ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ) پاکستان میں فلم 'منٹو' کی شاندار کامیابی کے بعد اب یہ فلم ہارورڈ ، کولمبیا اور ییل یونیورسٹی جیسے بڑے تعلیمی اداروں میں بھی دکھائی جائے گی۔نہ صرف ان یونیورسٹیوں میں بلکہ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا، برکلے ،جارج ٹاﺅن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن میں بھی دکھائی جائے گی ۔ فلم 'منٹو' مشہور اردو افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کے افسانوں پر بنائی گئی ایک فلم ہے جس میں انکی نجی زندگی اور مو ت سے کچھ وقت پہلے کے حالات بھی دکھائے گئے ہیں۔
ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہرت حاصل کرنے کے لیے اپنے ہی جسم کے ساتھ ظلم کی نئی داستان بنا نے والے امریکی شہری نے اپنے چہرے پر نت نئے ڈیزائن کے ٹیٹو بنوانے ک ساتھ ساتھ طوطہ بننے کے جنون میں طوے کی سی شکل کے لیے 110 رنگا رنگ ٹیٹو بنوائے ،50 جگہ سے چھدوایا اور زبان کو 2 حصوں میں تقسیم کیا ۔اور یہیں بس نہ کیا اس شخص نے اپنے کان تک کٹوا دیئے تاکہ وہ بلکل طوطہ ہی نظر آئے
ایمزٹی وی (اسلام آباد)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نےپاس پورٹ کی تجدید کومزید آسان بنانے کے لئے ہدایت جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیرداخلہ نے پاسپورٹ کی تجدید کو آسان بنانے کے لئے ہدایت جاری کردی ہے جس کے مطابق پاسپورٹ کی تجدید اندرون اور بیرون ملک کسی بھی دفتر سے کرائی جاسکے گی پرانے ضابطہ کار کے مطابق پاسپورٹ کی تجدید صرف شناختی کارڈ پر درج شہر سکونت سے ہی کرائی جا سکتی تھی، ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق عوامی مشکلات کے تدارک اور حکومتی اداروں کے نظام کی بہتری کے لئے میڈیا کی رہنمائی حوصلہ افزاء اور خوش آئند ہے۔
ایمز ٹی وی (صحت) سات سال تک کے بچوں میں موبائل ٹیکسٹ کرنے کا جنون انکی گردن اور ریڑھ کی ہڈیوں پر اثر انداز ہو رہا ہے اور انکے مہرے ٹیڑھے ہو رہے ہیں ۔ یہ کہنا ہے آسٹریلیا کے ایک ڈاکٹر کا ۔یہ صورتحال گیجٹس(gadgets)کے بے تحاشہ استعمال کی وجہ سے سامنے آئی ہے۔ اس نئی بیماری کو ٹیکسٹ نیک کہا گیا ہے۔اس بیماری سے ایک سولہ سال کی لڑکی اور ایک سترہ سال کا لڑکا پہلے ہی متاثر ہو چکے ہیں کیونکہ انکی کمر اور گردن خمدار ہو چکی ہے۔ نوجوان واٹس ایپ اور دیگر میسینجر بے تحاشہ استعمال کرنے کی وجہ سے گھنٹوں گردن جھکا کر اپنے فون کو دیکھتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کمر ، گردن اور سر درد کی شکایت ہوتی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق گردن کو غیر ضروری طور پر جھکانے اور موڑنے سے اسکی ہڈیاں چار سینٹی میٹر تک کھسک سکتی ہیں اور اسمارٹ فون کے مسلسل استعمال سے گردن کو بہت نقصان پہنچتا ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) متحدہ قومی موومنٹ اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد امکان ہے کہ آج متحدہ کے ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی سے استعفٰی واپس لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں متحدہ کے اراکین کی تعداد 32 ہے جبکہ سندھ اسمبلی سے استعٰفے واپس لینے کا معاملات اب تک طے نہیں پائے ہیں واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے متحدہ کی شکایات کے ازالے کیلئے بنائی جانے والی کمیٹی کے قیام کیخلاف پاکستان تحریک انصاف نے اہنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے جبکہ دوسری جانب ایم کیو ایم کے مطالبے پر کراچی آپریشن کے معاملے پر شکایت ازالہ کمیٹی کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکاہے۔
