Saturday, 09 November 2024

ایمز ٹی وی (کراچی ) کراچی کے علاقے گلستان جو ہر میں پہاڑی تو دہ گرنے سے جاں بحق ہو نے والے تیرہ افراد کی میتیں آبا ئی علا قوں میں پہنچا دی گئیں ۔ گزشتہ روز کراچی میں مٹی کا تودہ گر نے سے ہلاک ہونے والے تمام افراد کی میتین آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں ،مرنے والے تمام افراد کا تعلق رحیم یار خان کی تحصیل خان پو ر کے علاقہ بستی فیض بخش سے تھا ۔ دوسری جانب بہاول کی تحصیل یزمان کے علاقے ہیڈراجکاں کے رہائشی آٹھ افراد بھی مٹی کے تودے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے تھے،جاں بحق افراد میں 4 بچے اور دو خواتین شامل ہیں ۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) آٹھ سے دس محرم الحرام تک مو ٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ مو ٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ کے اجلاس میں کیا گیا ،محکمہ دا خلہ کی جانب سے نو ٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ،نو ٹیفکیشن کے مطابق بزرگ،خواتین،بچے اور صحافی مو ٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہو ں گے ۔

ایمز ٹی وی (مظفر گڑھ)پولیس کی جانب سے مبینہ زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی نے نہ ملنے کی وجہ سے تھانہ سٹی کے سامنے خود کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی مظفرگڑھ تھانہ سٹی کے سامنے 18سالہ لڑکی نے خود پر تیل چھڑک کے آگ لگا لی،خواتین کو تشویشناک حالت میں ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ لڑکی کا 80فیصد حصہ جل گیا ،زرائع کے مطابق ایک ہفتہ پہلے 3پویس اہلکار لڑکی کو اپنے ڈیرے پر لے گئے جہا ں اسے حوس کا نشانہ بنایا گیامتاثرہ لڑکی 4دن تھانے کے چکر لگاتی رہی انصاف نہ ملنے پر خود کو جلا دیا ۔ دوسری جانب تھانہ سٹی کے اہلکاروں نے متاثرہ لڑکی کی فریاد نا سنی اور مقدمہ درج کرنے کے بجائے اپنے پیٹی بھائیوں کی مدد کی جبکہ انصاف کی متلاشی 18سالہ لڑکی نے دل برداشتہ ہو کر یہ قدم اُٹھایا۔

ایمز ٹی وی (ٹیکنا لو جی)جیسے جیسے اسمارٹ فون کا استعمال بڑھ رہا ہے اس کے منفی اثرات بھی تیزی سے سامنے آرہے ہیں جس میں انسانی اخلاقیات سے لے کر جسمانی صحت تک سب ہی کچھ متاثرہورہا ہے اوراب ایک نئی تحقیق میں خبردارکیا گیا ہے کہ اسمارٹ فون کا زیادہ اورمسلسل استعمال انسانی دماغی کی صلاحیتوں کوتباہ کر رہا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والا ہر تیسرا شخص دن میں 25 بار اس کا استعمال کرتا ہے جب کہ ہر 10 میں سے ایک شخص سو کراٹھنے کے فوری بعد سب سے پہلے اسمارٹ فون کا استعمال کرتا ہے جو ہمارے ذہنوں کو تباہ کر رہا ہے اور توجہ اور گہرائی سے سوچنے کی صلاحیتوں کو ختم کر رہا ہے۔ ٓانٹرنیٹ پر تحقیق ”انٹرنیٹ کس طرح ہمارے دماغ کوتبدیل کر رہا ہے“ کے بانی نکولیس کرکا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ ڈیوائسز مستقبل میں ہمارے ذہنوں میں بننے والی سوچوں کے پیٹرن کو تبدیل کر کے اس کی تباہی کا سبب بن رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سائنس دان اور ماہرین نفسیات خبردار کرچکے ہیں کہ سوچ کے پیٹرن کا تبدیل ہونا ہمارے سوچ کے زاویے تبدیل کردیتا ہے اور کسی چیز پر کچھ دیر تک توجہ اور گہرائی سے سوچنے کے عمل کو بالکل ہی کم کردیتا ہے اور ظاہر ہے کہ جب دن بھر اتنا کچھ مواد آرہا ہو تو پھر سوچ ایک چیز پر مستقل نہیں رہتی اور توجہ تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ نکولس کا انٹر نیٹ کے دماغ پر ہونے والے مزید منفی اثرات کی وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کے ساتھ مستقل جڑے رہنے کے منفی اثرات اس سے کہیں زیادہ ہیں جتنا لوگ سوچتے ہیں اور وقت کے ساتھ یہ مزید گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔ اگر آپ مستقل انٹرنیٹ سے جڑے رہیں اور نئی معلومات حاصل کرتے رہیں تو ابتدائی طور پر آپ ان معلومات کو اپنے دماغ اور شعور میں ڈالتے جاتے ہیں لیکن اسے دماغ اس طرح ہینڈل نہیں کرپاتا جس طرح ایک نارمل طریقے سے کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ ٹرینڈ یوں ہی چلتا رہا تو وہ وقت آنے والا ہے کہ جب لوگ دن میں 200 بار اسمارٹ فون کا استعمال کریں گے۔