ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)زرائع کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کو ولی عہد اور ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے سے فارغ کردیا گیاہے اور ان کی جگہ شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کو نیا ولی عہد نامزد کیا گیا ہے
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)انڈونیشیا میں منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں آٹھ افراد کو موت کی سزا دے دی گئی ہے جس پر احتجاج کرتے ہوئے آسٹریلیا نے انڈونیشیا سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے،سزائے موت پانے والے افراد مختلف ممالک سے تعلق رکھتے تھے اور مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح سزا پر عمل کرتے ہوئے نوساكمبگان جزیرے پر موجود جیل میں فائرنگ دستے نے ان لوگوں کو گولی مار دی،موت کی سزا پانے والے آٹھ افراد میں آسٹریلوی شہری اینڈریو چن اور میئون سکوماران بھی شامل تھے
ایمز ٹی وی (کراچی) جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر وحیدالرحمان کو نامعلوم افراد نےفائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ آج صبح موٹر سائیکل سوار حملہ آور نے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں واقع دل کے امراض کے ہسپتال کے باہر پروفیسر وحیدالرحمان کی کار پر فائرنگ کرکے انکو شدید ذخمی کردیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے.
پروفیسر وحیدالرحمان کے قتل کے واقعے کے بعد جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے دو روز کے لیے تدریسی عمل معطل کردیا ہے۔ جبکہ آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسس کی انتظامیہ نے واقعہ پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر وحید الرحمان کا قتل علم کا قتل ہے، اس افسوس ناک واقعہ پر یکم مئی کو ایمز کے زیر اہتمام کی جانے والی ویلکم پارٹی بھی منسوخ کردی گئی ہے۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے بھی پروفیسر وحیدالرحمان کے قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے صدر آئی ایس او کراچی ڈویژن محمد عباس کا کہنا ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور قاتلوں کو قرار واقع سزا دی جائے
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدلعزیزنےاپنی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے ولی عہداورنائب وزیراعظم اول شہزادہ مقرن بن عبدالعزیزکوان کی ذمہ داریوں سے فوری طورپرسبکدوش کردیاہے،اطلاعات کےمطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہزادہ محمدبن نائف بن عبدالعزیزکونیاولی عہدمقررکیاہے۔ ولی عہد مقررہونےسے قبل شہزادہ محمد بن نائف ، نائب ولی عہداورنائب وزیراعظم دوئم کےعہدوں پرفائز تھے،دوسری جانب شاہ سلمان نے سعودی وزیرخارجہ سعودالفیصل کوان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیاگیاہےاوران کی جگہ عادل الجبیرکووزیرخارجہ مقررکیا گیاہے
ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع ہوگیا ہے تحریک انصاف سمیت تین دیگرجماعتوں نے جوڈیشل کمیشن کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات جمع کرادئیے۔
تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ مبینہ دھاندلی کے خلاف تحقیقات کے لئے قائم کردہ جوڈیشل کمیشن کےمنعقد ہونے والے اس اجلاس کی صدارت چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ناصرالملک کررہے ہیں۔
کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ق، جماعت اسلامی اور مہاجر قومی موومنٹ نے سوالنامے کے جوابات داخل کئے۔
تحریک انصاف کی جانب 74 حلقوں کا ریکارڈ بھی جمع کرایا گیا جس کے ساتھ مبینہ دھاندلی کے خلاف شواہد کی دستاویزات منسلک ہیں۔
تحریک انصاف کی جانب سے سوالنامے کے جواب میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل نے باقاعدہ دھاندلی کے انتظامات کئے جس میں ریٹرننگ افسران اورالیکشن کمیشن کا عملہ مبینہ طورپرملوث ہیں۔
مسلم لیگ ق کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ کمیشن کے پاس تحقیقات کا اختیار ہے لہذا دھاندلی کی کمیشن ازخود تحقیق کرائے۔
مہاجرقومی موومنٹ کی جانب سے دائر کردہ جواب میں کہا گیا کہ جن حلقوں سے ان کی جماعت نے انتخاب لڑا وہاں متحدہ قومی موومنٹ دھاندلی میں ملوث تھی۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)جاپان میں میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے ملاح سی پلین کا انجن بند ہوجانے کے باعث مشکل میں گرفتار مچھیروں نے جان بچائی،وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سمندر میں سی پلین کےذریعے لینڈنگ اورٹیک آف کرنے کی مشقیں جاری تھیں کہ انجن بند ہوگیا اور دائیں جانب کا پر بھی ناکارہ ہوگیا جس کے سبب ملاحوں نے جہاز ارانے کی کوشش ترک کردی،سی پلین کے عملے کو قریب سے گزرتے ہوئے مچھیروں کے ایک ٹرالر نے ایمرجنسی بوٹس کے ذریعے جہاز سے نکالا اور ساحل تک پپہنچایا، اس حادثے میں عملے کے چار ارکان کو معمولی نوعیت کی چوٹیں بھی لگیں ہیں
ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)وزیرِاعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضربِ عضب مکمل کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور فوج نے شدت پسندوں کےنوے فیصد ٹھکانے تباہ کردیے ہیں۔
وزیرِاعظم نے سعودی اخبارکوانٹرویودیتےہوئے کہا کہ دہشت گردی ختم کرنے کے لئے خطےمیں دوست ممالک کے ساتھ تعاون کررہے ہیں، سعودی میڈیا کے مطابق نواز شریف نے سعودی قیادت کو یقین دلایا کہ سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، اس کے خلاف جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔
بھارت کے بارے میں وزیرِاعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے مذاکرات کے عمل کو یکطرفہ طور پر معطل کیا ہے، پاکستان، بھارت کے ساتھ تعلقات استوار کرنا چاہتاہے لیکن پاکستان کی کوششوں کا مثبت جواب نہیں مل رہا۔
ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)وزیرِاعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضربِ عضب مکمل کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور فوج نے شدت پسندوں کےنوے فیصد ٹھکانے تباہ کردیے ہیں۔
وزیرِاعظم نے سعودی اخبارکوانٹرویودیتےہوئے کہا کہ دہشت گردی ختم کرنے کے لئے خطےمیں دوست ممالک کے ساتھ تعاون کررہے ہیں، سعودی میڈیا کے مطابق نواز شریف نے سعودی قیادت کو یقین دلایا کہ سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، اس کے خلاف جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔
بھارت کے بارے میں وزیرِاعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے مذاکرات کے عمل کو یکطرفہ طور پر معطل کیا ہے، پاکستان، بھارت کے ساتھ تعلقات استوار کرنا چاہتاہے لیکن پاکستان کی کوششوں کا مثبت جواب نہیں مل رہا۔