ایمز ٹی وی (راولپنڈی) چالیس ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے میٹرو بس منصوبے کو ابھی چھ ماہ ہی گزرے ہیں کہ ایک خطرناک حادثہ پیش آیا ۔ میٹرو بس پل سے پتھر ٹوٹ کر موٹر سائیکل پر گرا جس کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے۔دونوں کو طبی امداد کے لیئے فوری طور پرہولی فیملی اسپتال لے جایا گیا لیکن ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ دوسرے نوجوان کی حالت بھی تشویشناک ہے۔میٹرو بس منصوبے کے چیف حنیف عباسی نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے میٹرو بس حکام سے سات روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے اور جو بھی واقعہ کا ذمہ دار ہوگا اسکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نوازشریف 4 روزہ سرکاری دورے پر امریکا کے لئے روانہ ہوگئے.ذرائع کےمطابق امریکی صدر باراک اوباما کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم امریکا کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم امریکا جانے سے قبل ایک روز لندن میں قیام کریں گے جس کے بعد وہ 22 اکتوبر کو امریکی صدر باراک اوباما سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف نائب صدر جوبائیڈن، خارجہ، دفاع، توانائی کے وزراء، امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور سے متعلق کمیٹی کے چیئر مین اور سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ پاک امریکا بزنس کونسل اور امریکی ایوان صنعت و تجارت کے تاجروں سے بھی ملیں گے، اس کے علاوہ امریکی تھنک ٹینک یوایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب بھی شیڈول ہے۔ وزیراعظم نواز شریف اپنے دورے کے دوران علاقائی صورتحال کے علاوہ دفاع ، انسداد دہشت گردی ، معیشت تجارت، تعلیم، صحت اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے بارے میں بات چیت کریں گے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا گزشتہ 2 ماہ میں یہ دوسرا دورہ امریکا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے عید الفطر سعودی عرب، عید الاضحیٰ برطانیہ میں منائی تھی اور اب یوم عاشور کے موقع پر وہ امریکا میں ہوں گے۔
ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) آئی پی ایل کے ساتھ 2013 ءمیں چار ارب روپے کا پانچ سال کا معاہدہ کرنے والی کمپنی پیپسی نے اسپانسر شپ ختم کر دی ہے۔کمپنی نے ڈیل ختم کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔تاہم یہ سمجھا جارہا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے کرپشن اور اسپاٹ فکسنگ کے اسکینڈلز کی وجہ سے یہ اسپانسر شپ ختم کی گئی ہے۔پیپسی کی اسپانسر شپ ختم ہونے کے بعد انڈین کرکٹ حکام نے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیئے ایک نئے اسپانسر کا اعلان کر دیا ہے۔
ایمز ٹی وی ( انٹرنیشنل) بھارتی ریاست کیرالہ میں رہنے والے دو مسلم نوجوان عاصم خان اور دانش شیخ کو ممبئی پولیس نے پاکستانی دہشت گرد قرار دے کر پکڑ لیا اور گھنٹوں انھیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھارتی پولیس نے ان پر پاکستانی ہونے اور داعش کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا ہے۔ظلم کی انتہا یہ ہے کہ تشدد کرنے کے بعد جب وہ شدید زخمی ہوگئے تو بجائے اسپتال لے جانے کے پولیس انہیں پاکستان جانے کا کہتی رہی کہ وہ مسلمان ہیں اور وہ پاکستان چلے جائیں ۔بھارتی میڈیا پر جب ظلم کی یہ کہانی کھلی تو عوام مشتعل ہوگئی اور پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا ۔