Friday, 08 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(مانیٹرڈیسک )سندھ کے ہائر سیکنڈری اسکولز 25 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود سہولتوں سے محروم ،اسکولوں میں تدریسی عملہ سبجیکٹ اسپیشلسٹ،پروفیسرز،اور پرنسپلزکی عدم تعیناتی ،مختلف آسامیاں عرصہ دراز سے خالی ،طلبہ معیاری تعلیمی بندوبست سے محروم ،ہائر سیکنڈری اسکولز فوری توجہ کی متقاضی ہیں ۔سندھ پر وفیسرز اینڈ سبجیکٹس اسپیشلٹس ایگزیکٹیو کمیٹی کے عہدیداروں سید محمد حسن شاہ،ڈاکٹر پرویز اقبال آ رائیں،فرزانہ اکرم شاہ ،جاوید حسن دایو،ثناءاللہ بھٹی ،نذیراحمد عمرانی،غلام مرتضیٰ کھوسواور محمد جمیل قریشی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپنے قیام کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ہا ئر سیکنڈری اسکولز کو مطلو بہ سہولیات مثلاً ضروری عمارت،تدریسی آسامیاںاور دیگر ضروری چیزیں فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے بڈھ بیر حملے کی مذمت کی ہے۔اور اس میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر افغان صدر نے پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ واضح رہے کہ پشاور میں بڈھ بیر ایئر بیس پر ہونے والے حملے میں ملوث دہشت گرد حملے کے دوران ٹیلی فون کے ذریعے افغانستان سے رابطے میں تھے۔ وزیر اعظم کے مشیر برئے قومی سلامتی و خارجہ امور سر تاج عزیز نے اتوار کو یہ کہا تھا کہ اس حملے کے شواہد کابل سے شیئر کیئے جائیں گے۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وفاقی اسپتالوں کے ملازمین کو ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا وزیر خزانہ سے ڈاکٹروں کے وفد کی آج ہونے والی ملاقات میں بھی پیش رفت نہ ہوسکی۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی اسپتالوں کے ملازمین نے وزیر خزانہ کی یقین دھانی پر دھرنا تو ختم کردیا مگر اسحاق ڈار چار دن کا کہہ کر15 روز میں بھی ہیلتھ رسک الاونس بحال نہ کرسکے اورمعاملہ عید کے بہانے پھر لٹکا دیاگیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی اسپتالوں کے نمائندوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے آج مذاکرات کئے تاہم ڈاکٹر اور حکومتی نمائندے حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے،ملاقات میں ڈاکٹروں نےحکومت کو پرانا حکم نامہ واپس لے کر نیا الاونس دینے یا پھر ہیلتھ رسک الاونس کے نام سے الاونس دینے کی تجویز دی، اور یہ بھی مطالبہ دہرایا کہ منجمد الاؤنس کا نام بدل کریکم جولائی 2015 سے اس کو بحال کیا جائے۔ تاہم وزارت خزانہ کے حکام کا موقف تھا کہ تجویز ماننے پر حکومت کو 42 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑے گا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معاملے پر دورہ امریکہ کے بعد غور کروں گا ، انہوں نے ڈاکٹروں کوعید کے ایک ہفتے بعد دوبارہ مزاکرات کے لیے بلالیا

ایمزٹی وی(انٹر نیشنل) مناسکِ حج کی ادائیگی کے لئے دنیا بھر کے مسلمان منٰی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ آٹھویں ذی الحجہ کو مسلمان مناسک حج کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچتے ہیں جہاں وہ رات قیام کرنے کے بعد میدان عرفات روانہ ہو جاتے ہیں اور مسجد نمرہ میں خطبہ حج کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی ادا کرتے ہیں۔ 9ذی الحجہ کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کریں گے جس کی ادائیگی کے بعدعازمین حج مزدلفہ کی طرف روانہ ہو جائیں گے جہاں مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی ادا کی جائیں گی۔ دس ذی الحج کو حجاج کرام مزدلفہ میں کھلے آسمان کے نیچے رات قیام کریں گے اور اسی رات کے دوران منسک رمی کی ادائیگی کے لئے کنکریاں بھی اکٹھی کریں گے۔ اگلے روز فجر کی نماز کی ادائیگی کے بعد منٰی جائیں گے جہاں بڑے جمرے کو کنکریاں ماریں جائیں گی۔ بڑے جمرے کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج گیارہ ذی الحج کو قربانی کا منسک ادا کریں گے اور بال کٹوائیں گے۔ ان مناسک حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام احرام کھول دیں گے اور مکہ مکرمہ واپس پہنچ کر کعبتہ اللہ کا طواف کریں گے جس کے بعد صفا ومروہ کے درمیان حضرت حاجرہ کی سنت کی ادائیگی میں سعی کریں گے جس کے بعد واپس منی روانہ ہو جائیں گے۔ منی میں دس سے بارہ ذی الحج تک قیام ضروری ہے۔ یہ وہ مناسک حج ہیں جو ہر مسلمان حج کے دوران ادا کرتا ہے


