ایمز ٹی وی (مچھ) صولت مرزا کی پھانسی سے متعلق مچھ جیل حکام نے وزیر داخلہ سندھ اور محکمہء وفاق کو خط لکھ دیا ڈیتھ وارنٹ کل جاری ہونے کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ صولت مرزا کو 19 اپریل کو پھانسی دی جانی تھی مگر ایم کیو ایم پر سنگین الزامات پر مبنی صولت مرزا کی ویڈیوں نے تہلکہ مچادیا جس کے بعد صولت مرزا کی پھانسی 72 گھنٹے مؤخر ہونے کے بعد تیس دن ملتوی کردی گئی تھی یاد رہے کہ صولت مرزا کو 1999 ء میں چوہدری اسلم شہید نے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد صولت مرزا کو عدالت نے کے ای ایس سی کے ایم ڈی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) کراچی میں ضمنی انتخابات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو جیت پر کھلے دل سے مبارک باد دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات سے ثابت ہوگیا ہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے بعد پی ٹی آئی بڑی حقیقت ہے ۔ اور ضمنی انتخابات نے بھی یہ بات ثابت کردی ہے کہ آئندہ الیکشن میں متحدہ کی 10 نشتیں خطرے میں پڑگئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ہی ساتھ عمران اسماعیل کو بھی انکی جرات اور بہادری پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ان ووٹروں کو بھی جنہوں نے این اے 246 میں خوفناک فضا میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ جھنڈے جلانے سے نظریے نہیں جلتے، اگر جماعت اسلامی ہمارا ساتھ دیتی تو ہمارا حوصلہ بڑھتا، کراچی کی عوام پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو نہیں بلکہ تحریک انصاف کو متبادل کے طور پر موقع دینا چاہتی ہے۔
ایمز ٹٰی وی(فارن ڈیسک) بھارت کو اس کی آبادی کے لحاظ سے دنیا کادوسرا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے اس ملک میں ننھی بچیاں بھی برائے فروخت ہوگئی ہیں اوراسکے بڑے مرکز حکومتوں کی امداد سے چلنے والے سرکاری یتیم خانے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں غربت اور جہالت جہاں بچیوں کو ان کی عمر رنگ اور خدو خال کی منناسبت 3 ہزار سے 50 ہزار روپے تک میں خریدا اور فروخت کیا جاتا ہے۔ بھارت کی ایک نجی ٹی وی کی جانب سے نشر کی جانے والی رپورٹ کے مطابق بچیوں کی خرید و فروخت کا سب سے برا مرکز ریاست تلنگانہ ہے جہاں ننھی پریوں کے خریدار مڈل مین سے رابطہ کرتے ہیں جو انہیں ان کی خواہش کے مطابق بچیوں کی تصاویر ای میل اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھجواتے ہیں، یہ بچیاں عام طور پر یتیم خانوں میں ہوتی ہیں۔ بچی کی عمر جتنی کم، رنگت صاف اور نقوش پر کشش ہوتے ہیں اس کی قیمت اسی قدر زیادہ ہوتی ہے۔ ننھی پریوں کی بردہ فروشی کے اس گھناؤنے دھندے کی خبر نشر ہونے کے بعد تلنگانہ کے وزیر داخلہ نیانی نراسہما ریڈی کا کہنا ہے کہ وہ اس گھناؤنی حرکت کو برداشت نہیں کریں گے ان کا کہنا تھا کہ بچیوں کی فروخت میں شامل تمام افراد کو سخت سزا دی جا ئے گی جبکہ نائب وزیر اعلیٰ محمد محمود علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارت کے وزارت امورنسواں واطفال سے رابطہ کیا ہے جو اس کی تفتیش کریں گے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیر اعظم آج ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر آج انگلینڈ روانہ ہونگے ۔اپنے دورے کے دوران وہ ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کرینگے جس میں وہ دو طرفہ ،علاقائی،اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کرینگے اس دورے کے دوران وزیراعظم برطانوی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کرینگے جبکہ اس ہی دورے کے دوران میاں محمد نواز شریف عالمی کانفرنس میں بھی شرکت کرینگے ۔
ایمز ٹی وی ( اسلام آباد) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے نادرا چئیرمین عثمان مبین کو لکھے گئے خط میں ڈائریکٹر جنرل مظفرعلی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔عمارن خان کی جانب سے عثمان مبین کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ این اے 122 میں ووٹروں کے انگوٹھوں کی تصدیق کرنے والے ڈائریکٹر جنرل مظفر پر عمران خان کو اعتماد نہیں انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی وجہ یہ ہے کہ این اے 122 ایاز صادق کا حلقہ ہے جس کے باعث مظفر علی پر دباؤ ہے انہیں تبدیل کیا جائے ۔دوسری جانب ایاذ صدق نے اس خط کے درعمل میں کہا ہے کہ شکر ہے عمران خان نے دو سل بعد اعتراف تو کیا کہ این اے 122 میرا حلقہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا دباؤ نادرا پر نہیں بلکہ عمران خان پر ہے جو شاید عمران سے برداشت نہیں ہورہا ہے
ایمز ٹی وی (لاہور) امام کعبہ خالد الغامدی کا کہنا ہے کہ دشمن اسلام کو تشدد پسند اور نفرت کے مذہب کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں ۔پاکستان کی سب سے بڑی لاہور بحریہ ٹاؤن مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے امام کعبہ کا کہنا تھا کہ اسلام رحمت کا مذہب ہے اور در گذر کا سبق دیتا ہے اس مذہب میں کسی پر کوئی ذبردستی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کفار کے ساتھ بھی حسن سلوک کا درس دیتا ہے نبی کریم ﷺ نے بھی نجران کے کفار کیلئے مسجد کے دروازے کھول دیئے تھے ۔آپﷺ غیر مسلموں کی تیمارداری کیلئے ان کے کٓگھر جایا کرتے تھے ۔آپﷺ کے حسن سلوک سے متاثر ہوکر آپکا یہودی غلام بھی مسلمان ہوگیا تھا ۔امام کعبہ نے کہا مذہنی تعصب دنیا کی سب سے بڑی برائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے دشمن ہمارے مذہب کے خالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور اسلام کو پوری دنیا میں نفرت اور تشدد پسند مذہب کے طور پر پیش کر رہے ہیں ۔اللہ تعالیٰ امت مسلمہ پر اور بلخصوص پاکستان پر اپنی رحمت کرے ۔
ایمز ٹی وی (پشاور) وزیر داخلہ رودھری نثار کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد ملک میں دہشت گردی کی صورت حال پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے لیکن پوری قوم کو ساتھ مل کر دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا ہوگا ۔ورسک میں اے سی پی پاسنگ آؤٹ کے پریڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چودھری نثآر کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کے لئے مذاکرات شروع کئے گئے اور دہشت گردوں نے بھی پہاڑوں سے اتر کر جمہوری حکومت کے ساتھ مذاکرات کئے لیکن مذاکرات کے دوران بھی دہشت گردی کے واقعات نہ رکے جس کے بعد پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد سے ملک میں مجموعی طور پر امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے لیکن ہماری فورسز کو اب بھی دہشت گردوں کے خلاف چوکنا رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ دہشت گرد چھپ کر ہمارے بچوں اور خواتین پر حملے کرتے ہیں۔فاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج ایک تاریخی دن ہے کیونکہ پہلی مرتبہ ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ورسک میں ہورہی ہے، پاس ہونے والے تمام کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاس ہونے والے تمام جوان پ پاک سرزمین کے محفوظ ہیں، اپ کے ذمے یہ مقدس پیشہ آپ کے حصے میں آ رہا ہے آپ نے پاکستان کے طول و عرض میں امن لانا ہے، آپ نے ظالم کا ہاتھ روکنا ہے اور مظلوم کا ساتھ دینا ہے۔
چین نے شہرہ آفاق کارساز کمپنی مرسیڈیذ بینز پا پر قوانین کی خلاف ورزی پر پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔چینی حکام کے مطابق مرسیڈیز بینز پا نے مارکیٹ میں اپنی ساکھ کو مستحکم رکھنے اور نقصان سے بچنے کیلئے من مانی قیمتوں پر لگژری گاڑیاں فروخت کرکے صارفین کے حقوق اور قوانین کی خلاف ورزی کرکے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچایا تھا۔جس کی تحقیقات کیلئے کارساز کمپنی کے خلاف کمیشن تشکیل دیا گیا۔مشہورزمانہ کارساز کمپنی مرسیڈیز بینز پا پر جرم ثابت ہونے پرحکام نے کمپنی پر پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا جبکہ چینی شہر بیجنگ میں مرسڈیز ڈیلروں کو من مانی قیمتوں پر صارفین کو گاڑیاں فروخت کرنے پر اسی لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستانی قیادت نے ایک بار پھر سعودیہ عرب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا جزو سعودیہ عرب کی سرحدوں اور خودمختاری کا تحفط ہے وزیر اعظم کے ایک روزہ دورہ سعودیہ کے بعد دفتر خارجہ کی جانب سے کئے جانے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے سعودیہ کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان سعودیہ کو غیر مستحکم کرنے والی قوتوں کے خلاف خاموش نہیں رہے گا ۔ وزیر اعظم نے جمعرات کو سعودیہ میں فرمانرواں شاہ سلطان بن عزیز اور ولی عہد مقرن بن عبدالعزیز، وزیر دفاع پرنس محمد بن سلمان السعود، وزیر داخلہ نائب ولی عہد نائف السعود اور وزیرخارجہ سعود الفیصل سمیت اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ اگر سعودیہ کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان اس کی بھرپور مدد کرےگا ۔دفتر خارجہ کے بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کی جانب سے سعودیہ کو اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے کہ مشرق وسطیٰ سے دہشت گردوں کا خاتمہ صرف سعودیہ کا ہی نہیں بلکہ پورے مسلم معاشرے کی ذمہ داری ہے اور اس بات پر غور کرنا چاہیئے کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں خطہ مزید عدم استحکام کا شکار نہ ہو۔وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی سعودی عرب گئے تھے۔دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی سعودی وزیر دفاع سے علیحدہ طویل ملاقات کی۔
ہیلری کلنٹن کے امریکہ میں مختلف دورے جاری ہے، ہیلری کا کہنا ہے کہ اگر خواتین مظبوط ہوں گی تو خاندان اور ملک بھی مضبوط ہوگا۔نیویارک میں خواتین کے مسائل پر منعقد ہونے والی چھٹی تین روزہ کانفرنس میں شریک امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں خواتین کے مسائل پر کام کرنے کی مزید ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ا مریکہ میں پہلے سے زیادہ خواتین حقوق پر کام کیا جانا چاہیئے۔ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ہر بچے کو یکساں مواقع ملنے چاہیئں، اکیسویں صدی میں خواتین ہر شعبہ جات میں کام کر رہی ہیں ، خواتین کو سیاست ، بزنس، ہیلتھ، شوبز سمیت ہر شعبہ جات میں مزید مواقع ملنے چاہییں۔انہوں نے کہا کہ اگر عورت مضبوط ہوگی تو خاندان اور ملک مضبوط ہوگے۔