ایمز ٹی وی (بھارت): پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی ممبئی میں تقریب رونمائی سے محض چند گھنٹے قبل تقریب کے آرگنائزر سدھیندرا کلکرنی پر سیاہ رنگ کے پینٹ سے حملہ کردیا. کلکلرنی کے مطابق "جب میں گھر سے نکلا تو شیو سینا کے 10 سے 15 کارکنوں نے میری کار کو روکا اور جب میں باہر نکلا تو انھوں نے میرے اوپر سیاہ آئل پینٹ پھینک دیا اور زور زور سے چلانے لگے کہ ہم نے آپ کو پروگرام منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن آپ نے ہمارے بات نہیں مانی۔لہذا اب ہم یہی کریں گے۔ واضح رہے کہ شیو سینا، جو بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے ساتھ ممبئی میں برسرِ اقتدار ہے، نے اس سے قبل خبردار کیا تھا کہ وہ خورشید قصوری کی کتاب کو مبمئی میں لانچ نہیں ہونے دے گی۔
ایمز ٹی وی (لاہور) مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے عظمیٰ بخاری کو لاہور کے حلقہ این اے 122کے ضمنی انتخابی مہم کے دوران دھمکی آمیز ایس ایم ایس موصول ہوئے۔ایس ایم ایس میں لکھا تھا کہ ''اگر گیارہ اکتوبر کو تمھارے پولنگ ایجنٹس نے کوئی گڑ بڑ کی تو سیدھے ماتھے پر گولی کھائیں گے اور تم بھی انسان کی بچی بن کر رہنا۔''ایم پی اے عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کے پی ٹی آئی والے عجیب سیاست کر رہے ہیں ، یہ اب دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں ۔ این اے 122کی کامیابی کا جشن منانے کے بعد دھمکی آمیز ایس ایم ایس کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)تمام تر تنازعات اور تحقیقات کے باوجود حکومت نے نندی پور پاور پلانٹ کی لاگت میں 44 فیصد تک اضافے کی درخواست کردی۔ رواں سال 15 اپریل کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نندی پور پلانٹ کے لئے 45 ارب روپے کی لاگت کی منظوری دی تھی بعد ازاں این پی جی سی ایل کی جانب سے درخواست میں نیپرا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پراجیکٹ پہلے ہی مقروض اور تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اور اگر اس کی لاگت میں اضافہ نہ کیا گیا تو یہ قائم نہیں رہ پائے گا این پی جی سی ایل کی درخواست میں نیپرا سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ حقائق کی روشنی میں پلانٹ کی لاگت میں اضافہ کرے تاکہ صارفین پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی باقاعدگی سے استعمال کر سکیں۔ واضح رہے نندی پور پراجیکٹ 31 مئی کو وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے افتتاح کے صرف 5 دن بعد ہی بند ہوگیا تھا، پلانٹ سے 42 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی جارہی تھی۔ ذرائع کے مطابق این پی جی سی ایل کی درخواست پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی سی ون کے تحت نندی پور منصوبے کہ اصل لاگت 8۔58 ارب تھی لیکن نیپرا نے اس کی لاگت کا تخمینہ کم کرکے 45 ارب روپے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے سینٹ کو بتایا تھا کہ جولائی تک منصوبے پر 58 ارب روپے میں سے 49 ارب روپے خرچ کیے جاچکے تھے اور گیس پر منصوبے کو چلانے کے لئے 9 ارب روپے باقی ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پلانٹ پر انجینئرنگ کے کام، خریداری اور تعمیر کے لیے 7۔317ملین ڈالر مختص کیے گئے تھے لیکن نیپرا نے اس میں سے بھی 11 اعشاریہ 2 ملین ڈالر کی منظوری نہیں دی جبکہ الگ سے 65 ملین ڈالر کے مطالبے کو بھی رد کردیا گیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ انجینئرنگ، خریداری اور تعمیر کے علاوہ دیگر اخراجات کے لیے 46 ملین ڈالر رکھے گئے تھے جس میں سے 19 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی جبکہ اسپیئر پارٹس کی خریداری کے لیے 15 ملین ڈالرز کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن نیپرا نے 11 ملین ڈالر کی منظوری دی۔
ایمز ٹی وی (کراچی ) شہر قائد کے علاقے گلستان جو ہر کے ایک مکان سے دھماکہ خیز مواد بر آمد ہو ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے بلاک 10 میں ایک مکان کی چھت پر آئی ای ڈی مواد موجود ہونے کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر مو صول ہوئی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ مذکورہ مکان پر پہنچ گیا ،ڈی آ ئی جی منیر شیخ کہنا تھا کہ بی ڈی ایس کی ٹیم نے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا ہے ،انہو ں نے مزید کہا کہ پولیس تفتیش کررہی ہے کہ مذکورہ مکان کس کی ملکیت ہے اور دھماکہ خیز مواد کس طرح چھت تک پہنچا
ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نےNA122اور PP147 میں ضمنی الیکشن کے غیرحتمی نتائج جاری کردیئے. الیکشن کمیشن کی جانب سے NA122 اورPP147 میں ضمنی انتخاب کے غیرحتمی نتائج مرتب کرلیے گئے ہیں، غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کےامیدوارسردار ایاز صادق 72,525 ووٹ لے کر سرخرو ہوئے، پی ٹی آئی کے امیدوارعلیم خان72,082 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہےجبکہ پیپلز پارٹی کےبیرسٹرعامرحسن صرف 819 ووٹ حاصل کرسکے۔ حلقہPP147 میں پی ٹی آئی کے شعیب صدیقی31964 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، مسلم لیگ ن کےامیدوار محسن لطیف 28,400 سو دو ووٹ حاصل کرسکے۔