ایمزٹی وی ،(حیدرآباد) مہران یونیو رسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے ڈائر یکٹرایڈمیشن نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ مہران یونیو رسٹی جامشورو کیمپس اور شہید ذولفقار علی بھٹو کیمپس خیر پور میں داخلہ کے لئے خواہشمند امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ داخلہ فارم اب صرف حبیب بینک لمیٹڈمہران یونیو رسٹی بوتھ سے 23 ستمبر تک حاصل کرکے 29 ستمبر تک حبیب بینک لمیٹڈ مہران یونیو رسٹی بوتھ میں ہی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ جن امیدواروں نے مقرر کردہ حبیب بینک کی شاخوں سے داخلہ فارم حاصل کئے تھے اور وہ داخلہ فارم جمع نہیں کراسکے ہیں وہ بھی داخلہ فارم 29 ستمبر تک حبیب بینک لمیٹڈ مہران یونیو رسٹی بوتھ میں جمع کراسکتے ہیں

ایمز ٹی وی (لاہور) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان سُپر لیگ ( پی ایس ایل) میں ٹیم خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اور محمد عامر کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیئے انھوں نے پی سی بی ایگز یکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے ملاقات بھی کی ہے۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ایک بہت بڑاایونٹ ہے اور پاکستان کا برانڈ ہے اسے کامیاب بنانا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپاٹ فکسنگ سزا یافتہ کرکٹرز سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیئے اور انھیں اپنا آپ سنوارنے کا ایک اور موقع ملنا چاہیئے۔ پاک بھارت مقابلوں کا دفاع کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی سی بی کو بھارت کے خلاف سیریز میں غیر ضروری بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیئے۔

ایمز ٹی وی(کراچی) تقریباً 15 فیصد پاکستان کی آبادی مختلف جسمانی معذوریوں کا شکار ہے، معذور افراد بھی دیگر عام شہریوں کی طرح با عزت زندگی بسر کرسکتے ہیں، ہمارے معاشرے کا المیہ یہ ہے کہ یہاں معذور افراد کو حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور اس انسانی حقوق کی پامالی کا آغازمعاشرے کے سب سے بنیادی سماجی ادارے خاندان (Family) سے ہوتا ہے، جبکہ معذور افراد کے ساتھ برتاو عام افراد کے مقابلے میں زیادہ شائستہ انداز میں ہونا چاہیے۔ یہ بات سعودی عرب میں مقیم قومی و بین الاقوامی معذور ویلفئر آرگنائزیشن کے متحرک رکن امجد صدیقی نے پیر کو بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی کے پروفیسر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم میں عوامی آگاہی پروگرام کے تحت ”معذوری کے ہمراہ زندگی بسر کرنا“ کے موضوع پراپنے خطاب کے دوران کہی۔ لیکچر کا انعقاد ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالےکےو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی اور ورچول ایجوکیشنل پروگرام برائے پاکستان کے باہمی تعاون سے ہوا، اساتذہ، صحت کے ماہرین، طلبہ و طالبات، محققین، این جی اوز کے نمائندگان اور عام لوگوں نے خطاب میں خصوصی شرکت کی۔ واضح رہے کہ امجد صدیقی 1981 ءمیں سعودی عرب میں ایک خطرناک کارحادثہ میں معذوری کا شکار ہوگئے تھے، لیکن انھوں نے معذوری کے ساتھ کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا اور اس سے نبرد آزما رہے اور ایک جہد مسلسل کے نتیجے میں سعودی عرب میں نہ صرف کامیاب تاجر قرار پائے بلکہ قومی و بین الاقوامی معذور ویلفئر آرگنائزیشن کے متحرک رکن بھی بن گئے۔ انھوں نے کہا مجھے حادثہ نے احساس دلایا کہ ضروری نہیں ہے کہ معذوری ایک بری ہی حقیقت بن کر سامنے آئے، اس کو قابو کیا جاسکتا ہے، معذوری کا مطلب زندگی کا اختتام نہیں ہے، معذور افراد کو چاہیے کہ وہ زندگی کی طرف آئیں اور معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں، خاندان کسی معذور فرد کی حوصلہ افزائی کرنے کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔ انھوں نے اپنی معذوری کا ذکر کرتے ہوئے کہا انھوں نے اس کمزوری کے آگے کبھی امید کا دامن نہیں چھوڑا یہی وجہ ہے کہ ان کاربار دنیا بھر میں کسی نہ کسی صورت موجود ہے، انھوں نے کہا کسی بھی فردکی ترقی کے راہیں اُس کے مضبوط ارادوں میں پوشیدہ ہوتی ہیں

