ایمز ٹی وی(لاہور)حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے سانحہ یوحنا آباد میں مبینہ طور پر ملوث ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے بھٹہ چوک میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران سانحہ یوحنا آباد کے ملزم عابد بیگ معاویہ کو حراست میں لے لیا۔عابد بیگ معاویہ ڈی جی خان کا رہائشی ہے اور اس پر خودکش حملہ آووروں کو سہولت فراہم کرنے کا شبہ ہے۔
زرائع کے مطابق ملزم کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر بھی ہے تاہم عابد بیگ معاویہ کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔گزشتہ روز انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سانحہ یوحنا آباد کے بعد ہنگامہ آرائی کے 22 ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔واضح رہے کہ لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں چرچز پر خود کش حملوں کے بعد مشتعل مظاہرین نے 2 بے گناہ افراد کو زندہ جلادیا تھا جبکہ نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)امریکہ اور اتحادی افواج کےعراق اورشام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں چیک پوائنٹس،مشتبہ گاڑی اورجنگی اڈے تباہ کر دئیے گئے ہیں،امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اوراتحادی افواج نےعراق اورشام میں داعش کے زیر کنڑول علاقوں میں فضائی حملے کر کے متعدد چیک پوائنٹس، بارودی مواد سے بھری گاڑیوں اورجنگی اڈوں کو تباہ کردیا ہے
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے 45 ہندو یاتری نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہندوؤں کے مقدس مقام پشوپتی ناتھ مندر سے واپس بھارتی شہر گورکھ پور واپس آرہے تھے کہ ضلع ڈھاڈنگ کے گاؤں نوبیس کے قریب پہاڑی علاقے میں سفر کے دوران ان کی بس 100 میٹر گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جب کہ 27 زخمی ہوگئے
ایمز ٹی وی(راولپنڈی)شمالی وزیرستان میں فورسز کی بمباری میں 22 دہشت گرد مارے گئے، جیٹ طیاروں نے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری دی، کارروائی کے دوران 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال جون سے جاری آپریشن ضرب عضب میں 2 ہزار سے زائد دہشت گرد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ کئی افغانستان فرار ہوگئے، کارروائیوں میں کالعدم تحریک طالبان کے سیکڑوں ٹھکانے تباہ ہوچکے ہیں۔دوسری جانب پاک فوج شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی سمیت مختلف علاقوں میں آپریشن کے ساتھ ساتھ بحالی کے کاموں میں بھی مصروف ہے، قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی کا عمل بھی جاری ہے
ایمز ٹی وی(اسلام آباد)عوام کیلئے اچھی خبر، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 4 روپے 42 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نیپرا کے مطابق بجلی فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے، کراچی کے علاوہ ملک بھر کے صارفین کو 25 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، 50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر نرخوں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں کو مئی کے بلوں میں صارفین کو ریلیف منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ فرنس آئل کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے پہلی مرتبہ بجلی ریکارڈ سستی ہوئی، فروری میں تقسیم کار کمپنیوں کو پونے 6 ارب یونٹ بجلی فروخت کی گئی تھی
ایمز ٹی وی(اسلام آباد)پاکستان نے یمن میں سعودی فضائی حملے روکنے کا خیر مقدم کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کہتی ہیں کہ حملے بند ہونے سے مسئلے کے سیاسی حل کا راستہ نکلے گا۔دفتر خارجہ سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن میں فضائی حملوں کی بندش کا اعلان خوش آئند ہے، پاکستان مسئلے کے پُرامن حل کیلئے سعودی عرب کی خواہش کی حمایت کرتا ہے
ایمز ٹی وی(اسلام آباد) امام کعبہ شیخ خالد الغامدی جمعرات کو پاکستان آئیں گے ۔ صدر مملکت اور وزیر مذہبی امور سے ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق امام کعبہ حکومت پاکستان کی خصوصی دعوت پر جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے۔وہ لاہور میں دنیا کی ساتویں بڑی مسجد کا افتتاح کریں گے۔ شیخ خالد الغامدی لاہور میں نماز جمعہ پڑھائیں گے اور اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔امام کعبہ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیرمذہبی امور سردار یوسف سے ملاقات کریں گے
ایمز ٹی وی(مچھ)مچھ جیل میں قید سزائے موت کے مجرم صولت مرزا سے اہلخانہ نے ملاقات کی ہے ۔ صولت مرزا کا کہنا ہے کہ اُس نے اپنے حصے کا کام مکمل کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مچھ جیل میں اہلخانہ سے ملاقات کے دوران صولت مرزا مطمئن نظر آئے ۔ کئی گھنٹے جاری رہنے والی اس ملاقات میں صولت مرزا کا کہنا تھا ۔ اُس نے اپنے حصے کا کام مکمل کردیا ہے
ایمز ٹی وی(کراچی)متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے کارکنان کو گورنر سندھ سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے۔الطاف حسین نے جناح گراؤنڈ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ عشرت العباد وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے بن چکے ہیں لہٰذا کارکنان ان سے کسی طرح کی رعایت کی اُمید نہ رکھیں۔
الطاف حسین نے کہا کہ گورنر سندھ کے ہوتے ہوئے رینجرز نے نائن زیرو میری بڑی بہن کے گھر چھاپہ مارا گیا، کارکنان گرفتار ہوئے، ماورائے عدالت قتل کیا گیا، تمام جے آئی ٹی بھی گورنر سندھ کی موجودگی میں بنائی گئیں لیکن عشرت العباد نے کسی معاملے پر نوٹس نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ ان تمام واقعات کے باوجود گورنر سندھ نے ڈی جی رینجرز کیخلاف کارروائی نہیں کی اور اب این اے 246 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی ہے، گورنر سندھ عشرت العباد پہلے ہی ایم کیو ایم کی رکنیت سے استعفیٰ دے چکے تھے
ایمز ٹی وی(کراچی) اين اے 246 میں انتخابی مہم ختم ہوگئی، حلقے کے 213 پولنگ اسٹیشنز پر کل ووٹ ڈالے جائیں گے، الیکشن کمیشن نے اپنی تيارياں مکمل کر لی ہیں، پریذائیڈنگ افسران کو انتخابی میٹریل کی فراہمی اور پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز کی تعیناتی کا عمل جاری ہے۔پاکستانی تاريخ ميں پہلی بار انتخابات کیلئے پولنگ اسٹيشنز کے اندر اور باہر خفيہ کيمرے نصب کئے گئے ہیں، پولنگ ميٹريل پر رينجرز کا پہرہ ہے، این اے 246 کا سلطان بننے کیلئے ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے بھرپور انتخابی مہم چلائی۔
پولنگ اسٹیشنز پر 7 ہزار 300 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، سیکیورٹی پلان کے مطابق ہر پولنگ اسٹیشن پر 16 باہر اور 12 پولیس اہلکار اندر ڈیوٹی دیں گے، اس کے علاوہ رینجرز اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر سینٹرل کے دفتر میں پولنگ اسٹاف کے شناختی کارڈ بناکر دے دیئے گئے ہیں، انتخابی سامان بھی ڈی سی سینٹرل آفس کے ذریعے پریذائیڈنگ افسران کے سپرد کیا جارہا ہے، تمام حساس پولنگ میٹریل کو سیل کردیا گیا جس کی حفاظت کیلئے رینجرز تعینات ہے۔ووٹ ڈالنے کيلئے اصل شناختی کارڈ لانا ہوگا، پولنگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی، کے اليکٹرک نے لوڈشيڈنگ نہ کرنے کی يقين دہانی کرادی ہے