ایمز ٹی وی (لاہور) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122(لاہور)اور حلقہ این اے 144(اوکاڑہ)کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا اعلان ہوگیا ہے ۔ نتائج کے مطابق حلقہ این اے 122 سے مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق 75ہزار 287 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ انکے مقابل تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان 71ہزار 256ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اوکاڑہ کے حلقہ این اے 144کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ریاض الحق 81ہزار 240ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جبکہ انکے مقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار علی عارف 42ہزار 50ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ ووٹنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا اور بلا تعطل شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ لاہور کے ہی ایک اورصوبائی حلقے پی پی 147میں پاکستان تحریک انصاف کے شعیب صدیقی نے 31ہزار 993ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محسن لطیف 28ہزار 641ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایمز ٹی وی (کراچی ) جامعہ کراچی کے ڈائر یکڑ ایڈ میشن پرو فیسر ڈا کڑ خالد عرا قی کے مطابق شعبہ و یژل اسٹڈیز میں بیچلرز آف ڈیزا ئننگ (چار سالہ پروگرام )،بیچلرز آف فائن آر ٹس (چار سالہ پروگرام ) اور بیچلرز آف آر کیٹیکچرز (پانچ سالہ پروگرام ) میں داخلہ برائے سال 2016 کا اعلان کردیا گیا ہے ،جس کے مطا بق داخلہ فارم معہ کتا بچہ بعوض 1000 روپے صبح 9تا دوپہر 1 بجے تک جبکہ جمع کو صبح 9 تا دوپہر 12 بجے یو بی ایل بینک جامعہ کراچی سے حا صل کیے جا سکتے ہیں جبکہ سلور جوبلی گیٹ پر واقع کاونٹر نمبر 09 پر 20 اکتو بر 2015 ءتک جمع کرائے جاسکتے ہیں ،داخلہ کے لیے رجحان ٹیسٹ بروز اتوار یکم نومبر 2015 ءمنعقد ہو گا جبکہ حتمی انتخاب ر جحان ٹیسٹ اور انٹر ویو کے بعد عمل میں آئے گا جبکہ باقاعدہ تدریس کا آغاز یکم جنوری 2016 ءسے ہوگا
گائے کا گوشت کھانے کے شبے میں انتہاپسندہندوؤں نے بے قصورمسلمان اخلاق کوتشدد کرکے قتل کردیا لیکن فرانزک رپورٹ کے مطابق گوشت گائے کا نہیں بکرے کا تھا تفصیلات کے مطابقبھارت میں مسلمانوں کوبے گناہی کی سزاجان دینے کی صورت میں بھگتنا پڑرہی ہے۔بھارت میں گائے کا گوشت کھانے کے شبے میں ہلاک کئے جانے والے مسلمان کے گھرسے ملنے والا گوشت گوشت گائے کا نہیں بلکہ بکرے کا تھا۔ جبکہ اسپتال میں زیر علاج محمداخلاق کے صاحبزادے دانش کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیراسمبلی کے باہرگائے کے گوشت پرپابندی کیخلاف مظاہرہ کرنے والے بھی پولیس تشددکانشانہ بن گئے۔ رکن اسمبلی انجینئرراشد کواسمبلی کے اندربی جے پی ارکان کی غنڈہ گردی سہنی پڑی تو اسمبلی کے باہرپولیس کا لاٹھی چارج اورپھرگرفتاری بھی دینا پڑی۔ مودی سرکارکی دوغلی پالیسی کا واضح ثبوت ہے کہ ایک جانب گائے کے گوشت پرپابندی تودوسری جانب مودی سرکارکے پہلے ہی سال ڈالرکمانےکی خاطر گائے کے گوشت کی برآمد میں پندرہ فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ہوا۔
ایمزٹی وی (انٹر نیشنل)غزہ میں دو سرحدی راستوں پر احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوجیوں نے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس سے 7فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دو سو سے زائد فلسطینی مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی اردن کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہو ئے تھے۔ قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 80 فلسطینی زخمی بھی ہو گئے۔ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان کشیدگی میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ غزہ، خان یونس، بیت الخلیل اور رملہ میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایمزٹی وی(پشاور )پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ذہنی بیماری سے بچاؤ اور آگاہی کا دن منایا جارہاہے۔ پاکستان میں ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کے اعدادو شمار ہی موجود نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشرتی رویوں کی وجہ سے لوگ نفسیاتی علاج سے کتراتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اعصابی تناؤ، چڑچڑا پن، اداسی، خوف، نیند نہ آنا۔ اگر آپ کو ایسی کوئی بھی شکایت ہے تو فوری ماہر نفسیات سے رجوع کریں ورنہ یہ بیماریاں آپ کو رفتہ رفتہ پاگل پن کی طرف لے جاسکتی ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ دنیا بھر میں ہر چوتھا شخص ذہنی الجھنوں کا شکار ہے۔ پریشان کن بات یہ بھی ہے کہ ملک میں نفسیاتی مریضوں کی تعداد میں تو اضافہ ہورہا ہے مگر علاج کرنے والوں کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ذہنی بیماریوں کے پھیلاؤکی ایک وجہ معاشرتی رویے بھی ہیں جس کے لیے شعور بیدار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