کوئٹہ (ایمز ٹی وی ) وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالملک بلوچ کا کہنا ہے کہ خود سا ختہ جلا وطنی اختیار کرنے والے بلوچ رہنماﺅں سے عیدالاضحی کے بعد مذاکرات متوقع ہیں تاکہ گذشتہ ایک دہائی سے جاری تنازع کو حل کیا جا سکے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے بتایا کہ بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ براہمداغ بگٹی سے مذاکرات کی کوششیں وفاقی حکومت سے مشاورت کے بعد شروع کی جائینگی ۔انہوں نے کہا کہ وہ انکی پارٹی کے دیگر رہنما ءمعاملات کو بات چیت کے زریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں ۔ عبدالملک بلوچ کا کہنا تھا کہ انکو صوبے میں امن کی بحالی کی زمہ داری دی گئی تھی اور انکی حکومت امن و امان قائم کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ،کلعدم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف ) کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی مبینہ ہلاکت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ انکی موت کی تصدیق نہیں کی جا سکتی ۔ ڈاکٹر عبدالملک بلوچ نے مزیدکہا کہ احتساب کا عمل جمہوریت کا حصّہ ہے اور اس سے کرپشن سے بھی نجات ملے گی ،اس موقع پر ضلع نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ساجد علی آبرو نے اپنے کارکنوں کے ہمراہ نیشنل پارٹی (این پی ) میں شمولیت کا اعلان کیا ،انکے اس بیان کو وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سراہا ۔

ایمز ٹی وی (گلگت بلتستان) اسلامی تحریک پاکستان کے کیپٹن(ر) سکندر علی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنادیاگیا۔ قانون سازاسمبلی کے اجلاس کے اختتام سے قبل سپیکر فدامحمد ناشاد نے کیپٹن (ر) سکندر علی کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کااعلان کرتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین غلام حسین ایڈووکیٹ نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ خالی تھا آج اس عہدے پر کیپٹن ( ر ) سکندر کو مقرر کردیاگیا ہے جبکہ کمیٹی کے دیگر ممبران میں عمران ندیم ، حاجی رضوان علی کیپٹن(ر) محمد شفیع اور اقبال حسن شامل ہیں اس موقع پر کئی ممبران نے سکندر علی کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی بننے پر انہیں مبارکباد دی۔

ایمز ٹی وی(پشاور) پاک افغان سرحد طورخم سے گزشتہ روز 5500 افغان باشندے غیر قانونی طور پر افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ 7ہزار افراد پاکستان سے افغانستان چلے گئے۔ حکومت کو بھیجی جانے والی رپورٹ کے مطابق باڑہ خیبر اجنسی میں آپریشن کے دوران نقل مکانی کرنے والے قبائلیوں کی اپنے اپنے گھروں کو واپسی جانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ قمبرخیل قبیلہ کے67ہزار رجسٹرڈ اور 10ہزار غیر رجسٹرڈ قبائلی خاندان اپنے اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں وفاقی حکومت کی طرف سے واپس جانے والے قبائلیوں کو بینکوں سے امدادی رقم کی وصولی کے لئے 60ہزار قبائلیوں کو اے ٹی ایم کارڈز جاری کئے جاچکے ہیں