میں وزارتِ پانی وبجلی نےصارفین کواضافی بل بھیجنےکا الزام ٹھرایا گیا ہے۔ نیپرا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سترفیصد صارفین کو اضافی بلزبھیجےگئے اورحکومت کی وزارتِ پانی وبجلی اس کی ذمےدارہے۔ رپورٹ میں ملک میں بجلی کی پیداوارمیں کمی کی ذمہ داری بھی وزارت پانی وبجلی پرڈالی گئی ہے۔ رپورٹ کےمطابق زائد بلنگ کیلئےٹائم آف یوزمیٹراستعمال کئےگئے اورصارفین سےیونٹ کےبجائےوقت کےپیسے لئے گئے۔ نیپرا نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ نجی بجلی گھروں کوفائدہ پہنچانے کے لئے سرکاری بجلی گھروں سےپیداواری صلاحیت کےمطابق بجلی پیدا نہیں کی گئی۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت غیر ریاستی عناصر کی بات کرتا ہے۔ ہم پاکستان میں بھارت کے ریاستی عناصر کے ملوث ہونے کی بات کر رہے ہیں۔ بھارت کے ریاستی عناصر پاکستان میں سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ بلوچستان، کراچی اور قبائلی علاقوں میں حالات خراب کرنے میں ملوث ہے۔ بھارت کے پاکستان میں سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے متعلق اقوام متحدہ سے ڈوذئیر شیئر کیا۔ عالمی برادری کے سامنے بھارت کی مداخلت کا معاملہ دوبارہ اٹھائیں گے۔ وزیراعظم دورہ امریکا میں ’را‘ کی پاکستان میں ملوث ہونے کی سر گرمیوں کا معاملہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے مسافروں کو پاکستانی ہائی کمشنر ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے جبکہ پاکستانیوں کے ویزوں کے معاملے پر بھارتی وزرات خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا نے اعتراف کیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے معاملے میں ہم ایک ذمہ دار ملک ہیں۔ جوہری پروگرام پر سمجھوتا کیا ہےاور نہ ہی کریں گے۔ پاک افغان تعلقات پر بات کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بات چیت کے عمل سے ہی امن و امان قائم ہوگا۔