Wednesday, 06 November 2024

ایمز  ٹی وی (اسلام آباد) پی آئی اے کی پرواز پی کے1855ایئرپورٹ پر بروقت پہنچنے کے باوجود6 مسافروں کو چھوڑ کر چلی گئی۔ مسفروں کا کہنا ہے کے ہمیں متبادل پرواز کے ذریعے چین روانہ کریں اس مو قعےپر مسافروں  نے مزید کہا کے  ہم وقت پر  ایئر پورٹ پہنچے تھے مگر عملے نے جہاز پر بیٹھنے نہیں دیا، اعلیٰ حکام قومی ایئر لائن کے عملے کے ناروا سلوک کا نوٹس لیں۔

ایمز ٹی وی (کراچی) علی حسنین بخاری کے بہیمانہ قتل کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ علی حسنین کا خلاء کبھی پرنہیں ہوسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ علی حسنین ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لئے انتہائی سرگرم تھے اوران کے قتل سے لاپتہ کارکنوں کےاہل خانہ کوشدید دھچکا پہنچا ہے۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ کراچی میں مسلک کی بنیاد پر پروفیشنلز، ڈاکٹرز اور وکلاء کو قتل کیا جارہا ہے جو کہ انتہائی تشویش ناک صورتحال ہے۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ عدالت نے علی حسنین بخاری کی جانب سے دائر کردہ درخواست کو آئینی پٹیشن میں تبدیل کیا جس کے لئے ایم کیو ایم چیف جسٹس فیصل عرب اوربارکونسل کی شکرگزارہے۔

ایمز ٹی وی (گوجرانوالہ) تاجروں نے کرکٹر ناصر جمشید کی ناقص کارکردگی پر ان کی وطن واپسی کا مطالبہ کر دیا۔ موبائل ایسوسی ایشن کے صدر سلیم ملک کا کہنا ہے اس رقم سے ٹکٹ خرید کر ناصر جمشید کو وطن واپس بلایا جائے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سینیٹ الیکشن ،فاٹا اراکین کی ووٹنگ روک دی گئی، الیکشن کمیشن نے رات گئے آرڈیننس کے اجراء پر حکومت سے وضاحت مانگ لی۔ 

 الیکشن کمیشن نے وزرات قانون سے کہا ہے کہ بتایا جائے شیڈول جاری ہونے کے بعد ووٹنگ کا کیا طریقہ کار اپنایا جائے؟ وفاق کی جانب سے اسلام آباد کی دو نشستوں کے لیے ن لیگ کے پانچ جبکہ فاٹا کی چار نشستوں کے لیے چھتیس امیدوار میدان میں ہیں۔ صدارتی آرڈی نینس کو فاٹا ممبران نے ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے جس کے بعد پریذائڈنگ افسران نے عملی طور پر قومی اسمبلی میں فاٹا ارکان کی ووٹنگ روک دی ہے

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) چلی کے آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کر دیا ہے جس کے باعث 3 ہزار سے زائد لوگ علاقہ خالی کرنے پر مجبور ہیں

آسمان کی بلندیوں کو چھوتے لاوے کے اخراج کے باعث 3 ہزار سے زائد لوگ علاقہ خالی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ فضا میں بلند ہونے والے لاوے کی اونچائی 3 کلومیٹر تک ہے۔دارالحکومت سینتیاگو کے جنوبی علاقے میں دو دن سے راکھ اور دھواں اگلتے آتش فشاں نے پیر اور منگل کی رات ایک زوردار دھماکے کے ساتھ آگ اور لاوا اگلنا شروع کر دیا تھا۔

 

فورئن ڈیسک ( واشنگٹن) وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر بارک اوبامہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی سرگرمیاں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ہیں مگر اسکے باوجود بھی امریکہ اور اسرائیل کا تعلق پختہ ہے اور پختہ ہی رہے گا انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ایران اسرائیل کو بار بار دھمکیاں دیتا رہا ہے اس لئے  ایران کو ایٹمی ہتھیاروں سے روکنا ضروری ہے ورنہ ایران جس خطے میں موجود ہے وہاں بھی امن قائم رکھنا ناممکن ہوجائے گا ۔امریکی صدر نے بتایا کہ مختلف انٹیلی جنس اجنسیز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران جوہری افروزگی کے عمل میں ملوث ہے اگر ایران نے یہ سرگرمیاں نا روکی تو اس کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا