Wednesday, 06 November 2024

ایمز ٹی وی(مچھ) صولت مرزا کہتے ہیں سزا کے لیے تیار ہوں۔ پارٹی قیادت کے رویے سے متنفر ہو کر ویڈیو بیان دیا۔ مچھ جیل میں نئی جے آئی ٹی کے سامنے پھانسی کے مجرم کا مزید کہنا تھا کوئی دباؤ نہیں۔ جو کہا سچ کہا۔ ویڈیو بیان ذاتی خواہش تھی۔ اب بھی قائم ہوں۔ پارٹی قیادت کے رویئے سے متنفر ہو کر حقائق بتائے۔کمیشن کے سامنے انہوں نے کہا کہ ویڈیو بیان ڈیتھ سیل میں ریکارڈ نہیں ہوا۔ پھانسی کی سزا ختم کرانے کی کوئی خواہش نہیں۔ ذرائع کے مطابق صولت مرزا نے نئی جے آئی ٹی کو سب بتایا۔ لیکن یہ چھپایا کہ ویڈیو کس نے بنوائی۔ کراچی پولیس کے ڈی آئی جی امیر شیخ کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم صولت مرزا سے پوچھ گچھ کے بعد واپس کوئٹہ پہنچ گئی۔ ٹیم نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں آٹھ گھنٹے تک شاہد حامد قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم سے تفتیش کی۔ درمیان میں کھانے اور چائے کا وقفہ بھی ہوا۔پوچھ گچھ کا پہلا سیشن پانچ اور دوسرا تین گھنٹے کا تھا۔ سولہ رکنی ٹیم آج پھر سرجوڑ کر بیٹھے گی

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے الیکشن کمیشن نے نادرا سے فرا نزک رپورٹس طلب کرلی ۔انتخابات میں مبینہ دھاندلی  کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں جسٹس ناصرالملک کی سربراہی 3 رکنی جوڈیشنل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ کاروائی کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ کمیشن کےقواعد وضوابط میں تین سوالات پوچھے گئےہیں، پوچھے گئے تینوں سوالات کا جواب دیں گے، جوڈیشل کمیشن نتائج کی پروا کئے بغیر قانون کے مطابق کام کرے گا، کمیشن انتخابات میں دھاندلی سے متعلق رپورٹ مرتب کرے گا تاہم اس کا فیصلہ حکومت کو کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ مبینہ دھاندلی سے متعلق سیاسی جماعتوں کی شکایات اورتجاویز کاجائزہ لیں گے، میڈیا کوریج کی صورت میں کمیشن کی کارروائی کے میرٹ کو زیر بحث نہ لایا جائے اور اس سے یہ تاثر بھی نہیں ابھرنا چاہیے کہ وہ کاروائی پر اثرانداز ہورہا ہے۔تحریک انصاف  کے وکیل عبدالحفیظ  پیرزادہ نے کمیشن کے سامنے موقف اختیار کیا کہ شفاف انتخابات کےمتعلق آئین کےآرٹیکل 218 پرعمل نہیں ہوا، دھاندلی سے متعلق ہزاروں صفحات پر مشتمل مواد موجود ہے، جوڈیشل کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے ایک ہفتے میں 37 حلقوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی جب کہ تحریک انصاف کو بھی مزید شواہد جمع کرانے کا حکم دے دیا

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ نے انسداد دہشتگردی کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائے موت پرعملدرآمد معطل کردیا ۔ چیف جسٹس ناصر المک کی سربراہی میں فل کورٹ نے 21 ویں آئینی ترمیم سے متعلق درخواستوں کے فیصلے تک فوجی عدالتوں سے سنائی گئی سزاؤں پر حکم امتناع جاری کردیا۔ درخواست سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ چیف جسٹس ناصر المک نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ فوجی عدالتوں کی قانونی حیثیت کے تعین تک ان کی سنائی گئی سزائیں معطل رہیں گی، اگر فیصلہ فوجی عدالتوں کے حق میں ہوا تو ان عدالتوں سے سزائیں پانے والوں کو چھوٹ نہیں ملے گی۔ واضح رہے کہ رواں ماہ فوجی عدالتوں نے 6 دہشتگردوں کو سزائے موت سنائی تھی، فوجی عدالتوں کا قیام پشاور16 دسمبر کو آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد 21 ویں آئینی ترمیم کے تحت عمل میں لایا گیا تھا۔ سپریم کورٹ میں 21 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں زیر سماعت ہیں جن کا فیصلہ ہونے تک فوجی عدالتوں کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں پر عملدرآمد معطل کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی

 

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)پاکستان کے لئے امریکا کے سابق سفیر کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کا 'شاید' علم نہیں تھا اور اس حوالے کوئی ثبوت بھی موجود نہیں ہیں،واضح رہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کے حوالے سے امریکا کی جانب سے کیا جانے والا آپریشن پاکستان میں سی آئی اے کے ایک کنٹریکٹر رائمنڈ ڈیوس کی رہائی کے چھ ہفتوں بعد پیش آیا تھا،اس پر الزام تھا کہ اس نے دو پاکستانی نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا ہے اور اس کی رہائی ورثہ کو رقم کی ادائیگی کے بعد عمل میں آیا تھا

 

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد) وفاقی وزیر داخلہ جناب چودھری نثار نے گورنر سندھ عشرت العباد کو فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان عمران فاروق قتل کیس کے بارے میں گفتگو ہوئی ۔چودھری نثار نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو عمران فاروق قتل کیس میں ہونے والی پیشرفت پر اعتماد میں لیا، اس موقع پر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے۔

 

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)ندوستان کے زیر ِ انتظام کشمیر میں سینئر کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی سمیت حریت رہنماؤں نے احتجاج کے دوران پاکستان کا پرچم لہرا کر ہندوستانی حکومت پر زور دیا کہ اس خطے میں مظالم کو بند کر کے اس کو متنازع خطے کے طور پر تسلیم کیا جائے جبکہ سری نگر میں ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سید علی گیلانی نے کہا کہ وزیرِ اعلی مفتی محمد سعید اگر کشمیر یوں کے ساتھ مخلص ہیں تو واضح طور پر اعلان کریں کہ جموں کشمیر، ہندوستان کا اٹوٹ حصہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی متنازع خطہ ہے

ایمز ٹی وی(کراچی) وزیربلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نےکہا ہے کہ کراچی میں جرم کرنے والا ہردوسراشخص بلدیہ کےمحکمےمیں ملازم نکلتا ہے، فارغ کرنے کیلئے حتمی فہرستیں تیار کرلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق تجاوزات اورشادی ہالوں کی اکھاڑپچھاڑکرتےکرتےوزیربلدیات شرجیل میمن نےبلدیہ میں بھی اکھاڑپچھاڑکااعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرم کرنے والا ہردوسراشخص بلدیہ میں ملازم ہوتاہے، ایم کیوایم پرالزام لگتا ہے کہ اس نے بلدیہ میں اپنے لوگوں کوبھرتی کرایا۔شرجیل میمن نے غیرقانونی تجاوزات کی ذمہ داری بھی سابقہ بلدیاتی حکومت پر عائد کرتے ہوئے کہا ان کے قبضہ مافیا اس قدر پروان چڑھا کہ ندی نالوں پربھی قبضےہوگئے۔وزیربلدیات نے اس عزم کا اظہارکیا کہ شہرکو قبضہ مافیا سے نجات دلاکرہی دم لینگے

ایمز ٹی وی(ملتان) گدھے ذبح کرنے والے ملزمان کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں گدھےکو ذبح کرتے  ہوئے ملزمان کوعلاقے کے لوگوں نے رنگے ہاتھوں دھرلیا اور پھینٹی لگانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔نیوزپرخبرنشرہونے اور ملزمان بغیر قانونی کارروائی چھوڑنے پر آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی۔ علاقے کے لوگوں کےمطابق شجاع آباد کے ایک بھٹہ مزدوررمضا ن کا گدھا گزشتہ رات چو ری ہو گیا تھا۔ جس کی تلاش کے دوران اُسے اطلاع ملی کہ علی ٹاؤن کے مکینوں نے دونامعلوم افراد کو گدھا ذبح کرتے رنگے ہا تھو ں پکڑلیا ہے۔تھانہ سٹی پو لیس شجاع آباد نے بھی موقع پرپہنچ کرملزمان پرہا تھ صا ف کئے اور انھیں تھا نے لے گئے۔تاہم بعد میں ملزمان کو بغیرکسی کارروائی کے چھوڑدیاگیا، بعد ازاں اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) اوگرا نے سی این جی قیمتوں میں کمی کرنے کے لئے ورکنگ پیپر تیار کرلیا ہے۔لمبی لمبی لائنوں میں لگ کر سی این جی بھروانے والے صارفین کے حال زار پر اوگرا کو رحم آہی گیا، اوگرا نے سی این جی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کرلی ہے۔

سمری کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان سترہ روپے تریسٹھ پیسے فی کلو کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سی این جی کی نئی قیمت اٹھاون روپے باہتر پیسے فی کلو ہوجائے گی۔سندھ اور پنجاب کے لئے سولہ روپے گیارہ پیسے فی کلو کمی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد سندھ اور پنجاب میں سی این جی کی نئی قیمت پچپن روپے انتالیس پیسے ہوجائے گی۔اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق وزارتِ پیٹرولیم کی منظوری کے بعد ہوگا ۔اوگرا ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سے گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کو غیرقانونی قرار دیئے جانے پر سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غربت، صنفی امتیاز اور تشدد کے باعث مشرق وسطیٰ کے 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد بچے اسکول جانے سے محروم ہیں،یونیسف کی جانب سے پیش کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام اور عراق میں جاری کشیدگی کے باعث 30 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں،یونیسف اور یونیسکو کی ایک مشترکہ رپورٹ کے مطابق خطے میں بچوں کے اسکول جانے کی شرح میں اضافہ دیکھا جارہا تھا تاہم حالیہ کچھ سالوں میں اس میں ٹہراو آگیا ہے